اکاؤنٹ سے دس لاکھ روپے نکلوانے کا الزام‘ملزمان جیل منتقل
اشاعت کی تاریخ: 19th, February 2026 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-e-type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کراچی (اسٹاف رپورٹر) انسداد دہشت گردی عدالت منتظم جج میںایس آئی یو اہلکاروں کی جانب سے زیر حراست ملزم کے اکاؤنٹ سے دس لاکھ روپے نکلوانے کا الزام ۔عدالت نے گرفتار ایس آئی یو کے سب انسپکٹر اویس اور قاسم حیدر کو عدالتی ریمانڈ پر جیل بھیج دیا ،عدالت نے کیس کے تفتیشی افسر سے کیس کا چالان طلب کرلیا تفتیشی افسر کاکہنا تھا کہ پولیس اہلکاروں نے پانچ جنوری 2026 کو نعمان عرف ناٹو نامی ملزم کو گرفتار کیا تھا ،ملزم اویس نے زیر حراست ملزم کے موبائل اکاؤنٹ سے دس لاکھ روپے اپنے پرائیویٹ کمپیوٹر آپریٹر کے اکاؤنٹ میں منتقل کیے ،ملزمان کے خلاف بھتہ خوری کا الزام ہے ،ملزمان کے خلاف تھانہ صدر میں مقدمہ درج کیا گیا ہے ۔
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: اکاو نٹ
پڑھیں:
کراچی، 7 سالہ بچی کے اغوا اور قتل میں ملوث ملزم مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاک
کراچی کے علاقے کیماڑی سے 7 سالہ بچی کو اغوا اور زیادتی کے بعد قتل کرنے والا ملزم مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاک ہوگیا۔
ایس ایس پی کیماڑی سنگھار ملک نے بتایا کہ جیکسن پولیس دعا کے اغوا، زیادتی کے بعد قتل کیس کی تفتیش میں مصروف تھی کہ تھانے کی حدود میں آنے والے ایک علاقے میں پولیس مقابلہ ہوا جس میں ملزم ہلاک ہوگیا۔
انہوں نے بتایا کہ سی سی ٹی وی فوٹیجز اور شواہد کی بنیاد پر مشتبہ شخص کی موجودگی کی اطلاع ملی تھی، پولیس ملزم کی گرفتاری کیلیے اسٹریٹ مبارک مسجد کے قریب پہنچی تو ملزم نے اہلکاروں پر فائرنگ کردی۔
مزید پڑھیںکیماڑی میں جھاڑیوں سے کمسن بچی کی لاش برآمد، مشکوک شخص کی ویڈیو سامنے آگئی
2 سالہ بچے آذان کے اغوا میں ملوث 3 ملزمان گرفتار، مرکزی ملزم والد کا دوست نکلا
ایس ایس پی کیماڑی کے مطابق جوابی فائرنگ میں ملزم مارا گیا جبکہ جائے وقوعہ سے شواہد تحویل میں لے کر قانونی و فرانزک کارروائی شروع کردی گئی ہے۔
سنگھار ملک کے مطابق ہلاک شخص کے کوائف اور بچی کے اغواء و قتل کیس سے ممکنہ تعلق کی جانچ جاری ہے جبکہ پولیس سرجن نے معصوم بچی دعا کے ساتھ زیادتی کی تصدیق کردی ہے۔