ادارہ فروغ قومی زبان کے زیراہتمام ڈاکٹر سعدیہ کمال کی کتاب تریمت کتھا کی تقریب رونمائی و پذیرائی WhatsAppFacebookTwitter 0 18 February, 2026 سب نیوز

اسلام آباد (سب نیوز)ادارہ فروغ قومی زبان کے زیراہتمام ڈاکٹر سعدیہ کمال کی کتاب “تریمت کتھا” کی تقریب رونمائی و پذیرائی اسلام آباد میں ہوئی جس کی صدارت پیپلزپارٹی کے مرکزی رہنما سابق سینیٹر ڈاکٹر فرحت اللہ بابر نے کی۔ تقریب کی نظامت کے فرائض منیر فیاض نے ادا کئے۔ تقریب کے شرکا نے کتاب کو نسائی ادب، تہذیبوں کے ملاپ، مادری زبانوں کی اہمیت اور مزاحمتی ادب کی ترویج کا خزانہ قرار دیا۔ افتتاحی کلمات میں ادارہ فروغ قومی زبان کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر ڈاکٹر راشد حمید کا کہنا تھا کہ صحافت و ادب کا رشتہ بہت گہرا ہے، ڈاکٹر سعدیہ کمال نے “تریمت کتھا” کی صورت میں اس رشتے کو پھر سے جوڑ کر اور مضبوط کردیا ہے۔

اس موقع پر صاحب صدر مرکزی رہنما پاکستان پیپلزپارٹی و سابق سینیٹر ڈاکٹر فرحت اللہ بابر نے کتاب کو فیڈریشن کا ایک گلدستہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ پدر سری معاشرے میں ڈاکٹر سعدیہ کمال کا بیک وقت ایک صحافی، علم دوست، ادیب و مصنفہ ہونا ایک منفرد خوبی ہے کیونکہ اتنا کٹھن سفر طے کرنا بذات خود کسی جدوجہد سے کم نہیں۔ انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر سعدیہ کمال کی نظر کی خوبصورتی ان کے تمام افسانوں میں ھی جھلکتی ہے جو اس ملک کی تمام اکائیوں کوں ایک فیڈریشن کی شکل میں پیش کرتی ہے، یہ کتاب ایک مجسم عورت ہے جو مختلف زبانوں کی خواتین کے سماجی ومعاشرتی مسائل کا احاطہ کرتی ہے۔ صدر نشین اکادمی ادبیات پاکستان ڈاکٹر نجیبہ عارف کا کہنا تھا کہ ڈاکٹر سعدیہ کمال نے “تریمت کتھا” میں دو بنیادی زاویے سے بہت ہی اچھا کام کیا، ایک مرد اور عورت کی تقسیم، دوسرا کمزور اور طاقتور کرداروں کو اجاگر کرتی ہے، “تریمت کتھا” میں پانچ زبانوں کی خواتین افسانہ نگاروں کا تقابلی جائزہ پیش کیا گیا، یہ حاشیہ کی زبانیں معاشرے کی مرکزی زبانیں ہیں جو طاقتور اور کمزور کے درمیان کھلا اظہار ہے۔ ڈائریکٹر جنرل ادارہ فروغ قومی زبان سلیم مظہر کے مطابق تریمت کتھا بہت بڑی اہمیت کا موضوع ہے جو ادبی حلقوں کیلئے کئی نئے در کھولتا ہے۔ سینئر صحافی مظہر عارف نے کہا کہ احمد پور جیسے پسماندہ علاقے سے شہر اقتدار اسلام آباد آکر صحافت کے بعد ادب کے میدان میں کامیابیاں سمیٹنے پر میں داکٹر سعدیہ کمال کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔

