افغان ٹرانزٹ ٹریڈ بحال، پھنسے کارگوز کو دوبارہ اجازت
اشاعت کی تاریخ: 18th, February 2026 GMT
کراچی :(نیوزڈیسک) افغان ٹرانزٹ ٹریڈ کے پھنسے کارگوز کو کراچی اورگوادر سےدوبارہ برآمد کی اجازت مل گئی۔
ایف بی آر کے حکم نامہ کے مطابق چمن اور کوئٹہ پر پھنسا ہوا کئی ممالک کا تجارتی سامان اب کراچی اورگوادر کی بندرگاہوں پر منتقل ہو گا، ٹرانزٹ ٹریڈ کی ریورس موومنٹ تمام قواعد و ضوابط کے ساتھ کی جائے گی۔
اِسی طرح بارڈرز سے سامان کی منتقلی کیلئے بانڈز کیئرز کو ایف بی آر میں درخواست جمع کرانا ہو گی، سامان منتقلی کے وقت ہر 15 گاڑیوں کے قافلے پر کسٹم کا ایک سپاہی موجود ہوگا، سرحدوں سے سامان کی منتقلی ٹریکنگ اور مانیٹرنگ کے ذریعے ہو گی۔
حکم نامہ میں واضح کیا گیا کہ ٹریکنگ کمپنیاں مانیٹرنگ ڈیوائسز کے فعال ہونے کا سرٹیفکیٹ جمع کرانے کی پابند ہوں گی، ٹرانزٹ ٹریڈ سامان کی ہر بانڈز وہیکل کیلئے مینوئل ٹرانسپورٹ نوٹ جاری ہو گا، ایف بی آر مینوئل ٹرانسپورٹ نوٹ میں گاڑی اور ڈرائیور کی مکمل تفصیلات درج ہوں گی۔
علاوہ ازیں ایف بی آر نے کہا کہ سامان کی منتقلی والے کنٹینرز کو کسٹم کی مکمل جانچ پڑتال پر کلیئر کیا جائے گا، ری سکینگ اور دوبارہ وزن کیلئے تمام کنٹینرز کو این ایل سی ٹرمینل پر دوبارہ چیک کیا جائے گا جب کہ ٹرانزٹ ٹریڈ کی تمام ذمہ داری بانڈز کیئرز ٹرانسپورٹرز پر عائد ہوگی۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: ٹرانزٹ ٹریڈ ایف بی ا ر سامان کی
پڑھیں:
اسحاق ڈار ایس سی او وزرائے خارجہ اجلاس کیلئے کرغزستان پہنچ گئے
دفتر خارجہ کے ترجمان کے مطابق نائب وزیراعظم ایس سی او وزرائے خارجہ کے غیر رسمی عشائیے میں شرکت کریں گے اور رکن ممالک کے اپنے ہم منصبوں سے باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کریں گے۔ اسلام ٹائمز۔ نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) کے وزرائے خارجہ کونسل کے اجلاس میں شرکت کے لیے کرغزستان کے شہر چولپون آتا پہنچ گئے۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق چولپون آتا پہنچنے پر کرغزستان کے نائب وزیر خارجہ کیرات تورسنکولوف نے نائب وزیراعظم کا استقبال کیا۔ اس موقع پر کرغزستان میں پاکستان کے سفیر التمش وزیر اور ایس سی او کے لیے قومی رابطہ کار ڈاکٹر محمد فیصل بھی موجود تھے۔ ترجمان نے بتایا کہ نائب وزیراعظم ایس سی او وزرائے خارجہ کے غیر رسمی عشائیے میں شرکت کریں گے اور رکن ممالک کے اپنے ہم منصبوں سے باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کریں گے۔ دفتر خارجہ کے ترجمان کے مطابق ملاقاتوں میں کل ہونے والے ایس سی او وزرائے خارجہ کونسل کے اجلاس کے ایجنڈے پر بھی بات چیت کی جائے گی۔