2025-12-12@23:21:56 GMT
تلاش کی گنتی: 34927
«ایک برس»:
برطانیہ نے بدلتی ہوئی عالمی صورتحال اور بڑھتے ہوئے خطرات کے پیشِ نظر بڑے پیمانے پر جنگی تیاریوں کا آغاز کر دیا ہے۔ مسلح افواج کے وزیر کرنل ایسکاٹ کارنز نے خبردار کیا ہے کہ جنگ کے سائے یورپ کے دروازے پر دستک دے رہے ہیں، برطانیہ کو ہر صورت تیار رہنا ہوگا۔ ایک انٹرویو میں کرنل کارنز نے انکشاف کیا کہ گزشتہ ایک سال کے دوران برطانیہ کے خلاف دشمن ممالک کی انٹیلیجنس سرگرمیوں میں 50 فیصد سے زائد اضافہ ہوا ہے جو صورتحال کی سنگینی کو ظاہر کرتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ نیٹو ممالک کو اپنی سلامتی یقینی بنانے کے لیے دفاعی اخراجات بڑھانے ہوں گے کیونکہ موجودہ خطرات پہلے سے کہیں زیادہ پیچیدہ اور سنگین ہو...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">لندن (انٹرنیشنل ڈیسک) برطانوی افواج میں بڑی تبدیلی کرتے ہوئے تمام انٹیلی جنس سروسز کوایک ہی پلیٹ کے تحت متحد کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق برطانوی وزارتِ دفاع نے ملک کی تمام انٹیلی جنس سروسز کو ایک پلیٹ فارم پر متحد کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے ملٹری انٹیلی جنس سروسز ایم آئی ایس کی تشکیل کا اعلان کردیا۔ اس نئے سسٹم کا مقصد برطانیہ کے مخالفین کی جانب سے بڑھتے خطرات سے نمٹنے کے لیے بہتر حکمت عملی بنانا ہے۔ وزارت دفاع نے بتایا کہ نیوی، آرمی، ائر فورس، اسپیس کمانڈ اور پرمننٹ جوائنٹ ہیڈکوارٹرز اس نئے یونٹ کا حصہ ہوں گے۔ایم آئی ایس کا آغاز اسٹریٹجک ڈیفنس ریویو کی سفارشات پرکیا جارہا ہے۔...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کوپن ہیگن (انٹرنیشنل ڈیسک) آسٹریلیا کی جانب سے 16 سال سے کم عمر نوجوانوں پر سوشل میڈیا پابندی کے فیصلے کے بعد اب ڈنمارک بھی اسی طرز کی پابندی لگانے کی تیاری کر رہا ہے۔ ڈنمارک کی حکومت نے حال ہی میں اعلان کیا ہے کہ وہ 15 سال سے کم عمر انٹرنیٹ صارفین کے لیے سوشل میڈیا تک رسائی پر پابندی عائد کرنے کا منصوبہ بنا رہی ہے، جو یورپی یونین میں نوعمروں کے سوشل میڈیا استعمال کو محدود کرنے کی ایک اہم پیش رفت ہوگی۔ یہ قانون فی الحال ایک تجویز کی صورت میں ہے جسے حکومتی اور حزبِ اختلاف کی جماعتوں کی حمایت حاصل ہو چکی ہے، منظوری کی صورت میں یہ قانون 2026 ء...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default"> جسارت نیوز گلزار
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک)ایم ڈی کیٹ کی 25 سے زائد طلبا نے نتائج کے خلاف سندھ ہائی کورٹ سے رجوع کرلیا اور کہا 400 سے زائد سیٹوں میں میرٹ کو نظر انداز کیا گیا ہے۔تفصیلات کے مطابق سندھ میں ایک بار پھر ایم ڈی کیٹ امتحان تنازع کا شکار ہوگیا ہے، سندھ ہائی کورٹ میں 25 سے زائد طلبہ نے ایم ڈی کیٹ کے نتائج کے خلاف درخواستیں دائر کردیں۔طلبہ کا موقف ہے کہ 400 سے زائد سیٹوں میں میرٹ کو نظر انداز کیا گیا ہے، 2024 کے طلبہ کو بغیر کسی طے شدہ فارمولے کے سب سے زیادہ نمبر دے دیے گئے اور انہیں 2025 کے طلبہ کے ساتھ سیٹیں الاٹ کی گئیںدرخواست میں کہا گیا ہر سال ایم...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی (پ ر) صدر تنظیم اساتذہ پاکستان صوبہ سندھ شائستہ مدنی نے کہاہے کہ حکومت وقت طلبہ و طالبات کو مناسب اور محفوظ ٹرانسپورٹ فراہم کرے تاکہ ایسے اندوہناک واقعات دوبارہ نہ ہوں۔ ہمیں نہایت رنج و الم کے ساتھ اطلاع موصول ہوئی ہے کہ عثمان پبلک اسکول کیمپس 2 کے فرسٹ ائر کے طالب علم عابد رئیس ولد رئیس احمد نارتھ کراچی کے علاقے 4K چورنگی کے قریب ایک افسوسناک ٹریفک حادثے میں واٹر ٹینکر کی زد میں آکر جاںبحق ہو گئے۔ ہم دعا گو ہیں کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو اپنے جوارِ رحمت میں جگہ عطا فرمائے، ان کے اہلِ خانہ کو صبرِ جمیل عطا فرمائے اور اس ناقابلِ تلافی نقصان کو برداشت کرنے کی ہمت...
غزہ میں جنگ بندی معاہدے کے بعد 62 ویں دن شدید موسم اور بارش نے خیموں میں قیام پذیر فلسطینیوں کی مصیبتیں مزید بڑھا دیں۔ المواصی میں پانی خیموں میں داخل ہوگیا، انسانی حالات مزید ابتر ہوگئے۔ دوسری جانب امریکی صدر ٹرمپ نے غزہ جنگ بندی کے دوسرے مرحلے کے آغاز کو موخرکردیا اورکہا کہ ’’ غزہ امن بورڈ‘‘ کا اعلان فی الحال روک دیا گیا ہے۔ میڈیا کی عالمی تنظیم رپورٹرز ود آؤٹ بارڈرز (آر ایس ایف) کی رپورٹ میں انکشاف ہوا ہے کہ غزہ میں اسرائیلی فوج نے 29 فلسطینی صحافیوں کو قتل کیا جو کہ اس سال دنیا بھر میں قتل ہونے والے صحافیوں کے مجموعی اعداد و شمار کا 43 فیصد بنتا ہے۔ غزہ کی سرزمین...
مصر 1922 میں برطانوی تسلط سے آزاد ہوا تھا۔بادشاہت بدستور قائم تھی۔ شہنشاہ فہد اول حکمران تھا۔شاہی خاندان میں فاروق نام کا شہزادہ پیدا ہوا۔ جو صرف سولہ سال کی عمر میں شہنشاہ بن گیا۔ اس کی تعلیم و تربیت برطانیہ کے اول درجے کی تعلیمی درس گاہوں میں مکمل ہوئی تھی ۔ رکھ رکھاؤ اور ادب آداب میں شہنشاہ فاروق بالکل مستند تھا۔عرض کرنے کی ضرورت نہیں کہ وہ دنیا کے دولت مند ترین لوگوں میں شامل تھا۔ خزانہ ہیرے جواہرات سے بھرا ہوا تھا ۔ بیش قیمت بلکہ خیرہ کن محلات میں قیام کرتا تھا ۔ دنیا کی کوئی نعمت ایسی نہیں تھی جوفاروق کے پاس نہ ہو ۔ مگر قدرت کا ستم دیکھیے کہ بادشاہ چھوٹی...
پاکستان اور انڈونیشیا ایک ایسے یقین کی دنیا ہے جن میں ایمان رچا بسا ہوا ہے۔ دونوں ممالک کے باشندے مختلف زبان، رسم و رواج اور ثقافت رکھنے کے باوجود اسلام کے رشتے میں بندھے ہوئے ہیں۔ اب دونوں ملکوں کی حکومتوں نے 7 عہد ناموں پر دستخط کر کے دنیا کو باورکرا دیا ہے کہ اب ایک مشترکہ راستہ طے کریں گے۔ وہ تجارت کریں گے جو حلال اصولوں پر مبنی ہو اور غربت کو ختم کر کے کامیابی بانٹے۔ وہ دن دور نہیں جب پاکستانی اور انڈونیشین پوری انسانیت کے لیے علم کی روشنی لے کر آگے بڑھیں گے۔ دونوں ملکوں نے علم کا رشتہ مضبوط کرنے کے لیے تعلیمی معاہدے پر بھی دستخط کر دیے ہیں، اگرچہ...
آٹھ دسمبر کو شام میں بشار الاسد کی خاندانی آمریت کے زوال کا ایک برس مکمل ہو گیا۔مگر ملک کا طول و عرض آج بھی چودہ برس تک جاری خانہ جنگی سے شدید زخمی ہے اور ہر طرح کی دیدہ و نادیدہ رکاوٹوں کے درمیان زندہ رہنے کی سرتوڑ کوشش کر رہا ہے۔ماضی میں القاعدہ سے منسلک سابق ملیشیا حیات التحریر السلام کے کمانڈر ابو محمد الجولانی اس وقت احمد الشرح کے نام سے ملک کے صدر ہیں۔ کہاں سال بھر پہلے تک امریکا نے احمد الشرح کے سر پر ایک کروڑ ڈالر کا انعام رکھا ہوا تھا اور کہاں اب القاعدہ اور داعش والے انھیں ملحد و غدار اور مغرب کا کاسہ لیس سمجھ کر ان کے خون کے...
