پارلیمان کو ربڑ اسٹیمپ کی طرح استعمال کیا جاتا ہے، اختر مینگل
اشاعت کی تاریخ: 28th, October 2025 GMT
حامد میر کی پاکستانی فورسز کی غزہ میں تعیناتی سے متعلق پوسٹ پر اختر مینگل نے کہا کہ پاکستان کے داخلی اور خارجی فیصلے جی ایچ کیوں میں ہوتے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ بلوچستان نیشنل پارٹی کے سربراہ اختر جان مینگل نے کہا ہے کہ پاکستان کی پارلیمان فقط "ربڑ اسٹیمپ" ہے، اصل فیصلے جی ایچ کیوں میں ہوتے ہیں۔ یہ بات انہوں نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ایکس پر صحافی حامد میر کے ایک پوسٹ پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کیا۔ حامد میر نے پاکستانی فورسز کی غزہ میں ممکنہ تعیناتی سے متعلق ایک رپورٹ شئیر کرتے ہوئے سوال اٹھایا کہ پاکستان میں اس پر بحث کیوں نہیں ہو رہی ہے؟ پارلیمان میں اب تک اس پر بات کیوں نہیں ہوئی؟ مذکورہ پوسٹ پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے بی این پی سربراہ اختر جان مینگل نے کہا کہ پاکستانی کے اہم داخلی اور خارجی فیصلے ہمیشہ جی ایچ کیو سے لیے جاتے ہیں۔ پارلیمان کو صرف ضرورت پڑنے پر ربڑ اسٹیمپ کی طرح استعمال کیا جاتا ہے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Islam Times
پڑھیں:
کوئٹہ، سرکاری دفاتر میں ایجنٹس کیخلاف ایف آئی اے کی کارروائی، 14 افراد گرفتار
ڈائریکٹر ایف آئی اے بلوچستان کے مطابق ملزمان مبینہ طور پر برتھ سرٹیفکیٹس، قومی شناختی کارڈز، پاسپورٹس اور دیگر سرکاری دستاویزات کے حصول کیلئے غیر قانونی طریقے سے سہولت فراہم کرتے اور شہریوں سے رقوم وصول کرتے تھے۔ اسلام ٹائمز۔ وفاقی تحقیقات ادارے ایف آئی ای نے کوئٹہ شہر میں مختلف وفاقی اداروں کے مبینہ ایجنٹس کے خلاف بڑے پیمانے پر کریک ڈاؤن کرتے ہوئے 14 افراد کو گرفتار کرلیا ہے۔ ڈائریکٹر ایف آئی اے بلوچستان بہرام مندوخیل کے مطابق کارروائی کے دوران نادرا، سوئی سدرن گیس کمپنی، پاسپورٹ آفس اور میٹروپولیٹن کارپوریشن سے متعلق مبینہ ایجنٹس کو حراست میں لیا گیا ہے، جو شہریوں کو مختلف سرکاری امور میں غیر قانونی سہولت کاری فراہم کرنے میں ملوث تھے۔ انہوں نے بتایا کہ گرفتار ملزمان مبینہ طور پر برتھ سرٹیفکیٹس، قومی شناختی کارڈز، پاسپورٹس اور دیگر سرکاری دستاویزات کے حصول کے لئے غیر قانونی طریقے سے سہولت فراہم کرتے اور شہریوں سے رقوم وصول کرتے تھے۔
ڈائریکٹر ایف آئی اے نے کہا کہ گرفتار ملزمان سے تفتیش جاری ہے اور ابتدائی تحقیقات کی روشنی میں ان کے نیٹ ورک میں شامل دیگر افراد کی نشاندہی کی جا رہی ہے۔ امید ہے کہ مزید گرفتاریاں بھی عمل میں آئیں گی۔ بہرام مندوخیل نے کہا کہ ایف آئی اے سرکاری اداروں میں بدعنوانی، جعلسازی اور غیر قانونی سہولت کاری کے خاتمے کے لئے کارروائیاں جاری رکھے گی اور قانون شکنی میں ملوث عناصر کے خلاف بلاامتیاز کارروائی کی جائے گی۔