افواج کی قربانیوں کا مذاق اڑائیں گے تو کون پاکستان کی عزت کریگا? وزیراعظم کا علماء کنونشن سے خطاب
اشاعت کی تاریخ: 10th, December 2025 GMT
اسلام آباد ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہےکہ جادوٹونے سے نہیں ملک محنت سے ترقی کرےگا، دہشت گردی اور معاشی ترقی کی کاوشیں ساتھ نہیں چل سکتیں۔ افواج کی قربانیوں کا مذاق اڑائیں گے تو کون پاکستان کی عزت کرےگا۔
وزیر اعظم نے ان خیالات کا اطہار وفاقی دارالحکومت میں علماء کنونشن سے خطاب میں کیا، کنونشن میں چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے بھی شرکت کی ۔
’’جیو نیوز ‘‘ کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ قوم میں یکجہتی کی فضاء قائم ہونے تک ملک ترقی نہیں کرسکتا، پاکستان کی معیشت آج تیزی سے ترقی کی جانب گامزن ہے، افواج کی قربانیوں کا مذاق اڑائیں گے تو کون پاکستان کی عزت کرےگا۔ افواج پاکستان کے خلاف زہر آلود پراپیگنڈا کیا جائے تو فوج کا دفاع کرنا حکومت اور علما ءکرام سمیت سب کی ذمہ داری ہے، معرکۂ حق میں عظیم فتح حاصل ہوئی، معرکۂ حق میں قوم کی دعائیں قبول ہوئیں، افواج کے ہر سپاہی کی معرکۂ حق میں بے مثال کاوشیں شامل ہیں۔
پیداواری شعبے سے اچھی خبر ، خیبر پختونخوا میں بڑی مقدار میں تیل و گیس کی دریافت
وزیر اعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ فیلڈ مارشل عاصم منیر نے بھارت کے خلاف جنگ کو جرأت سے لیڈ کیا، مسلح افواج کی جرأت اوربہادری سے دشمن کو عبرتناک شکست ہوئی، ملک کو دیوالیہ ہونے سے بچانے کے لیے سیاسی وعسکری قیادت نے کردار ادا کیا۔
وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ملک میں فرقہ پرستی کا خاتمہ ضروری ہے، اب بھی بعض مکاتب فکر کے لوگ کہتے ہیں اس مسجد میں اس کے پیچھے نماز نہیں پڑھ سکتے، خوارج کے حملوں میں معصوم پاکستانی شہید ہو رہے ہیں، شہداء نے جان قربان کرکے کئی بچوں کو یتیم ہونے سے بچالیا۔
پاکستان تحریک انصاف نے بانی پی ٹی آئی تک رسائی کیلئے چیئرمین سینیٹ کو خط لکھ دیا
مزید :.
ذریعہ
ذریعہ: Daily Pakistan
کلیدی لفظ: پاکستان کی افواج کی
پڑھیں:
25 جولائی کو گریٹر اقبال پارک میں پیپلز پارٹی کے جلسہ ؛ بلاول بھٹو ویڈیو لنک سے خطاب کریں گے ؛فیصل میر
سٹی 42: 25 جولائی کو گریٹر اقبال پارک میں پیپلز پارٹی کے جلسے کی تیاریاں آخری مراحل میں داخل ہوگیا ۔
صدر پیپلز پارٹی لاہور فیصل میر دیگر مقامی قائدین اور کارکنان کے ہمراہ گریٹر اقبال پارک پہنچ گئے ۔ مینار پاکستان، صدر پیپلز پارٹی لاہور فیصل میر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا جلسے کی اجازت دینے پر وزیراعلی مریم نواز کے مشکور ہیں۔پرنسپل سیکرٹری نے ہمیں بتایا کہ اجازت دے دی گئی ہے۔جلسے کی تاحال زبانی اجازت دی گئی ہے تحریری اجازت ابھی نہیں دی گئی۔
پاکستان کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی مثبت شرح میں کمی آگئی
جلسے کی اجازت دے کر مریم نواز نے جمہوری روایات کو پروان چڑھایا ہے۔آج 23 جولائی کو آئے ہیں ساری رات یہیں ہیں۔جلسے کے دوران صدر آصف علی زرداری کی سالگرہ کا کیک کاٹیں گے۔
25 جولائی کو جلسہ 8 بجے شروع ہو گا۔بلاول بھٹو وڈیو لنک سے خطاب کریں گے۔راجہ پرویز اشرف، حسن مرتضی قمر زمان کائرہ و دیگر قائدین خطاب کریں گے۔