اسلام آباد(خبرنگار)وفاقی وزیر برائے آئی ٹی و ٹیلی کمیونیکیشن شزہ فاطمہ خواجہ نے کہاہے کہ ڈیٹا سینٹر کا افتتاح پاکستان کی تیز رفتار ڈیجیٹل تبدیلی کی عکاسی کرتا ہے مضبوط اور جدید قومی ڈیجیٹل انفراسٹرکچر ملک کی اقتصادی ترقی جدت اور روزگار کے مواقع کے لیے ناگزیر ہے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے زونگ فورجی آفس میں اعلی سطح اجلاس میں گفتگوکرتے ہوئے کیا اس موقع پر کے چیف ایگزیکٹو آفیسر ہوو جن لی نے کہاکہ یہ ہمارے لیے باعث فخر ہے کہ ہم وفاقی وزیر برائے آئی ٹی و ٹیلی کمیونیکیشن اور معزز مہمانوں کا خیرمقدم کرتے ہوئے پاکستان کے ڈیجیٹل وژن کو آگے بڑھا رہے ہیں۔

.

ذریعہ: Nawaiwaqt

پڑھیں:

زونگ فورجی جدید ترین کلاؤڈ انٹیلیجنٹ کمپیوٹنگ سینٹر کاباضابطہ افتتاح کردیا گیا

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

کراچی(اسٹاف رپورٹر)پاکستان کی معروف انفارمیشن سروسز اور ٹیکنالوجی انوویشن کمپنی، زونگ نے آج اپنے ہیڈکوارٹرز اسلام آباد میں ایک خصوصی اعلیٰ سطحی تقریب کا انعقاد کیا جو ملک کی ڈیجیٹل ترقی کے سفر میں ایک اہم سنگ میل ثابت ہوئی۔ اس تقریب کی مہمان خصوصی وفاقی وزیر برائے آئی ٹی و ٹیلی کمیونیکیشن ،محترمہ شزہ فاطمہ خواجہ تھیں جنہوں نے باضابطہ طور پر زونگ کے جدید ترین ٹیر-III سرٹیفائیڈ ڈیٹا سینٹر کا افتتاح کیا، جو پاکستان کے تیزی سے ترقی پذیر ڈیجیٹل انفراسٹرکچر میں ایک نمایاں پیش رفت ہے۔ تقریب میں سینئر سرکاری حکام، انڈسٹری کے نمایاں رہنما اور معزز مہمان بھی موجود تھے۔

یہ جدید سہولت زونگ کی پاکستان کی ڈیجیٹل معیشت کو محفوظ، قابل توسیع اور مستقبل کی تکنیکی ضروریات کے مطابق مضبوط بنانے کے عزم کی عکاسی کرتی ہے۔ بین الاقوامی ٹیر-III معیار کے مطابق ڈیزائن اور تعمیر کیا گیا یہ ڈیٹا سینٹر زونگ کے وژن کا عملی مظہر ہے جس کا مقصد کلاؤڈ سولوشنز، انٹرپرائز سروسز، مصنوعی ذہانت کی جدت، انٹرنیٹ آف تھنگز (IoT) ایپلیکیشنز، جدید سائبر سیکیورٹی اور اگلی نسل کی کنیکٹوٹی کو ممکن بناتے ہوئے پاکستان کے ڈیجیٹل مستقبل کو تقویت دینا ہے۔ جدید ترین سرور آرکیٹیکچر اور توانائی کی بچت کرنے والے نظاموں سے آراستہ یہ ڈیٹا سینٹر، زونگ کی عالمی معیار کی پائیداری اور جدیدیت کی وابستگی کی بہترین مثال ہے، جو ملک بھر میں ڈیجیٹلائزیشن کی حکمت عملیوں کو بھی تقویت دیتا ہے۔ یہ اسٹریٹیجک سرمایہ کاری نہ صرف پاکستان کی تکنیکی صلاحیتوں کو بڑھاتی ہے بلکہ زونگ کو ملک کی ڈیجیٹل معیشت کے اہم محرک کے طور پر مستحکم کرتی ہے۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر برائے آئی ٹی و ٹیلی کمیونیکیشن ، شزہ فاطمہ خواجہ نے کہا،””آج اس ڈیٹا سینٹر کا افتتاح پاکستان کی تیز رفتار ڈیجیٹل تبدیلی کی عکاسی کرتا ہے۔ مضبوط اور جدید قومی ڈیجیٹل انفراسٹرکچر ملک کی اقتصادی ترقی، جدت اور روزگار کے مواقع کے لیے ناگزیر ہے ۔ ہم ایسے شراکت داروں کی خدمات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں جو حکومت کے وژن کے عین مطابق مسلسل جدید ٹیکنالوجی میں سرمایہ کاری کر رہے ہیں تاکہ پاکستان کو مربوط اور ڈیجیٹل طور پر بااختیار بنایا جا سکے۔”

