Islam Times:
2026-06-03@05:43:54 GMT

ایران کے ساتھ مذاکرات میں پیش رفت ہوئی ہے، امریکہ

اشاعت کی تاریخ: 19th, February 2026 GMT

ایران کے ساتھ مذاکرات میں پیش رفت ہوئی ہے، امریکہ

ترجمان کے مطابق ٹرمپ انتظامیہ ایران کے ساتھ اپنی مصروفیات میں سفارت کاری کے استعمال پر زور دے رہی ہے اور سمجھوتے تک پہنچنے کو ترجیحی آپشن سمجھتی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ وائٹ ہاؤس کے ترجمان نے دعویٰ کیا ہے کہ ایران کے ساتھ بات چیت میں پیش رفت ہوئی ہے، تاہم معاہدے میں ابھی دوری ہے۔ تسنیم خبررساں ادارے انٹرنیشنل گروپ کے مطابق، وائٹ ہاؤس کی ترجمان کیرولین لیویٹ نے ایران کے بارے میں امریکی حکام کے دعوؤں کو جاری رکھتے ہوئے دعویٰ کیا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ ایران کے حوالے سے سفارتی حل کو ترجیح دیتے ہیں۔ وائٹ ہاؤس کے ترجمان کے مطابق ٹرمپ انتظامیہ ایران کے ساتھ اپنی مصروفیات میں سفارت کاری کے استعمال پر زور دے رہی ہے اور سمجھوتے تک پہنچنے کو ترجیحی آپشن سمجھتی ہے۔ وائٹ ہاؤس کے ترجمان نے دعویٰ کیا کہ ایران کے ساتھ بات چیت میں پیش رفت ہوئی ہے لیکن ہم ابھی تک کسی معاہدے تک پہنچنے سے بہت دور ہیں۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: ایران کے ساتھ وائٹ ہاؤس

پڑھیں:

امریکا ایران غیر یقینی صورتحال: عالمی منڈی میں تیل کی قیمتیں بلند سطح پر برقرار

امریکا اور ایران کے درمیان جنگ بندی اور مذاکرات سے متعلق غیر یقینی صورتحال کے باعث عالمی منڈی میں تیل کی قیمتیں بلند سطح پر برقرار رہیں۔

منگل کے روز برینٹ خام تیل 95.04 ڈالر فی بیرل جبکہ امریکی ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ (WTI) 91.99 ڈالر فی بیرل پر ٹریڈ ہوا۔ دونوں بینچ مارکس گزشتہ سیشن میں 5 فیصد سے زائد اضافے کے بعد مستحکم رہے۔

سرمایہ کاروں کی توجہ خاص طور پر آبنائے ہرمز کی ممکنہ بحالی اور مشرق وسطیٰ کی کشیدگی پر مرکوز ہے۔ امریکی صدر نے کہا ہے کہ ایران کے ساتھ مذاکرات جاری ہیں اور جلد کسی معاہدے کی امید ہے تاہم ایرانی میڈیا کے مطابق بات چیت میں تعطل بھی سامنے آیا ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ تیل کی قیمتوں میں موجود اتار چڑھاؤ کا دارومدار امریکا-ایران مذاکرات اور خطے کی صورتحال پر ہے۔ دوسری جانب لبنان میں حزب اللہ اور اسرائیل کے درمیان جزوی جنگ بندی کو کشیدگی کم کرنے کی محدود کوشش قرار دیا جا رہا ہے۔

یاد رہے کہ خلیجی علاقے میں کشیدگی کے باعث تیل اور ایل این جی کی عالمی ترسیل متاثر ہوئی جس سے قیمتوں میں نمایاں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔

متعلقہ مضامین

  • جنگ کا قیدی، اسرائیل امریکہ کو کہاں لے آیا؟
  • اٹلی میں پاکستانی اور افغان تارکین وطن کو وین میں آگ لگا کر قتل کرنے کے الزام میں دو پاکستانی گرفتار
  • جمال رئیسانی کا بی وائی سی اور کالعدم بی ایل اے کے مبینہ روابط کا دعویٰ، خواتین کے استعمال کو بلوچ روایات کے خلاف قرار دے دیا
  • ٹرمپ پر قاتلانہ حملے کے بعد منسوخ ہونے والے وائٹ ہاؤس پریس ڈنر کے دوبارہ انعقاد کا فیصلہ
  • ایران کے ساتھ امریکی امن مذاکرات ، اسرائیل شامل نہیں
  • ٹرمپ کے بدلتے پینترے
  • ایران کے ساتھ مذاکرات جاری ہیں، ڈونلڈ ٹرمپ
  • ایران کے جوہری پروگرام پر انتہائی ٹیکنیکل مذاکرات میں مہینے لگ سکتے ہیں، امریکی وزیرخارجہ
  • امریکا اور ایران کے درمیان بات چیت جاری، کوئی نہیں جانتا انجام کیا ہوگا، ڈونلڈ ٹرمپ
  • امریکا ایران غیر یقینی صورتحال: عالمی منڈی میں تیل کی قیمتیں بلند سطح پر برقرار