Jang News:
2025-10-28@16:27:27 GMT

نیب نے 2 سال 7 ماہ میں کتنے ہزار ارب کی ریکوری کی؟

اشاعت کی تاریخ: 28th, October 2025 GMT

نیب نے 2 سال 7 ماہ میں کتنے ہزار ارب کی ریکوری کی؟

قومی احتساب بیورو (نیب) نے 2 سال 7 ماہ میں 8 ہزار 397 ارب کی ریکوری کی ہے۔

اسلام آباد میں نیب حکام نے 2 سال 7 ماہ کی کارکردگی پر میڈیا کو بریفنگ دے دی، چیئرمین لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ نذیر احمد بٹ نے کہا کہ اصلاحات سے کارکردگی میں نمایاں بہتری آئی ہے۔

نیب حکام کے مطابق نیب کو مکمل طور پیپرلیس کردیا گیا ہے، تمام ریکارڈ ڈیجیٹل ہے، ادارے میں آر ٹیفیشل انٹیلی جنس (اے آئی) اپیلی کیشنز کا استعمال شروع کردیا گیا ہے۔

حکام کے مطابق بینک اکاؤنٹس کی چھان بین میں پہلے ڈیڑھ سال تک لگ جاتے تھے لیکن اب وہی کام ڈھائی منٹ میں ہوجاتا ہے۔

نیب حکام کے مطابق نیب نے 2 سال 7 ماہ میں 8 ہزار 397 ارب روپے کی ریکوری کی جبکہ قیام سے 2023ء تک ادارے نے صرف 883 ارب ریکور کیے تھے۔

حکام کے مطابق واپڈا، ریلوے، بورڈ آف ریونیو کی زمینیں واگزار کرائی ہیں، سندھ حکومت کو 30 لاکھ 92 ہزار ایکڑ زمین ریکور کرکے دی۔

نیب حکام کے مطابق سندھ میں نیشنل ہائی وے کی 1228 ایکڑ اراضی سرکار کے نام منتقل کرائی، حیدر آباد کراچی موٹروے کی جو زمینیں خریدی گئیں، وہ سرکار کے نام نہیں تھیں۔

حکام کے مطابق اسلام آباد سیکٹر ای الیون میں 29 ارب کی اراضی کیپٹل ڈیولپمنٹ اتھارٹی(سی ڈی اے) کے سپرد کی۔

نیب حکام کے مطابق کوہستان اسکینڈل میں 25 ارب کی ریکوری ہو چکی، باقی کا عمل جاری ہے، بی آر ٹی خیبر پختونخوا پر چینی کمپنی کا کیس طے کرا کے 168 ارب جرمانے سے بچایا۔

.

ذریعہ: Jang News

کلیدی لفظ: نیب حکام کے مطابق نے 2 سال 7 ماہ کی ریکوری ارب کی

پڑھیں:

پشاور: ڈاکوؤں نے میڈیسن کمپنی کی گاڑی سے رقم لوٹ لی

پشاور کے علاقے پہاڑی پورہ میں ڈاکوؤں نے میڈیسن کمپنی کی گاڑی سے رقم لوٹ لی۔

پولیس حکام کے مطابق موٹر سائیکل سوار 2 ڈاکو گاڑی سے 62 لاکھ 42 ہزار روپے چھین کر فرار ہوگئے ہیں۔

واقعے کی ویڈیو کے مطابق ایک ملزم نے میڈیسن کمپنی کی گاڑی کے سامنے موٹر سائیکل کھڑی کردی تھی جبکہ دوسرا ملزم اسلحے کے زور پر گاڑی میں موجود کمپنی منیجر سے رقم چھین لیتا ہے۔

پولیس حکام کے مطابق متاثرہ شخص کی مدعیت میں مقدمہ درج کرکے ملزمان کی تلاش شروع کردی گئی ہے۔

متعلقہ مضامین

  • کراچی، کلینک میں علاج کے دوران شہری چل بسا
  • 2 سال 7 ماہ میں 8 کھرب 40 ارب روپے کی ریکوری کی، بدعنوانی ختم ہو جائے تو قرضہ لینے کی ضرورت نہیں، چیئرمین نیب
  • نیب کی آٹھ کھرب چالیس ارب روپے کی ریکوری
  • پشاور: ڈاکوؤں نے میڈیسن کمپنی کی گاڑی سے رقم لوٹ لی
  • پاکستان میں سونے کی قیمت میں ایک بار پھر بڑی کمی، فی تولہ سونا کتنے کا ہوگیا؟
  • صدر مملکت اور وزیراعظم نے کتنے غیرملکی دورے کئے؟ تفصیلات منظرعام پر
  • بلوچستان: 3 ہزار والدین کا بچوں کو پولیو ویکسین پلانے سے انکار
  • بلوچستان میں 3ہزار والدین کا اپنے بچوں کوپولیو ویکسین پلانے سے انکار
  • کرپٹو کرنسی کی مبینہ واردات، مسافر کے والٹ سے 8 لاکھ 50 ہزار ڈالر غائب