2025-06-09@08:32:34 GMT
تلاش کی گنتی: 1414

«میڈیا کی»:

    اربوں روپے کی سرکاری تشہیر کے لیے مودی سرکار  اپنی سیاسی ساکھ بچانے کے لیے بھارتی عوام کو مسلسل گمراہ کرنے میں مصروف  ہے۔   رپورٹ کے مطابق مودی سرکار سال 2025-26  میں 12 ارب سے زائد کا بجٹ عوامی تشہیر کے لیے مختص کیا،  گزشتہ مالیاتی سال میں مودی سرکار کی جانب سے 1228 کروڑ کی رقم عوامی تشہیر پر خرچ کی گئی۔  آزاد میڈیا پر قدغنیں لگانا اور بھارتی نیوز چینلز پر گرفت،  مودی سرکار کی پرانی روش رہی ہے، بھارت کے بڑے کارپوریٹ ادارے، جیسے ریلائنس انڈسٹریز اور اڈانی گروپ کا بھارتی میڈیا چینلز پر مکمل کنٹرول ہے۔ اڈانی گروپ کا این ڈی ٹی وی پر قبضہ میڈیا کی آزادی اور حکومت پر تنقید کو محدود کرنے کی...
    وفاقی حکومت کے پاور ڈویژن کے ترجمان نے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر گردش کرنے والی ان خبروں کی تردید کی ہے کہ حکومت نے ایک گھر میں بجلی کے دو میٹر لگوانے پر پابندی عائد کر دی ہے۔ پاور ڈویژن کے ترجمان کا کہنا ہے کہ بجلی کے دو میٹر لگانے پر پابندی کے حوالے سے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر گردش کرنے والی خبریں سراسر جھوٹ، گمراہ کن اور عوام میں بے چینی پھیلانے کی کوشش ہیں، ایسی جھوٹی خبریں پھیلانا اور شیئر کرنا پیکا ایکٹ کے تحت قابلِ سزا جرم ہے۔سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر جاری اپنے بیان میں ترجمان پاور ڈویژن نے کہا کہ کسی بھی رہائشی جگہ پر دوسرا بجلی کا میٹر آج بھی...
    پاکستان کے سابق کرکٹ کپتان شاہد آفریدی نے سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والے اپنے آپ سے منسوب ایک بیان کی تردید کی ہے، جس میں ان سے منسوب کیا گیا کہ بھارت ہر شعبے میں پاکستان سے 10 سال پیچھے ہے۔ شاہد آفریدی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر وضاحت کرتے ہوئے اپنے آپ سے منسوب اس بیان کو جعلی قرار دیا ہے جس میں انہوں نے بھارت کو پاکستان سے ہر شعبے میں ایک دہائی پیچھے شمار کرتے ہوئے بھارت کو پاکستان کا حریف کہنا پاکستان کی توہین کے مترادف قرار دیا تھا۔ Fake https://t.co/LhcNou4EUu — Shahid Afridi (@SAfridiOfficial) June 7, 2025 شاہد آفریدی کی جانب سے مختصر ترین اس تردید پر ایکس...
    غزہ(نیوزڈیسک)اسرائیل کی غزہ پر وحشیانہ بمباری کا سلسلہ جاری ہے، جس کے نتیجے میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران مزید 108 فلسطینی شہید اور 393 سے زائد زخمی ہو گئے۔ عرب میڈیا کے مطابق اسرائیلی فضائیہ نے شمالی غزہ کے علاقے جمالیہ، جنوبی شہر رفاح سمیت مختلف علاقوں میں پناہ گزین کیمپوں اور رہائشی گھروں کو نشانہ بنایا۔ بمباری کے دوران کتائب المجاہدین کے سینئر کمانڈر اسعد ابو شریعہ بھی شہید ہو گئے۔ فلسطینی وزارت صحت کے مطابق امدادی سرگرمیوں کے دوران شہریوں پر کی گئی اسرائیلی فائرنگ سے اب تک 115 افراد شہید ہو گئے ہیں۔ غزہ میں اسپتالوں پر دباؤ شدید ہے جبکہ متاثرہ علاقوں میں امدادی سرگرمیاں بھی خطرات سے دوچار ہیں۔ انسانی حقوق کی تنظیموں نے...
    چینی قوم کی وحدت کا تصور ثقافت اور اخلاق سے ہم آہنگ ہے، چینی میڈیا WhatsAppFacebookTwitter 0 9 June, 2025 سب نیوز چین کا سیاسی نظام ‘ وحدت ‘ کے تصور پر مبنی ہے، رپورٹ بیجنگ : دنیا کی تاریخ کے طویل سفر میں، بہت سی قدیم تہذیبیں وقت کے ساتھ ختم ہو گئیں یا چھوٹی چھوٹی ریاستوں میں بٹ گئیں، لیکن چین ایک ایسے جہاز کی مانند ہے جو طوفانوں کا سامنا کرتے ہوئے بھی ایک ہی سمت میں سفر جاری رکھے ہوئے ہے۔ چینی قوم کی قومی وحدت پر اسرار ہزاروں سال کی تاریخ اور منفرد ثقافتی ورثے کی عکاسی کرتا ہے۔ چینی قوم کے قومی تصور کو سمجھنا ایک ضخیم تاریخی کتاب کے صفحات پلٹنے...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد خان آفریدی نے بھارت سے متعلق سوشل میڈیا پر زیر گردش ایک متنازع پوسٹ کی تردید کرتے ہوئے اسے بے بنیاد اور جعلی قرار دے دیا ہے۔سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر آفریدی کے نام سے ایک تصویر اور پوسٹ تیزی سے وائرل ہو رہی تھی، جس میں مبینہ طور پر انہیں یہ کہتے ہوئے دکھایا گیا کہ “انڈیا کرکٹ، ٹیکنالوجی اور ہمت ہر چیز میں پاکستان سے 10 سال پیچھے ہے، حتیٰ کہ انہیں اپنا دشمن کہنا بھی توہین ہے۔”پوسٹ دیکھنے کے لیے کلک کریں۔تاہم شاہد آفریدی نے اس پوسٹ پر فوری ردعمل دیا اور اسے جھوٹا اور من گھڑت قرار دیا۔ انہوں نے اپنے ایکس (سابقہ ٹوئٹر) اکاؤنٹ پر مذکورہ...
    میئر کراچی کے بیان پر ردعمل میں وزیر اطلاعات پنجاب پنجاب کا کہنا تھا کہ آپ صرف کراچی کو بھی صاف کرنے کی صلاحیت نہیں رکھتے، پچھلے 16 سال سندھ حکومت اور اس کے بچے جموروں کا ایک ہی رونا ہے، بات میڈیا مینجمنٹ کی نہیں جو میڈیا کو دکھ رہا وہی میڈیا دکھا رہا۔ اسلام ٹائمز۔ وزیر اطلاعات پنجاب عظمی بخاری کا میئر کراچی مرتضیٰ وہاب کے بیان پر ردعمل آگیا۔ صوبائی دارالحکومت سے جاری اپنے ایک بیان میں عظمیٰ بخاری کا کہنا تھا کہ عید والے دن بھی آپ اپنی ناکامیاں چھپانے کے لیے فضول قسم کی تنقید کرنے سے باز نہیں آئے، وزیراعلیٰ پنجاب کا گراؤنڈ پر جانا اس لیے ضروری نہیں کیوں کہ ایک لاکھ 40...
    ایک گھر میں بجلی کے دو میٹر لگانے پر پابندی کی سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر گردش کرتی خبروں کی حقیقت سامنے آگئی۔ پچھلے چند دنوں سے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر خبریں گردش کر رہی ہیں کہ حکومت نے ایک گھر میں بجلی کے دو میٹر لگوانے پر پابندی عائد کر دی ہے، ان خبروں کی وجہ سے لوگ پریشان نظر آئے۔ تاہم اب پاور ڈویژن کے ترجمان کا مؤقف سامنے آگیا جس میں ان کا کہنا ہے کہ بجلی کے دو میٹر لگانے پر پابندی کے حوالے سے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر گردش کرنے والی خبریں سراسر جھوٹ، گمراہ کن اور عوام میں بے چینی پھیلانے کی کوشش ہیں، ایسی جھوٹی خبریں پھیلانا اور شیئر کرنا...
    بھارت کی ریاست اتراکھنڈ میں تکنیکی خرابی کے باعث ہیلی کاپٹر نے سڑک پر ہنگامی لینڈنگ  کی جس کے نتیجے میں پائلیٹ زخمی ہوگیا جب کہ لینڈنگ کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئئی۔  رپورٹ کے مطابق سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں ہیلی کاپٹر کو اڑان بھرنے کے بعد ہنگامی لینڈنگ کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔ #Breaking #India: Helicopter makes emergency landing on #Kedarnath National Highway in #Uttarakhand. The helicopter, operated by Crestel Aviation Private Limited, was flying from #Sirsi with passengers when it made a precautionary landing on a road instead of the designated… pic.twitter.com/xdSjpuEwc8 — ⚡️???? World News ????⚡️ (@ferozwala) June 7, 2025   لینڈنگ کے بعد  ہیلی کاپٹر ہچکولے کھاتا بھی دیکھا گیا،  واقعے میں ہیلی کاپٹر میں سوار تمام...
    بھارتی ریاست اتراکھنڈ میں تکنیکی خرابی کے باعث نجی ہیلی کاپٹر نے سڑک پر ہنگامی لینڈنگ کردی۔ بھارتی میڈیا کے مطابق ویڈیو میں ہیلی کاپٹر کو اڑان بھرنے کے فوراً بعد ہنگامی لینڈنگ کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔ لینڈنگ کے بعد کافی دیر تک ہیلی کاپٹر ہچکولے کھاتا بھی دکھائی دیا، تمام پانچ مسافر محفوظ رہے جبکہ پائلٹ کو معمولی چوٹیں آئیں۔ بھارتی میڈیا کے مطابق اسی روٹ پر گزشتہ تیس دنوں کے دوران ہیلی کاپٹر کو حادثے کا یہ چوتھا واقعہ ہے۔ Post Views: 4
    پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے صحافتی ذمہ داریاں بھی کھلاڑیوں کو سونپ دیں۔ گزشتہ روز پی سی بی کی جانب سے یوٹیوب پر خصوصی عید شو کی ویڈیو شیئر کی گئی، جس میں ٹی20 ٹیم کے کپتان سلمان علی آغا، جارح مزاج اوپنر صائم ایوب، آل راؤنڈر فہیم اشرف اور صاحبزادہ فرحان نے شرکت کی جبکہ اس پروگرام کو اوپنر محمد حارث نے ہوسٹ کیا۔ سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر پی سی بی کی جانب سے عید اسپیشل شو کو زیر بحث ہے، بابراعظم اور محمد رضوان کے مداح سوال اُٹھارہے ہیں کہ اسٹار کرکٹرز کو کیوں حصہ نہیں بنایا گیا۔ مزید پڑھیں: نو لُک شاٹ پر ہونیوالی تنقید پر صائم بھی بول اُٹھے ادھر بورڈ کی جانب سے...
