پی ایس ایل روڈ شو کے لیے قومی کرکٹرز نیو یارک پہنچ گئے
اشاعت کی تاریخ: 13th, December 2025 GMT
پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے لیے قومی کرکٹرز نیو یارک پہنچ گئے۔
تفصیلات کے مطابق پی ایس ایل روڈ شو آج نیو یارک کے مقامی وقت کے مطابق سہ پہر چار بجے ہوگا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ چیئرمین پی سی بی محسن نقوی بھی روڈ شو میں شامل ہوں گے۔
وسیم اکرام اور رمیز راجہ بھی روڈ شو کا حصہ ہوں گے۔
ان کے علاوہ ٹیسٹ کپتان شان مسعود، ٹی ٹوئنٹی کپتان سلمان آغا، سعود شکیل، ابرار احمد، صائم ایوب اور فہیم اشرف شو بھی کا حصہ ہوں گے۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: روڈ شو
پڑھیں:
بی بی ایل میں پاکستانی اسٹارز کی شمولیت، ایرون فنچ نے کھلاڑیوں کو گلوبل اسٹارز قرار دے دیا
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
آسٹریلیا کی مشہور ٹی ٹوئنٹی لیگ بگ بیش (بی بی ایل) میں پاکستانی کھلاڑیوں کی شمولیت نے سابق آسٹریلوی کرکٹرز میں بھی جوش و خروش پیدا کر دیا ہے۔
سابق آسٹریلوی کپتان ایرون فنچ نے پاکستانی کھلاڑیوں کو عالمی معیار کے اسٹار قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ یہ کھلاڑی نہ صرف پاکستان بلکہ عالمی کرکٹ کے لیے بھی قیمتی اثاثے ہیں۔
اپنے بیان میں فنچ نے کہا کہ پاکستانی کرکٹرز کی موجودگی لیگ کی اہمیت بڑھاتی ہے اور فینز کے ساتھ ساتھ نوجوان آسٹریلوی کھلاڑی بھی ان سے بہت کچھ سیکھ سکتے ہیں۔ انٹرنیشنل اسٹارز کی شرکت نہ صرف کھیل کے معیار کو بلند کرتی ہے بلکہ نئے ٹیلنٹ کے لیے مشعلِ راہ بھی بنتی ہے۔
ایرون فنچ نے خاص طور پر بابر اعظم کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے پاکستان کے اس اسٹار بلے باز کے خلاف کھیلتے ہوئے محسوس کیا کہ انہیں آؤٹ کرنا تقریباً ناممکن تھا۔
فنچ نے مزید کہا کہ حالانکہ بابر اعظم پچھلے 18 مہینوں سے فارم سے باہر ہیں، لیکن وہ اب بھی دنیا کے بہترین کرکٹرز میں شمار ہوتے ہیں۔
سابق آسٹریلوی کپتان کا کہنا ہے کہ ایسے عالمی کھلاڑیوں کی موجودگی لیگ کے معیار کو بہتر بنانے اور نوجوان کرکٹرز کے لیے تجرباتی پلیٹ فارم فراہم کرنے میں نہایت اہم کردار ادا کرتی ہے، جس سے بگ بیش لیگ کی مقبولیت اور بھی بڑھ جائے گی۔