7 روزہ قومی پولیو مہم 15 تا 21 دسمبر جاری رہے گی
اشاعت کی تاریخ: 12th, December 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
251212-01-10
اسلام آباد(صباح نیوز)پاکستان انسداد پولیو پروگرام نے اس سال کی پانچویں اور آخری قومی پولیو مہم کا آغاز کر دیا ہے، جس کا مقصد 4 کروڑ 50 لاکھ سے زائد بچوں کو پولیو سے پیدا ہونے والی معذوری سے بچانا اور محفوظ بنانا ہے۔ وفاقی وزیر صحت سید مصطفیٰ کمال نے
پولیو کے خاتمے کے لیے قائم نیشنل ایمرجنسی آپریشن سینٹر میں مہم کا باقاعدہ آغاز کیا۔ اس موقع پر انہوں نے نیشنل ای او سی کوآرڈینیٹر محمد انوار الحق کے بیٹے سمیت بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے اور پاکستان اور دنیا بھر کے ہر بچے کو پولیو کے عالمی و علاقائی خطرات سے محفوظ رکھنے کے لیے حکومت کے غیر متزلزل عزم کا اعادہ کیا۔ سات روزہ قومی پولیو مہم 15 تا 21 دسمبر جاری رہے گی، جس کے دوران 4 لاکھ سے زائد پولیو ورکرز گھر گھر جا کر پانچ سال سے کم عمر بچوں کو پولیو کے دو قطرے پلائیں گے۔
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
7واں گرینڈ نیشنل زیتون گالا 12 تا 14 دسمبر اسلام آباد میں ہوگا
اسلام آباد:(نیوزڈیسک) حکومتِ پاکستان اور اٹلی کے تعاون سے ساتواں گرینڈ نیشنل زیتون گالا 2025 اسلام آباد کے ایف 9 پارک میں 12 سے 14 دسمبر تک منعقد ہوگا۔ وزارت قومی غذائی تحفظ و تحقیق اور اولیو کلچر سکیل اپ پراجیکٹ کے تحت تین روزہ اس گالا میں پاکستان میں بڑھتی ہوئی زیتون کی کاشت کو اجاگر کیا جائے گا، جس میں ملک بھر سے کاشت کار، کاروباری افراد، ماہرین تحقیق اور پالیسی ساز شرکت کریں گے۔
یہ اقدام پاکستان اور اٹلی کے درمیان پائیدار زراعت، ویلیو ایڈیشن میں بہتری اور دیہی ترقی کے لیے جاری تعاون کی عکاسی کرتا ہے۔ منصوبے کا مقصد زیتون کی کاشت سے لے کر پراسیسنگ، مارکیٹنگ اور برآمدات کو مضبوط بنانے کے ساتھ ساتھ زیتون کے پیداواری علاقوں میں خواتین اور نوجوانوں کو بااختیار بنانا بھی شامل ہے۔