تھر پارکرکا شمار ملک کے سب سے زیادہ پسماندہ اضلاع میں ہوتا ہے۔ تھر پارکر ایک وسیع العریض صحرا ہے جس کی سرحدیں پاکستان سے بھارت تک پھیلی ہوئی ہیں۔ تھرپارکر کا ہیڈ کوارٹر مٹھی ہے، جو ایک چھوٹا شہر ہے اور یہ 6 تعلقوں مٹھی، ننگر پارکر، چھاچھرو، اسلام کوٹ، ڈاھلی، ڈیپلو اور کلوئی اور 60 یونین کونسلوں پر مشتمل ہے۔ تھرپارکرکی کل آبادی 12 لاکھ بتائی جاتی ہے۔ تھرپارکر کا صرف 8.12 فیصد حصہ شہری اور بقیہ دیہی آبادی پر مشتمل ہے۔ تھرپارکر میں خواندگی کا تناسب 36.39 فیصد بتایا جاتا ہے۔ خواندگی سے متعلق اعداد و شمار پر نظر ڈالتے ہی واضح ہوتا ہے کہ مردوں میں خواندگی کا تناسب 48.50 فیصد اور خواتین میں یہ تناسب...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کابل (مانیٹرنگ ڈیسک) افغانستان کے وزیر خارجہ امیر خان متقی نے کہا ہے کہ افغان سرزمین کسی دوسرے ملک کے خلاف استعمال نہیں ہونی چاہیے اور جو کوئی بھی خلاف ورزی کرے گا، اس کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔کابل میں ایک تقریب سے خطاب میں وزیر خارجہ امیر خان متقی نے علما کی جانب سے ایک روز قبل متفقہ طور پر منظور کی گئی ایک پانچ نکاتی قرارداد کی توثیق؎ کی۔کابل یونیورسٹی میں افغانستان کے 34 صوبوں سے جمع ہونے والے سینکڑوں علمائے کرام نے ایک قرارداد منظور کی تھی، جس میں موجودہ نظام کی حمایت، علاقائی سالمیت کے دفاع، افغانستان کی سرزمین کو دوسرے ممالک کے خلاف استعمال ہونے سے روکنے، افغانوں کی بیرونِ ملک عسکری...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">غزہ /تل ابیب/جنیوا (مانیٹرنگ ڈیسک) غزہ میں مسلسل دوسرے روز بارش سے فلسطینیوں کی مشکلات میں مزید اضافہ ہوگیا، اسرائیلی حملوں کے باعث تباہ حال علاقے میں سیلابی صورتِ حال پیدا ہوگئی۔ موسم سرما کی بارش سے سردی کی شدت میں مزید اضافہ ہوگیا، بارش کا پانی بے گھر فلسطینیوں کے خیموں میں داخل ہوگیا۔ ناقابلِ برداشت ٹھنڈ سے پناہ گزین خیموں میں موجود 8 ماہ کی بچی جان کی بازی ہار گئی۔ مسلسل بارش سے غزہ شہر میں 5 مخدوش عمارتیں بھی گر گئیں۔جنگ بندی معاہدے کے باوجود غزہ امداد پر اسرائیلی پابندیوں کے باعث 15 لاکھ بے گھر فلسطینی اب بھی بنیادی ضروریات سے محروم ہیں۔ فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس نے 7 اکتوبر 2023ء کے حملے...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">251213-01-19 کراچی(اسٹاف رپورٹر)شہر قائد میں عوام کو ہیوی ٹریفک کے رحم و کرم پر چھوڑ دیا گیا، واٹر ٹینکر نے ایک اور بچے کو کچل دیا، واقعے کی وڈیو بھی سامنے آگئی۔جمعے کی صبح زمان ٹاؤن تھانے کے علاقے کورنگی 100 کوارٹر بنگالی پاڑا کے مرکزی بازار کے قریب واٹر ٹینکر کی زد میں آکرایک بچہ جاں بحق ہوگیا جس کی لاش کو ایدھی ایمبولینس کے ذریعے جناح اسپتال منتقل کیا گیا، حادثے کے موقع پرشہریوں کی بڑی تعداد موقع پر جمع ہو گئی اورشہریوں نے واٹر ٹینکر کا گھیراؤ کرلیا جبکہ ڈرائیور نے موقع سے فرار ہونے کی کوشش کی تاہم اطلاع ملتے ہی پولیس بھی موقع پر پہنچ گئی، پولیس نے واٹر ٹینکر کے ڈرائیور کو گرفتار...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">251213-01-7 اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان ورچوئل ایسٹس ریگولیٹری اتھارٹی (پی وی آر اے) کی جانب سے بائنانس اور ایچ ٹی ایکس کو این او سی جاری کردیا گیا۔ حکام کے مطابق یہ اقدام ورچوئل ایسٹ سروس پرووائیڈرز کیلیے پاکستان میں ایک منظم اور باقاعدہ ریگولیٹری فریم ورک کی تشکیل کی جاری کوششوں کا حصہ ہے، این او سی کا اجراء پی وی اے آر اے کی جانب سے متعلقہ سرکاری اداروں کے ساتھ مشترکہ مشاورت اور باضابطہ جائزہ کارروائی کے بعد کیا گیا۔ این او سی کے حصول کے بعد بائنانس اور ایچ ٹی ایکس کو پاکستان میں ہدف شدہ ریگولیٹری نگرانی کے تحت ابتدائی تیاری اور مشاورتی سرگرمیاں شروع کرنے کی اجازت مل گئی، یہ این او...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">251213-08-14 کراچی (اسٹاف رپورٹر)ایس ایس جی سی لرننگ اینڈ ڈیولپمنٹ سینٹر (LDC) نے 10 سے 12 دسمبر 2025ء تک اپنے کراچی ٹرمینل فیسلٹی میں ’’SSGC LDC – Skills and Innovation Expo 2025ء‘‘ کا انعقاد کیا۔ یہ ایکسپو پہلی بار نہایت کامیابی کے ساتھ منعقد کیا گیا، جس میں سیمینارز، منصوبوں کے ڈسپلے بوتھس اور پریزنٹیشنز کے ذریعے ایل ڈی سی کے اپرینٹس (بیچ 2025-27) کی ٹیکنیکی مہارت اور وسعت پر مبنی پروجیکٹس کو خوبصورتی سے پیش کیا گیا۔ایس ایس جی سی ایل ڈی سی ایکسپو میں ایل ڈی سی کی جانب سے 5اہم ووکیشنل ٹریڈز کمپیوٹر اسکلز، پی ای ویلڈنگ، اسٹیل ویلڈنگ، گیس فٹنگ اور انسٹرومینٹیشن میں کیے گئے اسکل ڈیولپمنٹ اقدامات کو موثر انداز میں پیش کیا گیا۔ایکسپو...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">251213-08-7 حیدرآباد (نمائندہ جسارت) جنرل فیض حمید کو کورٹ مارشل کے نتیجے میں 14 سال قید با مشقت کی سزا سنانے سے عسکری اداروں میں خود احتسابی کی ایک اچھی روایت قائم کی گئی ہے۔مجرم کے دیگر عسکری ساتھیوں بشمول سابق اور حاضر سروس اعلیٰ عہدے داروں کو بھی احتساب کے دائرہ میں لایا جائے۔ ان خیالات کا اظہار تنظیم اسلامی کے امیر شجاع الدین شیخ نے ایک بیان میں کیا۔انہوں نے کہا کہ اسلام ہمیں واضح حکم دیتا ہے کہ کوئی شخص چاہے کتنے ہی بڑے عہدے پر فائزکیوں نہ ہو،احتساب سے مبرا نہیں۔ نبی ا کرمؐاور ان کے وصال کے بعد خلفائے راشدین نے اس دینی اصول کی عملی مثالیں قائم کر کے دکھائیں، جو آج بھی...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">یورپ کے مختلف ممالک میں ہزاروں نہیں بلکہ لاکھوں افراد کا سڑکوں پر نکل آنا، دنیا کے بدلتے ہوئے سیاسی شعور کا ایک ایسا اظہار ہے جسے نظر انداز کرنا ممکن نہیں رہا۔ گزشتہ کئی ماہ سے غزہ مسلسل اسرائیلی بمباری کی لپیٹ میں ہے، اور ماؤں، بچوں، بوڑھوں اور عام شہریوں کی لاشیں ملبے تلے سے اُٹھ رہی ہیں۔ لیکن حیرت انگیز طور پر عالمی ادارے، طاقتور ممالک اور اثرو رسوخ رکھنے والی حکومتیں عملی اقدام کے بجائے صرف تشویش، افسوس اور ’سنجیدہ نوٹس‘ جیسے بے معنی بیانات پر اکتفا کر رہی ہیں۔ ایسے میں یورپ کی شاہراہوں، پلوں، چوراہوں اور مرکزی اسکوائرز میں اٹھنے والی انسانی آوازیں اُمید کا ایک روشن چراغ بن کر سامنے آئی...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">’’پارس‘‘ ایک نایاب قیمتی پتھر کا نام ہے جس کے بارے میں مشہور ہے کہ: جس چیز کو چھو لے، اسے سونا بنا دیتا ہے۔ یہ ایک ادبی اور روایتی عقیدہ ہے، حقیقی نہیں۔ اسی لیے ’’پارس‘‘ کو علامتی طور پر بھی استعمال کیا جاتا ہے، جیسے: پارس صفت انسان، وہ شخص جو دوسروں کی زندگی بدل دے، پارس کا پتھر، خوش قسمتی، تبدیلی، قیمتی شے۔ لیکن… ذرا رکیں…کیونکہ جو کہانی میں آپ کو سنانے جا رہا ہوں، وہ کوئی افسانہ نہیں، کوئی دیو مالائی داستان نہیں، یہ حقیقت کا زخمی مگر روشن چہرہ ہے۔ یہ کہانی ہے ڈی ایس پی پارس باکھرانی کی؛ ایک نوجوان خاتون افسر جس نے شکارپور میں ایک ایسے آپریشن کی قیادت کی...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">جس دیس کے حاکم ظالم ہوں،سسکی نہ سنیں مجبوروں کیجس دیس کے عادل بہرے ہوں،آہیں نہ سنیں معصوموں کیجس دیس میں عہدیداروں سےعہدے نا سنبھالے جاتے ہوںجس دیس کے سادہ لوح انسانوعدوں پہ ہی ٹالے جاتے ہوںاس دیس کے ہر ایک لیڈرپر سوال اٹھانا واجب ہےاس دیس کے ہر ایک حاکم کوسولی پر چڑھانا واجب ہےفیض احمد فیض نے تو اپنے پڑھنے والوں کو سوال اُٹھانے کی ترغیب دی تھی مگر افسوس، کراچی کے معصوم شہری جو لاکھوں کروڑوں روپے کا ٹیکس حکومت کو دیتے ہیں، اگر وہ حاکم وقت سے ان کی کارکردگی پر کوئی سوال کر بیٹھیں تو ان پر سیاسی ہونے کے لیبل لگائے جاتے ہیں۔ حالانکہ یہ جاننا ہر شہری کا حق ہے کہ...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">میں: تم نے گزشتہ نشست میں گفتگو کو ایک عجیب موڑ دے دیا، ہم بات کررہے تھے بندگی ِ بے غرض کی اور تم اللہ میاں کی fan following کی طرف نکل پڑے۔ اللہ ربّ العزت کی ہستی کا انسانوں سے کیا موازنہ؟۔وہ: ایسے کسی موازنے یا تقابل کا تو سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔ اصل میں یہ آج کے انسان کا مجموعی رویہ ہے جسے بدلنے کو وہ بالکل تیار نہیں۔ موبائل فون کی شکل میں ایک کھلونا نما مشین اس کے ہاتھ لگ گئی ہے، جس کے سامنے وہ خود ایک کھلونا بن گیا ہے۔ جو اسے سوتے ہوئے بھی جگائے رکھتا ہے اور جاگنے کی حالت میں بھی سلائے رکھتا ہے۔ ویسے یہ اپنی جگہ...
