ترلائی امام بارگاہ حملہ: جاں بحق ہونے والوں کے ورثاء میں امدادی چیک تقسیم
اشاعت کی تاریخ: 19th, February 2026 GMT
اسلام آباد(ڈی؎لی پاکستان آن لائن) اسلام آباد میں ترلائی کے علاقے میں 6 فروری کو امام بارگاہ خدیجۃ الکبریٰ پر ہونے والے دہشت گرد حملے میں جاں بحق ہونے والوں کے اہل خانہ کو وزیراعظم کی جانب سے اعلان کردہ امدادی رقوم کے چیکس پیش کر دیئے گئے۔
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق وفاقی دارالحکومت اسلام آباد سے تعلق رکھنے والے 36 جاں بحق افراد کے ورثاء کو امدادی چیکس پہنچائے گئے، ورثاء کو فی 50 لاکھ روپے کے چیک دیے گئے۔
تونسہ شریف، تلہ گنگ، ستور اور سکردو سے تعلق رکھنے والے 4 افراد کے لواحقین کو چیکس پہنچائے جا رہے ہیں۔
مریم نواز کی رمضان المبارک میں سکیورٹی اقدامات سخت کرنے کی ہدایت
وزیراعظم نے 11 فروری کو ترلائی امام بارگاہ کے دورے کے موقع پر ہر جاں بحق افراد کے ورثاء کو 50 لاکھ روپے کی امدادی رقم دینے کا اعلان کیا تھا۔
واضح رہے کہ 6 فروری کو نماز جمعہ کے دوران امام بارگاہ میں خودکش دھماکے کے نتیجے میں 36 افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہوگئے تھے۔
ذریعہ
ذریعہ: Daily Pakistan
کلیدی لفظ: امام بارگاہ
پڑھیں:
’مضبوط رہیں‘، ریپر طلحہ انجم کا بھارتی طلبا کے ساتھ اظہارِ یکجہتی
پاکستان کے معروف ریپر اور گلوکار طلحہ انجم نے نئی دہلی میں تعلیمی نظام کے خلاف احتجاج کرنے والے بھارتی طلبا سے اظہارِ یکجہتی کرتے ہوئے ان کے حوصلے اور ثابت قدمی کو سراہا ہے۔ انہوں نے طلبا پر ہونے والی پولیس کارروائی کے بعد ایک پیغام جاری کرتے ہوئے کہا کہ وہ ان کے غصے اور احساسات کو بخوبی سمجھتے ہیں۔
طلحہ انجم نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری پر بھارتی طلبا کے احتجاج کی ایک ویڈیو شیئر کی، جس میں مظاہرین پر آنسو گیس اور لاٹھی چارج ہوتے دکھایا گیا۔ ویڈیو کے ساتھ انہوں نے لکھا کہ ’بھارت کے طلبا مظاہرین کے نام، مجھے آپ کی ثابت قدمی کا بے حد احترام ہے، میں آپ کی مایوسی اور غصے کو سمجھ سکتا ہوں، اور یہ بھی جانتا ہوں کہ آپ کے ساتھ کیا کیا جا رہا ہے، مضبوط رہیں۔‘
طلحہ انجم پاکستان کے سب سے زیادہ سنے جانے والے موسیقاروں میں شمار ہوتے ہیں اور اسٹریمنگ پلیٹ فارم اسپاٹیفائی پر ان کی مقبولیت کئی ریکارڈ قائم کر چکی ہے۔ بھارت میں بھی ان کے مداحوں کی بڑی تعداد موجود ہے۔ گزشتہ برس نیپال میں ایک کنسرٹ کے دوران ایک مداح کی جانب سے بھارتی پرچم پیش کیے جانے پر وہ خبروں میں آئے تھے، بعد ازاں انہوں نے پاکستان میں اس معاملے پر وضاحت بھی کی تھی۔
سماجی اور انسانی مسائل پر کھل کر مؤقف اختیار کرنے والے طلحہ انجم اس سے قبل بھی کئی معاملات پر آواز بلند کر چکے ہیں۔ اپریل میں صومالیہ کے ساحل کے قریب قزاقوں کے قبضے میں جانے والے پاکستانی ملاحوں کی رہائی کے لیے انہوں نے حکومت سے مؤثر اقدامات کا مطالبہ کیا تھا اور وزارتِ خارجہ سے متاثرہ خاندانوں کے لیے مستقل ہیلپ لائن قائم کرنے کی اپیل بھی کی تھی۔
دوسری جانب بھارت میں تعلیمی امتحانات کے مبینہ پیپر لیکس کے خلاف احتجاج کا سلسلہ گزشتہ ماہ سے جاری ہے۔ کاکروچ جنتا پارٹی (CJP) کے پلیٹ فارم سے ہونے والے اس دھرنے میں طلبہ وزیرِ تعلیم دھرمیندر پردھان کے استعفے اور تعلیمی نظام میں اصلاحات کا مطالبہ کر رہے ہیں۔ حالیہ دنوں پارلیمنٹ کی جانب مارچ کی کوشش کے دوران پولیس نے مظاہرین کو روکنے کے لیے طاقت کا استعمال کیا، جس کے نتیجے میں متعدد افراد زخمی ہوئے۔