    معروف اینکر اقرار الحسن نے عید الاضحیٰ کے پُرمسرت موقع پر اپنی تینوں بیویوں اور بیٹے پہلاج کے ساتھ خوبصورت لمحات کی تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کیں۔ اقرار الحسن نے سب سے پہلے اپنی پہلی اہلیہ قرۃ العین اقرار اور بیٹے پہلاج حسن کے ساتھ عید کی تصاویر شیئر کیں۔ ان تصاویر میں اقرا الحسن اور اہل خانہ کو عید کے روایتی لباس میں خوشگوار موڈ میں دیکھا جا سکتا ہے۔ اقرار الحسن نے دوسری اہلیہ فرح اور تیسری اہلیہ عروسہ کے ساتھ بھی تصاویر انسٹاگرام پر شیئر کیں۔ ان تصاویر پر مداحوں اور سوشل میڈیا صارفین نے ملا جلا ردعمل دیا۔ اکثر نے خاندان کے اتحاد اور ہم آہنگی کو سراہا اور نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔ تاہم کچھ سوشل میڈیا...
    شوبز کی دنیا کی سب سے دلکش اور پسندیدہ جوڑی عائزہ خان اور دانش تیمور نے عید الاضحیٰ کے پہلے روز اپنی خوبصورت تصاویر اور ویڈیوز شیئر کی ہیں۔ سوشل میڈیا پر شیئر کردہ تصاویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ عائزہ خان اور دانش تیمور نے سفید رنگ کے روایتی اور نفیس ملبوسات زیب تن کر رکھے ہیں۔ عید الاضحیٰ کی مناسبت سے روایتی پکوان کا بھی اہتمام کیا گیا تھا۔ ایک تصویر میں عید کے لیے بنائے گئے روایتی ڈشز بھی دکھائی گئی ہیں۔ تاہم جوڑے نے اپنے بچوں حورین اور ریان کی تصاویر شیئر نہیں کیں۔عائزہ اور تیمور نے اپنے بچوں کی پرائیویسی کو ترجیح دیتے ہوئے ان کی تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر نہیں کرنے کا فیصلہ کیا...
    ایران کے سرکاری میڈیا ذرائع نے اعلان کیا ہے کہ ایرانی انٹیلی جنس اداروں نے اسرائیل کے خلاف ایک کامیاب آپریشن انجام دیا ہے جس میں ہزاروں انتہائی خفیہ دستاویزات جن کی زیادہ تر تعداد اسرائیل کے جوہری پروگرام سے متعلق ہے، حاصل کر کے ایران منتقل کر دی گئی ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ ایران کے سرکاری میڈیا ذرائع کے مطابق ایران نے اسرائیل کے خلاف ایک بڑا کامیاب انٹیلی جنس آپریشن انجام دیا ہے جس کے نتیجے میں اسرائیل کے جوہری اور سیکورٹی مراکز کے بارے میں خفیہ دستاویزات حاصل کر کے ایران منتقل کر دی گئی ہیں۔ باخبر سیکورٹی ذرائع کے مطابق یہ انٹیلی جنس آپریشن اب تک انجام پانے والے تمام آپریشنز میں سب سے بڑا ہے اور...
    پاکستانی اداکارہ اور سوشل میڈیا اسٹار حانیہ عامر نے رواں سال حج کی سعادت حاصل کی اور منیٰ کیمپ سے اپنی تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کیں۔ ان تصاویر میں وہ احرام عبایا میں اپنی دوستوں کے ساتھ نظر آ رہی ہیں، جبکہ ان کی دوستوں نے “چاند مبارک” کہتے ہوئے مداحوں کو عید کی مبارکباد بھی دی ۔ تصاویر کے وائرل ہونے کے بعد سوشل میڈیا پر ملا جلا ردعمل دیکھنے کو ملا۔ کئی صارفین نے حانیہ کو حج کی سعادت حاصل کرنے پر مبارکباد دی اور ان کے اس قدم کو سراہا۔ تاہم، کچھ افراد نے ان کی تصاویر پر تنقید بھی کی، خاص طور پر ان کے احرام پہننے کے انداز اور تصاویر میں پوز دینے...
    اسلام آباد – وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے ڈیجیٹل میڈیا فہد ہارون نے وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حاجی گلبر خان، وزیر تجارت و امور نوجوانان ذبی اللہ اور دیگر حکام سے ملاقات کی۔ ملاقات میں گلگت بلتستان کے بین الاقوامی سطح پر مشہور سیاحتی شعبے کو اجاگر کرنے کے لیے ڈیجیٹل میڈیا اور عوامی رابطے کے ذرائع کو مؤثر انداز میں استعمال کرنے پر گفتگو ہوئی۔ گلگت بلتستان کو دنیا کے بڑے سفری پلیٹ فارمز نے 2025 کے بہترین سیاحتی مقامات میں شمار کیا ہے، اور اس کی قدرتی خوبصورتی اور ثقافت دنیا بھر کی توجہ حاصل کر رہی ہے۔ ملاقات میں نوجوانوں کو بااختیار بنانے اور علاقائی تجارت کو فروغ دینے پر بھی زور دیا گیا تاکہ پائیدار معاشی...
    جدید دور میں ٹیکنالوجی نے انسانی زندگی کے ہر پہلو کو تبدیل کر دیا ہے۔ اسلامی نکتہ نظر سے جس طرح جسمانی طور پر لباس اور حجاب کا خیال رکھنا ضروری ہے ، اسی طرح ڈیجیٹل دنیا میں بھی پردے کے اصولوں کی پاسداری ضروری ہے۔ Digital Hijab یا Virtual Hijab اسلامی سماج کا ایک ایسا اہم اشو بن چکا ہے، جس پر غور و فکر کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے۔ اس میں کوئی شک نہیں کہ انسان سائنسی ترقی کی معراج پر پہنچ چکا ہے۔ معلومات کی دنیا سمٹ کر ایک چھوٹی سی اسکرین میں قید ہو گئی ہے۔ موبائل فون، انٹرنیٹ، سوشل میڈیا، ویڈیو چیٹ، لائیو اسٹریم اور دیگر جدید ذرائع نے فاصلے مٹا دیے ہیں، مگر...
    غزہ: بین الاقوامی میڈیا اداروں اور آزادی صحافت کے لیے کام کرنے والی تنظیموں نے اسرائیل سے مطالبہ کیا ہے کہ صحافیوں کو غزہ میں داخلے اور رپورٹنگ کی مکمل اجازت دی جائے۔ معروف تنظیموں رپورٹرز ود آؤٹ بارڈرز اور کمیٹی ٹو پروٹیکٹ جرنلسٹس سمیت دیگر عالمی اداروں نے ایک کھلے خط میں کہا ہے کہ 20 ماہ سے اسرائیل نے میڈیا کو غزہ میں جانے سے روکا ہوا ہے، جو ایک تاریخی پابندی ہے۔ خط میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ میڈیا کو غزہ میں آزادانہ اور غیر محدود رسائی دی جائے تاکہ وہاں کی اصل صورتِ حال دنیا کے سامنے لائی جا سکے۔ خط میں ان صحافیوں کی حفاظت یقینی بنانے کا بھی مطالبہ کیا گیا ہے جو...
    امریکی دارالحکومت واشنگٹن میں ششی تھرور کی سربراہی میں جانے والے بھارتی سفارتی وفد کو بھارتی شہریوں نے گھیر لیا۔  عالمی میڈیا کے مطابق بھارت کا اعلیٰ سطحی سفارتی وفد، ششی تھرور کی قیادت میں گیانا، پاناما، کولمبیا اور برازیل میں خاطر خواہ کامیابی حاصل کیے بغیر واشنگٹن ڈی سی پہنچا، جہاں عوامی ردعمل نے ان کے دورے کو مزید متنازع بنا دیا ہے۔ حال ہی میں ششی تھرور کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی جس میں انہیں گانا گاتے دیکھا جا سکتا ہے اس پر بھارتی صارفین کا کہنا تھا کہ حکومت کے نمائندے دنیا بھر میں سرکاری چرچ پر سیر و تفریح کرتے نظر آ رہے ہیں اور اپنی ساکھ بہتر کے بجائے وفد گانے...
    فائل فوٹو کراچی میں فیکٹری مالک سے سوشل میڈیا ایپ پر کزن بن کر 4 لاکھ 30 ہزار روپے لوٹ لیے گئے، فیکٹری مالک کو کزن کی تصویر لگا کر دھوکا دیا گیا۔شہری محمد حسن کا کہنا ہے کہ فوری 4 لاکھ 30 ہزار نجی بینک میں خاتون کے اکاؤنٹ میں دینے کو کہا گیا، مجھے بتایا گیا کہ آپ کو عالمی نجی فنڈ ٹرانسفر کمپنی کے ذریعے 13 لاکھ 68 ہزار بھیج دیے ہیں۔ یہ بھی پڑھیے کراچی: ڈاکو تاجر سے 58 لاکھ روپے لوٹ کر فرار بھارت: آن لائن جاب فراڈ، خاتون سے لاکھوں روپے لوٹ لیے گئے راولپنڈی کے بازار میں شہری سے 48 لاکھ لوٹ لیے گئے فیکٹری مالک کا کہنا ہے کہ مجھے فنڈ...
    رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ یہ بے بنیاد خبر ایک بھارتی صحافی کو سرکاری نشریاتی ادارے سے واٹس ایپ پر موصول ہوئی، اور چند ہی منٹوں میں اسے تمام بڑے بھارتی چینلز نے بریکنگ نیوز کے طور پر نشر کرنا شروع کر دیا، حالانکہ اس کی کوئی حقیقت نہیں تھی۔ اسلام ٹائمز۔ حکومتی دباؤ کے تحت جھوٹی خبریں پھیلانا نہ صرف میڈیا کی ساکھ کو متاثر کرتا ہے بلکہ ملک کی عالمی امیج اور خارجہ پالیسی کو بھی شدید نقصان پہنچا سکتا ہے اور اس کی واضح مثال بھارتی میڈیا ہے۔ امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ کے مطابق حالیہ پاک بھارت کشیدگی کے دوران بھارتی میڈیا میں غلط اور گمراہ کن معلومات کا سیلاب آ گیا۔ خاص طور پر 9 مئی کو...
    ---فائل فوٹوز ٹک ٹاک اسٹار اور سوشل میڈیا انفلوئنسر ثناء یوسف کے قاتل کی عدالت میں پیشی پر چہرہ سیاہ کپڑے سے ڈھاپنے پر عوام میں غصے کی لہر دوڑ گئی۔ 17 سالہ ثناء یوسف کے بہیمانہ قتل نے پورے ملک کو جھنجھوڑ کر رکھ دیا ہے۔ ثناء کو 2 جون کو اس وقت قتل کر دیا گیا جب ایک اور ٹک ٹاکر عمر حیات نے ان سے دوستی کی پیشکش کی جسے ثناء نے مسترد کردیا تھا۔ پولیس کے مطابق قاتل نے سوشل میڈیا کے ذریعے ثناء سے رابطہ کیا اور اسے پسند کرنے لگا، مگر بار بار انکار کے باوجود عمر حیات نے انکار برداشت نہ کیا اور انتہائی ظالمانہ قدم اٹھایا۔ شوبز شخصیات کا ثنا یوسف کیلئے انصاف...
    دنیا بھر سے آئے ہوئے لاکھوں عازمینِ حج آج بروز 9 ذوالحجہ میدانِ عرفات میں جمع ہیں، جہاں وہ حج کے سب سے اہم رکن، وقوفِ عرفہ کی سعادت حاصل کر رہے ہیں۔ دینِ اسلام میں اس دن کو غیر معمولی روحانی اہمیت حاصل ہے، اور یہ موقع انسان کے گناہوں کی معافی اور قربِ الٰہی کے حصول کا ذریعہ سمجھا جاتا ہے۔  حجاج کا جذبہ دیدنی دنیا بھر سے سے تعلق رکھنے والے عازمینِ حج میدانِ عرفات میں انتہائی جذباتی اور روح پرور کیفیت میں نظر آ رہے ہیں۔ بہت سے حجاج اشک بار آنکھوں سے دعائیں مانگتے ہوئے دکھائی دیے، جن میں ملک کی سلامتی، امتِ مسلمہ کے اتحاد اور ذاتی مغفرت کی دعائیں شامل تھیں۔ مختلف حج...
    لاہور (نیٹ نیوز)  بلاول بھٹو زرداری نے وزن کم کرنے کا راز بتا دیا۔ بلاول  کا وزن اچانک کم ہونے پر سوشل میڈیا پر افواہیں تھیں کہ پی پی چیئرمین کو مبینہ طور پر ذیابیطس لاحق ہے، تاہم اب انہوں نے اپنی فٹنس کا راز بتا یا ہے۔ میڈیا سے گفتگو کے دوران صحافیوں نے ان سے اس حوالے سے سوال کیا۔ اس کے جواب میں بلاول بھٹو نے کہا کہ چینی اور روٹی کھانا بند کردیں، اور ورزش شروع کریں۔
    کراچی(شوبز ڈیسک)ٹک ٹاکر و ماڈل اریکا حق نے لڑکیوں کی نامناسب ویڈیوز لیک ہونے سے متعلق اہم انکشاف کرتے ہوئے کہا ہے کہ بعض لڑکیاں اپنی نامناسب ویڈیوز خود ہی لیک کرکے شہرت اور میڈیا کی توجہ حاصل کرنے کی کوشش کر رہی ہیں۔ اریکا حق نے حال ہی میں ’نکتہ‘ کو انٹرویو دیا، جس میں انہوں نے مختلف معاملات پر کھل کر بات کی۔ انہوں نے بتایا کہ انہوں نے چند سال قبل اس وقت سوشل میڈیا پر ویڈیوز بنانا شروع کیے تھے جب وہ میٹرک پاس کر چکی تھیں اور گیارہویں جماعت میں داخلہ لینے سے رہ گئیں۔ ان کے مطابق بعد ازاں انہوں نے تعلیم کا سلسلہ جاری رکھا، ابتدائی طور پر ’میوزک الی‘ نامی ایپ پر...
    انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) میں رائل چیلنجرز بنگلورو کی جیت کے جشن کے دوران بھگدڑ مچنے سے کم از کم 7 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔ بھارتی میڈیا کے بعد بنگلورو کے ایم چناسوامی اسٹیڈیم کے دروازے پر بھگدڑ مچنے سے کم از کم 7 افراد کی ہلاکت ہوئی ہے، جبکہ زخمی ہونے والے افراد میں سے کچھ کی حالت نازک ہے۔ بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ آئی پی ایل کی فاتح ٹیم کے حامی جشن منا رہے تھے اور اس دوران ہزاروں افراد جمع تھے، مرنے والوں میں ایک خاتون اور بچہ بھی شامل ہے۔ حکام نے ابھی تک مرنے والوں اور زخمیوں کی تفصیلات جاری نہیں کیں، تاہم میتوں اور زخمی ہونے والوں کو...
    اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے کہا ہے کہ آپریشن بُنیان المرصوص کے دوران بلوچستان پر 32 حملے کیے گئے، جس طرح ہندوستان کو شکست ہوئی اسی طرح بلوچستان میں بھارت کی پراکسیز کو بھی شکست ہوگی اور بلوچستان میں امن واپس لوٹے گا۔ نجی ٹی وی چینل ایکسپریس نیوز کے مطابق اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بھارت فرسٹریشن کا شکار ہے، اسے جنگ میں اور بیانیے دونوں میں شکست ہوگئی، فیلڈ مارشل نے انہیں جو مار کھلائی ہے اور جو انہیں بری شکست ہوئی ہے تو ان کے پاس بات کرنے کے لیے کچھ نہیں، ان کے اپنے لوگ ان سے سوال کررہے ہیں اور وہ اپنی خفت مٹانے کی...
    اسلام آباد(اوصاف نیوز) پاک ، بھارت کشیدگی کے بعد بھارتی گودی میڈیا اپنی ہی آگ میں‌جلنے لگا. بھارتی میڈیا اور حکمرانوں کو بری شکست ملنے کے باوجود سکون نہیں آرہا . ایک بار پھر پاکستان کے خلاف جھوٹ پر مبنی پروپیگنڈے کی مہم تیز کر دی۔ مصدقہ ذرائع اور بین الاقوامی دفاعی تجزیہ کاروں نے ان دعوؤں کو سراسر بے بنیاد، من گھڑت اور بھارتی میڈیا کا اشتعال انگیز پروپیگنڈا قرار دیا ہے اور زمینی حقائق بھی ان جھوٹے دعوؤں کی تصدیق نہیں کرتے، نہ کوئی طیارہ مارا گیا، نہ کوئی نقصان ہوا۔ قبل ازیں بھارتی چیف آف ڈیفنس اسٹاف جنرل انیل چوہان یہ اعتراف کر چکے ہیں کہ پاک بھارت کشیدگی کے دوران بھارتی طیارے دو دن تک گراونڈ...
    ذرائع کا کہنا ہے کہ نیشنل سائبرکرائم انویسٹی گیشن ایجنسی نے 500 سے زائد اکاؤنٹس کو شارٹ لسٹ کرکے ان اکاونٹس ہولڈرز کو نوٹسز بھجوائے ہیں۔ آپریشن بنیان مرصوص کے دوران بے بنیاد پروپیگنڈا کرنیوالے یوٹیوبرز کو بھی نوٹسز جاری کیے ہیں۔ ذرائع کے مطابق آفتاب اقبال، معید پیرزادہ سمیت حمایت یافتہ 20 سے زائد یوٹیوبرز کو نوٹسز بھجوائے گئے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ پاک فوج کی جانب سے بھارتی جارحیت کے جواب میں آپریشن بنیان مرصوص کے دوران سوشل میڈیا پر حساس اداروں کیخلاف بیانات دینے والوں کیخلاف شکنجہ سخت کر دیا گیا ہے۔ نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی نے بانی پی ٹی آئی کی بہن علیمہ خان کو اس حوالےسے طلب کرلیا ہے۔ ایجنسی ذرائع کا کہنا ہے...
    کینیڈین میڈیا کی رپورٹ کے مطابق مشتبہ شخص کے بارے میں پولیس نے معلومات ظاہر نہیں کیں۔ فائرنگ کے واقعے میں 1 شخص ہلاک جبکہ 6 زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ ٹورنٹو کے نواحی علاقے لارنس ہائٹس میں فائرنگ سے 1 شخص ہلاک جبکہ 6 زخمی ہو گئے۔کینیڈین میڈیا کی رپورٹ کے مطابق مشتبہ شخص کے بارے میں پولیس نے معلومات ظاہر نہیں کیں۔ میئر ٹورنٹو اولیویا چاؤ نے سوشل میڈیا ویب سائٹ ایکس پر اس واقعے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ فائرنگ کا واقعہ پریشان کن ہے۔ اُنہوں نے مزید لکھا کہ میرا دفتر ٹورنٹو پولیس اور مقامی کونسلر ڈپٹی میئر مائیک کول کے ساتھ رابطے میں ہے جو اس وقت جائے وقوعہ پر موجود ہیں اور...
    کینیڈین میڈیا کی رپورٹ کے مطابق مشتبہ شخص کے بارے میں پولیس نے معلومات ظاہر نہیں کیں۔ اسلام ٹائمز۔ ٹورنٹو کے نواحی علاقے لارنس ہائٹس میں فائرنگ سے 1 شخص ہلاک جبکہ 6 زخمی ہو گئے۔کینیڈین میڈیا کی رپورٹ کے مطابق مشتبہ شخص کے بارے میں پولیس نے معلومات ظاہر نہیں کیں۔ میئر ٹورنٹو اولیویا چاؤ نے سوشل میڈیا ویب سائٹ ایکس پر اس واقعے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ فائرنگ کا واقعہ پریشان کن ہے۔ اُنہوں نے مزید لکھا کہ میرا دفتر ٹورنٹو پولیس اور مقامی کونسلر ڈپٹی میئر مائیک کول کے ساتھ رابطے میں ہے جو اس وقت جائے وقوعہ پر موجود ہیں اور تحقیقات کر رہے ہیں۔ میئر ٹورنٹو اولیویا چاؤ نے یہ بھی لکھا کہ میں ٹورنٹو...
    کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ سونیا حسین اپنے لباس کے انتخاب کی وجہ سے ایک بار پھر تنقید کا شکار ہوگئیں۔ سونیا حسین کا شمار ان چند اداکاراؤں میں ہوتا ہے جو مختلف اسٹائل کے ساتھ تجربے کرتی نظر آتی ہیں اور یہی وجہ ہے کہ جب وہ اپنے کسی نئے اسٹائل سے مداحوں کو متاثر نہ کر سکیں تو سوشل میڈیا پر تنقید کی زد میں آ جاتی ہیں۔ View this post on Instagram A post shared by SHS BLOG (@shadabhussainsiddiquishsblog) اداکارہ آج کل اپنی نئی فلم ’دیمک‘ کے پروموشن میں مصروف ہیں اور اسی دوران فلم کے مقامی سنیما میں ہونے والے پریمیئر کی کچھ تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل...
    چترال سے تعلق رکھنے والی 17 سالہ ٹک ٹاکر اور سوشل میڈیا انفلوئنسر ثنا یوسف کی آخری سوشل میڈیا پوسٹ وائرل ہوگئی۔ نوجوان ٹک ٹاکر کی والدہ نے بتایا کہ شام 5 بجے کے قریب نوجوان لڑکا اسلام آباد میں ان کے گھر میں داخل ہوا اور ان کی بیٹی کو سینے میں دو گولیاں مار کر فرار ہوگیا۔ اسلام آباد پولیس نے 20 گھنٹوں کے اندر ملزم کو فیصل آباد سے کرلیا۔  آئی جی اسلام آباد علی ناصر رضوی نے پریس کانفرنس میں بتایا کہ ملزم ثنا یوسف سے دوستی کرنا چاہتا تھا، مقتولہ کی جانب سے مسلسل پیشکش مسترد ہونے پر عمر نامی 22 سالہ نوجوان نے انتہائی سنگین قدم اُٹھایا۔ A post common by sana (@sanayousaf22) ثنا...
    سوشل میڈیا پر الفتوں کے رنگ بکھیرنے والی ثنا یوسف دل میں ارمانوں کے انبار لیے اسلام آباد تو آئی مگر بے دردی سے قتل کر دی گئی۔میں نے ابھی کھیلنا ہے کودنا ہے، جھومنا ہے، گانا ہے، دکھی نہیں ہونا، مسکرانا ہے، مجھے جینا ہے اسلام آباد کے حسین رنگوں کی دل افروز ترنگ کے سنگ، میں نے محبتیں بانٹنی ہیں، اپنی باتوں کے دوش پر میں شوخ و چنچل ہوں، کیونکہ میں نے ابھی جینا ہے، بہت جینا ہے۔کچھ یہی سوچ کر چترال کی دلکش و دلفریب وادیوں سے اک پیاری، راج دلاری اور نازک اندام بچی شہر اقتدار کی دلفریب رعنائیوں میں آبسی۔ لیکن اس نازک پری کو کیا معلوم تھا کہ وہ اپنی حیات کی بہار...
    بیجنگ :یکم جون 2025 سے چین کی جانب سے برازیل، ارجنٹینا، چلی، پیرو اور یوراگوئے سمیت پانچ ممالک کے عام پاسپورٹ رکھنے والوں کے لئے ویزا فری پالیسی کا آزمائشی اطلاق شروع ہوا۔ مذکورہ پانچ ممالک کے عام پاسپورٹ رکھنے والے وہ افراد جو چین میں کاروبار کرنے ، سیر کرنے ، رشتہ داروں سے ملنے اور افرادی تبادلے کے تحت آئیں گے، ویزا فری پالیسی کے تحت چین کی سرزمین پر 30 روز تک قیام کر سکتے ہیں۔منگل کے روز چینی میڈیا کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ یہ پہلا موقع ہے کہ چین کی ویزا فری پالیسی کو لاطینی امریکہ اور کیریبین کے ممالک تک بڑھایا گیا ہے اور یہ عالمی تبادلوں اور تعاون کو فروغ دینے...
    سعودی عرب کی وزارت حج وعمرہ کے زیر اہتمام حج میڈیا فورم کے عنوان سے ایک خصوصی فورم کا انعقاد کیا گیا، جس کا مقصد حج اور میڈیا کے نظام کو مربوط طریقے سے ہم آہنگ کرتے ہوئے 2025 کے حج سیزن کی جامع اور جدید کوریج کو یقینی بنانا ہے۔ اس منفرد اقدام کے تحت ڈیجیٹل ٹیکنالوجی، اسٹوڈیوز اورعالمی میڈیا نمائندگان کی شراکت سے ایک ایسا پلیٹ فارم مہیا کیا گیا ہے جو نہ صرف حج سروسز میں ہونے والی تبدیلیوں کو اجاگر کرے گا بلکہ جدید ذرائع ابلاغ کے ذریعے مستند اور بامعنی مواد کی تیاری کو بھی فروغ دے گا۔ فورم کے تحت ایک مرکزی ڈیجیٹل میڈیا ہب بھی قائم کیا گیا ہے جہاں سے حج کے...
    — فائل فوٹو  اسلام آباد ہائی کورٹ نے سوشل میڈیا پر منفی پروپیگنڈا کی تحقیقات کےلیے جے آئی ٹی بنانے کے خلاف دائر درخواست خارج کردی۔عدالت نے پی ٹی آئی رہنما شیخ وقاص اکرم کی درخواست عدم پیروی پر خارج کی۔ سوشل میڈیا پر منفی پروپیگنڈا: جے آئی ٹی میں پی ٹی آئی کے 16 افراد کی دوبارہ طلبیسوشل میڈیا پر منفی پروپیگنڈے کے معاملہ پر جے آئی ٹی نے پی ٹی آئی کے 16 افراد کو دوبارہ طلب کر لیا۔ عدالت نے کہا کہ کیس کو 2 بار کال کیا گیا نہ شیخ وقاص اکرم آئے اور نہ ان کے وکیل پیش ہوئے۔یاد رہے کہ عدالت نے گزشتہ سماعت پر شیخ وقاص و دیگر کو جے آئی...
    اسلام آباد: سوشل میڈیا پر منفی پروپیگنڈا کی تحقیقات کے لیے قائم جے آئی ٹی کی تشکیل کے خلاف دائر درخواست عدالت نے خارج کردی۔ شیخ وقاص اکرم کی جانب سے  سوشل میڈیا پر منفی پروپیگنڈا کی تحقیقات کے لیے قائم جے آئی ٹی کی تشکیل کے خلاف دائر درخواست اسلام آباد ہائی کورٹ نے عدم پیروی کی بنا پر خارج کی۔ عدالت میں سماعت کے موقع پر کیس کو 2 بار کال کیا گیا، تاہم شیخ وقاص اکرم اور نہ ہی ان کے وکیل پیش ہوئے ۔ بعد ازاں جسٹس راجا انعام امین منہاس نے جے آئی ٹی کی تشکیل کے خلاف درخواست عدم پیروی کی بنیاد پر خارج کردی ۔ یاد رہے کہ شیخ وقاص اکرم...
    پاکستانی سوشل میڈیا اسٹار اور ڈیجیٹل کریئیٹر جنت مرزا اور علشبہ انجم اپنے اہلِ خانہ کے ہمراہ مقدس فریضۂ حج کی ادائیگی کے لیے روانہ ہوگئیں۔ جنت مرزا نے اپنے خاندان کے ہمراہ حج کے بابرکت سفر کا آغاز کر دیا ہے جس کی ویڈیوز انہوں نے سوشل میڈیا پر مداحوں کے ساتھ شیئر کی ہے۔ جنت مرزا اپنی ہمشیرہ علشبہ انجم اور والدین کے ساتھ سعودی عرب روانہ ہوئیں۔  جنت مرزا کے مداح ان کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے انہیں مبارکباد پیش کر رہے ہیں۔ انسٹاگرام پر جنت کے 6.1 ملین اور ٹک ٹاک پر 25.6 ملین فالورز ہیں، ان کی بہن علشبہ انجم اور وہ اپنی سوشل میڈیا سرگرمیوں اور دلکش فوٹو شوٹس کی وجہ سے مشہور ہیں۔ سوشل میڈیا...
    لاہور(نیوز ڈیسک)عید الاضحیٰ میں چند روز باقی ہیں اور قربانی کے جانوروں کی بڑھتی قیمتوں نے لوگوں کے ہوش ٹھکانے لگادیے ہیں۔ کراچی اور لاہور کی منڈیوں میں ایک سروے کے مطابق جانوروں کی قیمتوں میں 70 فیصد سے زائد اضافہ ہوا ہے جس کی وجہ سے ہر شخص مہنگائی کا رونا رو رہا ہے ۔ اداکار ،سیاستدان ، سلیبرٹی ہر شخص اپنے اپنے انداز میں مہنگے جانوروں پر بات کررہا ہے ایسے میں نعمان اعجاز کی ایک پوسٹ پر صارفین نے ان کو آڑے ہاتھوں لے لیا . اداکار نعمان اعجاز نے بھی قربانی کے جانور کی بڑھتی قیمتوں پر تشویش کا اظہارکیا تاہم جانور کا پوسٹ میں آئی فون سے موازنہ سینئر اداکار کو بھاری پڑگیا۔ انسٹاگرام پر...
    اداکار منیب بٹ کا قربانی کے لیے خریدا گیا اونٹ اچانک رسی تڑوا کر بھاگ نکلا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی۔ وائرل ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ رنگ برنگی اشیا سے سجا اونٹ ایک گلی میں بھاگ رہا ہے جبکہ آس پاس موجود نوجوان اور بچے اس سے خوفزدہ ہو کر دور ہوتے دکھائی دے رہے ہیں۔ اسی ویڈیو کو اداکارہ منال خان نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری پر شیئر کرتے ہوئے اپنی بہن ایمن خان اور بہنوئی منیب بٹ کو ٹیگ کیا اور لکھا کہ ’آپ کا اونٹ وائرل ہوگیا ہے‘۔ منیب بٹ نے اس پر انسٹاگرام اسٹوری شیئر کی اور بتایا کہ یہ واقعہ ایک دن قبل پیش آیا تھا۔ اداکار نے بتایا...