اسلام ٹائمز: شہید مقداد مہدی کی شہادت سے چار سال قبل انکے قریبی دوست شہید علی رضا کی شہادت کے موقع پر شہید مقداد مہدی نے شہید علی رضا کی یاد میں کہا کہ ’’تم چلو ہم پیچھے آتے ہیں۔‘‘ بس شہید علی رضا کی شہادت کے چار سال بعد شہید مقداد مہدی کو بھی شہادت کا شرف حاصل ہوگیا۔ شہید مقداد مہدی کو شہادت کا اتنا شوق تھا کہ شہداء کے ترانے سنتے ہوئے اکثر مسکرا کر کہا کرتے تھے، یہ سارے ترانے ہم پر بنے ہیں اور اسی طرح کہتے کہ چلو جو پہلے گیا، وہ اوروں کی شفاعت کرے گا۔ رپورٹ: سید شاہریز علی بعض ایمان والے ایسے ہوتے ہیں کہ جن کا اپنے خدا پر توکل ناقابل...
سوئیڈن کے ایک موسیقار نے چھ مہینے کے عرصے آکٹوپس کو پیانو بجانا سکھا دیا۔ مشہور یوٹیوبر ماتیاس کرانز نے ویڈیو اسٹریمنگ پلیٹ فارم پر ایک ویڈیو پوسٹ کی جس میں انہوں نے تفصیل سے بتایا کہ انہوں نے ٹاکویاکی (تاکو) نامی آکٹوپس کو پیانو بجانا سکھایا۔ ماتیاس کرانز نے بتایا کہ وہ اس آکٹوپس کو مارچ میں ایک پرتگالی فشری سے لے کر آئے تھے۔ کرانز نے کہا کہ تاکو کا اعتماد حاصل کرنے میں وقت لگا، اور اس سے بھی زیادہ وقت تب لگا جب تک وہ آکٹوپس کو اس کی جانب سے ڈیزائن کیے گئے کی بورڈ پر انگلیوں سے کھینچنے والے لیورز استعمال کرنے کے لیے قائل نہ کر سکا۔ انہوں نے بتایا کہ تاکو نے...
پاکستان کے معروف یوٹیوبر ڈکی بھائی جوا ایپس کی تشہیر اور منی لانڈرنگ کے الزام میں تین ماہ جیل میں گزارنے کے بعد ان دنوں خبروں میں ہیں۔ ان کی گرفتاری اس وقت ہوئی تھی جب وہ اپنی بیوی کے ہمراہ ایک بین الاقوامی ڈیجیٹل کری ایٹرز ایونٹ میں شرکت کے لیے ملائیشیا جا رہے تھے۔ ان کی ضمانت اس وقت ممکن ہوئی جب دعویٰ کیا گیا کہ انہوں نے حکام کو بھاری رشوت ادا کی۔ جیل سے رہائی کے بعد، ڈکی بھائی نے یوٹیوب پر ایک تفصیلی وی لاگ شیئر کیا جس میں انہوں نے اپنے ساتھ ہونے والی نا انصافیوں کا ذکر کیا۔ بعد ازاں ڈکی بھائی نے ایک انٹرویو میں جیل کے کھانے اور اپنی صحت...
پاکستانی سپر اسٹار اداکارہ ہانیہ عامر نہ صرف ملک میں بلکہ بین الاقوامی سطح پر بھی بے حد مقبول ہیں۔ وہ مختلف ڈراموں میں کام کرنے کے ساتھ ساتھ دلجیت دوسانجھ کے ساتھ ایک بھارتی پنجابی فلم میں بھی نظر آ چکی ہیں۔ حال ہی میں وہ لکس اسٹائل ایوارڈز 2025 میں اپنے سپر ہِٹ ڈرامے ’کبھی میں کبھی تم‘ کی وجہ سے توجہ کا مرکز بنی رہیں۔ تقریب میں ان کی پوری ڈرامہ ٹیم موجود تھی کیونکہ ڈرامے کو متعدد کیٹیگریز میں نامزدگیاں ملی تھیں۔ ہانیہ عامر نے ایوارڈ تقریب میں اپنی ایل ایس اے ٹرافی بھی حاصل کی جبکہ اُن کے ساتھی فنکار فہد مصطفیٰ، توثیق حیدر اور نعیمہ بٹ بھی موجود تھے۔ تقریب کے دوران...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">تھائی لینڈ اور کمبوڈیا اصل امن معاہدے پر واپس جانے پر آمادہ ہو گئے۔امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ تھائی لینڈ اور کمبوڈیا کے وزرائے اعظم سے اہم گفتگو ہوئی اور دونوں ممالک نے آج سے جنگ بندی پر اتفاق کر لیا۔انہوں نے کہا کہ سڑک کنارے بم دھماکا حادثاتی تھا جس میں کئی تھائی فوجی ہلاک ہوئے، تھائی لینڈ نے دھماکے کے بعد سخت جواب دیا۔ٹرمپ کا کہنا تھا کہ دونوں ممالک بڑے تصادم سے بچنے کیلئے تیار ہیں اور تھائی لینڈ اور کمبوڈیا امریکا کے ساتھ تجارت جاری رکھنا چاہتے ہیں۔دونوں ممالک کی جانب سے ایک دوسرے پر امریکی صدر کی ثالثی میں طے پانے والے جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی کا الزام...
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے مشرقی ونگ میں نئے بال روم کے منصوبے کے خلاف تاریخی تحفظ کی ایک اہم تنظیم نے وائٹ ہاؤس کے خلاف عدالت میں مقدمہ دائر کر دیا ہے۔ یہ مقدمہ نیشنل ٹرسٹ فار ہسٹورک پریزرویشن نے دائر کیا ہے، جو 1949 میں قائم ایک غیر منافع بخش ادارہ ہے اور کانگریس کے چارٹر کے تحت کام کرتی ہے۔ مقدمے میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ انتظامیہ نے اکتوبر میں مشرقی ونگ کے ایک حصے کو مسمٹ کرنے سے قبل لازمی تاریخی اور ماحولیاتی جائزے حاصل نہیں کیے۔ یہ بھی پڑھیں: یوٹیوب کا ڈونلڈ ٹرمپ سے مقدمہ نمٹانے کے لیے 24.5 ملین ڈالر کی ادائیگی پر اتفاق مقدمے میں کہا گیا ہے کہ ’کوئی صدر، چاہے...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">لندن : برطانیہ کے تاریخی میوزیم سے 600 سے زائد قیمتی نوادرات چوری کر لیے گئے ہیں۔ عالمی میڈیا کے مطابق ملک کا مشہور و معروف شہر بریسٹل میں واقع ایک قدیم میوزیم سے 600 سے زائد قیمتی نوادرات چوری کر لیے گئے ہیں، جن میں ملک کی نوآبادیاتی دور کے کئی بھارتی نوادرات بھی شامل ہیں۔مقامی حکام کا کہنا ہے کہ مذکورہ چوری کا واقعہ رات2 بجے برٹش ایمپائر اینڈ کامن ویلتھ کلیکشن میں پیش آیا۔ حکام کی جانب سے جاری تفصیلات کے مطابق 4 مشتبہ افراد سی سی ٹی وی میں نظر آئے ہیں، جن کی جسمانی ساخت کے ذریعے ملزمان تک پہنچنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ واضح رہے کہ چوری شدہ نوادرات میں...
حکومت سندھ نے کراچی سمیت صوبے بھر میں دفعہ 144 کے نفاذ میں مزید ایک ماہ کی توسیع کردی۔ محکمہ داخلہ کی جانب سے جاری دفعہ 144 کے نفاذ میں توسیع کا نوٹی فکیشن بھی جاری کردیا گیا جس کے مطابق دفعہ 144 کا نفاذ 12 جنوری 2025 تک رہے گا۔ نوٹی فکیشن کے مطابق دفعہ 144 کے تحت عوامی اجتماعات، جلوس، احتجاج، مظاہرہوں اور ریلیوں پر پابندی ہوگی اور خلاف ورزی پر کارروائی ہوگی۔
منجھی ہوئی سینیئر اداکارہ بشریٰ انصاری اور ساتھی اداکارہ نادیہ خان کے ساتھ ایک شو میں ہونے والی بحث دیکھتے ہی دیکھتے سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔ شوبز کی دنیا بھی عجیب ہے یہاں ہر روز کوئی نیا اچھوتا اور مفرد واقعہ رونما ہوتا رہتا ہے پھر چاہے وہ کوئی نوک جھونک ہی کیوں نہ ہو۔ ایسا ہی ایک نیا مزاحیہ مگر تیکھا محاذ اس وقت کھل گیا جب ایک نجی چینل کے ڈراما ریویو شو میں نادیہ خان اور بشریٰ انصاری حال ہی میں آن ایئر ہونے والے ڈرامے کی تکنیکی امور پر گفتگو کر رہی تھیں۔ ویسے تو نادیہ خان اس شو کی مستقل جج ہیں لیکن اس بار ان کے ساتھ بطور مہمان جج کے بشریٰ انصاری شریک تھیں اور دونوں نے اپنے تجربات کا نچوڑ...
—تصویر بشکریہ سوشل میڈیا وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف کی دورۂ ترکمانستان میں عالمی رہنماؤں سے ملاقاتیں ہوئی ہیں۔ روسی صدر ولادی میر پیوٹن سے ملاقات میں دونوں رہنماؤں نے انتہائی گرم جوشی سے مصافحہ کیا، دیر تک ایک دوسرے کا ہاتھ تھامے کھڑے رہے۔وزیرِ اعظم شہباز شریف کی ترک صدر رجب طیب اردوان اور ایرانی صدر مسعود پزشکیان سے بھی ملاقات ہوئی۔وزیرِاعظم نے پاکستان اور افغان طالبان کے مذاکرات میں سہولت کاری پر ترکیہ کے کردار کا شکریہ کیا۔ وزیرِ اعظم شہباز شریف کا عالمی فورم میں شریک رہنماؤں کے ساتھ ’یادگارِ غیر جانب داری‘ کا دورہوزیراعظم شہباز شریف نے ترکمانستان میں منعقدہ عالمی فورم میں شریک رہنماؤں کے ساتھ ’یادگارِ غیر جانب داری‘ کا دورہ کیا۔ اس موقع پر...
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دعویٰ کیا ہے کہ تھائی لینڈ اور کمبوڈیا کے وزرائے اعظم نے سرحد پر جاری لڑائی کو جمعہ کی شام سے روکنے پر اتفاق کر لیا ہے۔ صدر ٹرمپ نے ٹروتھ سوشل پر اپنے بیان میں کہا کہ آج صبح میری تھائی لینڈ کے وزیراعظم انوتین چرن وریکول اور کمبوڈیا کے وزیراعظم ہن مانیت سے بہت اچھی بات چیت ہوئی۔ یہ بھی پڑھیے: کمبوڈیا نے بھی صدر ٹرمپ کو نوبل امن انعام کے لیے نامزد کرنے کا اعلان کردیا انہوں نے کہا دونوں ممالک کے درمیان طویل عرصے سے جاری جنگ کے بدقسمت دوبارہ بھڑک اُٹھنے کے بعد دونوں رہنماؤں نے آج شام سے فائرنگ مکمل طور پر روکنے اور اُس اصل امن معاہدے پر...
