سابق جنوبی افریقی کپتان فاف ڈوپلیسی اور انگلش آل راؤنڈر معین علی کے بعد نامور آسٹریلوی کھلاڑی نے آئی پی ایل سے کنارہ کشی اختیار کرلی۔

تفصیلات کے مطابق آسٹریلیا کے جارح مزاج بیٹنگ آل راؤنڈر گلین میکسویل نے آئی پی ایل کے آئندہ ایڈیشن کے لیے خود کو رجسٹرڈ نہیں کروایا۔

"The memories, the challenges, and the energy of India will stay with me forever"

Glenn Maxwell has decided to opt out of the upcoming IPL auction pic.

twitter.com/lx2x1uSTn0

— ESPNcricinfo (@ESPNcricinfo) December 2, 2025

بھارتی میڈیا رپورٹس میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ آئی پی ایل کی منی آکشن کے لیے 1355 کھلاڑیوں نے خود کو رجسٹرڈ کروایا ہے تاہم ان میں گلین میکسویل شامل نہیں ہیں۔

گلین میکسویل نے رائل چیلنجرز بنگلورو کے لیے مختصر عرصے میں اہم کردار ادا کیا، مگر ایک خراب سیزن کے باعث ٹیم نے انہیں ریلیز کردیا تھا۔

2025 کے میگا آکشن میں پنجاب کنگز نے انہیں خریدا تھا لیکن وہاں بھی مایوس کن کارکردگی کے باعث فائنلسٹ ٹیم نے انہیں برقرار نہیں رکھا۔

رپورٹ کے مطابق پنجاب کنگز سے ریلیز ہونے کے بعد گلین میکسویل نے آئی پی ایل منی آکشن میں رجسٹریشن نہیں کرائی، اسی لیے ممکن ہے کہ وہ 2026 کا ایڈیشن نہ کھیلیں۔

واضح رہے کہ فاف ڈوپلیسی اور معین علی نے حال ہی میں آئی پی ایل چھوڑ کر پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کا حصہ بننے کا اعلان کیا ہے۔

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: نے آئی پی ایل گلین میکسویل

پڑھیں:

سابق برٹش کپتان معین علی کا بھی بھارتی لیگ چھوڑ کر پی ایس ایل کھیلنے کا اعلان

سابق انگلینڈ کرکٹر معین علی نے اعلان کیا ہے کہ وہ آئندہ سیزن کے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 2026 میں حصہ لیں گے جس کے نتیجے میں وہ انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) 2026 میں نہیں کھیل پائیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: جنوبی افریقہ کے اسٹار کھلاڑی نے آئی پی ایل کے بجائے پی ایس ایل کھیلنے کا فیصلہ کرلیا

38 سالہ آل راؤنڈر نے انگلینڈ کے لیے 92 ٹی20 انٹرنیشنل میچز کھیلے ہیں اور وہ فاف ڈوپلیس کے بعد دوسرے غیر ملکی کھلاڑی ہیں جنہوں نے قریبی مدت میں پی ایس ایل میں شمولیت کا اعلان کیا۔

آئی پی ایل میں پرفارمنس

مزید پڑھیے: ٹی 20 کرکٹ: ڈوپلیسی نے بابر اعظم کو پیچھے چھوڑ دیا

معین علی سنہ 2018 سے ہر آئی پی ایل سیزن کا حصہ رہے ہیں جہاں انہوں نے رائل چیلنجرز بنگلور، چنائی سپر کنگز اور کولکاتا نائٹ رائیڈرز کی نمائندگی کی۔ مجموعی طور پر 73 میچز میں انہوں نے 1167 رنز بنائے اور 41 وکٹیں حاصل کیں۔

سنہ2025  سیزن میں وہ کے کے آر اسکواڈ کا حصہ تھے لیکن صرف 6 میچز کھیلے اور بعد میں انہیں منی آکشن سے قبل ٹیم نے ریلیز کر دیا۔

پی ایس ایل کا تجربہ

معین علی پہلے بھی ایک پی ایس ایل سیزن میں کھیل چکے ہیں جب انہوں نے ملتان سلطانز کے لیے 9 میچز میں حصہ لیا تھا۔

مزید پڑھیں: پشاور پی ایس ایل کی میزبانی کو تیار، گورنر کنڈی کا اسٹیڈیم کا دورہ

توقع ہے کہ معین علی کی شمولیت پی ایس ایل 2026 کے مقابلوں کو مزید سنسنی خیز اور دلچسپ بنائے گی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

آئی پی ایل انگلش کھلاڑی معین علی پی ایس ایل پی ایس ایل 2026 فاف ڈوپلیس

متعلقہ مضامین

  • انگلش آل راؤنڈر معین علی نے بھی آئی پی ایل چھوڑ کر پی ایس ایل کھیلنے کا فیصلہ کر لیا
  • معین علی بھی آئی پی ایل چھوڑ کر ایچ بی ایل پی ایس ایل کھیلنے کے لیے تیار
  • سابق برٹش کپتان معین علی کا بھی بھارتی لیگ چھوڑ کر پی ایس ایل کھیلنے کا اعلان
  • انگلش آل راؤنڈر معین علی کا پی ایس ایل میں شمولیت کا فیصلہ
  • ایک ماہ گزر چکا ہے کسی کو بھی بشریٰ بی بی سے ملنے کی اجازت نہیں دی جارہی، مریم وٹو
  • انتھونی البانیز وزیراعظم ہوتے ہوئے شادی کرنے والے پہلے آسٹریلوی رہنما بن گئے
  • معین علی نے ابوظہبی ٹی10 کے وکٹ اور سہولیات کو بہترین قرار دیا
  • عثمان خواجہ کا پرتھ کی پچ پر نامناسب تبصرہ، بڑی مشکل میں پھنس گئے
  • آسٹریلوی بیٹر عثمان خواجہ کی مشکلات میں اضافہ ہو گیا