    گوہاٹی : بھارتی ریاست آسام میں پولیس نے پاکستان سے ہمدردی رکھنے کے الزام میں 81 افراد کو گرفتار کر لیا ہے۔ ریاست کے وزیراعلیٰ ہمانتا بسوا سرما نے دعویٰ کیا ہے کہ یہ افراد "قوم مخالف" سرگرمیوں میں ملوث تھے اور اب جیل میں بند ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ سوشل میڈیا پر پاکستان کے حق میں یا بھارت مخالف پوسٹس پر سخت نگرانی کی جا رہی ہے، اور اسی بنیاد پر یہ گرفتاریاں عمل میں آئی ہیں۔ پولیس کے مطابق، گرفتار ہونے والے ایک شخص نے سوشل میڈیا پر پاکستان کا پرچم شیئر کیا تھا، جسے "ملکی سالمیت کے خلاف قدم" قرار دیا گیا۔  
    پاکستان کی معروف سوشل میڈیا انفلوئنسر اور ڈیجیٹل کریئیٹر جنت مرزا اپنے خاندان کے ہمراہ مقدس فریضہ حج کی ادائیگی کےلیے سعودیہ عرب چلی گئیں۔ جنت مرزا نے روانگی سے قبل سادہ اور خوبصورت ہلکے نیلے عبایہ میں تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کیں، جبکہ ان کی بہن علیشبہ انجم نے بھی گہرے نیلے عبایہ میں تصاویر پوسٹ کیں۔ View this post on Instagram A post shared by Jannat Mirza (@jannatmirza_) جنت مرزا فلم تیرے باجرے دی راکھی میں بھی اداکاری کے جوہر دکھا چکی ہیں، ان کے انسٹاگرام پر 6.1 ملین اور ٹک ٹاک پر 25.6 ملین فالوورز ہیں، وہ اپنے والد ایس ایس پی مرزا انجم کمال، والدہ اور بہن علیشبہ انجم کے ہمراہ...
    پاکستان کی معروف ٹک ٹاکر، سوشل میڈیا انفلوئنسر اور ڈیجیٹل کریئیٹر جنت مرزا اپنے خاندان کے ہمراہ مقدس فریضہ حج کی ادائیگی کیلیے سعودیہ عرب چلی گئیں۔ جنت مرزا نے روانگی سے قبل سادہ اور خوبصورت ہلکے نیلے عبایہ میں تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کیں، جبکہ ان کی بہن علیشبہ انجم نے بھی گہرے نیلے عبایہ میں تصاویر پوسٹ کیں۔جنت مرزا فلم تیرے باجرے دی راکھی میں بھی اداکاری کے جوہر دکھا چکی ہیں، ان کے انسٹاگرام پر 6.1 ملین اور ٹک ٹاک پر 25.6 ملین فالوورز ہیں، وہ اپنے والد ایس ایس پی مرزا انجم کمال، والدہ اور بہن علیشبہ انجم کے ہمراہ بزنس کلاس فلائٹ سے سعودی عرب روانہ ہوئیں۔جنت مرزا کی حج روانگی پر شیئر کی...
    معین وٹو— تصاویر سوشل میڈیا وفاقی وزیرِ آبی وسائل معین وٹو نےکہا ہے کہ سندھ طاس معاہدہ تاحال اصل شکل میں موجود ہے۔اوکاڑہ میں میڈیا سے گفتگو میں معین وٹو نے کہا کہ پانی کا معاملہ پاکستان کی لائف لائن ہے، اس سے ایک انچ بھی پیچھے نہیں ہٹیں گے۔انہوں نے کہا کہ بھارت کسی صورت پاکستان کا پانی نہیں روک سکتا، متوقع سیلاب سے نمٹنے کے لیے ضروری اقدامات کر لیے ہیں۔
    رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ بریگیڈ 810 (کوہستان) اور بریگیڈ 474 (جولان) نے بریگیڈ نمبر 3 (اسکینڈرون) کے ساتھ مل کر سرحدی لائن کے ساتھ اور شام کے اندر گہرائی تک اپنی کارروائیاں کیں۔ اسلام ٹائمز۔ اسرائیلی فوج کی طرف سے شام کی سرزمین پر جارحیت جاری ہے۔ عبرانی میڈیا کے مطابق جبل الشیخ اور سرحدی پٹی جیسے علاقوں میں روزانہ کی بنیاد پر مختلف سرگرمیاں کر رہی ہے۔ والہ نیوز کے مطابق اسرائیلی فوج کی 210 ویں ڈویژن اب بھی شام کی سرزمین میں مختلف مشن انجام دے رہی ہے، حالیہ دنوں میں اس ڈویژن کے یونٹس نے مختلف علاقوں میں شامی فوج سے تعلق رکھنے والے ہتھیاروں کے ذخیروں کا پتہ لگانے اور ہتھیاروں کو تباہ کرنے میں کامیابی...
    پاکستانی اداکارہ ریحام رفیق، جو ڈراما سیریل ’پرورش‘ میں اپنی اداکاری کے باعث مقبولیت حاصل کر رہی ہیں، حال ہی میں ایک پرانی ڈانس ویڈیو کی وجہ سے سوشل میڈیا پر شدید تنقید کی زد میں آ گئی ہیں۔ یہ ویڈیو 2016 کے یوتھ فیسٹیول ڈانس مقابلے کی ہے، جس میں ریحام مغربی گانے پر رقص کرتی نظر آتی ہیں۔ ویڈیو کے وائرل ہونے کے بعد سوشل میڈیا صارفین نے مختلف ردعمل کا اظہار کیا۔ کچھ نے حیرت کا اظہار کرتے ہوئے لکھا: ’یہ تو ’جڑواں‘ کی رکشی ہے؟‘ جبکہ دیگر نے تنقید کرتے ہوئے کہا:  ’یہ تو شروع سے ہی ایسی ہیں، میں سمجھا تھا شہرت کے بعد بدل گئی ہوں گی‘۔ ایک صارف نے لکھا: ’مسلمانوں...
    پاکستان اور بھارت کے درمیان کشیدہ تعلقات کوئی نئی بات نہیں۔ دونوں ہمسایہ ممالک کے درمیان سن انیس سو سینتالیس میں تقسیم کے وقت سے ہی تنازعات کھینچا تانی اور جنگ جاری ہیں۔ تاہم ہر گزرتے سال کے ساتھ ان تنازعات میں شدت پیدا ہوتی رہی ہے اور سیاسی معاملات روزانہ کی بنیاد پر نیا موڑ لیے نظر آرہے ہوتے ہے۔ بالخصوص سن دو ہزار پچیس کے پاک بھارت تنازعہ نے جو ایٹمی طاقتوں کے درمیان ایک اور سنگین بحران کا سبب بنا ہے، اس نے دونوں ممالک کے سیاسی منظر نامہ کو بے حد متاثر کرکے رکھ دیا ہے۔ پاکستان میں یہ صورت حال محض سیاسی نہیں بلکہ معاشی، سماجی اور حتیٰ کہ ثقافتی سطح پر بھی اثرات مرتب...
    دبئی میں بھارت کی کیرالا کمیونٹی کے ایونٹ میں پاکستانی اسٹار کرکٹرز شاہد آفریدی اور عمر گل کو مدعو کیے جانے پر بھارتی انتہا پسندوں کو آگ لگ گئی۔ایک بھارتی صحافی نے سوشل میڈیا پر اعتراض اٹھایا کہ کیا بھارتیوں کو میزبانی کے لیے پاکستانی کرکٹر ہی ملے تھے؟ اس کے علاوہ سوشل میڈیا پر وائرل اس ایونٹ کی ویڈیو میں کیرالا کمیونٹی کے بھارتی شہری نا صرف شاہد آفریدی سے ہاتھ ملانے کو بے تاب نظر آئے بلکہ ان کے لیے تالیاں بجائيں اور نعرے بھی لگائے۔بھارتی شہریوں نے پاکستان کے لیجنڈ کرکٹرز کو دیکھ کر سیٹیاں بجائيں اور انہیں دیکھ کر اپنی خوشی کا بھرپور اظہار کیا۔دوسری جانب سوشل میڈیا پر ویڈیو سامنے آنے کے بعد ایک ہنگامہ...
    پاکستان کے ہاتھوں جنگ میں شکست خوردہ بھارتی میڈیا نے دبئی میں ہندوستانی کمیونٹی کی جانب سے قومی ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی کو مدعو کرنے پر واویلا مچادیا۔ بھارت کیخلاف جنگ میں ریلی کی قیادت کرنیوالے شاہد آفریدی کو دبئی میں ہندوستانی کمیونٹی کے ایونٹ میں شرکت کرتے دیکھ کر بھارتی میڈیا حواس باختہ ہوگیا اور اپنے ہی لوگوں پر تنقید کی شروع کردی۔ سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر ایک ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ 25 مئی کو کوچین یونیورسٹی بی ٹیک ایلومنائی ایسوسی ایشن (کیوبا) کے زیر اہتمام ایک تقریب میں شاہد آفریدی کی آمد پر “بوم بوم” کے نعرے لگائے جارہے ہیں اور انکا استقبال ہورہا ہے۔ اس ویڈیو کے...
    فیصل قریشی کی اہلیہ شوبز کی دنیا کی چکاچوند سے دور رہتی ہیں اور اپنا زیادہ تر وقت اہل خانہ کے ساتھ گزارتی ہیں لیکن ان دنوں وہ سوشل میڈیا پر اپنی ایک ویڈیو کی وجہ سے کڑی تنقید کی زد میں ہیں۔ ثناء فیصل نے سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو شیئر کی تھیں جس میں وہ اپنے بیٹے کو اس کے بابا فیصل قریشی کا ڈراما دکھا رہی ہوتی ہیں۔ انھوں نے اس ویڈیو کے کیپشن پر لکھا تھا کہ بابا بھوت بنے ہوئے ہیں جب کہ ان کا بیٹا اس تصویر میں کافی پریشان دیکھائی دے رہا ہے۔ یہ فیصل قریشی کے نئے ڈرامے بہروپیا کا ایک سین ہے جس میں ملٹی پل پرسنالٹی ڈس آرڈ کے...