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی عمران خان کی سابق اہلیہ اور سماجی رہنما جمائما گولڈ اسمتھ نے ایکس پر اپنے فالوورز میں مسلسل کمی پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔ اپنی ایکس پوسٹ میں جمائما نے کہا کہ گزشتہ 2 برسوں کے دوران ان کے فالوورز کی تعداد 2.8 ملین سے کم ہو کر 2.5 ملین تک پہنچ گئی ہے۔ جمائما کے بقول اس تبدیلی کی وجہ سمجھنے کے لیے انہوں نے مصنوعی ذہانت پر مبنی چیٹ بوٹ گروک سے سوال پوچھا، جس نے انہیں بتایا کہ یہ کمی ’الگورتھمک تھروٹلنگ‘، ’ڈی بوسٹنگ‘ اور حکومتی دباؤ کے باعث ہوسکتی ہے۔ یہ بھی پڑھیے: میرے بچوں کو 22 ماہ سے والد سے ملنے نہیں دیا جا رہا، جمائما...
موٹرسائیکلیں قسطوں پر فروخت کرنے والے شہری کے نام پر 23 لاکھ سے زائدکے ٹریفک چلان جاری ہوگئے۔سیف سٹی ذرائع کے مطابق قسطوں کا کاروبارکرنے والے شہری کے نام پر 500 موٹرسائیکلیں رجسٹرڈ ہیں، 500 موٹرسائیکلوں کو سیف سٹی کی جانب سے 2 ہزار 71 چلان بھجوائےجاچکے ہیں۔ذرائع کے مطابق قسطوں پرموٹرسائیکلیں فروخت کرنے والا شہری گڑھی شاہوکا رہائشی ہے جو 500 سے زائد موٹرسائیکلیں قسطوں پرفروخت کرچکا ہے۔ذرائع کا بتانا ہے کہ خریداروں نے ابھی تک موٹرسائیکلوں کی مکمل قیمت دکاندار کو نہیں دی یا موٹرسائیکلیں اپنے نام نہیں کرائیں۔ذرائع کا کہنا ہے کہ اب تک موٹرسائیکلیں قسطوں پرفروخت کرنے والے شہری کے نام پر ہی رجسٹرڈ ہیں اس لیے چالان اس کے نام پرہیں۔
اولپمک مقابلوں میں افغانستان کی خواتین کھلاڑیوں کی شرکت کو یقینی بنانے کے لیے آئی او سی کی رکن سمیرا اصغری میدان عمل میں آگئیں۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق افغانستان کی انٹرنیشنل اولمپک کمیٹی (IOC) کی رکن سمیرا اصغری نے طالبان حکام کے ساتھ جاری مذاکرات کو خوش آئند قرار دیا۔ انھوں نے اس امید کا بھی اظہار کیا کہ طالبان کے ساتھ جاری مذاکرات افغانستان کی خواتین کے بنیادی حقوق سے متعلق کسی مثبت تبدیلی کا سبب بن سکتے ہیں۔ سمیرا اصغری نے اس بات پر زور دیا کہ طالبان کو عالمی قبولیت چاہیے تو خواتین کے تعلیم اور کھیل کے حقوق تسلیم کرنا ہوں گے۔ انھوں نے مزید کہا کہ طالبان کو یہ حقیقت قبول کرنا ہوگی کہ عالمی سطح پر قبولیت اسی وقت ممکن...
: قومی ائیرلائن کے شیئر کی قیمت اور ٹریڈنگ والیوم میں غیر معمولی اضافے پر پاکستان اسٹاک ایکسچینج نے نوٹس لےلیا۔ذرائع کے مطابق قومی ائیرلائن نے پاکستان اسٹاک ایکسچینج کو جواب دیتے ہوئے کہا ہے کہ قیمت پر اثر انداز ہونے والی کسی ڈیولپمنٹ کا ہمیں نہیں پتا۔ذرائع کے مطابق قومی ائیر لائنز کے جواب میں کہا گیا ہے کہ بڑے پیمانے پر شیئرز کی خریدوفروخت کیوں ہورہی ہے، یہ بھی نہیں معلوم۔ذرائع کے مطابق قومی ائیرلائن کے حصص کی قیمت 2 ماہ میں 100 فیصد بڑھ چکی ہے، 2 ماہ میں قومی ائیرلائن کا اسٹاک مارکیٹ میں 23 روپے والا شیئر 44 روپے کا ہوگیا۔خیال رہے کہ 23 دسمبر کو حکومت نے قومی ائیرلائن کی نیلامی کا اعلان کررکھا...
سنسنی خیز مقابلے کے بعد سعودی عرب نے فلسطین کو عرب کپ میں شکست دے دی ہے، فلسطین کی ٹیم کوارٹرفائنل میں رسائی حاصل نہ کرسکی۔ قطر میں جاری عرب کپ 2025 میں فلسطین کی فٹبال ٹیم نے تاریخ رقم کرتے ہوئے پہلی بار کوارٹر فائنل تک رسائی حاصل کی، تاہم سعودی عرب نے اضافی وقت میں ایک گول سے فتح حاصل کر کے فلسطینی سفر کو روک دیا۔ یہ فیصلہ کن گول ایک 115ویں منٹ میں محمد کینو کے جھکتے ہوئے ہیڈر کی صورت میں سامنے آیا، جبکہ معمول کا وقت دونوں ٹیموں کے درمیان سخت مقابلے کے بعد برابر رہا۔ یہ بھی پڑھیں: سعودی عرب 2034 میں ’سب سے دلچسپ ورلڈ کپ‘ منعقد کرنے کے لیے پرعزم سعودی عرب...
پاکستانی صحافی سید اشتیاق ہمدانی کو بین الاقوامی صحافتی ایوارڈ ’’گولڈن پن‘‘ سے نوازا گیا WhatsAppFacebookTwitter 0 12 December, 2025 سب نیوز چیچن جمہوریہ کے دارالحکومت گروزنی میں بارہویں بین الاقوامی صحافتی ایوارڈ ’’گولڈن پن‘‘ کی پروقار اختتامی تقریب منعقد ہوئی، جس میں دنیا کے بارہ ممالک سے آئے ممتاز صحافیوں، میڈیا نمائندگان اور اعلیٰ سرکاری حکام نے شرکت کی۔ یہ عالمی اعزاز چیچن جمہوریہ کے پہلے صدر اور ہیرو آف رشیا، شہید احمد حاجی قادروفؒ کی یاد میں دیا جاتا ہے، جس کا مقصد سچ، دیانت اور ذمہ دار صحافت کو فروغ دینا ہے۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چیچن جمہوریہ کے سربراہ رمضان قادروف نے کہا کہ ’’گولڈن پن‘‘ محض ایک ایوارڈ نہیں بلکہ صحافت کی اقدار،...
لاہور:ٹریفک خلاف ورزیوں پر دلچسپ کارروائیاں، پیدل چلنے پر گرفتاری، ایک ہی شہری پر لاکھوں روپے جرمانہ
لاہور میں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزیوں کے 2 الگ مگر اہم واقعات نے دلچسپ و عجیب صورتحال پیدا کردی۔ یہ بھی پڑھیں: لاہور کی جیولری مارکیٹ سے مبینہ طور پر 20 کلو سونا غائب، مقدمہ درج میڈیا رپورٹس کے مطابق ایک جانب رنگ روڈ کو پیدل عبور کرنے والے شہری کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کیا گیا تو دوسری جانب قسطوں پر موٹرسائیکلیں فروخت کرنے والے شخص کے نام پر 2 ہزار سے زائد ٹریفک چالان جمع ہو کر کل جرمانہ 23 لاکھ روپے سے بڑھ گیا۔ رنگ روڈ کو پیدل عبور کرنا مہنگا پڑ گیا لاہور کے تھانہ ڈیفنس سی میں اس شہری کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا جس نے نواز شریف انڈر پاس کے قریب رنگ...
کراچی (نیوزڈیسک)یلو لائن منصوبے کی لاگت 190 فیصد بڑھ گئی، وفاقی وزیر احسن اقبال نے گزشتہ 6 سال میں منصوبے کی سست روی پر تحفظات کا اظہار کر دیا۔ سینٹرل ڈیولپمنٹ ورکنگ پارٹی (سی ڈی ڈبلیو پی) کا اجلاس احسن اقبال کی زیرِ صدارت ہوا، جس میں کراچی یلو لائن منصوبے کے لیے 178 ارب 59 کروڑ روپے کی نظرِ ثانی شدہ لاگت کی منظوری دے دی گئی۔ 2019ء میں اس منصوبے کی لاگت کا تخمینہ 61 ارب 43 کروڑ روپے تھا، سی ڈی ڈبلیو پی نے 10 ارب 55 کروڑ روپے کے ترقیاتی منصوبوں کی منظوری دے دی اور کراچی یلو لائن سمیت 256 ارب روپے مالیت کے 4 منصوبے حتمی منظوری کے لیے ایکنک کو بھیجنے...
