جناح انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر دبئی سے آنے والی خاتون سے 6 کلو چاندی کے بسکٹ برآمد
اشاعت کی تاریخ: 18th, February 2026 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-e-type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کراچی کے جناح انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر دبئی سے آنے والی خاتون کے سامان سے بڑی مقدار میں چاندی کے بسکٹ برآمد کر لیے گئے۔
کارروائی پاکستان کسٹمز نے مشکوک سامان کی جانچ کے دوران کی۔
حکام کے مطابق خاتون کے قبضے سے مجموعی طور پر 6 کلوگرام چاندی کے بسکٹ برآمد ہوئے، جن کی مالیت تقریباً 70 لاکھ روپے بتائی جا رہی ہے۔ چاندی کو مبینہ طور پر غیر قانونی طریقے سے ملک میں لانے کی کوشش کی جا رہی تھی۔
سول ایوی ایشن حکام کے مطابق خاتون کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے اور واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہیں تاکہ اسمگلنگ کے ممکنہ نیٹ ورک اور دیگر سہولت کاروں کا پتہ چلایا جا سکے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
کاوا مینز والی بال چیمپئن شپ: قومی ٹیم نے دوسرے روز بنگلا دیش کو شکست دے دی
کاوا مینز والی بال چیمپئن شپ کے دوسرے روز بھی پاکستان کا جادو سر چڑھ کر بولا، قومی ٹیم نے بنگلادیش کو کسی بھی مرحلے پر سنبھلنے کا موقع نہ دیا اور مسلسل تین سیٹ جیت کر 0-3 سے شاندار فتح اپنے نام کر لی۔
پاکستان نے آغاز سے ہی جارحانہ کھیل پیش کرتے ہوئے پہلا سیٹ 16-25 سے جیتا، دوسرے سیٹ میں بھی سبز ہلالی پرچم بلند رکھا اور 17-25 سے کامیابی سمیٹی۔
تیسرے سیٹ میں بنگلادیش نے بھرپور مزاحمت کی، مگر پاکستانی کھلاڑیوں نے اعتماد اور مہارت کا شاندار مظاہرہ کرتے ہوئے 22-25 سے فتح حاصل کی اور میچ بغیر کوئی سیٹ گنوائے تین صفر سے اپنے نام کر لیا۔
قومی ٹیم کی یہ مسلسل دوسری فتح کاوا چیمپئن شپ میں پاکستان کے مضبوط عزائم کا واضح اعلان ہے جبکہ شاندار کارکردگی نے ٹائٹل کی دوڑ میں پاکستان کو مزید مضبوط امیدوار بنا دیا۔