سندھ رینجرز کی کارروائی: خیبرپختونخوا حملے میں ملوث ملزم کراچی سے گرفتار
اشاعت کی تاریخ: 19th, February 2026 GMT
کراچی کے علاقے گلستانِ جوہر میں انٹیلیجنس بنیادوں پر کی گئی کارروائی کے دوران سندھ رینجرز نے ایک ’انتہائی مطلوب‘ دہشتگرد کو گرفتار کر لیا ہے۔
جمعرات کو سندھ رینجرز کے ترجمان کی جانب سے جاری بیان کے مطابق گرفتار ملزم کی شناخت دوست محمد ولد گل فراز خان کے نام سے ہوئی ہے، جو باجوڑ کا رہائشی ہے۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ ملزم نومبر 2020 میں ہونے والے ایک دہشتگرد حملے میں اپنے دیگر ساتھیوں کے ہمراہ ملوث تھا۔
ترجمان کے مطابق ملزم نے دیگر فتنہ الخوارج دہشت گرد ساتھیوں کے ساتھ مل کر خیبرپختونخوا کے علاقے ناوگئی میں اسسٹنٹ کمشنر پر فائرنگ کی اور سرکاری مشینری کو آگ لگا دی تھی۔
اس واقعے کا مقدمہ مالاکنڈ کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ پولیس اسٹیشن میں دہشت گردی کی سنگین دفعات کے تحت درج کیا گیا تھا۔
بیان میں مزید کہا گیا کہ واقعے کے بعد ملزم کراچی میں روپوش ہو گیا تھا اور اپنے دیگر ساتھیوں کے ساتھ مل کر حساس مقامات پر دہشتگردی کی منصوبہ بندی کر رہا تھا۔
ترجمان کے مطابق دیگر مفرور ساتھیوں کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔
گرفتار ملزم کو مزید قانونی کارروائی کے لیے سی ٹی ڈی پولیس خیبرپختونخوا کے حوالے کر دیا گیا ہے۔
سندھ رینجرز کے ترجمان نے عوام سے اپیل کی ہے کہ ایسے عناصر کی موجودگی کی اطلاع فوری طور پر قریبی رینجرز چیک پوسٹ، رینجرز ہیلپ لائن 1101 یا رینجرز مددگار واٹس ایپ نمبر 9001111-0347 پر دیں۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ اطلاع دینے والے کا نام صیغۂ راز میں رکھا جائے گا۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
انٹیلیجنس خیبرپختونخوا دہشتگرد رینجرز سندھ سی ٹی ڈی کراچی گلستان جوہر مالاکنڈ مددگار.
ذریعہ
ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: انٹیلیجنس خیبرپختونخوا دہشتگرد سی ٹی ڈی کراچی گلستان جوہر مالاکنڈ مددگار
پڑھیں:
کوئٹہ، سرکاری دفاتر میں ایجنٹس کیخلاف ایف آئی اے کی کارروائی، 14 افراد گرفتار
ڈائریکٹر ایف آئی اے بلوچستان کے مطابق ملزمان مبینہ طور پر برتھ سرٹیفکیٹس، قومی شناختی کارڈز، پاسپورٹس اور دیگر سرکاری دستاویزات کے حصول کیلئے غیر قانونی طریقے سے سہولت فراہم کرتے اور شہریوں سے رقوم وصول کرتے تھے۔ اسلام ٹائمز۔ وفاقی تحقیقات ادارے ایف آئی ای نے کوئٹہ شہر میں مختلف وفاقی اداروں کے مبینہ ایجنٹس کے خلاف بڑے پیمانے پر کریک ڈاؤن کرتے ہوئے 14 افراد کو گرفتار کرلیا ہے۔ ڈائریکٹر ایف آئی اے بلوچستان بہرام مندوخیل کے مطابق کارروائی کے دوران نادرا، سوئی سدرن گیس کمپنی، پاسپورٹ آفس اور میٹروپولیٹن کارپوریشن سے متعلق مبینہ ایجنٹس کو حراست میں لیا گیا ہے، جو شہریوں کو مختلف سرکاری امور میں غیر قانونی سہولت کاری فراہم کرنے میں ملوث تھے۔ انہوں نے بتایا کہ گرفتار ملزمان مبینہ طور پر برتھ سرٹیفکیٹس، قومی شناختی کارڈز، پاسپورٹس اور دیگر سرکاری دستاویزات کے حصول کے لئے غیر قانونی طریقے سے سہولت فراہم کرتے اور شہریوں سے رقوم وصول کرتے تھے۔
ڈائریکٹر ایف آئی اے نے کہا کہ گرفتار ملزمان سے تفتیش جاری ہے اور ابتدائی تحقیقات کی روشنی میں ان کے نیٹ ورک میں شامل دیگر افراد کی نشاندہی کی جا رہی ہے۔ امید ہے کہ مزید گرفتاریاں بھی عمل میں آئیں گی۔ بہرام مندوخیل نے کہا کہ ایف آئی اے سرکاری اداروں میں بدعنوانی، جعلسازی اور غیر قانونی سہولت کاری کے خاتمے کے لئے کارروائیاں جاری رکھے گی اور قانون شکنی میں ملوث عناصر کے خلاف بلاامتیاز کارروائی کی جائے گی۔