کراچی؛ ایف آئی اے کی کارروائی، حوالہ ہنڈی اور غیرقانونی کرنسی ایکسچینج میں ملوث 4 ملزمان گرفتار
اشاعت کی تاریخ: 28th, October 2025 GMT
کراچی:
ایف آئی اے کے دو مختلف سرکلز نےحوالہ ہنڈی اور غیر قانونی کرنسی ایکسچینج میں ملوث 4 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔
ترجمان ایف آئی اے کے مطابق اینٹی کرپشن سرکل اور اسٹیٹ بینک سرکل کراچی نے کارروائیوں کے دوران حوالہ ہنڈی اور غیر قانونی کرنسی ایکسچینج میں ملوث 4 ملزمان کو گرفتار کرلیا، گرفتار ملزمان میں مصطفی، شکیل، امداد علی اور کاشف غوری شامل ہیں، ملزمان کی گرفتاری نیو چالی اور کینٹ اسٹیشن سےعمل میں آئی، گرفتار ملزمان حوالہ ہنڈی اور غیر قانونی کرنسی ایکسچینج میں ملوث ہیں۔
گرفتار ملزم شکیل اور مصطفی کے قبضے سے مجموعی طور پر 60 لاکھ روپے برآمد کئے گئےجبکہ ملزم امداد علی اور کاشف غوری کے قبضے سے 15000 سعودی ریال، 4970 یو اے ای درہم، 22 ملین ایرانی ریال برآمد ہوئے، ملزمان کے قبضے سے 400 امریکی ڈالر، 96 عمانی ریال، 160 تھائی بھات، 1 لاکھ ازبک سوم، 49500 عراقی دینار، 15 چائینیز یوآن، 93 ملائیشین رنگٹ اور 8 لاکھ روپے بھی برآمد ہوئے۔
ملزمان بغیر لائسنس کرنسی ایکسچینج کا کاروبار کر رہے تھے، ان کے موبائل فونز، حوالہ ہنڈی اور غیر قانونی کرنسی ایکسچینج سے متعلق ڈیجیٹل شواہد برآمد کر لیے گئے، ملزمان برآمد ہونے والی کرنسی کے حوالے سے حکام کو مطمئن نہ کرسکے، اس حوالے سے مزید تفتیش شروع کر دی گئی، ملزمان کے دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: حوالہ ہنڈی اور غیر قانونی کرنسی ایکسچینج قانونی کرنسی ایکسچینج میں ملوث
پڑھیں:
کراچی، فیڈرل بی انڈسٹریل ایریا میں پولیس مقابلہ، 2 زخمی ڈاکو گرفتار، چھینی گئی موٹر سائیکل برآمد
کراچی:شہر قائد میں فیڈرل بی انڈسٹریل ایریا پولیس نے مبینہ مقابلے کے بعد زخمی سمیت 2 ڈاکوؤں کو گرفتار کر کے اسلحہ ، شہری سے اسلحہ کے زور پر چھینی گئی موٹرسائیکل اور دیگر سامان برآمد کر لیا ۔
تفصیلات کے مطابق فیڈرل بی انڈسٹریل ایریا پولیس نے راشد منہاس روڈ سہراب گوٹھ پل کے قریب سے مبینہ مقابلے کے بعد زخمی سمیت 2 ڈاکوؤں کو گرفتار کر لیا۔
زخمی حالت میں گرفتار ڈاکو کو طبی امداد کے لیے عباسی شہید اسپتال منتقل کیا گیا۔
ترجمان ایس یس پی ڈسٹرکٹ سینٹرل عمران خان کے مطابق زخمی حالت میں گرفتار ڈاکو کی شناخت شعیب ولد احسان کے نام سے کی گئی جبکہ دوسرے گرفتار ملزم نے اپنا نام رضی الدین ولد سمیع الدین بتایا۔
گرفتار ملزمان سے ایک پستول بمعہ گولیاں ، موبائل فون ، کیش رقم اور موٹرسائیکل برآمد کی گئی۔
ملزمان سے ملنے والی موٹرسائیکل 21 جولائی 2026 کو شاہراہ پاکستان سے شہری سے اسلحہ کے زور پر چھینی گئی تھی ۔