معروف اداکارہ اور ٹی وی میزبان ندا یاسر فوڈ ڈیلیوری رائیڈرز سے متعلق  اپنے حالیہ بیان کے باعث ایک بار پھر سوشل میڈیا پر شدید تنقید کی زد میں آ گئی ہیں۔

گزشتہ دنوں ندا یاسر نے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ فوڈ ڈیلیوری رائیڈرز اکثر ڈیلیوری کے وقت ’چینج‘ نہیں لاتے، ان کا کہنا تھا کہ آپ اپنی مرضی سے ان کو ٹپ دے دیں تو وہ اور بات ہے لیکن اگر وہ جھوٹ بول رہے ہیں تو میں ڈرائیور کو بلاتی ہوں اور کہتی ہوں جا کر کھلے پیسے لے کر آؤ۔

یہ بھی پڑھیں: ڈیلیوری والوں کے پاس چینج نہ ہونے پر بدنیتی کا الزام، ندا یاسر کو لوگوں نے آڑے ہاتھوں لےلیا

ندا یاسرکے اس بیان نے فوڈ ڈیلیوری رائیڈرز کے حلقوں میں شدید غم و غصہ پیدا کیا۔ انہوں نے ردعمل دیتے ہوئے نِدا یاسر سے علانیہ معافی کا مطالبہ کیا ہے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by TOUQEER.

OFFICIAl (@touqeer1142)

ان کا کہنا ہے کہ محنت کش طبقات کے بارے میں ایسے تضحیک آمیز الفاظ کہنا نامناسب اور تکلیف دہ ہے۔ ایک رائیڈر نے کہا کہ ’ندا آرام سے شو میں بیٹھی چائے پیتی ہیں، انہیں معلوم نہیں کہ ہم روزانہ کن حالات میں کام کرتے ہیں‘۔

ان کا کہنا تھا کہ اس طرح کے بیانات سے رائیڈر کی دل آزاری ہوتی ہے، رائیڈر کے پاس آپ جیسا سکون نہیں ہوتا، ایک ڈیلیوری کے بعد اس کو دوسری کی فکر ہوتی ہے۔ آپ کو یہ سوچنا چاہیے کہ بارش ہو یا بیماری ہر صورت میں وہ آپ تک پہنچتا ہے۔ آپ کو اس بیان پر مارننگ شو میں آ کر معافی مانگنی چاہیے۔

سوشل میڈیا صارفین نے بھی رائیڈرز کی حمایت کرتے ہوئے نِدا یاسر کے بیان کی مذمت کی ہے۔ ایک صارف نے لکھا کہ ’یہ لوگ سخت گرمی اور سردی میں کام کرتے ہیں، ایسے محنت کشوں کے بارے میں اس طرح بات کرنا افسوسناک ہے‘۔ جبکہ ایک اور نے تجویز دی کہ ’تمام رائیڈرز کو ندا کے خلاف قانونی کارروائی کرنی چاہیے‘۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

فوڈ ڈیلیوری فوڈ ڈیلیوری رائیڈرز مارننگ شو ندا یاسر ویڈیو وائرل

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: فوڈ ڈیلیوری فوڈ ڈیلیوری رائیڈرز ندا یاسر ویڈیو وائرل ندا یاسر

پڑھیں:

برطانیہ: 60 ڈلیوری رائیڈرز کو ملک بدری کا سامنا

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

لندن (انٹرنیشنل ڈیسک) برطانیہ میں 60 ڈلیوری رائیڈرز کو ملک بدری کا سامنا ہے، جو غیر قانونی طور پر کام کرتے ہوئے پکڑے گئے تھے۔ یہ اقدام امیگریشن کی سخت نگرانی کے بعد کیا گیا۔ ہوم آفس نے بتایا کہ گزشتہ ماہ پورے ملک میں 171 افراد کو گرفتار کیا گیا،جن میں چینی شہری بھی شامل تھے، جو سولی ہل کے ایک ریستوران میں کام کر رہے تھے۔ مشرقی لندن میں بنگلا دیشی اور بھارتی رائیڈرز اور نوریچ میں بھارتی ڈلیوری رائیڈرز بھی شامل تھے۔ یہ اقدام اس وقت سامنے آیا جب برطانوی حکام غیر قانونی کام کرنے والوں کے خلاف سخت اقدامات کرنے کی کوشش کر رہے ہیں ۔

انٹرنیشنل ڈیسک گلزار

متعلقہ مضامین

  • خلیل الرحمٰن قمر کا انکشاف: "نعمان اعجاز سے کوئی مسئلہ نہیں، بس شدید نفرت ہے"
  • عمران خان قومی سلامتی کے لیے خطرہ نہیں، پشاور جلسے میں قرارداد منظور
  • پیپلز پارٹی کی 17 سال کی کرپشن نے شہر کو تباہ حال کردیا، منعم ظفر خان
  • خواجہ آصف نے گٹر کے ڈھکن چرانے والوں کو سر عام گولی مارنے کا مطالبہ کردیا
  • برطانیہ: 60 ڈلیوری رائیڈرز کو ملک بدری کا سامنا
  • آرمڈ فورسز ملک کی بیک بون ہیں، کسی کو بھی کوئی حق نہیں کہ پاکستان کیخلاف بات کرے
  • غزہ میں اسرائیلی حمایت یافتہ گینگسٹر ابو شباب کون تھا؟ کیسے قتل ہوا؟
  • غداروں کی ہماری قوم میں کوئی جگہ نہیں، فلسطین کی مقاومتی کمیٹی کا صیہونی ایجنٹوں کو انتباہ
  • کیا حکومت نے پی ٹی آئی پر پابندی لگانے کا فیصلہ کرلیا؟ طلال چوہدری نے واضح کردیا