    قربانی کے جانوروں کی بڑھتی ہوئی قیمتوں سے پریشان پاکستان کے معروف اور سینیئر اداکار نعمان اعجاز اس سے متعلق اپنی ایک پوسٹ پر تنقید کی زد میں آگئے۔ نعمان اعجاز نے اس قبل بھی ایک پوسٹ کی تھی جس میں انھوں نے ایک مرغی کی تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا تھا کہ اگر یہ بھی منڈی میں کھڑی ہو تو بیوپاری قیمت لاکھ روپے مانگیں گے۔ جس پر سوشل میڈیا صارفین اور مداحوں نے ان کی بات کی تائید کرتے ہوئے قربانی کے جانوروں کی قیمتوں پر سوالات اُٹھائے تھے۔ تاہم اداکار نعمان اعجاز کی حال ہی میں کی گئی ایک پوسٹ پر ان کے مداح اور سوشل میڈیا صارفین نے تنقید کی ہے۔ نعمان اعجاز نے انسٹاگرام پر لکھا...
    مدینہ منورہ: سعودی عرب کے امیگریشن حکام نے مدینہ منورہ ایئرپورٹ پر پہنچنے والے پاکستانی عازمینِ حج کا پرتپاک استقبال کیا۔ سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ سعودی امیگریشن اہلکار “پاکستان زندہ باد” کے نعرے لگا رہے ہیں اور پاکستانی حاجیوں کو خوش آمدید کہہ رہے ہیں۔یہ غیر معمولی مناظر دیکھ کر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے زبردست ردِعمل سامنے آیا ہے، اور ویڈیو کو ہزاروں بار شیئر کیا جا چکا ہے۔ صارفین نے سعودی حکومت کے اس جذبے کو سراہتے ہوئے کہا کہ یہ دونوں ممالک کے درمیان مضبوط برادرانہ تعلقات کا عکاس ہے۔ Post Views: 5
    کراچی(نیوز ڈیسک)مشہور ٹک ٹاکر اور ماڈل مناہل ملک ایک بار پھر خبروں کی زینت بن گئیں،اس بار ان کا ’ لال پری‘ گانے پر کیا گیا ڈانس ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق ویڈیو میں مناہل ملک کو سرخ لباس میں گانے کی دُھن پر دلکش انداز میں رقص کرتے دیکھا جا سکتا ہے، جو مداحوں کو بے حد بھایا۔ https://dailyausaf.com/wp-content/uploads/2025/05/minal-1.mp4 سوشل میڈیا صارفین نے مناہل کے رقص کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ ”یہ نہ صرف ایک خوبصورت پرفارمنس تھی بلکہ اس نے گانے میں نئی جان ڈال دی“۔ خیال رہے کہ مناہل ملک پہلے بھی اپنے بولڈ انداز، فوٹوشوٹس اور متنازع بیانات کی وجہ سے خبروں میں رہ چکی ہیں۔ 9 مئی کیس...
    مالی سال 2025-26 کا بحث 10 جون کو پیش ہونے جارہا ہے۔ اطلاعات کے مطابق اس بار بجٹ میں سوشل میڈیا سے کمائی کرنے والوں کے لیے ایک نیا ’سرپرائز‘ تیار کیا جارہا ہے۔ اور وہ یہ ہے کہ حکومت یوٹیوبرز اور ٹک ٹاکرز پر ٹیکس لگانے جا رہی ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق انسٹیٹیوٹ آف کاسٹ اینڈ مینجمنٹ اکاؤنٹنٹس آف پاکستان کی جانب سے یہ تجویز پیش کی گئی ہے کہ یوٹیوب، ٹک ٹاک اور دیگر پلیٹ فارمز سے حاصل ہونے والی آمدنی پر 3.5 فیصد ٹیکس عائد کیا جائے۔ اس تجویز کا مقصد حکومت کے خزانے میں 52.5 ارب روپے کی اضافی رقم لانا ہے۔ ماضی میں سوشل میڈیا کا استعمال صرف تفریح تک محدود تھا مگر ایک...
    پاکستانی نوجوان سے محبت کے خاطر امریکا سے پاکستان آنے والی اونیجا رابنسن بھی یہاں کے کھانوں کی دیوانی نکلیں ہیں۔ سوشل میڈیا پر کئی دنوں تک مقبول رہنے والی امریکی خاتون اونیجا رابنسن ایک حالیہ انٹرویو کی وجہ سے ایک مرتبہ پھر سوشل میڈیا پر زیر بحث ہیں۔ اونیجا انٹرویو میں پاکستان سے محبت کا اظہار کیا اور یہاں کی پکوان کی خوب تعریف کی۔ اونیجا کا کہنا تھا کہ پاکستانی کھانے بےحد لذیذ ہوتے ہیں اور چکن بریانی ان کی پسندیدہ ڈش ہے۔ انہوں نے بتایاب کہ انڈہ پراٹھا اور قیمہ بھی ان کے پسندیدہ پاکستانی کھانوں میں شامل ہے۔ امریکی خاتون کے اس انٹرویو کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے جس پر صارفین...
    ٹوکیو (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 مئی2025ء) جاپان میں پاکستانی سفارتخانے نے وفاقی وزیر برائے تجارت جام کمال خان کے اعزاز میں بزنس نیٹ ورکنگ ڈنر کا انعقاد کیا جس میں جاپانی اعلیٰ سرکاری عہدیداران، ممتاز کاروباری شخصیات، میڈیا نمائندگان اور پاکستانی کمیونٹی کے افراد نے شرکت کی۔ جمعے کو وزارت کے جاری اعلامیے کے مطابق تقریب سے خطاب میں جام کمال خان نے جاپان کے ساتھ تجارتی اور سرمایہ کاری تعلقات کے فروغ کے لیے پاکستان کے پختہ عزم کا اظہار کیا۔(جاری ہے) جام کمال خان نے کہا کہ پاکستان آئی ٹی، معدنیات، زراعت اور قابل تجدید توانائی جیسے اہم شعبوں میں سرمایہ کاری کے بھرپور مواقع فراہم کر رہا ہے، جاپانی سرمایہ کاروں...
    اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔ 29 مئی ۔2025 ) وفاقی حکومت 30 جون سے قبل تمام میڈیا اداروں کو 1 ارب 50 کروڑ روپے کے بقایا جات کلیئر کر دے گی لیکن کسی ایسے ادارے کو ایک پائی کی ادائیگی نہیں کرے گی جو عید سے قبل صحافیوں اور میڈیا وکرز کی تنخواہوں کی بروقت ادائیگی نہیں کرے گا.(جاری ہے) وفاقی حکومت کے ترجمان پرنسپل انفارمیشن آفیسر مبشر حسن نے جمعرات کے روز پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس کے سیکرٹری جنرل شکیل احمد، راولپنڈی اسلام آباد یونین آف جرنلسٹس کے صدر طارق عثمانی، نائب صدر فیصل اعوان، سیکرٹری اطلاعات مدثر الیاس کیانی اور ایگزیکٹیو ممبر محمد فیاض چوہدری سے ملاقات میں کہا کہ وفاقی حکومت نے میڈیا اداروں...
    اس بات پر زور دیتے ہوئے کہ میڈیا ابھی تک ایران و امریکہ کے درمیان "قریب الوقوع" معاہدے کے بارے قیاس آرائیوں میں مشغول ہے جبکہ مجھے یقین نہیں ہے ہم واقعاً کسی ایسے موڑ پر کھڑے ہیں، ایرانی وزیر خارجہ نے امریکی حکام کو مخاطب کرتے ہوئے کہا ہے کہ معاہدے کا راستہ میڈیا سے نہیں، بلکہ مذاکرات کی میز سے گزرتا ہے! اسلام ٹائمز۔ ایک ایسے وقت میں کہ جب مغربی ذرائع ابلاغ ایران و امریکہ کے درمیان معاہدے کے "جلد امکان" کے بارے بات کر رہے ہیں اور بعض نے تو "عارضی معاہدے کے امکان" کی خبر بھی دے دی ہے، ایرانی وزیر خارجہ سید عباس عراقچی نے عمانی ثالثی میں جاری ایران امریکہ بالواسطہ مذاکرات کے...
    کراچی: سینئر وزیر سندھ شرجیل میمن نے کہا ہے کہ پاک بھارت جنگ کے دوران جھوٹ پھیلانے پر بھارتی میڈیا پر عالمی سطح کی پابندی عائد ہونی چاہیے، میڈیا باڈیز برطانیہ اور امریکا میں بھارتی میڈیا کے خلاف ہتک عزت کے مقدمات دائر کریں۔ یہ بات انہوں نے ایف پی سی سی آئی میں منعقدہ تقریب میں شرکت کے دوران خطاب میں کہی۔ انہوں نے آپریشن بنیان مرصوص کی کامیابی پر اظہار تشکر کیا۔ اپنے خطاب میں انہوں ںے کہا کہ بھارت نے جنگ کی شروعات کی اختتام پاکستان نے کیا یہ اتنا تاریخی معرکہ ہے کہ یوم تشکر چلتے رہیں گے یہ ایسی فتح ہے جس کا جشن چلتا رہے گا کسی نے 65 تو کسی نے 71 کی...
    غزہ میں انسانی المیہ اپنے عروج کو پہنچ چکا ہے جبکہ اپنے تازہ ترین جرائم میں قابض و سفاک اسرائیلی فوج نے "خوراک کی تقسیم کے مراکز" میں موجود "بھوکے" فلسطینی شہریوں کو بھی نشانہ بناتے ہوئے فلسطینیوں کا قتل عام مسلسل جاری رکھا ہوا ہے! اسلام ٹائمز۔ مقامی میڈیا نے چند لمحے قبل ہی غزہ کی پٹی کے وسط میں نتساریم کوریڈور پر واقع "امداد کی تقسیم" کے مرکز کے قریب ایک "بڑے دھماکے" کی اطلاع دی ہے جس کے بعد فلسطینی میڈیا نے بتایا ہے کہ غاصب و سفاک صیہونی رژیم نے خوراک کے حصول کے لئے اس مقام پر موجود بے گھر و بھوکے فلسطینی پناہ گزینوں پر "بمباری" کی ہے۔ فلسطینی میڈیا نے اس انسانیت سوز...
