وفاقی ملازمتوں میں خواتین کی تعددا کتنی؟ اعدا د و شمار سامنے آگئے
اشاعت کی تاریخ: 13th, December 2025 GMT
وفاقی ملازمتوں میں خواتین کی تعددا کے اعدا د و شمار سامنے آگئے۔سرکاری دستاویز کے مطا بق وفاقی وزارتوں، ڈویژنوں، منسلک محکموں،ذیلی دفاتر اور آئینی داروں میں ملازمت کرنے والی خواتین کی تعداد 31455ہے۔رپورٹ کے مطابق 38 وزارتوں اور ڈویژنوں میں مجموعی طور پر 581581 ملازمین کام کرتے ہیں، ان میں سے مرد ملازمین کی تعداد 550126 اور خواتین کی تعداد 31455ہے۔اس طرح خواتین کے تناسب کی شرح 5 اعشاریہ 83 فیصد ہے، تازہ ترین ڈیٹا حاصل کرنے کیلئے اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے تمام وزارتوں اور ڈویژنوں کو ایک نیا مراسلہ ارسال کردیا جس میں خواتین کیلئے مختص 10 فیصد کوٹہ پر عمل درآ مد کی رپورٹ طلب کی گئی ہے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: خواتین کی
پڑھیں:
ایرانی وزیر داخلہ سکندر مومنی کی لاہور آمد: وفاقی وزیر داخلہ اور گورنرپنجاب کے ہمراہ مزار اقبال اور دربار بی بی پاکدامن حاضری
سٹی 42: ایرانی وزیر داخلہ سکندر مومنی لاہور پہنچ گئے ۔ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے ایرانی ہم منصب کا استقبال کیا۔
گورنرپنجاب سردار سلیم حیدر خان ودیگرایئرپورٹ پر موجود تھے۔ایرانی وزیر داخلہ نے مزاراقبال اور دربار بی بی پاکدامن پر حاضری دی ۔
وزیر داخلہ محسن نقوی اور گورنر پنجاب سلیم حیدر خان بھی ہمراہ تھے۔
ایرانی وزیر داخلہ نے مزار اقبال پر پھول رکھے ،امن و استحکام کیلئے دعا کی۔
پاکستان کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی مثبت شرح میں کمی آگئی