سندھ حکومت نے سکھر بیراج کی ہائیڈرولک ماڈل اسٹڈی پر کام تیز کردیا ہے
اشاعت کی تاریخ: 13th, December 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک)سندھ حکومت نے سکھر بیراج کی ہائیڈرولک ماڈل اسٹڈی پر کام تیز کردیا ہے، اس سلسلے میں صوبائی وزیر آبپاشی جام خان شورو کی زیرِ صدارت سکھر بیراج کی ہائیڈرولک ماڈل اسٹڈی سے متعلق ایک اہم اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں پروجیکٹ ڈائریکٹر پریتم داس، آرٹیلیا انٹرنیشنل کنسلٹنٹس کے سینئر ماہرین، ٹیم لیڈر تھیبوٹ الرش اور نیومیرکل ماڈلر اولیور برٹرینڈ سمیت محکمہ آبپاشی کے تکنیکی افسران نے شرکت کی۔اجلاس میں آرٹیلیا کی جانب سے ہائیڈرولک ماڈلنگ کے تفصیلی نتائج اور بیراج و ریور ٹریننگ ورکس کی مختلف کنفیگریشنز پر بریفنگ دی گئی.
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
تیزگام ایکسپریس کی پاور وین میں آگ لگ گئی
ویب ڈیسک:کراچی سے راولپنڈی جانے والی تیزگام ایکسپریس کی پاور وین میں آگ لگ گئی، ریسکیو نے موقع پر پہنچ کر آگ پر قابو پایا۔
چیئرمین ریلوے نے واقعے کی تحقیقات کے لیے کمیٹی تشکیل دے دی جو 7 روز میں رپورٹ پیش کرے گی۔
ترجمان ریلوے کے مطابق کراچی سے راولپنڈی جانے والی تیزگام ایکسپریس کی پاور وین میں خانیوال کے قریب اچانک آگ لگ گئی جس پر پاور وین کو ٹرین سے الگ کردیا گیا۔
پاکستان آسٹریلیا دوسرا ون ڈے، قذافی اسٹیڈیم میں سیکیورٹی و ٹریفک انتظامات مکمل
آگ نے دیکھتے دیکھتے پوری پاور وین کو لپیٹ میں لے لیا، اطلاع ملنے پر ریسکیو اہلکاروں نے موقع پر پہنچ کر آگ پر قابو پایا جس کے بعد ٹرین کو راولپنڈی روانہ کردیا گیا۔
چیئرمین ریلویز نے پاور وین میں آگ لگنے کی تحقیقات کے لیے تین رکنی کمیٹی تشکیل دے دی ہے جو سات روز میں رپورٹ پیش کرے گی۔