    امریکی میڈیا نے وائٹ ہاؤس حکام و باخبر ذرائع سے نقل کرتے ہوئے دعوی کیا ہے کہ ایران امریکہ بالواسطہ مذاکرات کے آئندہ اجلاس میں ایک عمومی معاہدے تک پہنچنا مطلوب ہدف قرار دیا گیا ہے، ایک ایسا معاہدہ کہ جو تکنیکی تفصیلات پر مزید بات چیت کی راہ ہموار کریگا اسلام ٹائمز۔ امریکی چینل سی این این (CNN) نے ایران امریکہ بالواسطہ مذاکرات سے واقف ذرائع سے نقل کرتے ہوئے دعوی کیا ہے کہ ان ذرائع نے مذاکرات کے بارے ڈونلڈ ٹرمپ کی امید سے پردہ اٹھاتے ہوئے کہا ہے کہ ہم ایک وسیع تر معاہدے کے قریب پہنچ ہے ہیں کہ جسے بات چیت کے اگلے دور میں حتمی شکل دی جا سکتی ہے۔ ادھر اپنے تازہ ریمارکس...
    چین نے تین فریقی تعاون  کو مسلسل فروغ دینے کے بارے میں تجاویز پیش کی ہیں، چینی میڈیا WhatsAppFacebookTwitter 0 29 May, 2025 سب نیوز بیجنگ : ملائیشیا کے شہر کوالالمپور میں منعقد ہونے والے پہلے آسیان چین جی سی سی سربراہ اجلاس نے بین الاقوامی رائے عامہ کی توجہ اپنی جانب مبذول کرائی ہے۔جمعرات کے روز چینی میڈ یا نے بتا یا ہے کہ سربراہ اجلاس  کا آغاز ملائیشیا نے کیا تھا، جو اس سال آسیان کی صدارت سنبھال رہا ہے اور چین نے اس میں فعال طور پر حصہ  لیتے ہوئے  اہم کردار ادا کیا۔ اجلاس میں چین نے تین فریقی تعاون کے  مواد  کو مسلسل فروغ دینے اور موجودہ دور میں عالمی تعاون اور ترقی کا...
    پاکستان سے شرمناک شکست کھانے کے بعد بھارت نے ہزیمت چھپانے کے لیے ٹرمپ کی کردار کشی شروع کردی۔ مودی سرکار کے زیر اثر بھارتی میڈیا امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی کردار  کشی پر اتر آیا ہے   اور پاکستانی مسلح افواج کی جانب سے اپنے دفاع میں بھارت کو منہ توڑ جواب دینے پر امریکاپر تنقید کا سلسلہ شروع کردیا۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی کوششوں کے بعد سیز فائر ہو گیا تو بھارت نے یوٹرن لے لیا اور اب بھارتی میڈیا جس میں ارناب گوسوامی جیسے مودی کے حمایتی بھرے پڑے ہیں،  نے امریکی صدر پر تنقید شروع کردی ہے۔ بھارتی میڈیا نے اپنی خفت مٹانے کے لیے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو دہشتگردوں کا سرپرست بھی کہا۔ بھارتی...
    موریطانیہ کے طیارے کے سمندر میں گر کر تباہ ہونے اور 200 سے زائد حاجیوں کی شہادت کی اطلاع نے سوشل میڈیا پر ہلچل مچادی۔ تاہم مقامی حکومت نے واقعے کی تردید کرتے ہوئے اسے جھوٹا قرار دیدیا۔ گزشتہ روز سوشل میڈیا پر پوسٹ کے ذریعے یہ اطلاع دی گئی کہ افریقی ملک موریطانیہ کا ایک طیارہ سمندر میں گر کر تباہ ہوگیا، جس کے نتیجے میں کم از کم 210 حاجی شہید ہوگئے۔ سوشل میڈیا پر طیارہ حادثے کی خبر جنگل کی آگ کی طرح پھیلی جس کے بعد موریطانیہ حکومت کو اس پر وضاحت جاری کرنا پڑی۔ موریطانیہ حکومت نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ بحیرہ احمر کے ساحل پر موریطانیہ کے زائرین کے طیارے کے گر...
    لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 28 مئی2025ء)مینیجنگ ڈائریکٹر پنجاب سیڈ کارپوریشن علی ارشد رانا نے فیلڈ مارکیٹنگ افسران اور عملے کی بہترین کارکردگی کو سراہا ۔ایم ڈی علی ارشد رانا نے مارکیٹنگ ڈویژن کی کارکردگی کے لئے اجلاس کی صدارت کی ۔ ڈائریکٹر مارکیٹنگ سہیل بخاری اور ڈپٹی ڈائریکٹر مارکیٹنگ عامر سہیل بھٹی کی قیادت میں تمام فیلڈ افسران اور عملے کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے علی ارشد رانا نے کہا کہ پاکستان سیڈ کارپوریشن کی سوشل میڈیا پر جاری دھان بیج کی تشہیری مہم کو کسان برادری کی جانب سے شاندار پذیرائی حاصل ہوئی ہے ۔ کسانوں کی طرف سے پی ایس سی شہ زور دھان بیج کے لیے بے حد دلچسپی دیکھنے کو ملی،یہ مہم اس بات کا...
    ڈھاکا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 مئی2025ء)بنگلادیش کی حکومت نے چیف ایڈوائزر محمد یونس اور فوج کے درمیان اختلافات کی خبروں کی تردید کی ہے۔ میڈیارپورٹس کے مطابق بنگلادیشی عبوری حکومت کا کہنا تھا کہ اس حوالے سے بھارتی میڈیا مستقل غلط اور گمراہ کن خبریں پھیلا رہا ہے۔(جاری ہے) عبوری حکومت کے مطابق بھارتی میڈیا پر جعلی خبریں کسی مستند ثبوت یا تصدیق کے بغیر نامعلوم ذرائع سے چلائی جا رہی ہیں۔ دریں اثنا بھارتی میڈیا کا کہنا تھا کہ بنگلادیشی آرمی چیف جنرل وقارالزماں چیف ایڈوائزر محمد یونس کو عہدے سے ہٹانے کی کوشش کر رہے ہیں۔ بھارتی میڈیا کے مطابق آرمی چیف بنگلہ دیش میں ایمرجنسی لگوا کر عبوری حکومت کا خاتمہ چاہتے ہیں۔...
    فلپائن کی بحیرہ جنوبی چین میں ہرقسم کی اشتعال انگیزی ناکام ہو گی ، چینی میڈیا WhatsAppFacebookTwitter 0 28 May, 2025 سب نیوز بیجنگ :کچھ عرصے سے، بحیرہ جنوبی چین کے حوالے سے  فلپائن کی حکمت عملی میں کئی عوامل شامل ہیں جن میں امریکہ اور دیگر غیر ملکی طاقتوں کو اپنی  حمایت کے لئے استعمال کرنا؛ سمندری کشیدگی پیدا کرنے اور چین کے بارے میں منفی بیانیہ اپنانے کے لئے یکطرفہ اقدامات  اختیار  کرتے ہوئے چین کو بدنام کرنا اور ملکی قانون سازی کے ذریعے بحیرہ جنوبی چین کی ثالثی میں غیر قانونی فیصلے کو  عمل میں لانے  کی بیکار کوششیں ، نمایاں ہیں ۔ لیکن  نتیجتاً ، فلپائن نہ صرف چونگ شا  جزائر  میں واقع ہوانگ یئن...
    امریکی انتظامیہ نے ویزا کے لیے اپلائی کرنے والے غیر ملکی طلبہ کے انٹرویوز روکنے کا فیصلہ کیا ہے تاکہ ان کے سوشل میڈیا کی جانچ پڑتال کی جاسکے۔ بین الاقوامی میڈیا پر جاری خفیہ سرکاری مراسلے کے مطابق اس منصوبے کے نفاذ کے لیے امریکی سفارت خانوں اور قونصل خانوں کو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ نئے ویزا انٹرویو شیڈول کرنا روک دیں، تاکہ سوشل میڈیا کی جانچ پڑتال کے لیے تیاریاں کی جا سکیں۔ یہ بھی پڑھیے: غزہ کا دورہ کرنے والے امریکی ویزا درخواست گزاروں کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس دیکھنے کا حکم سیکریٹری آف اسٹیٹ مارکو روبیو کے دستخط سے جاری اس مراسلے میں قونصل خانہ سیکشنز کو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ کسی بھی...
    ڈھاکا: بنگلا دیش کی عبوری حکومت نے چیف ایڈوائزر محمد یونس اور فوج کے درمیان اختلافات کی خبروں کی تردید کردی۔ عبوری حکومت کی جانب سے جاری بیان کے مطابق بھارتی میڈیا مستقل غلط اور گمراہ کُن خبریں پھیلا رہا ہے۔ بیان میں کہا گیا ہےکہ جعلی خبروں کی بھارتی مہم سوشل میڈیا پر چلائی جا رہی ہے۔ عبوری حکومت کا کہنا ہےکہ بھارتی میڈیا پر جعلی خبریں کسی مستند ثبوت یا تصدیق کے بغیر نامعلوم ذرائع سے چلائی جا رہی ہیں۔ جعلی خبروں میں بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ بنگلادیشی آرمی چیف جنرل وقارالزماں چیف ایڈوائزر محمد یونس کو عہدے سے ہٹانے کی کوشش کر رہے ہیں اور آرمی چیف بنگلا دیش میں ایمرجنسی لگوا کر عبوری حکومت...
    —فائل فوٹوز راولپنڈی کی اڈیالہ جیل میں بانیٔ پی ٹی آئی عمران خان سے ان کی بہنوں کی ملاقات ختم ہو گئی۔بانیٔ پی ٹی آئی کی دونوں بہنیں ملاقات ختم ہونے کے بعد اڈیالہ جیل سے واپس روانہ ہو گئیں۔ذرائع کے مطابق بانیٔ پی ٹی آئی کی جیل میں بہنوں سے ملاقات 40 منٹ تک جاری رہی۔بہنوں سے ہوئی اس ملاقات میں بانیٔ پی ٹی آئی کی صحت، زیرِ سماعت اپیلوں اور دیگر امور پر بات چیت ہوئی۔ علیمہ خان نے میڈیا کے سامنے ہی بیرسٹر گوہر سے جواب مانگ لیابانی چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان کی ہمشیرہ علیمہ خان نے میڈیا کے سامنے ہی بیرسٹر گوہر سے جواب مانگ لیا۔ ملاقات سے قبل میڈیا سے...
