2025-06-04@02:23:41 GMT
تلاش کی گنتی: 9
«گلین میکسویل»:
آسٹریلوی کرکٹر گلین میکسویل نے ون ڈے کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا، نظریں آئندہ برس ٹی 20 ورلڈ کپ پر جمالیں۔ کرکٹ آسٹریلیا کے مطابق آل راونڈر گلین میکسویل نے آئندہ برس بھارت اور سری لنکا میں شیڈول ٹی 20 ورلڈ کپ پر فوکس کے لیے ون ڈے کرکٹ سے کنارہ کشی اختیار کی۔ ایک روزہ کرکٹ کوخیرآباد کرنے پر گلین میکسویل نے سوشل میڈیا پر اپنے پیغام میں کہا کہ ’کافی سوچ و بچار کے بعد ون ڈے کرکٹ سے ریٹائرمنٹ لینے کا فیصلہ کیا، ون ڈے کرکٹ میں آسٹریلیا کی نمائندگی کرنا میری زندگی کا سب سے بڑا اعزاز ہے، 2012 کے ڈیبیو سے2015 میں اپنے میدانوں میں ورلڈ کپ جیتنا اور 2023 کے ورلڈ کپ کی...
میلبرن:آسٹریلوی آل راؤنڈر گلین میکسویل نے ون ڈے انٹرنیشنل کرکٹ سے فوری طور پر ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا۔ 36 سالہ میکسویل اب صرف ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل فارمیٹ میں آسٹریلیا کی نمائندگی کریں گے اور امکان ہے کہ وہ 2026 کے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ تک دستیاب رہیں گے۔ یہ اعلان انہوں نے ایک طویل انٹرویو کے دوران “فائنل ورڈ پوڈکاسٹ” میں کیا جس میں انہوں نے کہا کہ 50 اوور کی کرکٹ میں جسمانی تھکن اور 2022 میں ہونے والی سنگین ٹانگ کی چوٹ ان کے فیصلے کی بڑی وجوہات تھیں۔ میکسویل نے کہا کہ میں محسوس کر رہا تھا کہ میری جسمانی حالت ٹیم کو نقصان پہنچا رہی ہے۔ میں نے سلیکٹرز سے کہا کہ 2027...
آسٹریلیا کے مایہ ناز آل راؤنڈر گلین میکسویل نے اچانک ایک روزہ بین الاقوامی کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا ہے۔ اس فیصلے کی بڑی وجہ ان کا مسلسل زخمی ہوتا جسم اور 50 اوورز کے فارمیٹ میں بڑھتی جسمانی دشواریاں بنی ہیں۔ میکسویل نے انکشاف کیا کہ انہوں نے رواں برس لاہور میں چیمپیئنز ٹرافی کے دوران ایک سخت اور پتھریلے آؤٹ فیلڈ پر کھیلتے ہوئے محسوس کیا کہ اب ان کے جسم کی برداشت ختم ہو رہی ہے۔ اگلے میچ میں گیلی اور پھسلن والی آؤٹ فیلڈ پر فیلڈنگ کے بعد ان کے جسم کا ردعمل واضح کرچکا تھا کہ وہ 50 اوورز کی سختی کو مزید برداشت نہیں کرسکتے۔ میکسویل نے کہا کہ اگر کنڈیشنز مثالی...
انڈین پریمئیر لیگ (آئی پی ایل) میں پنجاب کنگز کی مشترکہ اونر و اداکارہ پریتی زنٹا آسٹریلوی کرکٹر گلین میکسویل کیساتھ شادی نہ کرنے سے متعلق سوال پر بھڑک اٹھیں۔ گزشتہ روز آئی پی ایل کی معروف فرنچائز پنجاب کنگز کی مشترکہ مالک پریتی زنٹا نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر بات چیت کا سیشن رکھا جس میں ایک صارف نے اِن سے آسٹریلیا کے جارح مزاج کرکٹر گلین میکسویل سے شادی کا سوال کیا؟ جس پر اداکارہ ناراض ہوگئیں۔ صارف نے لکھا کہ میڈم میکسویل کی آپ سے شادی نہیں ہوئی، اس لیے وہ آپ کی ٹیم کی طرف سے اچھا نہیں کھیلتا تھا؟۔ مزید پڑھیں: پریتی زنٹا اپنی ہی فرنچائز کے شریک مالک کیخلاف عدالت پہنچ گئیں جس پر...
انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) میں پنجاب کنگز کی نمائندگی کرنے والے آسٹریلوی آل راؤنڈر گلین میکسویل انجرڈ ہوگئے۔ بدھ کے روز چنئی سپر کنگز کے خلاف میچ میں ٹاس کے دوران گفتگو کرتے ہوئے پنجاب کنگز کے کپتان شریاس ایر نے گلین میکسویل کی انگلی فریکچر ہونے کے متعلق بتایا۔ آئی پی ایل فرنچائز اور آسٹریلوی ٹیم میں میکسویل کے ساتھی کھلاڑی مارکس اسٹوائنس نے بھی ان کے کولکتہ نائٹ رائیڈرز کے خلاف میچ سے قبل ٹریننگ سیشن میں انجرڈ ہونے کی تصدیق کی۔ ساتھ ہی انہوں نے بتایا کہ عین ممکن ہے کہ میکسویل رواں ٹورنامنٹ کا دوبارہ حصہ نہ سکیں۔
نئی دہلی(نیوز ڈیسک)بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق کرکٹر وریندر سہواگ انڈین پریمئیر لیگ (آئی پی ایل) 2025 میں ناقص کارکردگی دکھانے والے غیر ملکی کرکٹرز کو آڑے ہاتھوں لے لیا۔ بھارتی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق وریندر سہواگ غیر ملکی کرکٹرز گلین میکسویل اور لیام لیونگ اسٹون پر برس پڑے۔ میڈیا سے گفتگو میں سابق بھارتی کرکٹر نے کہا کہ پنجاب کنگز کے گلین میکسویل اور رائل چیلنجرز بنگلور کے لیام لیونگ اسٹون سے متعلق کہا کہ مجھے ایسا محسوس ہوتا ہے جیسے میکسویل اور لیونگ اسٹون کی لگن ختم ہوگئی ہو، یہ یہاں صرف چھٹیاں منانے آتے ہیں اور چھٹی مناکر چلے جاتے ہیں۔ سہواگ نے کہا کہ وہ آتے ہیں، مزے کر کے واپس چلے جاتے ہیں، ان...
انڈین پریمیئر لیگ میں پنجاب کنگز کی جانب سے کھیلنے والے آسٹریلوی آل راؤنڈر گلین میکسویل پر آئی پی ایل کے قواعد کی خلاف ورزی کرنے پر میچ فیس کا 25 فی صد جرمانہ عائد کرتے ہوئے ایک ڈی میرٹ پوائنٹ دے دیا گیا۔ آئی پی ایل کی جانب سے جاری ایک بیان کے مطابق گلین میکسویل نے آرٹیکل 2.2 (جو کہ میدان میں لگی اشیاء کو میچ کے دوران نقصان پہنچانے سے تعلق رکھتا ہے) کی خلاف ورزی کا اعتراف اور میچ ریفری کے جرمانے کو قبول کرلیا ہے۔ منگل کے روز چنئی سپر کنگز کے خلاف میچ میں پریانش آریا کی دھواں دار سینچری اور ششانک سنگھ اور مارکو جینسن کے بالترتیب 52 اور 34 رنز کی بدولت...