ایک 19سالہ ماحولیاتی محقق کو انٹارکٹیکا میں مکمرڈو اسٹیشن پر 6 ماہ کے ریسرچ کنٹریکٹ کی پیشکش ہوئی ہے، جس پر وہ اپنی ذاتی زندگی اور 3 سالہ تعلق داری کے باعث تذبذب کا شکار ہیں۔ پیشکش کے مطابق محقق کو 6 ماہ کے دوران تقریباً ایک لاکھ 45 ہزار امریکی ڈالر معاوضہ ملے گا، جو پاکستانی کرنسی میں تقریباً 4 کروڑ 4 لاکھ روپے بنتا ہے، جبکہ کمپنی خوراک، رہائش، سفری اخراجات اور دیگر ضروری سہولیات بھی فراہم کرے گی۔ یہ بھی پڑھیں: انٹارکٹیکا میں شاہی پینگوئن کی آبادی میں خطرناک حد تک کمی کا سبب کیا ہے؟ محقق نے آن لائن فورم پر لکھا کہ انٹارکٹیکا میں رہتے ہوئے ان کے تقریباً کوئی اخراجات نہیں ہوں گے، اس لیے...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد: پاکستان نے کرپٹو اور ڈیجیٹل کرنسی کی سرگرمیوں کے لیے بائنانس اور ایچ ٹی ایکس کو باقاعدہ اجازت نامہ (این او سی) جاری کر دیا ہے۔ یہ این او سی پاکستان ورچوئل ایسٹس ریگولیٹری اتھارٹی (PVRA) کی جانب سے جاری کیا گیا اور اس کا مقصد مارکیٹ میں شفافیت، صارفین کا تحفظ اور جدت کو فروغ دینا ہے۔میڈیا رپورٹس کےمطابقاین او سی کے تحت بائنانس اور ایچ ٹی ایکس پاکستان میں کرپٹو کرنسی کی ابتدائی تیاری اور مشاورتی سرگرمیاں کر سکیں گے، این او سی جاری کرنے سے پہلے متعلقہ سرکاری اداروں سے مشاورت اور مکمل جائزہ لیا گیا۔وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب نے کہا کہ این او سی فریم ورک پاکستان میں مالیاتی نظم...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">ٹینس کے مداحوں کے لیے خوشخبری ہے کیونکہ سوئٹزرلینڈ کے عظیم کھلاڑی راجر فیڈرر نے ریٹائرمنٹ کے تین سال بعد ایک بار پھر کورٹ میں واپسی کا اعلان کر دیا ہے۔بین الاقوامی خبر رساں اداروں کے مطابق فیڈرر آئندہ سال آسٹریلین اوپن کے دوران ایک خصوصی نمائشی میچ میں حصہ لیں گے، جس میں ان کے ساتھ تین سابق عالمی نمبر ون اسٹارز بھی شامل ہوں گے۔ایونٹ کے منتظمین کے مطابق یہ میچ ’بیٹل آف دی ورلڈ نمبر ونز‘ کے عنوان سے منعقد ہوگا اور آسٹریلین اوپن کی افتتاحی تقریب کا حصہ ہوگا۔ یہ خصوصی تقریب 18 جنوری کو ٹورنامنٹ کے آغاز سے ایک رات پہلے ہوگی، جس میں فیڈرر کو ان کے شاندار کیریئر کے لیے خراجِ...
پاکستان نے کرپٹو اور ڈیجیٹل کرنسی کی تیاری اور سرگرمیوں کیلیے بائنانس اور ایچ ٹی ایکس کا اجازت نامہ دے دیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پاکستان ورچوئل ایسٹس ریگولیٹری اتھارٹی (پی وی آر اے) کی جانب سے بائنانس اور ایچ ٹی ایکس کو این او سی جاری کردیا گیا۔ این او سی کا اجرا ورچوئل ایسٹ سروس پرووائیڈرزکیلئے باقاعدہ ریگولیٹری فریم ورک کی کوششوں کا حصہ ہے اور اسے سرکاری اداروں کیساتھ مشاورت اور باضابطہ جائزہ کارروائی کے بعد جاری کیا گیا۔ این او سی میں کہا گیا ہے کہ بائنانس اور ایچ ٹی ایکس کو پاکستان میں کرپٹو اور ڈیجیٹل کرنسی کی ابتدائی تیاری اور مشاورتی سرگرمیاں کی اجازت ہوگی۔ ورچوئل ایسٹس ریگولیٹری اتھارٹی کا مقصد جدت کافروغ، مارکیٹ کی شفافیت اور صارفین کا...
ٹائم میگزین نے حال ہی میں اے آئی پر مبنی چیٹ بوٹس کی بڑھتی اہمیت پر روشنی ڈالی ہے اور بتایا ہے کہ یہ روزمرہ زندگی اور کام کے طریقوں میں انقلاب لا رہے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق اوپن اے آئی کا چیٹ جی پی ٹی، جو کبھی صارفین میں سب سے تیزی سے مقبول ہونے والا ایپ تھا، اب ہر ہفتے 800 ملین سے زائد صارفین استعمال کر رہے ہیں، جو دنیا کی کل آبادی کا تقریباً 10 فیصد بنتا ہے۔ یہ اے آئی کے ابھرتے ہوئے شعبے میں ایک اہم سنگ میل ہے۔ یہ بھی پڑھیں: ’چیٹ جی پی ٹی‘ نے ایک ارب سے زیادہ ڈاؤن لوڈز کیساتھ ’ٹک ٹاک‘ اور ’انسٹاگرام‘ کو مات دیدی ٹائم میگزین کی حالیہ...
اسلام آباد میں ایک افسوسناک ٹریفک حادثہ پیش آیا جہاں ایکسپریس وے پر تیز رفتار گاڑی نے شہری کو روند ڈالا، جس کے نتیجے میں وہ موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا۔ پولیس کے مطابق متوفی کی شناخت سی ڈی اے کے خاکروب کے طور پر ہوئی ہے۔ یہ بھی پڑھیے: اسلام آباد حادثہ، جج کے کم عمر بیٹے کی گاڑی کی ٹکر سے 2 جوان لڑکیاں جاں بحق ترجمان پولیس کا کہنا ہے کہ حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا جب گاڑی بے قابو ہو کر شہری سے ٹکرا گئی۔ واقعے میں گاڑی کا ڈرائیور بھی زخمی ہوا، جسے ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے بعد بیان کے لیے حراست میں لیا گیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق...
حال ہی میں 16 سال سے کم عمر بچوں پر سوشل میڈیا پابندی نافذ کرنے والے آسٹریلیا سے ایک اور ملک ایک ہاتھ آگے نکل گیا۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق ڈنمارک نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کے استعمال پر پابندی عائد کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ ڈنمارک کی حکومت کا کہنا ہے کہ کم عمر بچوں کی انٹرنیٹ تک رسائی کو روکنے کا منصوبہ تیار کررہے ہیں جسے پہلے بل کی صورت اسمبلی میں پیش کیا جائے گا۔ اس بل کو حزب اقتدار اور حزب اختلاف کے اراکین کی مکمل حمایت حاصل ہے اور باضابطہ منظوری کے بعد آئندہ برس سے نافذ بھی ہوسکتا ہے۔ عمر کی تصدیق کے لیے ڈنمارک ایک ڈیجیٹل ایویڈنس ایپ...
سینیٹر فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی اپنے بانی کی رہائی سے ملاقات تک آگئی ہے۔ ایک ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ 9 مئی سے ایک سال قبل مجھے اس لیے نکالا گیا کیوں کہ میں انہیں اس سمت جانے سے روک رہا تھا، فیض حمید کو صرف ایک کیس میں سزا ہوئی ہے، جس میں کوئی کمی بیشی نہیں۔ یہ بھی پڑھیے: آفیشل سیکرٹ ایکٹ کی خلاف ورزی ثابت،جنرل فیض حمید کو 14 سال قید بامشقت کی سزا سنا دی گئی، آئی ایس پی آر فیصل واوڈا نے کہا کہ فیض حمید اب عمران خان کے خلاف گواہی اور 9 مئی سے متعلق شواہد دینے جا رہے ہیں، اس سے...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">افغانستان کے وزیر خارجہ امیر خان متقی نے کہا ہے کہ افغان سرزمین کسی دوسرے ملک کے خلاف استعمال نہیں ہونی چاہئے اور جو کوئی بھی خلاف ورزی کرے گا، اس کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔غیرملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق کابل میں ایک تقریب سے خطاب میں وزیر خارجہ امیر خان متقی نے علما کی جانب سے ایک روز قبل متفقہ طور پر منظور کی گئی ایک پانچ نکاتی قرارداد کی توثیق کی۔کابل یونیورسٹی میں افغانستان کے 34 صوبوں سے جمع ہونے والے سینکڑوں علمائے نے ایک قرارداد منظور کی تھی، جس میں موجودہ نظام کی حمایت، علاقائی سالمیت کے دفاع، افغانستان کی سرزمین کو دوسرے ممالک کے خلاف استعمال ہونے سے روکنے، افغانوں کی بیرونِ ملک...
پاکستان نے بائنانس اور ایچ ٹی ایکس کو ابتدائی تیاری کیلئے این او سی جاری کر دیا WhatsAppFacebookTwitter 0 12 December, 2025 سب نیوز اسلام آباد(آئی پی ایس ) پاکستان ورچوئل ایسٹس ریگولیٹری اتھارٹی نے بائنانس اور ایچ ٹی ایکس کو ابتدائی تیاری اور مشاورتی سرگرمیاں شروع کرنے کے لیے این او سی جاری کر دیا ہے۔پاکستان کرپٹو کونسل کے اعلامیے کے مطابق یہ این او سی اداروں کے ساتھ مشترکہ مشاورت اور باضابطہ جائزہ کارروائی کے بعد دیا گیا ہے، تاہم یہ مکمل آپریٹنگ لائسنس نہیں ہے۔وزیرخزانہ محمد اورنگزیب نے کہا کہ این او سی فریم ورک مالی نظم اور ذمہ دارانہ جدت کے عزم کا ثبوت ہے جبکہ پاکستان ورچوئل ایسٹس ریگولیٹری اتھارٹی دنیا کی پہلی اے...
منٰیجنگ ڈائریکٹر نیٹکو اور ڈی جی اینٹی کرپشن نے اس امر پر زور دیا کہ شفافیت، جوابدہی اور ادارہ جاتی نظم و ضبط عوامی اعتماد کی بحالی اور ادارے کی کارکردگی بہتر بنانے کے لیے ناگزیر ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ منیجنگ ڈائریکٹر نیٹکو نے آج نیٹکو ہیڈکوارٹرز گلگت میں ڈائریکٹر جنرل اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ میر وقار کے ساتھ ایک خصوصی اجلاس منعقد کیا۔ اجلاس میں دونوں فریقین نے نیٹکو میں بدعنوانی، وسائل کے ناجائز استعمال اور خردبرد میں ملوث عناصر کے خلاف سخت کارروائی کرنے کے عزم کا اعادہ کیا، بالخصوص گاڑیوں کی مرمت اور دیکھ بھال کے معاملات میں ہونے والی بے ضابطگیوں پر سخت ایکشن لینے پر اتفاق کیا گیا۔ منٰیجنگ ڈائریکٹر نیٹکو اور ڈی جی اینٹی کرپشن نے...
متحدہ عرب امارات کی وزارتِ افرادی قوت نے اعلان کیا ہے کہ ایک اور چھٹی کو سال بھر دی جانے والی قومی تعطیلات میں سے ایک کا درجہ دیدیا۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق متحدہ عرب امارات کی وزارتِ انسانی وسائل کے بیان میں کہا گیا ہے کہ سال نو پر چھٹی کو قومی تعطیلات میں شمار کرلیا گیا ہے۔ بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ جس کے بعد متحدہ عرب امارات میں اب نجی شعبوں میں بھی نئے سال 2026 بروز جمعرات کی چھٹی ہوگی۔ سال نو پر نجی شعبے کو بھی تعطیل دینے کا مقصد سیاحت اور ہوٹلنگ کے شعبے کو فروغ دینا ہے۔ ملازمین ایک دن اپنے اہل خانہ کے ہمراہ لطف و اندوز ہوسکیں گے۔ یکم جنوری 2026 کو سرکاری اداروں میں...
