وزیراعلیٰ سندھ کی زیرصدار ت اجلاس، پرائس کنٹرول حکمت عملی طے
اشاعت کی تاریخ: 19th, February 2026 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-e-type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کراچی (اسٹاف رپورٹر) وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے ایک اعلیٰ سطح کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے ماہِ مقدس رمضان کیلئے انتظامی اور پرائس کنٹرول حکمتِ عملی کو حتمی شکل دے دی اور یوٹیلیٹی فراہم کرنے والے اداروں کو ہدایت کی کہ سحر اور افطار کے اوقات میں بجلی اور گیس کی لوڈشیڈنگ نہ کی جائے جبکہ پولیس ٹریفک مینجمنٹ سمیت امن و امان برقرار رکھے گی۔ اجلاس میں صوبائی وزرا جام خان شورو، ضیاء الحسن لنجار اور ریاض شاہ شیرازی، میئر کراچی مرتضیٰ وہاب، چیف سیکرٹری آصف حیدر شاہ، انسپکٹر جنرل پولیس جاوید عالم اوڈھو، کمشنر کراچی حسن نقوی، صوبائی سیکرٹریز اور کے الیکٹرک (کے ای) اور سوئی سدرن گیس کمپنی (ایس ایس جی سی) کے نمائندوں نے شرکت کی۔ دیگر ڈویڑنز کے کمشنرز اور ڈپٹی انسپکٹر جنرلز، حیسکو اور سیپکو کے نمائندے وڈیو لنک کے ذریعے شریک ہوئے۔اجلاس کے دوران وزیراعلیٰ نے کہا کہ رمضان برکتوں کا مہینہ ہے اور تمام متعلقہ ادارے مستحق افراد کا خیال رکھیں۔ انہوں نے ذخیرہ اندوزوں اور منافع خوروں کو سخت وارننگ دیتے ہوئے ہدایت کی کہ ایسے عناصر کے خلاف فوری کارروائی کی جائے۔
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
وفاقی بجٹ 5 جون کو پیش نہیں کیا جائیگا
وفاقی دارالحکومت اسلام آباد سے بڑی سیاسی اور معاشی پیش رفت سامنے آئی ہے. جہاں حکومت نے آئندہ مالی سال کے وفاقی بجٹ کی تاریخ تبدیل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ذرائع کے مطابق وفاقی بجٹ اب 5 جون کو پیش نہیں کیا جائے گا۔اس تاخیر کی بنیادی وجہ قومی اقتصادی کونسل (NEC) کا اہم ترین اجلاس ملتوی ہونا ہے، جو پہلے 3 جون کو شیڈول تھا۔حکومت کی جانب سے اس اجلاس کی منسوخی کا باقاعدہ نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔ذرائع کا بتانا ہے کہ فی الحال وفاعل بجٹ پیش کرنے کی کسی حتمی نئی تاریخ کا تعین تو نہیں ہو سکا.تاہم اب بجٹ 8 یا 12 جون کو پارلیمنٹ میں پیش کیے جانے کا قوی امکان ہے۔سرکاری نوٹیفکیشن کے مطابق، قومی اقتصادی کونسل کے اس اہم اجلاس کی نئی تاریخ کا اعلان بعد میں کیا جائے گا. جس کے بعد ہی بجٹ کی حتمی تاریخ سامنے آ سکے گی۔