پنجاب کےبلدیاتی انتخابات میں فرنٹ فٹ پرکھیلناہوگا،کارکن تیاری کرلیں،بلاول بھٹو
اشاعت کی تاریخ: 8th, December 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
لاہور: چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ پنجاب میں آئندہ بلدیاتی انتخابات نزدیک ہیں،پارٹی رہنما اور کارکن ابھی سے بھرپور تیاری شروع کردیں ہمیں بلدیاتی الیکشن میں فرنٹ فٹ پر آکر کھیلنا ہوگا۔
بلاول بھٹو گورنر ہاؤس لاہور میں پیپلزپارٹی رہنماؤں کے اعزاز میں دیے گئے عشائیے سے خطاب کر رہے تھے، جس میں پارٹی کے اراکین قومی و صوبائی اسمبلی، ٹکٹ ہولڈرز اور مختلف عہدیداران نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔
عشائیے میں سابق اسپیکر قومی اسمبلی راجا پرویز اشرف، مرتضیٰ محمود، طاہر رشید، ثمینہ گھرکی، علی حیدر گیلانی، نیر بخاری، ہمایوں خان، عبدالقادر شاہین، رانا فاروق سعید، دوست محمد کھوسہ، فیصل میر، شہزاد سعید چیمہ، ندیم افضل چن، عزیز الرحمٰن چن سمیت دیگر رہنما شریک ہوئے۔
خطاب میں بلاول بھٹو نے کہا کہ حالیہ ضمنی انتخابات میں ایک نشست پیپلزپارٹی نے جیتی جبکہ ایک نشست ’’ہم سے چھین لی گئی‘‘۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب میں اب بلدیاتی الیکشن ہونے چاہئیں، کیونکہ دیگر صوبوں میں یہ مرحلہ مکمل ہو چکا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ آئندہ بلدیاتی الیکشن میں پیپلزپارٹی کو فرنٹ فٹ پر کھیلنے کی ضرورت ہے۔
بلاول بھٹو نے یہ بھی کہا کہ پی ٹی آئی کا بطور جماعت کوئی سیاسی مستقبل نظر نہیں آتا، تاہم ہر سیاسی جماعت کو سیاست کرنے کا حق حاصل ہے، مگر ملک دشمن بیانیہ اپنانے والوں اور ریاستی اداروں کے خلاف بولنے والوں کو یہ حق نہیں دیا جاسکتا۔
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: بلاول بھٹو
پڑھیں:
طالبان رجیم کیخلاف مزاحمتی تحریکوں میں شدت
قابض افغان طالبان رجیم کیخلاف افغانستان کے مختلف صوبوں میں آزادی پسند تحریکیں زور پکڑ گئیں.
بدخشان میں چندماہ میں دوسرےضلعی گورنرکی ہٹ دھرمی پرمبنی برطرفی نےطالبان کےاندرونی خلفشارکوآشکارکردیا۔
افغان میڈیا کے مطابق طالبان رجیم کیخلاف نئے مسلح گروہ سپاہیان میہن نے بدخشان کے ضلع یفتلی سفلی پرقبضہ کرکےاپنی موجودگی کا باضابطہ اعلان کر دیا
یہ گروہ مختلف طبقات سے تعلق رکھنےوالےافراد پرمشتمل ہے جن میں سابق سیکیورٹی اہلکاراورمقامی باشندےشامل ہیں۔
ساؤتھ ایشیا ٹیررزم پورٹل کی رپورٹ کے مطابق طالبان اور جمعہ خان فاتح کے درمیان اختلافات ختم نہیں ہوئے،بدخشان میں ان کےحامیوں اورطالبان قیادت کےدرمیان کشیدگی برقرارہے۔
بدخشان میں اندرونی کشیدگی بھی عروج پر،ضلعی گورنرقاری مطیع الرحمان کوتقرری کےایک ہفتےبعدہی عہدے سےہٹا دیا گیا، طالبان مخالف گروہوں نیشنل ریزسٹنس فرنٹ اورافغانستان فریڈم فرنٹ بھی بدخشاں سمیت افغانستان کے کئی صوبوں میں سرگرم ہیں۔
افغان مزاحمتی تنظیم نیشنل ریزسٹنس فرنٹ نےایکس اکاونٹ پرمزاحمتی فورسزکی نئی ویڈیواپ لوڈکردی۔ نیشنل ریزسٹنس فرنٹ کےایکس پراپ لوڈ ویڈیومیں طالبان مخالف فورسزکواہم علاقےمیں گشت کرتےہوئےدیکھاجاسکتا ہے۔