Islam Times:
2026-06-02@23:31:54 GMT

متاثرین دیامر ڈیم نے شاہراہ قراقرم پر دھرنا دیدیا

اشاعت کی تاریخ: 18th, February 2026 GMT

متاثرین دیامر ڈیم نے شاہراہ قراقرم پر دھرنا دیدیا

متاثرین ڈیم نے اپنے مطالبات کے حق میں واپڈا کالونی تھور کی جانب لانگ مارچ کر دی تو راستے میں جی بی پولیس اور سکاوٹس نے انہیں روک دیا، جس کے بعد متاثرین نے شاہراہ قراقرم بلاک کر دی۔ اسلام ٹائمز۔ دیامر ڈیم کے متاثرین نے لانگ مارچ روکنے پر رات گئے شاہراہ قراقرم بند کر دی۔ متاثرین ڈیم نے اپنے مطالبات کے حق میں واپڈا کالونی تھور کی جانب لانگ مارچ کر دی تو راستے میں جی بی پولیس اور سکاوٹس نے انہیں روک دیا، جس کے بعد متاثرین نے شاہراہ قراقرم بلاک کر دی۔ آخری اطلاع تک کے کے ایچ پر متاثرین کا دھرنا جاری ہے اور شاہراہ ہر قسم کی ٹریفک کیلئے بلاک کر دی گئی ہے۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: شاہراہ قراقرم

پڑھیں:

کراچی، ہل پارک کے اطراف میں غیر قانونی تعمیرات کے خلاف آپریشن، پلاٹس مسمار

کراچی:

شہر قائد میں ہل پارک کے اطراف پہاڑی علاقے کو کاٹ کر کی جانے والی غیرقانونی تعمیرات کے خلاف رات گئے بڑا آپریشن کیا گیا جس میں ہیوی مشینری کی مدد سے متعدد تعمیرات کو مسمار کر دیا گیا۔

میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب کی ہدایت پر شروع ہونے والی اس کارروائی کے دوران متنازعہ پلاٹ پر بنی باؤنڈری وال سمیت کئی غیرقانونی ڈھانچے گرا دیے گئے۔ کارروائی ڈائریکٹر انکروچمنٹ شیر علی کی نگرانی میں محکمہ لینڈ کے عملے نے انجام دی۔

ترجمان کے ایم سی کے مطابق ہل پارک کے اطراف سے تمام غیرقانونی تعمیرات کا خاتمہ کر دیا گیا ہے اور علاقے کو تجاوزات سے مکمل طور پر صاف کر دیا گیا ہے۔

دوسری جانب میئر کراچی نے سیکریٹری وزارت ہاؤسنگ اینڈ ورکس کو خط لکھ کر پلاٹ نمبر 39 جی فور بلاک 6 کا مکمل ریکارڈ طلب کر لیا ہے۔

ذرائع کے مطابق مذکورہ پلاٹ کے حوالے سے پی ای سی ایچ ایس کی جانب سے لیز دینے کے دعوے سامنے آ رہے ہیں جس پر مزید جانچ پڑتال جاری ہے۔

انتظامیہ کا کہنا ہے کہ شہر میں غیرقانونی تعمیرات کے خلاف بلاامتیاز کارروائی جاری رہے گی تاکہ سرکاری و محفوظ علاقوں پر قبضے کی کسی بھی کوشش کو روکا جا سکے۔

متعلقہ مضامین

  • کراچی، ہل پارک کے اطراف میں غیر قانونی تعمیرات کے خلاف آپریشن، پلاٹس مسمار
  • سہیل آفریدی کا 10 جون کو قومی اسمبلی کے سامنے دھرنا دینے اور بجٹ کی منظوری روکنے کا اعلان
  • کے پی اسمبلی میں حکومتی ناراض ارکان کا مذاکرات سے انکار
  • دوسرا ون ڈے: آسٹریلیا کا پاکستان کو جیت کیلئے 232 رنز کا ہدف
  • چلاس: پی ٹی آئی کے مرکزی جنرل سیکریٹری سلمان اکرم راجا کو دیامر میں روک لیا گیا