زونگ فورجی کے چیف ایگزیکٹو آفیسر جناب ہوو جن لی (Huo Junli)نے کہا،”یہ ہمارے لیے باعث فخر ہے کہ ہم وفاقی وزیر برائے آئی ٹی و ٹیلی کمیونیکیشن اور معزز مہمانوں کا خیرمقدم کرتے ہوئے پاکستان کے ڈیجیٹل وژن کو آگے بڑھا رہے ہیں۔ زونگ فورجی عالمی معیار کی انفارمیشن سروسز اور تکنیکی جدت فراہم کرنے کے لیے پرعزم ہے، جو ایک جامع اور موثر ڈیجیٹل ماحولیاتی نظام کے قیام میں معاون ثابت ہوں۔ ہمارے کلاؤڈ انٹیلیجنٹ کمپیوٹنگ سینٹر، مصنوعی ذہانت سے چلنے والا پلیٹ فارم اور کلاؤڈ سولوشنز کی لانچ پاکستان کے ڈیجیٹل خواب کو حقیقت کا روپ دینے کی جانب اہم پیش رفت ہیں۔ ہم وفاقی وزیر کی قیادت اور حوصلہ افزائی کے شکر گزار ہیں اور مل کر پاکستان کی ڈیجیٹل معیشت کی ترقی کو تیز کریں گے۔”

افتتاحی تقریب کے دوران زونگ کی قیادت کی جانب سے جدید ٹیکنالوجی کے مظاہرے اور پریزنٹیشنز بھی دی گئیں، جن میں مصنوعی ذہانت، کلاؤڈ کمپیوٹنگ، انٹرنیٹ آف تھنگز، اور نیٹ ورک ماڈرنائزیشن کی جدید پیش رفت کو اجاگر کیا گیا۔

زونگ فورجی نے وزارتِ آئی ٹی و ٹیلی کمیونیکیشن کے ساتھ قریبی شراکت داری کے ذریعے جدت کو فروغ دینے، ڈیجیٹل رسائی کو وسعت دینے اور پاکستان کی آئی سی ٹی شعبے کی ترقی میں بھرپور کردار ادا کرنے کے عزم کو دہرایا، اور ملک کی ڈیجیٹل معیشت میں اپنی کلیدی حیثیت کو مزید مستحکم کیا۔

ویب ڈیسک عادل سلطان

متعلقہ مضامین

  •  موسمیاتی اقدامات اب اختیار کا نہیں بقا کا تقاضا بن چکے ہیں: مصدق ملک 
  • وفاقی وزیرآئی ٹی شزا فاطمہ سے میٹا وفدکی ملاقات
  • جادو ٹونہ نہیں، ترقی صرف محنت سے: شہباز شریف
  •  اقتصادی ترقی کی قیادت حاصل کرنا چاہتے   ہیں :بلال بن ثاقب 
  • قومی ترقی کے اہداف کے حصول کیلئے امریکا سے مضبوط شراکت داری کے خواہاں ہیں، احسن اقبال
  • زونگ فورجی جدید ترین کلاؤڈ انٹیلیجنٹ کمپیوٹنگ سینٹر کاباضابطہ افتتاح کردیا گیا
  • فائیو جی اسپیکٹرم کی نیلامی 2026 کی پہلی سہ ماہی میں ہوگی، وفاقی وزیر
  • 2026 کی پہلی سہ ماہی میں فائیو جی اسپیکٹرم کی نیلامی ہوگی، شزا فاطمہ
  • ملکی ترقی کیلئے دہشتگری کا خاتمہ ناگزیر ہے، شہباز شریف