data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

کراچی (اسٹاف رپورٹر) جماعت اسلامی ضلع غربی کے دیرینہ رکن مولانا محمد علی قدسی گزشتہ روز قضائے الٰہی سے انتقال کرگئے، مرحوم کی نماز جنازہ معاون خصوصی جماعت اسلامی کراچی محمد اسحاق خان کی اقتدا میں ادا کی گئی۔ نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان ڈاکٹر اسامہ رضی، مرکزی رہنماؤں میں ڈاکٹر معراج الہدیٰ صدیقی، اسداللہ بھٹو، نوید علی بیگ، محمد اسحاق خان، جے یو آئی کے مولانا عقیل و دیگر سماجی، مذہبی و سیاسی پارٹیوں کے ذمے داران، اہل محلہ اور مولانا کے عقیدت مندوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی اور مولانا کے بیٹوں احمد علی قدسی، ابو دجانہ اور عبید احمد قدسی سے مولانا کے انتقال پر تعزیت کی۔ امیر جماعت اسلامی ضلع غربی مدثر انصاری نے نماز جنازہ میں شریک ہونے والے حضرات کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ مولانا محمد علی قدسی نے اپنی پوری زندگی دین کی خدمت اور اس کے نفاذ کی جدو جہد میں گزاری۔ اورنگی ٹاؤن میں ان کے قائم کردہ دو مدرسے ان کے لیے ہمیشہ صدقہ جاریہ بنیں گے۔ اپنے پیچھے جو نیک اولاد انہوں نے چھوڑی ہے وہ ان کے لیے بہترین صدقہ جاریہ ہے اور الحمدللہ ان کے تمام بچے ان کے مشن سے وابستہ اور اسی تحریک اسلامی کا حصہ ہیں جس میں انہوں نے پوری زندگی کھپائی۔ بس ہمیں دیکھنا چاہیے کہ مولانا کی طرح کیا ہم ایک ایک محلے تک دین کی دعوت پہنچانے کی کوشش کررہے ہیں۔ آئیں ہم عہد کریں کہ مولانا کے اس مشن کو جاری رکھیں گے۔ اللہ تعالیٰ مولانا کی مغفرت فرمائے، گھر والوں کو صبر جمیل عطا فرمائے اور ہمیں ان کے نقش قدم پر چلنے کی توفیق عطا فرمائے۔

اسٹاف رپورٹر گلزار.

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: جماعت اسلامی مولانا کے علی قدسی

پڑھیں:

اسرائیل فلسطینیوں اور بھارت کشمیریوں کے انسانی حقوق پامال کر رہا ہے؛ حافظ نعیم

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

کراچی: امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن نے انسانی حقوق کے عالمی دن کے موقع پر پیغام دیتے ہوئے کہا کہ آئین پاکستان تمام شہریوں کو ان کے انسانی حقوق کا تحفظ دیتا ہے۔

امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ دین اسلام تمام انسانوں کے حقوق کا حقیقی علمبردار ہے، اسلام نے مرد و خواتین کے انسانی حقوق وضع کیے ہیں، حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم محسن انسانیت اور انسانی حقوق کے داعی تھے۔

حافظ نعیم الرحمن نے اس موقع پر عالمی صورتحال کی جانب توجہ دلاتے ہوئے کہا کہ فلسطین اور کشمیر میں انسانی حقوق کی پامالی ہو رہی ہے، اسرائیل فلسطینیوں اور بھارت کشمیریوں کے انسانی حقوق کو پامال کر رہا ہے۔

انہوں نے مطالبہ کیا کہ انسانی حقوق کے بلند و بانگ دعوے کرنے والے فلسطین، کشمیر اور دیگر مقامات پر انسانی حقوق کی بدترین پامالی روکیں۔

ویب ڈیسک عادل سلطان

متعلقہ مضامین

  • مولانا حزب اللہ جکھرو کی سربراہی میں وفد کا سکھر اسپتال کا دورہ
  • جماعت اسلامی خواتین ضلع جنوبی کے تحت اجتماع ناظمات کا انعقاد
  • ٹینکر کی ٹکر سے معصوم بچہ جاں بحق، جماعت اسلامی کاآج نمائش چورنگی پر دھرنے کا اعلان
  • سیف الدین کی والدہ انتقال کرگئیں ٗ نماز جنازہ میں منعم ظفر کی شرکت
  • ’وندے ماترم‘ کے الفاظ اسلامی عقائد سے متصادم ہیں، مولانا ارشد مدنی کا دوٹوک اعلان
  • منعم ظفرکی طالبعلم کی نماز جنازہ میں شرکت، آئی جی آفس پر آج پریس کانفرنس کااعلان
  • اسرائیل فلسطینیوں اور بھارت کشمیریوں کے انسانی حقوق پامال کر رہا ہے؛ حافظ نعیم
  • لاہور: لاکھوں روپےمالیت کے 62 موبائل فونز ریکور، اصل مالکان کے سپرد
  • امیرجماعت اسلامی سکھر کی ریجنل ہیڈ گیس کمپنی سے ملاقات