چیریٹی فنڈز جیب میں کیوں ڈالے؟ ابرار الحق کی ویڈیو منظر عام پر آگئی
اشاعت کی تاریخ: 2nd, December 2025 GMT
پاکستانی پاپ اور بھنگڑا موسیقی کے معروف گلوکار ابرار الحق کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے، جس پر انہیں شدید تنقید کا سامنا ہے۔
وائرل ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ لندن میں پرفارمنس کے دوران چیریٹی کے لیے دی جانے والی پچاس پاؤنڈ کی رقم ابرار الحق اپنی جیب میں ڈال لیتے ہیں۔ اس واقعے کے بعد شائقین نے انہیں سخت تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ یہ افسوسناک ہے، خاص طور پر ایسے شخص کے لیے جو عوامی سطح پر اپنی ساکھ اعتماد پر قائم کرتا ہے۔
ابرار الحق کی لندن پرفارمنس کے دوران چیریٹی کے پیسے جیب میں ڈالتے ہوئے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی، جس کے بعد شائقین کی جانب سے انہیں سخت تنقید کا سامنا ہے pic.
— Safina Khan (@SafinaKhann) December 2, 2025
کئی صارفین نے سوال اٹھایا کہ جب انہیں معلوم تھا کہ ہر طرف کیمرے موجود ہیں تو انہوں نے ایسی حرکت کیوں کی۔
واضح رہے کہ ابرار الحق جنہیں بھنگڑا کے بادشاہ کے طور پر بھی جانا جاتا ہے ان کی موسیقی دنیا بھر میں مقبول ہے اور ان کے پنجابی گیت پاکستان کی تقریبات اور شادیوں کا لازمی حصہ سمجھے جاتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: ابرارالحق نے کترینہ کیف کے ساتھ فلم کی پیشکش کیوں ٹھکرائی؟
ان کے معروف گانوں میں ’بلودے گھر‘ اور ’چمکیلی بارات لے کے آپ آئی اے‘ شامل ہیں۔ ابرار الحق نے مختصر عرصے کے لیے سیاست میں بھی حصہ لیا اور تحریکِ انصاف میں شمولیت اختیار کی تھی، تاہم بعد میں انہوں نے سیاست چھوڑنے کا اعلان کیا۔ ابرار الحق نجی تنظیم سہارا فار لائف ٹرسٹ کے بانی اور چیئرمین بھی ہیں۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
ابرارالحق چیریٹی رقم گلوکار ابرارالحق لندن ویڈیو وائرل
ذریعہ
ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: ابرارالحق چیریٹی رقم گلوکار ابرارالحق ویڈیو وائرل ابرار الحق کے لیے
پڑھیں:
25 جولائی کو گریٹر اقبال پارک میں پیپلز پارٹی کے جلسہ ؛ بلاول بھٹو ویڈیو لنک سے خطاب کریں گے ؛فیصل میر
سٹی 42: 25 جولائی کو گریٹر اقبال پارک میں پیپلز پارٹی کے جلسے کی تیاریاں آخری مراحل میں داخل ہوگیا ۔
صدر پیپلز پارٹی لاہور فیصل میر دیگر مقامی قائدین اور کارکنان کے ہمراہ گریٹر اقبال پارک پہنچ گئے ۔ مینار پاکستان، صدر پیپلز پارٹی لاہور فیصل میر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا جلسے کی اجازت دینے پر وزیراعلی مریم نواز کے مشکور ہیں۔پرنسپل سیکرٹری نے ہمیں بتایا کہ اجازت دے دی گئی ہے۔جلسے کی تاحال زبانی اجازت دی گئی ہے تحریری اجازت ابھی نہیں دی گئی۔
پاکستان کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی مثبت شرح میں کمی آگئی
جلسے کی اجازت دے کر مریم نواز نے جمہوری روایات کو پروان چڑھایا ہے۔آج 23 جولائی کو آئے ہیں ساری رات یہیں ہیں۔جلسے کے دوران صدر آصف علی زرداری کی سالگرہ کا کیک کاٹیں گے۔
25 جولائی کو جلسہ 8 بجے شروع ہو گا۔بلاول بھٹو وڈیو لنک سے خطاب کریں گے۔راجہ پرویز اشرف، حسن مرتضی قمر زمان کائرہ و دیگر قائدین خطاب کریں گے۔