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں پی آئی اے کے شیئرز کی قیمت اور ٹریڈنگ والیوم میں اچانک اور نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جس پر پی ایس ایکس نے قومی ایئرلائن کو نوٹس جاری کرتے ہوئے صورتحال کی وضاحت مانگ لی ہے۔ یہ بھی پڑھیں: پی آئی اے کی ریاض ایئر کے ساتھ کارگو ڈیل، قومی ایئرلائن کو کیا فائدہ ہوگا؟ پی ایس ایکس کے نوٹس کے جواب میں پی آئی اے حکام نے مؤقف اختیار کیا کہ کمپنی کے علم میں کسی نئی پیشرفت کی اطلاع نہیں جو حصص کی قیمت میں اس تیزی کی وجہ بنی ہو، ادارے کے مطابق ان کے پاس ایسی کوئی معلومات موجود نہیں جو مارکیٹ میں آنے والی اس تبدیلی کی وضاحت کرسکے۔ اعداد و...
پاکستان کی سابقہ گلوکارہ رابی پیرزادہ نے ایکس پر اپنے ایک پیغام میں اپنی شادی کا اشارہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ نکاح سنت ہے اور سنت میں ہی برکت ہے۔ یہ بھی پڑھیں: ’خواتین گھریلو مکھیاں‘، رابی پیرزادہ نے عدنان صدیقی کے بیان کی حمایت کر دی رابی پیرزادہ نے کہا کہ نکاح وہ پاک رشتہ ہے جو محبت کو جائز، عزت کو مضبوط اور رشتے کو ہمیشہ کے لیے مقدس بنا دیتا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اللہ ہر نکاح کو سکون، محبت اور رحمت سے بھر دے۔ علاوہ ازیں رابی پیرزادہ نے انسٹاگرام پر ایک تصویر شیئر کی ہے جس میں خاتون (غالباً وہ خود) اور مرد نے ایک دوسرے کا ہاتھ تھاما ہوا ہے۔ ان کی...
لندن (ڈیلی پاکستان آن لائن) تحریک انصاف کے بانی چیئرمین عمران خان کی سابق اہلیہ جمائمہ خان کا کہنا ہے کہ ایکس پر جب بھی وہ عمران خان کے حوالے سے کچھ پوسٹ کرتی ہیں تو اس کی رسائی محدود کردی جاتی ہے۔ جمائما خان نے ایلون مسک سے براہِ راست اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کے دو بیٹوں کو اپنے والد سابق وزیرِاعظم عمران خان سے ملنے یا بات کرنے کی اجازت نہیں دی جا رہی، جنہیں اقوامِ متحدہ کے مطابق 22 ماہ سے غیر قانونی اور تنہائی کی قید میں رکھا گیا ہے۔ انہوں نے ایک پوسٹ میں کہا کہ سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس ہی واحد جگہ رہ گیا ہے جہاں وہ دنیا کو بتا...
ٹینس کے عظیم کھلاڑی راجر فیڈرر نے ریٹائرمنٹ کے تین سال بعد ایک بار پھر کورٹ میں واپسی کا اعلان کر دیا ہے۔ سوئٹزرلینڈ سے تعلق رکھنے والے 44 سالہ فیڈرر آئندہ سال آسٹریلین اوپن کے دوران ایک خصوصی نمائشی میچ کھیلیں گے جس میں ان کے ساتھ تین سابق عالمی نمبر ون اسٹارز بھی شامل ہوں گے۔ ایونٹ منتظمین کے مطابق فیڈرر ’بیٹل آف دی ورلڈ نمبر ونز‘ میچ کی قیادت کریں گے، جو پہلی بار ہونے والی افتتاحی تقریب کا حصہ ہوگا۔ یہ خصوصی تقریب 18 جنوری کو ٹورنامنٹ کے آغاز سے ایک رات پہلے منعقد کی جائے گی، جس میں فیڈرر کو خراجِ عقیدت بھی پیش کیا جائے گا۔ سوئس اسٹار نے اپنے کیریئر میں 20 گرینڈ...
پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی کی صدر نے کہا کہ تشدد، انہدامی کاررائیوں، اور ووٹنگ کے حق سے محرومی کے بعد اب وقف املاک ایک طرز اور مسلمانوں کے خلاف ایک نئی ضرب ہے۔ اسلام ٹائمز۔ جموں و کشمیر کی سابق وزیراعلٰی اور پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی (پی ڈی پی) کے سربراہ محبوبہ مفتی کا الزام ہے کہ نئی "UMEED" ڈیٹا بیس کی رو سے ملک بھر میں 3.55 لاکھ وقف جائیدادیں غائب ہیں۔ محبوبہ مفتی نے جمعہ کو سماجی رابطہ گاہ ایکس پر لکھا کہ پورے ملک میں 3.55 لاکھ سے زیادہ وقف جائیدادیں غائب ہیں اور صرف جموں و کشمیر میں نئے UMEED ڈیٹا بیس میں 7240 انٹریز غائب ہوگئی ہیں۔ یہ کمی وقف جائیدادوں کی شفافیت اور حفاظت پر سنگین...
اسلام آباد(نیوزڈیسک) پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں پی آئی اے کے شیئر کی قیمت اور ٹریڈنگ والیوم میں غیر معمولی اضافہ دیکھنے میں آیا، جس کے بعد پی ایس ایکس نے قومی ایئر لائن کو نوٹس جاری کرتے ہوئے وضاحت طلب کرلی ہے۔ نوٹس کے جواب میں پی آئی اے کی جانب سے کہا گیا ہے کہ ہمیں ایسی کسی نئی پیش رفت کا علم نہیں جو حصص کی قیمت پر اثر انداز ہوئی ہو۔ حکام کے مطابق کمپنی کے پاس کوئی ایسی معلومات نہیں جو اس تیزی کی وجہ بتا سکے۔ اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ دو ماہ میں پی آئی اے کے شیئر کی قیمت میں 100 فیصد کا اضافہ ہوا ہے۔ دو ماہ قبل 23 روپے...
مصطفیٰ صفدر بیگ یہ سزا اپنی جگہ ایک بڑا فیصلہ ہے مگر اس فیصلے کی پرتیں کھولیں تو اس کے اندر برسوں کی وہ کہانی چھپی ہے جس کے ہر موڑ پر ریاست کے زخم تازہ ہوجاتے ہیں۔ یہ محض ایک مقدمے کا اختتام نہیں بلکہ ایک ایسے دور کی خون آشام بازگشت ہے جس نے پاکستان کی روح تک کو ہلا کر رکھ دیا۔ سابق ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ فیض حمید کو چودہ برس قید بامشقت کی سزا سنائی گئی ہے جو بظاہر ایک قانونی کارروائی تھی مگر اس کے پس منظر میں ہماری عسکری تاریخ کا وہ باب بھی وا ہوگیا جس میں طاقت کے بے جا استعمال نے پورے ملک کو عدم استحکام...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کینیا کی معروف ماحولیاتی کارکن تروفینا متھونی نے ماحول کے تحفظ کے لیے ایک منفرد اور حیران کن کارنامہ انجام دیتے ہوئے 72 گھنٹے تک ایک درخت کو گلے لگا کر نیا عالمی ریکارڈ قائم کر دیا۔ بین الاقوامی خبر رساں اداروں کے مطابق کینیا کی معروف ماحولیاتی کارکن تروفینا متھونی نے یہ چیلنج نیری کے قصبے میں سرکاری احاطے میں موجود ایک قدیم اور مقامی درخت کے پاس انجام دیا، جہاں ہر لمحے متھونی کے ساتھ ان کے معاونین اور حامی موجود رہے، جو انہیں حوصلہ دیتے اور سہارا فراہم کرتے رہے۔غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق ایک موقع پر نیند کے غلبے میں متھونی لڑکھڑائی، مگر فوراً مدد کرنے والے ساتھیوں نے انہیں سنبھالا، اس کارنامے کی...
بھارتی فلم انڈسٹری کے سب سے سنسنی خیز اغوا اور جنسی زیادتی کے ہائی پروفائل کیس میں عدالت نے مرکزی ملزم پلسر سنی سمیت 6 افراد کو 20 سال قید اور 50 ہزار روپے جرمانہ کی سزا سنادی۔ عدالت نے سزائے موت نہ دینے کی وجہ مجرموں کی بڑھتی عمر اور خاندانی حالات کو قرار دیا۔ مرکزی ملزم پلسر سنی سمیت دیگر 5 مجرموں کو اداکارہ کے اغوا اور گاڑی میں اس پر حملے کے جرم میں قانون کے تحت 20 سال قید کی سزا سنائی گئی۔ یہ بھی پڑھیں: بنگلہ دیشی کرکٹر پر شادی کا جھانسہ دے کر جنسی زیادتی کا سنگین الزام، چارج شیٹ جمع فیصلہ سنائے جانے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے متاثرہ کی وکیل ٹی...
اسلام آباد کی جانب سے اس تشویش کے تناظر میں کہ عسکریت پسند افغان سرزمین استعمال کرکے پاکستان کے اندر حملے کر رہے ہیں. حال ہی میں ایک ہزار سے زائد افغان علما نے ایک قرارداد منظور کی ہے جس کا مقصد بظاہر اپنی سرزمین سے ہمسایہ ممالک کے خلاف عسکریت پسندی کو روکنا ہے۔سرکردہ افغان علما کی جانب سے منظور کردہ اس قرارداد میں اس بات کا عہد کیا گیا ہے کہ افغانستان کی سرزمین کسی دوسرے ملک کے خلاف استعمال نہیں ہو گی۔قرارداد میں کہا گیا کہ خلاف ورزی کی صورت میں ”اسلامی امارت کو ان کے خلاف ضروری اقدامات کرنے کا حق حاصل ہے“۔ اس میں یہ بھی کہا گیا کہ طالبان کے سپریم لیڈر ہیبت اللہ...
پاکستان میں آن لائن شاپنگ کا رجحان نمایاں طور پر کم ہوتا دکھائی دے رہا ہے۔ گیلپ اور گیلانی کے تازہ ترین سروے کے مطابق، ملک میں 91 فیصد افراد نے گزشتہ چھ مہینوں کے دوران کوئی آن لائن خریداری نہیں کی۔ جن لوگوں نے آن لائن شاپنگ کی، ان میں سے 60 فیصد نے ادائیگی کیش آن ڈیلیوری کے ذریعے کی۔ سروے میں بتایا گیا کہ آن لائن خریداری میں سب سے زیادہ 30 فیصد خریداری کپڑوں کی ہوئی، جبکہ گھڑیاں دوسری مقبول ترین کیٹیگری رہیں۔ اسی سروے میں ایک دلچسپ سوال کے جواب میں، 49 فیصد افراد نے کہا کہ اگر انہیں کسی مشہور شخصیت کی جگہ ایک دن گزارنے کا موقع ملے تو وہ مذہبی رہنما یا...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
اسٹار کھلاڑیوں کے انڈین پریمیئر لیگ ( آئی پی ایل ) چھوڑ دینے کے بعد لیگ کی برانڈ ویلیو بھی گرنے لگی۔ بھارتی میڈیا کے مطابق 2025 میں آئی پی ایل کی برانڈ ویلیو 20 فیصد گرگئی اور اس کمی کے بعد لیگ کی برانڈ ویلیو 12 بلین ڈالر سے کم ہوکر 9.6 بلین ڈالر ہوگئی۔ بھارتی میڈیا کا بتانا ہے کہ ممبئی انڈینز کی برانڈ ویلیو میں 9 فیصد کی کمی کے بعد فرنچائز ویلیو 108 ملین ڈالر رہ گئی ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق گزشتہ سال کی نسبت رائل چیلنجرز بنگلور کی برانڈ ویلیو میں 10 فیصد، چنئی سپر کنگز 24 فیصد اور سن رائزر حیدرآباد کی برانڈ ویلیو 34 فیصد کمی ہوئی ہے۔ اسی طر...