ڈاکٹر حمیرا اشفاق نے کہا کہ “تریمت کتھا” نسائی ادب پر کئی کتابوں کو پڑھنے کا درس دیتی ہے، یہ کتاب ایک صندوق کی کنجی ہے جو ادب کے خزانے سے لبریز ہے۔ بلوچی زبان وادب کے معروف محقق و دانشور پناہ بلوچ نے کہا کہ نسائی ادب پر “تریمت کتھا” مزاحمتی حوالے سے اہم کتاب ہے، جو خواتین کی ادبی خدمات کی رجسٹریشن ہے۔ علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی اسلام اباد شعبہ بلوچی زبان کے ڈاکٹر ضیا بلوچ نے “تریمت کتھا” کو اس خطے کی تہذیبوں کا ملاپ قرار دیتے ہوئے کہا کہ ڈاکٹر سعدیہ کمال نے قومی زبانوں بالخصوص نسائی ادب پر بہت بڑا کام کر دکھایا ہے۔ نمل یونیورسٹی کی پروفیسر ڈاکٹر صنوبر الطاف نے کہا کہ ڈاکٹر سعدیہ کمال نے تریمت کتھا کے ذریعے جہاں خواتین کے دکھ، درد اور مشکلات کا احاطہ کیا، وہیں اس خطے کی مادری زبانوں کو لائم لائٹ میں لا کر واقعی کمال کر دکھایا ہے۔ ممتاز دانشور ڈاکٹر ڈاکٹر روش ندیم نے کہا کہ “تریمت کتھا” انتہائی اہم کتاب ہے جو مباحثے کی دعوت دیتی ہے اور ایک سماجی شناخت ہے جو قومی ادب کو مین اسٹریم میں لانے کی شاندار کاوش ہے۔ سینیٹر جان محمد بلیدی نے کہا کہ تریمت کتھا کی بلوچستان میں “مہردر” جیسے ادارے سے اشاعت ہمارے لئے باعث افتخار ہے۔ آخر میں مصنفہ ڈاکٹر سعدیہ کمال نے تقریب کے انعقاد پر ادارہ فروغ قومی زبان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ اس کتاب کیلئے تعاون اور رہنمائی پر میں پناہ بلوچ، ڈاکٹر منظور ویسریو، ڈاکٹر واجد تبسم ، مہردر کے ڈاکٹر عابد میر، خورشید انجم اور ادی نینا (نسرین گل)کی تہہ دل سے مشکور ہوں، جنھوں نے میرے اس کٹھن سفر میں بھر پور ساتھ دیا۔ ڈاکٹر سعدیہ کمال نے کہا کہ اپنی تحقیق کے ذریعے ظالم اور مظلوم کے فرق کی گرہیں کھولنے کی سعی کی، دس سالہ تحقیقی سفر میں کئی تجربات سے گزری اور سرخرو ہوئی۔ تقریب میں شاعرہ و ادیبہ ڈاکٹر فاخرہ نورین، دانشور وادیبہ نعیم فاطمہ علوی، معروف دانشور و ادیبہ کلثوم زیب، معروف سرائیکی شاعر جہانگیر مخلص، سبطین رضا لودھی، فریدہ حفیظ، افشاں کیانی، مسعود حنیف، محمد عسکری نقوی، شمیم اشرف، غلام یاسین بھٹی سمیت دیگر اہم ادبی و علمی شخصیات اور معززین کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرروسی سفیر البرٹ پی خوریف کا بحریہ یونیورسٹی کے طلبہ کو روس پاکستان تعلقات پر لیکچر روسی سفیر البرٹ پی خوریف کا بحریہ یونیورسٹی کے طلبہ کو روس پاکستان تعلقات پر لیکچر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی رمضان المبارک کی آمد پر مسلمانوں کو مبارکباد رمضان المبارک کا چاند نظر آگیا، کل پہلا روزہ ہوگا چیئرمین سی ڈی اے و چیف کمشنر اسلام آباد محمد علی رندھاوا کی زیر صدارت رمضان المبارک میں امن و امان کی صورتحال پر.

.. آسٹریلوں ہائی کمشنر ٹموتھی کین کی پاکستانیوں کو رمضان المبارک کی مبارکباد وزیر اعظم شہباز شریف کا ہاکی ٹیم مینجمنٹ کو فارغ کرنے کافیصلہ TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2026, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہماری ٹیم

ذریعہ

ذریعہ: Daily Sub News

کلیدی لفظ: ادارہ فروغ قومی زبان کے ڈاکٹر سعدیہ کمال کی

پڑھیں:

پاکستانی پرچم بردار جہازوں کیخلاف کسی بھی قسم کی جارحانہ کارروائی کو قومی سلامتی کا خطرہ تصور کیا جائیگا: دفتر خارجہ

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ حوثیوں کی جانب سے بحری جہازوں پر حملوں کی مذمت کرتے ہیں، پاکستانی پرچم بردار جہازوں پر کارروائی قومی سلامتی کا خطرہ تصور ہوگی، پاکستان اپنے بحری مفادات کے تحفظ کے لیے پرعزم ہے۔
 تفصیلات کے مطابق دفتر خارجہ کے ترجمان طاہر حسین اندرابی نے ہفتہ وار نیوز بریفنگ میں کہا کہ حوثیوں نے سعودی کمرشل جہازوں کو دھمکیاں دی، حوثیوں کی جانب سے بحری جہازوں پر حملوں کے اطلاعات بھی ہیں، پاکستان حوثیوں کے ان اقدامات کی مذمت کرتا ہے۔سعودی عرب کے ساتھ تجارت کو نشانہ بنانے یا اس کے خلاف دھمکیاں دینا ناقابلِ قبول ہے، سعودی عرب کے ساتھ جائز تجارتی سرگرمیوں میں مصروف بحری جہازوں کو دھمکیاں دینے پر پاکستان کو تشویش ہے۔ پاکستان کو سعودی عرب کے خلاف حوثی ملیشیا کی مسلسل دھمکیوں پر شدید تشویش ہے، بحیرۂ احمر میں تجارتی جہازوں کو نشانہ بنانے کے اعلانات کی شدید مذمت کرتے ہیں، مشرق وسطیٰ کے تنازع میں سعودی عرب کو گھسیٹنے کی کوششوں پر تشویش ہے۔

