بھارت نے ایک اور عالمی خبررساں ادارے رائٹرز کا ایکس اکاؤنٹ قانونی مطالبے کی بنیاد پر معطل کر دیا تھا جس سے نہ صرف بھارت کے میڈیا کے حوالے سے سوالات اٹھے بلکہ عالمی سطح پر تنقید کا سامنا بھی کرنا پڑا۔

عالمی میڈیا میں شدید تنقید کے بعد بالآخر رائٹرز کا ایکس اکاؤنٹ بھارت میں بحال کر دیا گیا، تاہم اس واقعے نے اس بات کو واضح کر دیا کہ بھارت میں آزادی صحافت اور اطلاعات کی آزادی پر سنگین سوالات اٹھنے لگے ہیں۔

سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس کی جانب سے رائٹرز کے سوشل میڈیا ٹیم کو بھیجے گئے ای میل میں کہا گیا کہ ہم بھارت میں آپ کے اکاؤنٹ تک رسائی روکنے کا عمل ختم کر رہے ہیں لیکن اس فیصلے کے پیچھے کی حقیقت پر مزید کوئی وضاحت نہیں دی گئی۔

بھارت کی حکومت کے ترجمان نے اس معاملے پر تردید کرتے ہوئے کہا کہ کسی بھی بھارتی سرکاری ادارے نے رائٹرز کے اکاؤنٹ کو معطل کرنے کا مطالبہ نہیں کیا تھا، لیکن اس کے باوجود رائٹرز کے اکاؤنٹ کی معطلی اور اس کے بعد اس کی بحالی نے کئی سوالات کو جنم دیا ہے۔

رائٹرز کے ترجمان نے اس بات کا عندیہ دیا کہ عالمی خبررساں ادارہ ایکس کے ساتھ مل کر مسئلے کو حل کرنے کی کوشش کر رہا تھا، جبکہ بھارتی حکومت نے اپنے اقدامات سے یہ تاثر دینے کی کوشش کی کہ اس معاملے میں ان کا کوئی ہاتھ نہیں تھا۔

رائٹرز کا مرکزی اکاؤنٹ جو کہ دنیا بھر میں 25 ملین سے زائد فالوورز رکھتا ہے، ہفتہ کی رات سے بھارت میں بلاک تھا۔ اس دوران ایک کے صارفین کو ایک نوٹس دکھایا گیا جس میں کہا گیا تھا کہ رائٹرز کو بھارت میں قانونی مطالبے کے جواب میں روکا گیا ہے۔

 

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: بھارت میں رائٹرز کا رائٹرز کے کر دیا

پڑھیں:

اسپیس ایکس کا ایک اور کامیاب مشن، 29 اسٹار لنک سیٹلائٹس خلا میں روانہ

امریکی خلائی کمپنی اسپیس ایکس نے مزید 29 اسٹار لنک سیٹلائٹس کامیابی سے خلا میں روانہ کر دیں۔ یہ سیٹلائٹس ایلون مسک کے عالمی انٹرنیٹ منصوبے کا حصہ ہیں۔

فالکن 9 راکٹ نے دوپہر 12 بج کر 16 منٹ پر کیپ کینیورل اسپیس فورس اسٹیشن سے پرواز بھری۔ یہ راکٹ اپنے 15ویں مشن پر روانہ ہوا تھا۔ پرواز کے ساڑھے 9 منٹ بعد راکٹ کا بوسٹر الگ ہوا اور اٹلانٹک سمندر میں موجود خودکار ڈرون شپ “Just Read the Instructions” پر کامیابی سے لینڈ کر گیا۔

مزید پڑھیں: اسپیس ایکس کا مشن کامیاب، ناسا اور ناوا کے اسپیس ویذر سیٹلائٹس خلا میں روانہ

راکٹ کے بالائی حصے نے کم زمین مدار (Low Earth Orbit) میں داخل ہو کر 29 اسٹار لنک سیٹلائٹس کو چھوڑا۔ یہ مشن اسپیس ایکس کا سال 2025 کا 138واں کامیاب لانچ تھا، جو کمپنی کے سالانہ ریکارڈ کو مزید بہتر بناتا ہے۔

اب تک اسپیس ایکس دنیا بھر میں انٹرنیٹ فراہمی کے لیے 8,700 سے زائد اسٹار لنک سیٹلائٹس خلا میں بھیج چکی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

اسپیس ایکس امریکی خلائی کمپنی ایلون مسک

متعلقہ مضامین

  • ’اداکار کریں تو فن، ہم کریں تو جہنمی‘، زاہد احمد کے بیان پر کانٹینٹ کریئٹرز کا شدید ردِعمل
  • ویمنز ورلڈ کپ؛ بھارتی ٹیم جنوبی افریقہ کو باآسانی شکست دے کر عالمی چمپیئن بن گئی
  • خواتین ورلڈکپ فائنل میں تاخیر، بھارتی میڈیا نے انتظامیہ پر تنقید کے تیر برسا دیے
  • وزیراعظم ا آزادیِ صحافت کے عالمی دن پر حق و سچ کے علمبردار صحافیوں کو خراجِ تحسین
  • سندھ طاس معاہدے کی معطلی سے پاکستان میں پانی کی شدید قلت کا خطرہ، بین الاقوامی رپورٹ میں انکشاف
  • امریکہ نے عالمی امن کو خطرے میں ڈال دیا ہے‘اعجازقادری
  • امریکہ امن کا نہیں، جنگ کا ایجنڈا آگے بڑھا رہا ہے، ثروت اعجاز قادری
  • مصری رہنما کی اسرائیل سے متعلق عرب ممالک کی پالیسی پر شدید تنقید
  • حریت کانفرنس کی طرف سے دو کشمیری ملازمین کی جبری برطرفی کی شدید مذمت
  • اسپیس ایکس کا ایک اور کامیاب مشن، 29 اسٹار لنک سیٹلائٹس خلا میں روانہ