لاہور: لاہور سفاری زو میں موسمیاتی تبدیلی اور معدے کی خرابی کے باعث ایک زرافہ دم توڑ گیا۔ ذرائع کے مطابق زرافے کی موت دو ہفتے قبل ہوئی۔ جنوبی افریقا سے 12 زرافے امپورٹ کیے گئے تھے، تمام زرافوں کو سفاری زو میں کورنٹائن میں رکھا گیا تھا جو مکمل ہوچکا ہے۔ زرائع کا کہنا ہے کہ دو زرافے شروع دن سے ہی کمزور اور لاغر تھے، ایک جیسی خوراک اور ماحول ملنے کے باوجود ان کی گروتھ نہیں ہو رہی تھی جبکہ دونوں کی معدے میں بھی خرابی کے علامات تھیں۔ دو میں سے ایک زرافے کی موت دو ہفتے قبل ہوئی تھی۔ پنجاب حکومت نے منصوبے کے لیے 13 کروڑ 50 لاکھ روپے کے فنڈز جاری...
پاکستان کے معروف یوٹیوبر ڈکی بھائی جوا ایپس کی تشہیر اور مبینہ منی لانڈرنگ کے الزام میں تین ماہ جیل کاٹنے کے بعد ایک بار پھر خبروں میں ہیں۔ ان کی گرفتاری اس وقت عمل میں آئی جب وہ اپنی اہلیہ کے ہمراہ ملائیشیا میں ہونے والے بین الاقوامی ڈیجیٹل کری ایٹرز ایونٹ میں شرکت کے لیے روانہ ہو رہے تھے۔ بعد ازاں ضمانت پر رہائی اس دعوے کے بعد ممکن ہوئی کہ انہوں نے حکام کو بھاری رشوت ادا کی۔رہائی کے بعد ڈکی بھائی نے ایک تفصیلی وی لاگ جاری کیا جس میں انہوں نے جیل میں پیش آنے والی ناانصافیوں اور مشکلات کا ذکر کیا۔ ایک حالیہ انٹرویو میں انہوں نے جیل کے کھانے اور اپنی صحت کی...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">شہر قائد میں ہیوی ٹریفک کے حادثات میں عام شہریوں کے جاں بحق ہونے کا سلسلہ نہ تھم سکا۔تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے کورنگی میں افسوسنک واقعہ پیش آیا جہاں واٹر ٹینکر کی زد میں آکر کمسن بچہ جان کی بازی ہار گیا، جس کے بعد علاقہ مکینوں میں شدید غم و غصہ پھیل گیا۔نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق جمعے کی صبح کورنگی 100 کوارٹرز، بنگالی پاڑا کے مرکزی بازار کے قریب پیش آنے والے حادثے میں 12 سالہ فرحان ولد نور محمد موقع پر ہی دم توڑ گیا۔ رپورٹ کے مطابق حادثے کے بعد اہل محلہ بڑی تعداد میں جمع ہوگئے اور مشتعل شہریوں نے واٹر ٹینکر کو گھیرے میں لے لیا۔ اطلاع ملتے ہی...
واٹس ایپ کی جانب سے صارفین کے لیے متعدد نئے فیچرز متعارف کرانے کا اعلان کیا گیا ہے۔ میٹا کی زیرملکیت میسجنگ پلیٹ فارم کی جانب سے ایک بلاگ پوسٹ میں ان فیچرز کا اعلان کیا گیا۔ ان میں سے ایک نیا مسڈ کال میسجز فیچر ہے جو کہ روایتی وائس میل کا متبادل ثابت ہوگا۔ اس فیچر کا مقصد دوستوں اور پیاروں سے رابطوں کو آسان بنانا ہے۔ اس فیچر کے تحت صارفین اس وقت ایک نوٹ ریکارڈ کرسکیں گے جب ان کا دوست یا کانٹیکٹ کالز کو موصول کرنے کے لیے دستیاب نہیں ہوگا۔ کال کی نوعیت کے مطابق آپ وائس یا ویڈیو نوٹ ریکارڈ کرکے سینڈ کرسکیں گے۔ کمپنی کے مطابق یہ فیچر وائس میلز کو...
این ای ڈی یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی کے انجینئرز نے کامیابی کے ساتھ پاکستان کی پہلی ڈرائیورلیس گاڑی کا ٹیسٹ ڈرائیو انجام دیا جو مصنوعی ذہانت (AI) کے ذریعے تیار کی گئی ہے۔ ٹیسٹ ڈرائیو کے دوران گاڑی نے نید کیمپس کی سڑک پر ہموار انداز میں حرکت کی، جس نے موجودہ افراد کو حیران کر دیا۔ ڈرائیورلیس گاڑی پر کام ایک سال قبل این ای ڈی یونیورسٹی کے نیشنل سینٹر فار آرٹیفیشل انٹیلی جنس، شعبہ کمپیوٹر اینڈ انفارمیشن سائنسز میں شروع ہوا تھا۔ چین سے درآمد شدہ ایک برقی گاڑی کو روبوٹکس، میپنگ، سینسرز، کمپیوٹر وژن اور AI الگوردمز کی مدد سے خودکار گاڑی میں تبدیل کیا گیا۔ یہ بھی پڑھیں: پنجاب میں ٹریفک قوانین کی بڑی خلاف ورزیاں،...
کراچی: شہر قائد میں عوام کو ہیوی ٹریفک کے رحم و کرم پر چھوڑ دیا گیا، واٹر ٹینکر نے ایک اور بچے کو کچل دیا۔ جعمے کی صبح زمان ٹاؤن تھانے کے علاقے کورنگی 100 کوارٹر بنگالی پاڑا کے مرکزی بازار کے قریب واٹر ٹینکر کی زد میں آکرایک بچہ جاں بحق ہوگیا جس کی لاش کو ایدھی ایمبولینس کے ذریعے جناح اسپتال منتقل کیا گیا، حادثے کے موقع پرشہریوں کی بڑی تعداد موقع پر جمع ہو گئی اورشہریوں نے واٹر ٹینکر کا گھیراؤ کرلیا، اطلاع ملتے ہی پولیس بھی موقع پر پہنچ گئی، پولیس نے واٹر ٹینکر کے ڈرائیور کو گرفتار کرلیا۔ حادثے میں جاں بحق ہونے والے بچے کی شناخت 12 سالہ فرحان ولد نور محمد کے نام سے کی گئی،...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ دہشت گردی کا ایک نیا خدشہ افغانستان سے جنم لے رہا ہے، اس لیے عالمی برادری کو چاہیے کہ افغان حکومت پر اپنی ذمہ داریاں پوری کرنے کے لیے دباؤ ڈالے۔ترکمانستان کے شہر اشک آباد میں عالمی امن فورم سے خطاب میں وزیراعظم نے 2025 کو بین الاقوامی سالِ امن قرار دینے کو خوش آئند قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان عالمی امن کے فروغ میں متحرک کردار ادا کر رہا ہے اور تنازعات کا پرامن حل ہمیشہ سے پاکستان کی خارجہ پالیسی کا بنیادی اصول رہا ہے۔شہباز شریف نے بتایا کہ پاکستان کی حمایت سے غزہ کے لیے امن منصوبہ منظور ہوا، جبکہ جنگ بندی کے لیے تعاون پر...
ذرائع کے مطابق پاکستان ہندو کونسل کے دفتر میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے مشعال ملک نے کہا کہ یاسین ملک کی رہائی کے لیے عالمی سطح پر آواز اٹھانے کی ضرورت ہے۔ اسلام ٹائمز۔ غیر قانونی طور پر نظربند کشمیری حریت رہنما محمد یاسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک نے کہا ہے کہ بھارت ہر صورت یاسین ملک کو جھوٹے مقدمات میں پھنسا کر سولی پر چڑھانا چاہتا ہے۔ ذرائع کے مطابق پاکستان ہندو کونسل کے دفتر میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے مشعال ملک نے کہا کہ یاسین ملک کی رہائی کے لیے عالمی سطح پر آواز اٹھانے کی ضرورت ہے۔ ریاست پاکستان سے بھارت میں قید کشمیری رہنما یاسین ملک کی رہائی کے لیے اقوام متحدہ میں مقدمہ دائر کرنا چاہیے۔...
پاکستان نے بڑی سوشل میڈیا کمپنیوں کو سخت وارننگ جاری کی ہے کہ وہ ملکی قوانین کی پابندی کریں اور دہشتگردنہ مواد کو روکنے کے لیے فعال اقدامات کریں، بصورت دیگر ان کے خلاف برازیل کی طرح کارروائی کی جا سکتی ہے جو گزشتہ سال ’ایکس‘ کے خلاف کی گئی تھی۔ یہ بھی پڑھیں:آسٹریلیا نابالغ بچوں پر سوشل میڈیا پابندی لگانے والا پہلا ملک بن گیا میڈیا رپورٹس کے مطابق اسلام آباد میں غیر ملکی میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری اور وزیر مملکت برائے قانون و انصاف عقیل ملک نے کہا کہ حکومت نے ایکس، میٹا، فیس بک، واٹس ایپ، یوٹیوب، ٹک ٹاک اور ٹیلیگرام سمیت تمام پلیٹ فارمز کے ساتھ اپنے تحفظات کا...
لاہور: لاہور ہائیکورٹ نے گلبرگ تھری کے پارک میں ایل ڈی اے آور پی ایچ اے کو کام سے روک دیا۔ جسٹس شاہد کریم نے اسموگ اور ماحولیاتی آلودگی تدارک کیس کی سماعت کی، وکیل نے عدالت کو بتایا کہ گلبرگ تھری کے پارک سے درخت کاٹے گئے ہیں جبکہ غالب مارکیٹ پارک میں تجاوزات اب بھی موجود ہیں، عدالت نے حکم دیا کہ آئندہ سماعت پر ایل ڈی اے اور پی ایچ اے رپورٹ پیش کریں۔ عدالت نے کہا کہ اورنج لائن بن چکی ہے، روڈا بننے جا رہا ہے پتہ نہیں کیا ہوگا؟، ڈویلپمنٹ ہوسکتی ہے مگر گرین ڈویلپمنٹ بھی کوئی چیز ہے۔ جسٹس شاہد کریم نے کہا کہ ناصر باغ کی ایک تاریخی حیثیت ہے، ہمارے پاس ناصر باغ پارکنگ پلازہ پروجیکٹ چیلنج...