    روبوٹ کمپیٹیشن سمیت چائنا میڈیا گروپ کی تخلیقی سرگرمیوں پر تائیوان کے نوجوان خوش اور پروجوش ہیں، چینی میڈیا   بیجنگ () چائنا میڈیا گروپ کے زیر اہتمام “سی ایم جی ورلڈ روبوٹ کمپیٹیشن سیریز” میچا فائٹنگ رنگ مقابلہ چین کے صوبہ زے جیانگ کے شہر ہانگ چو میں کامیابی سے اختتام پذیر ہوا،جس پر تائیوان کے اہم میڈیا اداروں نے بڑی تعداد میں رپورٹس پیش کی ہیں۔ مصنوعی ذہانت کے اسٹوڈیوز کے قیام سے لے کر اسمارٹ میڈیا ٹیکنالوجی کی جدت طرازی تک، اورپھر روبوٹ کے عالمی مقابلے وغیرہ وغیرہ،سی ایم جی کی ان تخلیقی سرگرمیوں کی تائیوان کے ہم وطنوں نے بہت تعریف کی ہے ۔ ان کا کہنا تھا کہ سی ایم جی کی سرگرمیوں نے...
    سوشل میڈیا پر گزشتہ دو دن سے افواہیں گردش کر رہی تھیں کہ خوف کی علامت اور شیطانی طاقتوں سے جڑی گڑیا اینابیل میوزیم سے غائب ہوگئی ہے تاہم اب لاپتہ ہونے کی افواہوں کے وائرل ہونے کے بعد حکام نے تصدیق کی ہے کہ اینابیل گڑیا محفوظ ہے۔ غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق لوزیانا کے ایک میوزیم سے بدنام زمانہ اینابیل گڑیا غائب ہونے کی خبریں وائرل ہونے کے بعد میوزیم کے حکام نے تصدیق کی ہے کہ حقیقی زندگی کی اینابیل گڑیا، جو اپنی "شیطانی طاقتوں" کے لیے مشہور ہے لاپتہ نہیں ہوئی اور محفوظ ہے۔ یہ گڑیا پیرانارمل تفتیش کار ایڈ اور لورین وارن کے وارنز میوزیم میں محفوظ طریقے سے رکھی گئی ہے، جہاں یہ کئی دہائیوں سے...
    جماعت اسلامی کے رہنما اظہر الاسلام کی بریت کے بعد نیشنل سٹیزن پارٹی (این سی پی) کے ناردرن ریجن کے چیف آرگنائزر سرجیس عالم نے سوشل میڈیا پر اپنے ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ شاید صلاح الدین قادر چودھری یا دلاور حسین سعیدی اسی طرح ہمارے پاس واپس آئے ہوں گے۔ سپریم کورٹ نے جماعت اسلامی کے رہنما اے ٹی ایم اظہر الاسلام کو ملک کی سابقہ ​​فاشسٹ حکومت کے دوران انسانیت کے خلاف جرائم کے ایک مقدمے میں سنائی گئی سزائے موت سے بری کر دیا۔ سپریم کورٹ نے انٹرنیشنل کرائمز ٹریبونل کے فیصلے کو کالعدم قرار دے دیا، جس سے سوشل میڈیا پر اہم بحث اور رد عمل کا آغاز ہوگیا ہے۔ یہ بھی پڑھیں: جماعت اسلامی...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 27 مئی 2025ء) خبر رساں ایجنسی روئٹرز کے مطابق، گزشتہ ہفتے ایک وائن بلاگ پر ایک رپورٹ شائع ہوئی تھی، جس میں بتایا گیا تھا کہ کیونکہ یہ ملک 2034 کے فٹ بال ورلڈ کپ کی میزبانی کرنے کی تیاری کر رہا ہے، ایسے میں سیاحتی ماحول کے مدنظر سعودی حکام نے شراب کی فروخت کی اجازت دینے کا منصوبہ بنایا ہے۔ حالانکہ بلاگر نے اپنی معلومات کا کوئی ذریعہ نہیں بتایا تھا لیکن بعد میں کچھ بین الاقوامی میڈیا نے اسے آگے پھیلا دیا۔ دہائیوں کے بعد سعودی عرب میں شراب کی پہلی دوکان کھولنے کی تیاری شراب پر پابندی ہٹانے کی خبر منظر عام پر آتے ہی سعودی سوشل میڈیا پر...
    ہنوئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 مئی2025ء)فرانسیسی صدر ایمانویل میکروں کی غیر ملکی دورے کے دوران اپنی اہلیہ بریجٹ کے ہاتھوں بدسلوکی کی وڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہی ہے۔ میڈیارپورٹس کے مطابق جنوب مشرقی ایشیا کے دورے کے دوران فرانسیسی صدر ویتنام کے دارالحکومت ہنوئی میں اترنے کے بعد طیارے کے دروازے پر پہنچے خاتون اول نے ان نے زور سے ان کے منہ پر ہاتھ رکھ کر ان کو پیچھے کی طرف دھکا دیا۔(جاری ہے) فرانسیسی صدر اس کے فورا بعد کیمرے کی طرف متوجہ ہوئے اور انہوں نے اپنے استقبال کے لئے آنے والوں کی مسکراتے ہوئے ہاتھ ہلایا۔ بعد ازاں طیارے کی سیڑھیاں اترتے ہوئے فرانسیسی خاتون اول نے صدر...
    پاکستان شوبز کی معروف اداکارہ نادیہ افگن کا اداکار فیروز خان سے متعلق تبصرہ سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا۔ فیروز خان ان دنوں کرائم تھرلر ڈرامہ ہمراز میں عائزہ خان اور زاہد احمد کے ساتھ مرکزی کردار ادا کر رہے ہیں۔ اس ڈرامے میں وہ ایک بار پھر "بیڈ بوائے" لک اور بولڈ انداز میں نظر آ رہے ہیں، تاہم کہانی کا مکمل طور پر کھلنا ابھی باقی ہے۔ اداکارہ نادیہ افگن نے حال ہی میں ایک شو میں بات کرتے ہوئے فیروز خان کی اداکاری اور عمومی رویے پر بات کی۔ انہوں نے بتایا کہ اگرچہ انہوں نے فیروز کے ساتھ کام نہیں کیا، لیکن انڈسٹری کی کئی اداکاراؤں سے سنا ہے کہ فیروز کے ساتھ کام کرنا مشکل ہوتا ہے۔  ...
    پاکستان کیخلاف جارحیت کا مظاہرہ کرنیوالی بھارتی ائیر فورس اور مسلح افواج کو تاریخی بدترین شکست پر انڈین پریمئیر لیگ (آئی پی ایل) کی اختتامی تقریب میں سراہا جائے گا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ہندوستان پہلا ملک بننے گا جو شکست پر اپنی افواج کو خراج تحسین پیش کرے گا، پاکستان کے ہاتھوں تاریخی ہزیمت برداشت کرنے، رافیل طیاروں کے تباہ ہونے، فوجی چوکیوں کے نست ونابود اور ائیر بیسز تباہ پر ہونے اپنی مسلح افواج کو سراہے گا۔آئی پی ایل کی اختتامی تقریب کیلئے بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) نے انتظامات مکمل کرلیے ہیں۔ اس سے قبل پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) میں بورڈ نے فائنل کی اختتامی تقریب کو مسلح افواج کیلئے منسوب کیا...
    بھارتی تجزیہ کار اور صحافی بھی مودی سرکار کی انتہا پسند اور ناکام پالیسیوں پر کھل کر تنقید کرنے لگے۔ رپورٹ کے مطابق حال ہی میں کرن تھاپر نے تجزیہ کار اجے ثانی کا بھارتی چینل دی وائر پر ایک انٹرویو جاری کیا، انٹرویو میں بھارتی حکومت کی نااہلی اور بھارتی میڈیا کے جھوٹ سے پردہ فاش کیا گیا۔ کرن تھاپر نے سوال کیا کہ بھارتی میڈیا کا دعویٰ ہے کہ پاکستانی ایئر فورس 20 فیصد تباہ ہو چکی ہے، اجے ثانی نے جواب دیا کہ بھارتی میڈیا صرف مبالغہ آرائی کر رہی ہے تا کہ جھوٹ کی تشہیر کی جا سکے، بھارتی حکومت کی فوجی حکمت عملی شدید ناکامی کا شکار ہو چکی ہے۔ اجے ثانی نے مزید کہا کہ آپریشن سندور محض سیاسی...
    لاہور/ اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔ 26 مئی ۔2025 ) پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس (پی ایف یو جے) کے صدر رانا محمد عظیم اور سیکرٹری جنرل شکیل احمد نے روزنامہ جنگ اور دی نیوز راولپنڈی سے اسی کے قریب ملازمین کو فوری طور پر برطرف کرنے کی شدید مذمت کی ہے. ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ جنگ گروپ نے آج بیک جنبش قلم 80 ملازمین کو جبری طور پر برطرف کر دیا ہے جو انتہائی تشویشناک ہے ان ملازمین کی اکثریت آئی ٹی این ای اور این آئی آر سی سے اپنے مقدمات جیت کر آئی تھی پی ایف یو جے کے مرکزی راہنماﺅں کا کہنا ہے کہ جنگ گروپ انتظامیہ کی جانب سے کسی نوٹس کے...
    اسلام ٹائمز کیساتھ اپنے خصوصی انٹرویو میں مقبوضہ کشمیر کے معروف حریت پسند رہنماء و جموں و کشمیر مرکز سادات گیلانیہ کے سربراہ کا کہنا تھا کہ جنگ سے کشمیری عوام ہرگز خوش نہیں ہیں بلکہ وہ امن چاہتے ہیں، جنگ کسی مسئلہ کا حل نہیں ہے بلکہ جنگ صرف اور صرف تباہی ہے، افسوس کہ میڈیا بھی مثبت کردار ادا نہیں کر رہا، ایسے میں میڈیا کو لگام کسنے کی ضرورت ہے۔ متعلقہ فائیلیںسید سلیم گیلانی کا تعلق مقبوضہ جموں و کشمیر کے ضلع سرینگر سے ہے، وہ سالہا سال سے کشمیر میں مزاحمتی تحریک سے وابستہ ہیں۔ مختلف تبلیغی محاذوں پر سرگرم ہیں۔ سید سلیم گیلانی متحدہ ائمہ فورم کشمیر کے مرکزی ذمہ دار اور جموں و کشمیر مرکز سادات...