Jasarat News:
2026-06-02@20:42:11 GMT

راولپنڈی میں گھر کے اندر شوہر 2 بیویوں سمیت قتل

اشاعت کی تاریخ: 19th, February 2026 GMT

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-e-type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

راولپنڈی (مانیٹرنگ ڈیسک ) راولپنڈی کے علاقے پشاور روڈ، قاسم آباد بازار میں گھر کے اندر فائرنگ کرکے شوہر کو دونوں بیویوں سمیت قتل کر دیا گیا۔فائرنگ کا واقعہ تھانہ نصیر آباد کی حدود میں پیش آیا ۔ اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 کی ٹیمیں فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں، 5ایمرجنسی گاڑیوں اور 10سے زائد اہلکاروں نے امدادی کارروائیوں میں حصہ لیا۔ریسکیو حکام کے مطابق فرانزک شواہد اکٹھے کرنے کے بعد نعشوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا۔ جاں بحق افراد کی شناخت حسن عرف بادشاہ، ان کی اہلیہ نور اور دوسری اہلیہ ندا کے ناموں سے ہوئی ہے۔ پولیس کے مطابق ابتدائی اطلاعات میں بتایا گیا ہے کہ رشتہ داری کے تنازعے پر فائرنگ کی گئی جس کے نتیجے میں بادشاہ اور اس کی دونوں بیویوں کو قتل کیا گیا۔ مقتول کے بیٹے کے ابتدائی بیان میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ گاؤں سے آئے رشتہ داروں نے قتل کیا۔واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے سی پی او سید خالد محمود ہمدانی نے سینئر افسران کو فوری کارروائی کی ہدایت کی۔ ایس ایس پی آپریشنز، ایس ایس پی انویسٹیگیشن اور ایس پی پوٹھوہار پولیس نفری کے ہمراہ موقع پر موجود رہے اور شواہد اکٹھے کیے گئے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کے تمام پہلوؤں سے تحقیقات جاری ہیں جبکہ ملوث ملزمان کو گرفتار کرکے قانون کے کٹہرے میں کھڑا کیا جائے گا۔ نعشوں کو پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا۔

مانیٹرنگ ڈیسک سیف اللہ.

ذریعہ

ذریعہ: Jasarat News

پڑھیں:

شیخ رشید نے راولپنڈی ڈسٹرکٹ بار میں رکنیت بحالی کی درخواست جمع کرا دی

راولپنڈی (ڈیلی پاکستان آن لائن) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے راولپنڈی ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن میں اپنی رکنیت بحالی کے لیے باضابطہ درخواست جمع کرا دی۔

نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق شیخ رشید احمد کا کہنا تھا کہ زندگی کا ایک عجوبہ کام جو مجھے بہت پہلے کرنا چاہئے تھا، اب کر رہا ہوں، مجھے بار کی رکنیت 50 سال پہلے حاصل کرنی چاہیے تھی۔

ان کا کہنا تھا کہ سردار رازق کے چیمبر کے ذریعے ڈسٹرکٹ بار کی رکنیت کی بحالی کی درخواست کر رکھی ہے۔

شیخ رشید نے کہا کہ ڈسٹرکٹ بار کی رکنیت بحال ہو گئی تو بار کی سیاست نہیں کروں گا، صرف اور صرف سردار رازق کے چیمبر میں بیٹھ کر پریکٹس کروں گا۔

ایف آئی اے نے جعلی دستاویزات پر بیرون ملک جانے والی 2 خواتین کو آف لوڈ کر دیا ، 2 ایجنٹ گرفتار

مزید :

متعلقہ مضامین

  • کراچی میں فائرنگ سے باپ اور نوجوان بیٹا جاں بحق
  • کراچی: سرجانی ٹاؤن میں فائرنگ سے باپ، بیٹا جاں بحق، دوسرا بیٹا زخمی
  • مردان: گھر سے خاتون سمیت 3 افراد کی لاشیں برآمد
  • اڈیالہ جیل میں عمران خان اور بشریٰ بی بی کی ملاقات
  • تیزگام ایکسپریس کی پاور وین میں آگ لگ گئی
  • مومنہ اقبال کے شوہر کون، تفصیلات سامنے آگئیں
  • شیخ رشید نے راولپنڈی ڈسٹرکٹ بار میں رکنیت بحالی کی درخواست جمع کرا دی
  • اٹلی میں 4 پاکستانیوں کو وین میں بند کرکے جلاکر قتل کردیا گیا، پاکستانی ہی قاتل نکلے، 2 ملزم گرفتار
  • راولپنڈی: سہیل آفریدی کے قافلے کو پولیس نے فیکٹری ناکے پر روک دیا
  • راولپنڈی: 1300 روپے کیلئے 2 نوجوان قتل، 7 ملزمان گرفتار