کراچی: گڈز ٹرانسپورٹرز کی ہڑتال کے باعث بڑی تعداد میں ٹرک ماڑی پور روڈ پر کھڑے ہیں
اشاعت کی تاریخ: 13th, December 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
251213-08-33
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
کراچی میں رواں سال ٹریفک حادثات میں 806 افراد جاں بحق
رواں سال ہیوی گاڑیوں کی ٹکر سے جاں بحق افراد کی تعداد 244 ہو گئی۔ اسلام ٹائمز۔ شہر قائد میں رواں سال تاحال مختلف ٹریفک حادثات میں جاں بحق افراد کی تعداد 806 ہو گئی۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق کراچی میں رواں سال ٹریفک حادثات میں جاں بحق مردوں کی تعداد 632 خواتین کی تعداد 81 ہے۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق رواں سال ٹریفک حادثات میں جاں بحق بچوں کی تعداد 71 ہے، جبکہ 22 بچیاں ٹریفک حادثات میں جاں بحق ہوئیں۔ رواں سال ٹریفک حادثات میں زخمی ہونے والوں کی تعداد 11 ہزار 596 ہے، زخمیوں میں 9081 مرد، 1815 خواتین، 536 بچے اور 164 بچیاں شامل ہیں۔
رواں سال ہیوی گاڑیوں کی ٹکر سے جاں بحق افراد کی تعداد 244 ہو گئی۔ ڈمپر کی ٹکر سے 41 افراد، ٹریلر کی ٹکر سے 95 جبکہ واٹر ٹینکر کی ٹکر سے 56 افراد جاں بحق ہوئے۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق مزدا کی ٹکر سے 20 افراد جاں بحق ہوئے، جبکہ بس کی ٹکر سے 32 افراد اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