اسلام آباد (خبرنگار) وفاقی وزیر برائے موسمیاتی تبدیلی ڈاکٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ موسمیاتی اقدامات اب اختیار کا نہیں بقا کا تقاضا بن چکے ہیں۔ فطرت اپنے اصولوں کے مطابق چلتی ہے۔ اگر ہم اس کے ساتھ ناانصافی کریں تو فطرت متاثر نہیں ہوتی لیکن اس ناانصافی کی پوری قیمت ہمیں چکانی پڑتی ہے۔ انہوں نے پاکستان جیسے موسمیاتی خطرات سے دوچار ممالک کی بڑھتی ہوئی کمزوریوں کی نشاندہی کرتے ہوئے کہا کہ لچک میں اضافہ، موسمیاتی موافقت اور منصفانہ عالمی مالی معاونت وقت کی اہم ضرورت ہیں۔ ان خیالات کا اظہار وفاقی وزیر برائے موسمیاتی تبدیلی و ماحولیاتی ہم آہنگی، ڈاکٹر مصدق ملک نے کینیا کے دارالحکومت نیروبی میں منعقد ہونے والی اقوامِ متحدہ کی ماحولیاتی اسمبلی (UNEA-7)کے ساتویں اجلاس میں شرکت کے موقع پر گفتگوکرتے ہوئے کیا۔

.

ذریعہ: Nawaiwaqt

پڑھیں:

پاک برطانیہ ماحولیاتی تبدیلی تعاون کے منصوبے پر معاہدہ

اسلام آباد: (دنیا نیوز) پاکستان اور برطانیہ کے مابین ماحولیاتی تبدیلی کے شعبے میں تعاون کے منصوبے پر معاہدہ طے پا گیا ہے۔وفاقی وزیر مصدق ملک اور برطانیہ کی عزیر ڈویلپمنٹ نے تعاون کے معاہدے پر دستخط کئے۔

معاہدے کے دستخط کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر موسمیاتی تبدیلی مصدق ملک نے کہا کہ موسمیاتی تبدیلیوں کے شعبے میں پاکستان اور برطانیہ کئی سالوں سے تعاون کر رہے ہیں، پاکستان موسمیاتی تبدیلیوں کے بہت برے اثرات سے متاثر ہو رہا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ 4700 افراد سیلابوں میں جاں بحق ہو چکے ہیں جبکہ 17ہزار افراد زخمی یا معذور ہوئے، سیلابوں سے 40ملین افراد بے گھر ہوئے، سیلابوں سے جو نقصان ہوا ہے وہ ہمارے جی ڈی پی کا بہت بڑا حصہ ہے۔

مصدق ملک نے مزید کہا کہ پاکستان اور برطانیہ موسمیاتی تبدیلی کے شعبے میں تعاون کر رہے ہیں۔

اس موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے برطانیہ کی وزیر پلاننگ نے کہا کہ یو کے پاکستان گرین کمپیکٹ معاہدہ ماحولیات کے لئے بہت اہمیت کا حامل ہے، ہم چاہتے ہیں دونوں ممالک اس پروگرام کے تحت مل کر کام کریں۔

ان کا کہنا تھا کہ اس پروگرام کا مقصد دونوں ممالک کے لوگوں کو موسمیاتی تبدیلیوں کے منفی اثرات سے بچانا ہے۔

متعلقہ مضامین

  • اقتصادی ترقی کیلئے قومی ڈیجیٹل انفراسٹرکچر  ناگزیر ہے: شزہ فاطمہ 
  •  وفاقی وزیر موسمیاتی تبدیلی ڈاکٹر مصدق ملک نیروبی میں اقوام متحدہ کی ماحولیات اسمبلی کے اجلاس سے خطاب کررہے ہیں
  •  وفاقی وزیر موسمیاتی تبدیلی ڈاکٹر مصدق ملک نیروبی میںاقوام متحدہ کی ماحولیات اسمبلی کے اجلاس سے خطاب کررہے ہیں
  • اقوامِ متحدہ کی ماحولیاتی اسمبلی میں پاکستان کی نمائندگی، مصدق ملک کا اہم خطاب
  • موسمیاتی اقدامات اب اختیار کا نہیں بلکہ بقا کا تقاضا بن چکے ہیں: مصدق ملک
  • پاکستان شدید ترین موسمیاتی تبدیلیوں سے نبرد آزما:  مصدق ملک
  • موسمیاتی تبدیلی سے خطرات بڑھ رہے ہیں‘وزیر خزانہ
  • پاک برطانیہ ماحولیاتی تبدیلی تعاون کے منصوبے پر معاہدہ
  • پاکستان اور برطانیہ کے مابین ماحولیاتی تبدیلی کے شعبے میں تعاون کے منصوبے پر معاہدہ