کراچی: گلستانِ جوہر سے فتنہ الخوارج کا مطلوب دہشتگرد دوست محمد گرفتار
اشاعت کی تاریخ: 19th, February 2026 GMT
—فائل فوٹو
کراچی کے علاقے گلستانِ جوہر سے باجوڑ کے رہائشی فتنہ الخوارج کے مطلوب دہشت گرد دوست محمد کو گرفتار کر لیا گیا۔
اس حوالے سے ترجمان رینجرز کا کہنا ہے کہ ملزم 2020ء میں ساتھیوں کے ہمراہ اسسٹنٹ کمشنر نواگئی خیبر پختون خوا پر فائرنگ میں ملوث ہے۔
ترجمان نے کہا ہے کہ ملزم سرکاری مشینری کو نذرِ آتش کرنے میں بھی ملوث ہے، واقعے کا مقدمہ تھانہ سی ٹی ڈی مالاکنڈ ریجن میں دہشت گردی کی دفعات کے تحت درج ہے۔
دہشت گردوں کے کچھ ساتھی فرار ہوگئے جن کی گرفتاری کے لیے ناکہ بندی کر دی گئی۔
رینجرز کے ترجمان نے بتایا ہے کہ گرفتار ملزم واقعے کے بعد کراچی میں روپوش تھا، ملزم دیگر فتنہ الخوارج کے ساتھیوں کے ہمراہ حساس مقامات پر دہشت گردی کی منصوبہ بندی کر رہا تھا۔
ترجمان رینجرز کا یہ بھی کہنا ہے کہ گرفتار ملزم کے دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Jang News
پڑھیں:
کراچی: زیادتی کی شکار غیرملکی خاتون نے ملزم کو معاف کردیا
کراچی کے علاقے ڈیفنس میں زیادتی کا شکار غیر ملکی خاتون نے ملزم کو معاف کردیا۔ جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی ملزم کے جسمانی ریمانڈ میں چار روز کی توسیع کردی۔
کراچی میں درخشاں تھانے کی حدود میں امریکی خاتون سے زیادتی کے مقدمے کی سماعت جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی کی عدالت میں ہوئی پولیس نے گرفتار ملزم جیسپر عرف آدی محمود کو عدالت میں پیش کیا۔
متاثرہ خاتون نے عدالت میں زیر دفعہ 164 کا بیان ریکارڈ کروایا، متاثرہ خاتون نے ملزم کو معاف کرنے کا بیان دیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ مقدمہ میں ملوث ملزم آدی محمود کو گرفتار کرلیا ہے، ملزم تھانا درخشاں میں گزشتہ ڈیڑھ ماہ سے صفائی کا کام کر رہا تھا۔
خاتون نے بیان میں کہا کہ پولیس افسر نے اس کا دستخط شدہ بیان جلادیا، پولیس افسر نے کہا کہ مقدمہ درج کروائیں ورنہ ہمارے لیے مشکل ہوجائے گی۔
متاثرہ خاتون نے کہا کہ ملزم کی زندگی خراب نہیں کرنا چاہتی۔
عدالت نے متاثرہ خاتون کا بیان کیس کا حصہ بنادیا جبکہ عدالت نے ملزم جیسپر کے جسمانی ریمانڈ میں چار روز کی توسیع کردی۔
عدالت نے تفتیشی افسر کو ملزم کی عمر کے تعین سے متعلق رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کی۔