کابل: (ویب ڈیسک) افغانستان کے وزیر خارجہ امیر خان متقی نے کہا ہے کہ افغان سرزمین کسی دوسرے ملک کے خلاف استعمال نہیں ہونی چاہئے اور جو کوئی بھی خلاف ورزی کرے گا، اس کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔ کابل میں ایک تقریب سے خطاب میں وزیر خارجہ امیر خان متقی نے علما کی جانب سے ایک روز قبل متفقہ طور پر منظور کی گئی ایک پانچ نکاتی قرارداد کی توثیق کی۔ کابل یونیورسٹی میں افغانستان کے 34 صوبوں سے جمع ہونے والے سینکڑوں علمائے نے ایک قرارداد منظور کی تھی، جس میں موجودہ نظام کی حمایت، علاقائی سالمیت کے دفاع، افغانستان کی سرزمین کو دوسرے ممالک کے خلاف استعمال ہونے سے روکنے، افغانوں کی بیرونِ ملک عسکری...
آسٹریلوی حکام نے ایک خطرناک واقعے کی دل دہلا دینے والی فوٹیج جاری کی ہے جس میں ایک اسکائی ڈائیور ہزاروں فٹ کی بلندی پر ہوائی جہاز کے ونگ سے پچکنے کے بعد ہوا میں معلق رہ گیا۔ ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ اسکائی ڈائیور نے اپنا پیراشوٹ کھولا لیکن اس کا ہینڈل جہاز کے ونگ فلیپ میں پچک گیا۔ اس کے بعد ڈائیور پیچھے کی طرف گرا اور اس کے پیر جہاز سے ٹکرائے جبکہ اس کا پیراشوٹ جہاز کے ونگ کے گرد لپٹ گیا۔ NEW: Skydiver's parachute gets caught on the tail of a plane, leaving him dangling 15,000 feet in the air over North Queensland, Australia. As the parachutist climbed out of the plane, his...
قومی ٹیم کے اسپن بولنگ آل راؤنڈر شاداب خان کا کہنا ہے کہ خوشی ہو رہی ہے کہ پاکستان کے کرکٹرز کی وجہ سے آسٹریلیا کی بگ بیش لیگ کو شہرت مل رہی ہے۔ شاداب خان نے سڈنی سے ورچوئل میڈیا ٹاک کے دوران کہا کہ بگ بیش لیگ کے لیے اچھی تیاری ہے، گزشتہ سال کے رنرز اپ ہیں۔ کوشش ہوگی گزشتہ برس جو کمی رہ گئی تھی اس کو پورا کریں۔ انہوں نے کہا کہ خوشی ہو رہی ہے کہ پاکستان کے بڑے نام اس مرتبہ بی بی ایل کھیل رہے ہیں، پاکستان کے بڑے ناموں کی وجہ سے لیگ کو بھی شہرت مل رہی ہے، پہلے بھی پاکستان کے کرکٹرز آسٹریلیا آکر کھیلتے رہے ہیں لیکن...
ڈاکٹر وردا کیس میں سنسنی خیز انکشافات: قتل کا سودا ایک کروڑ میں کرنے کا انکشاف WhatsAppFacebookTwitter 0 12 December, 2025 سب نیوز ایبٹ آباد: (آئی پی ایس) ڈاکٹر وردا قتل کیس میں دوران تفتیش سنسنی خیز انکشافات ہوئے ہیں۔ ملزمہ ردا نے ڈاکٹر کے قتل کا سودا ایک کروڑ روپے میں کیا، قتل کا سودا ملزم ندیم نے اہم ملزم شمریز سے 30 لاکھ میں طے کیا، ملزم شمریز نے ساتھیوں کے ساتھ مل کر ڈاکٹر وردا کا گلا گھونٹ کر قتل کیا۔ پولیس نے ملزمہ کے شوہر کی 5 دکانیں سیل کر دیں، قتل میں استعمال دونوں گاڑیاں پولیس کی تحویل میں ہیں، مرکزی ملزم شمریز تاحال گرفتار نہ ہو سکا۔ ایڈیشنل آئی جی ایبٹ آباد...
نیوزی لینڈ نے دوسرے ٹیسٹ میچ میں ویسٹ انڈیز کو 9 وکٹوں سے شکست دے دی۔ تفصیلات کے مطابق ویلنگٹن میں کھیلے گئے میچ میں نیوزی لینڈ نے ٹاس جیت کر ویسٹ انڈیز کو پہلے بیٹنگ کرنے کی دعوت دی تو ویسٹ انڈین ٹیم 205 رنز پر آل آؤٹ ہوگئی۔ شائے ہوپ 47 اور جان کیمپبیل 44 رنز بناکر نمایاں رہے۔ نیوزی لینڈ کی جانب سے بلیئر ٹکنر نے 4، مائیکل رائے نے 3 جبکہ جیکب ڈفی اور گلین فلپس نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔ نیوزی لینڈ نے اپنی پہلی اننگز 278 رنز 9 کھلاڑی آؤٹ پر ڈکلیئر کردی۔ مچل ہے 61 اور ڈیوون کونوے 60 رنز بناکر نمایاں رہے۔ ویسٹ انڈیز کی جانب سے اینڈرسن فلپ نے...
کراچی(نیوز ڈیسک) این ای ڈی یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی کے انجینئرز نے آرٹیفیشل انٹیلی جنس کے ذریعے پاکستان کی پہلی بغیر ڈرائیور کے چلنے والی کار کی ٹیسٹ ڈرائیو کا کامیاب تجربہ کرلیا ہے۔ ٹیسٹ ڈرائیو سے ڈرائیور لیس کار این ای ڈی کی سڑک پر رواں دواں ہے جس نے سب کو حیران کردیا ہے۔ ڈرائیور لیس کار کی تیاری ایک سال قبل شروع ہوئی تھی اور اس پر کام این ای ڈی یونیورسٹی کے نیشنل سینٹر فار آرٹیفیشل انٹیلیجنس شعبہ کمپیوٹر انفارمیشن سائنس میں شروع ہوا تھا۔ چین سے درآمد شدہ الیکٹرونک وہیکل میں آرٹیفیشل انٹیلیجنس، ربوٹیکس، میپنگ اورسینسر/ویڑن اور اے آئی الگورتھم کی مدد سے اسے ڈرائیور لیس بنایا گیا ہے۔ ڈرائیور لیس کار تیار...
گزشتہ روز ایک افغان صحافی کا ٹیکسٹ میسج آیا۔ ان کا کہنا تھا کہ افغانستان میں بڑی ڈیولپمنٹ ہوئی ہے اور افغان علما نے ٹی ٹی پی اور دیگر دہشتگرد گروپوں کے خلاف فتویٰ جاری کیا ہے۔ کچھ دیر بعد پتہ چلا کہ افغان میڈیا کے مطابق 34 صوبوں سے ایک ہزار علما کابل میں اکٹھے ہوئے ہیں اور انہوں نے ایک اعلامیہ/فتویٰ جاری کیا ہے جس کی شق نمبر 3 اور 4 کے مطابق افغان سرزمین کسی دوسرے ملک کے خلاف دہشتگرد حملوں کے لیے استعمال نہیں کی جا سکتی اور ایسا کرنے والوں کے خلاف امارت اسلامیہ (افغان طالبان حکومت) کارروائی کرے گی جبکہ چونکہ امیر شرعی (یعنی مولانا ہبت اللہ) نے کسی افغان کو یہ اجازت نہیں...
بالی ووڈ ادکار رنویر سنگھ کی نئی فلم دھُریندھر میں ان کے کردار کے ملبوسات نے سوشل میڈیا پر نئی بحث چھیڑ دی۔ بالی ووڈ میں پاکستان طویل عرصے سے ایک نمایاں موضوع رہا ہے، چاہے بارڈر اور فائٹر جیسی ایکشن فلمیں ہوں یا ویر زارا اور بجرنگی بھائی جان جیسے موضوعات، پاکستان کا ذکر کسی نہ کسی صورت شامل نظر آتا ہے۔ اگرچہ بھارتی فلموں میں پاکستان کو زیادہ تر منفی یا پروپیگنڈا کے انداز میں پیش کیا جاتا ہے۔ تاہم رنویر سنگھ نئی فلم دھریندر میں ایک بھارتی جاسوس کا کردار ادا کر رہے ہیں، جو کراچی کے علاقے لیاری میں گینگز کو ختم کرنے کے مشن پر آیا ہے۔ پاکستانی صارفین نے فلم میں رنویر سنگھ...
پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ کبریٰ خان کی نئی ڈانس ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔ کوریوگرافر زرمینہ یوسف نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر کبریٰ خان کے ہمراہ ڈانس کی ریہرسل کی ایک ویڈیو شیئر کی ہے جو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے۔ اس ویڈیو کو شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا کہ ’یہ صرف ایک جھلک ہے‘۔ View this post on Instagram A post shared by Zarmeena Yusuf (@zarmeenayusuf___) اداکارہ کی اس وائرل ڈانس ویڈیو کو سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے بہت پسند کیا جا رہا ہے اور اس پر دلچسپ تبصرے بھی کیے جا رہے ہیں۔ ایک صارف نے تبصرہ کرتے ہوئے لکھا کہ یہ بہت زبردست ہے، کبریٰ...
برطانوی ماہرِ نیند کے مطابق بالغ افراد کو صبح 10 بجے سے پہلے دفتر آنے کے لیے مجبور کرنا تشدد کے مترادف ہے۔ آکسفورڈ یونیورسٹی کے سلیپ اینڈ سرکیڈین نیوروسائنس انسٹیٹیوٹ سے وابستہ آنریری کلینیکل ریسرچ ایسوسی ایٹ ڈاکٹر پال کیلی کا کہنا ہے کہ صبح 10 بجے سے پہلے کام شروع کرنے سے ہونے والی نیند کی کمی جسم کو شدید تھکاوٹ اور دباؤ کا شکار کر دیتی ہے۔ محقق نے زور دیا کہ دفتر اور تعلیمی اداروں کے اوقاتِ آغاز کو بالغ افراد کی قدرتی حیاتیاتی گھڑی (سرکیڈین ردھم) کے مطابق تبدیل کیا جانا چاہیے۔ ان کا کہنا تھا کہ جگر اور دل کے اپنے الگ نظام ہوتے ہیں اور آپ ان سے مطالبہ کر رہے ہوتے...