پاکستانی تاجروں نے چین کو 60ہزار ٹن چاول برآمد کرنے کے آرڈرز حاصل کرلئے

’’دنیا نیوز ‘‘ کے مطابق دفتر خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ پاکستانی پرچم بردار جہازوں کے خلاف کسی بھی قسم کی جارحانہ کارروائی کو قومی سلامتی کا خطرہ تصور کیا جائے گا، پاکستان کے سمندری مفادات کے خلاف جارحانہ کاروائی کو خودمختار مفادات کے لیے سنگین خطرہ تصور کیا جائے گا۔اقوامِ متحدہ کے قانون کے مطابق پاکستان اپنے سمندری اثاثوں کی دفاع کے لیے طاقت کے استعمال کا حق محفوظ رکھتا ہے، پاکستان اپنے بحری مفادات کے تحفظ کے لیے پرعزم ہے۔پاکستان نے تمام فریقوں پر ضبط و تحمل کا مظاہرہ کرنے پر زور دیا ہے، پاکستان کو مشرق وسطیٰ میں کشیدگی پر تشویش ہے، پاکستان مذاکرات اور سفارتکاری کی کوشش کی حمایت رکھے گا، ایران، امریکہ مذاکرات کے لیے پرامید ہیں۔

اپر کوہستان مالیاتی اسکینڈل، 21 کروڑ روپے سے زائد رقم بحق سرکار ضبط کرنے کا حکم

انہوں نے بتایا کہ ایرانی وزیر داخلہ نے وزیراعظم، نائب وزیراعظم، فیلڈ مارشل سے ملاقاتیں کی ہیں، پاکستان کی سفارتی کوشش جاری ہے، بات چیت ہی کشیدگی کا واحد حل ہے، تجارتی جہازوں کو دھمکیاں علاقائی امن، عالمی تجارت کیلئے سنگین خطرہ ہیں۔ نائب وزیر اعظم نے آسیان ریجنل فورم کے موقع پر مختلف ممالک کے وزرا ئے خارجہ سے اہم ملاقاتیں کی ہیں، ملاقاتوں میں مشرق و سطیٰ میں قیام امن، کشیدگی کے خاتمے کی اہمیت پر زور دیا گیا۔

ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ افغانستان میں دہشت گردوں کے محفوظ ٹھکانے بدستور موجود ہیں، افغان طالبان کی طرف سے دہشتگردوں کی پشت پناہی سے علاقائی امن کو خطرہ لاحق ہے۔ہزاروں پاکستانی دہشت گردی کے واقعا ت میں شہید ہو چکے ہیں، عالمی برادری دہشتگردوں کی پشت پناہی پر افغان طالبان کو جواب دہ ٹھہرائے۔

عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت 100 ڈالر فی بیرل سے بھی تجاوز کر گئی

یورپی یونین کی رپورٹ پر دفتر خارجہ نے ردعمل دیا کہ پاکستان کے لیے جاری کردہ جی ایس پی رپورٹ فائنل ہے، پاکستان 27 کنونشن پر عمل درآمد کررہا ہے، جی ایس پی پلس درجہ پاکستان کی معیشت کے لیے فائدہ مند رہا ہے، ہم یورپی یونین کے ساتھ مسلسل رابطے میں ہیں، پاکستان انٹرنیشنل کنونشن پر عملدرآمد کرتا رہے گا۔
 

مزید :

متعلقہ مضامین

  • نیشنل اسپیشل گیمز: کراچی میں  فٹبال ٹورنامنٹ کے بعد اختتامی تقریب کا انعقاد
  • پاکستان کے روشن مستقبل کیلئے قومی اتحاد، استقامت اور مشترکہ کوششیں ناگزیر ہیں: فیلڈ مارشل سید عاصم منیر
  • تیزی سے بڑھتی آبادی ملک کیلئے سب سے بڑا چیلنج ہے: وزیراعظم
  • کراچی: ڈاکٹر آکاش قتل کیس میں گرفتار تینوں ڈاکو اپنے ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک
  • پاکستانی پرچم بردار جہازوں کیخلاف کسی بھی قسم کی جارحانہ کارروائی کو قومی سلامتی کا خطرہ تصور کیا جائیگا: دفتر خارجہ
  • کاوا مینز والی بال چیمپئن شپ: قومی ٹیم نے دوسرے روز بنگلا دیش کو شکست دے دی