چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری آج لاہور پہنچیں گے جس کے بعد گورنر ہاوس میں 3 روز کے لئے عوامی ملاقاتوں پر پابندی عائد کر دی گئی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطاق بلاول بھٹو زرداری اپنے قیام کے دوران لاہور سمیت پنجاب بھر کے رہنماوں سے ملاقات کریں گے۔ بلاول بھٹو کی جانب سے پنجاب کے مختلف اضلاع کی 63 تنظیموں کے عہدیداروں کے نوٹیفکیشن جاری کرنے کا امکان ہے۔

بلاول بھٹو زرداری لاہور تنظیم کے عہدیداروں کے بھی نوٹیفکیشن جاری کریں گے۔ پنجاب اسمبلی میں پیپلز پارٹی کی پارلیمانی ممبران سے بھی ملاقات کریں گے اور پی ایس ایف اور پی وائی یو کے عہدیداروں سے بھی ملاقات کریں گے۔

پیپلز پارٹی وسطی و جنوبی پنجاب کے عہدیداروں کو لاہور پہنچنے کی ہدایات جاری کر دی گئی ہیں۔ چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کی ملاقاتیں گورنر ہاوس میں ہونگی۔

.

ذریعہ: Daily Mumtaz

کلیدی لفظ: بلاول بھٹو زرداری کے عہدیداروں پیپلز پارٹی کریں گے

پڑھیں:

وفاق کی مشکلات دور کرنے کے لیے ٹیکس جمع کرسکتے ہیں، بلاول بھٹو کا 18ویں ترمیم سے دستبردار ہونے سے انکار

چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ سندھ وفاق کی مشکلات سمجھتا ہے، کچھ وزرا صوبے کے وسائل لینا چاہتے ہیں تاہم سندھ ٹیکس کلیکشن کرکے وفاق کی مشکلات دور کرسکتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: بلاول بھٹو زرداری کو وزیراعظم بنانے کی کوشش کی جائے گی، فیصل کریم کنڈی

چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کراچی میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پیپلز پارٹی نے اپنے منشور پر عملدرآمد کرتے ہوئے مفت اور معیاری علاج صوبے کے عوام تک پہنچایا۔ جب سے صوبے کو یہ ذمہ داری ملی کہ اپنی صحت کا نظام خود سنبھالے، ہم نے کوشش کی ہے کہ عوام کو بہتر سے بہتر علاج کی سہولت دیں۔

بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ 18ویں ترمیم کو غلط سمجھنے والے آج سندھ میں صحت کی سہولیات دیکھ لیں۔ سندھ میں صحت کے شعبے پر بہت کام ہوا، صوبائی حکومت صحت کی سہولیات پر خصوصی توجہ دے رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پیپلز پارٹی کے تمام تحفظات جلد دور کیے جائیں گے، وزیراعظم کی بلاول بھٹو زرداری کو یقین دہانی

انہوں نے کہا کہ مالی وسائل صوبوں کو دینا غلط نہیں ہے، اس کی مثال نیشنل انسٹیٹیوٹ آف کارڈیوویسکولر ڈیزیز (این آئی سی وی ڈی) ہے۔ ہم نے ثابت کیا کہ ہم وفاق سے بہتر یہ ادارہ چلا سکتے ہیں۔ کچھ وزرا صوبوں سے وسائل لینا چاہتے ہیں، ہم وفاق کی مشکلات بھی سمجھتے ہیں۔ این آئی سی وی ڈی دل کے امراض کا سب سے بڑا اسپتال بن چکا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ سندھ حکومت سیلز ٹیکس کلیکشن کے لیے تیار ہے۔ وفاق کو کہتے ہیں کہ ہمیں مزید ذمہ داریاں دی جائیں، ہم ٹیکس کلیکشن کرکے ان کی مشکلات دور کرسکتے ہیں۔ سندھ اور بلوچستان نے ایف بی آر کا ٹیکس جمع کرنے کا ریکارڈ توڑ دیا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

بلاول بھٹو زرداری

متعلقہ مضامین

  • بلاول بھٹو آج 3 روزہ دورےپر لاہورپہنچیں گے، گورنر ہاؤس میں عوامی ملاقاتوں پر پابندی عائد
  • سندھی ثقافت پاکستانی گلدستے میں خوش رنگ پھول، بلاول بھٹو
  • سندھ کی ثقافت دنیا کی قدیم ترین تہذیبوں میں سے ایک کی وارث ہے،بلاول بھٹو
  • بلاول بھٹو زرداری تین روزہ دورے پر آج لاہور پہنچیں گے
  • سندھی ثقافت پاکستان کی متنوع ثقافتی گلدستے میں ایک خوش رنگ پھول ہے، بلاول بھٹو زرداری
  • سندھی ثقافت پاکستان کی متنوع ثقافتی گلدستے میں ایک خوش رنگ پھول ہے، بلاول بھٹو زراری
  • کراچی، بلاول بھٹو زرداری نے 35ویں نیشنل گیمز کا افتتاح کر دیا
  • چیئرمین بلاول بھٹو کی پیپلز پارٹی کے رہنماؤں کی الگ الگ ملاقاتیں
  • وفاق کی مشکلات دور کرنے کے لیے ٹیکس جمع کرسکتے ہیں، بلاول بھٹو کا 18ویں ترمیم سے دستبردار ہونے سے انکار