مدارس جدید چیلنجز کا بھرپور مقابلہ کررہے ہیں‘ مولانا عبد الوحید
اشاعت کی تاریخ: 12th, December 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
251212-08-9
کراچی ( اسٹاف رپورٹر) ناظم اعلیٰ جمعیت اتحاد العلما کراچی مولانا عبد الوحید کی زیر صدارت جمعیت اتحا د العلما کراچی کے ذمے داران کا اجلاس جمعرات کو ادارہ نورحق میں منعقد ہوا ، اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے مولانا عبد الوحید نے کہا کہ مدارس دینی و عصری علوم سے مکمل ہم آہنگ ہیں اور جدید چیلنجز کا بھر پور مقابلہ کررہے ہیںاور پاکستان کے زمینی اور نظریاتی دفاع کے لیے متحرک کردار ادا کررہے ہیں۔ اجلاس میں رمضان سے قبل ہونے والی ختم بخاری کی تقاریب کا جائزہ لیا گیا اور بھر پور منصوبہ بندی کی گئی ، ان تقاریب میں ہزاروں کی تعداد میں علما کرام، طلبہ اورعوام الناس کی شرکت ہوگی۔ مزید برآں کراچی کی صورتحال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے خاص طور پر ٹینکرو ڈمپر مافیا کے سامنے بند باندھنے کا مطالبہ کیا گیا اور حالیہ حادثے میں شہید ہونے والے طالب علم عابد رئیس کی المناک موت پر تشویش کا اظہار کیا گیا، اجلاس میں مطالبہ کیا گیا کہ شہید طالب علم سمیت تمام جاں بحق افراد کے قاتلوں کو کٹہرے میں لایا جائے اور انہیں قرار واقعی سزا دی جائے ۔ اجلاس میں مولانا محمد نسیم ، مولانا آفتاب ملک ، مولانا یامین منصوری سمیت متعدد علما کرام نے شرکت کی ۔
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
کراچی، مجید کالونی میں پولیس مقابلہ، ایک ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار
کراچی:شہر قائد میں قائدآباد پولیس نے مجید کالونی کے علاقے میں مبینہ پولیس مقابلے کے دوران ایک ڈاکو کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا۔
چھیپا حکام کے مطابق زخمی ملزم کو فوری طور پر جناح اسپتال منتقل کیا گیا جہاں اس کی شناخت رحمت علی کے نام سے ہوئی۔
پولیس کے مطابق گرفتار ملزم کے قبضے سے ایک پستول، موبائل فون اور نقد رقم برآمد ہوئی ہے۔