2025-12-10@13:00:40 GMT
تلاش کی گنتی: 67029

«خود مختار ریاست»:

      اسلام آباد:(نیوزڈیسک) حکومتِ پاکستان اور اٹلی کے تعاون سے ساتواں گرینڈ نیشنل زیتون گالا 2025 اسلام آباد کے ایف 9 پارک میں 12 سے 14 دسمبر تک منعقد ہوگا۔ وزارت قومی غذائی تحفظ و تحقیق اور اولیو کلچر سکیل اپ پراجیکٹ کے تحت تین روزہ اس گالا میں پاکستان میں بڑھتی ہوئی زیتون کی کاشت کو اجاگر کیا جائے گا، جس میں ملک بھر سے کاشت کار، کاروباری افراد، ماہرین تحقیق اور پالیسی ساز شرکت کریں گے۔ یہ اقدام پاکستان اور اٹلی کے درمیان پائیدار زراعت، ویلیو ایڈیشن میں بہتری اور دیہی ترقی کے لیے جاری تعاون کی عکاسی کرتا ہے۔ منصوبے کا مقصد زیتون کی کاشت سے لے کر پراسیسنگ، مارکیٹنگ اور برآمدات کو مضبوط بنانے کے...
      اسلام آباد(نیوزڈیسک) شزہ فاطمہ خواجہ وفاقی وزیر انفارمیشن ٹیکنالوجی نے کہا کہ دوہزار چھبیس کی پہلی سہ ماہی میں فائیو جی اسپیکٹرم کی نیلامی ہو جائے گی۔ وزیرآئی ٹی شزہ فاطمہ خواجہ نے اسلام آباد میں تقریب سے خطاب میں کہا چین نے سی پیک سے ہماری معیشت کو زندہ کیا ، دوست ملک نے ساٹھ ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کے ذریعے ہمارے انفراسٹرکچر کے پورے نظام میں نئی جان ڈالی ۔ اب سی پیک کا دوسرا مرحلہ شروع ہو رہا ہے۔ وزیر آئی ٹی نے کہا کہ زونگ نے پاکستان میں دوہزار تیس ڈیجیٹل روڈ میپ کے تناظر میں بھی بڑی سرمایہ کاری کی ہے، حکومت پاکستان ڈیجیٹل نیشن ایجنڈے کو کامیابی سے آگے بڑھا رہی...
    پنجاب حکومت نے 18 سال بعد تاریخی بسنت میلے پر عائد پابندی ختم کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ لاہور میں 3 روزہ بسنت فیسٹیول 6 سے 8 فروری 2026 تک منعقد ہوگا۔ پنجاب کی وزیر اطلاعات عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ یہ فیسٹیول مکمل طور پر محفوظ، منظم اور سخت نگرانی میں ہوگا، جبکہ کسی بھی قسم کے جانی نقصان کو روکنے کے لیے سخت شرائط عائد کی گئی ہیں۔ یہ بھی پڑھیے: پنجاب میں 25 سال بعد بسنت کی خوشیاں واپس، اب تیوہار مکمل طور پر محفوظ ہوگا پنجاب کی سینیئر وزیر مریم اورنگزیب نے ایکس پر جاری بیان میں کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے لاہور بھر میں 25 سال بعد بسنت...
    اسلام آباد ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) وزیراعظم شہباز  شریف کا کہنا ہےکہ  جادوٹونے  سے نہیں ملک  محنت  سے ترقی کرےگا، دہشت گردی  اور  معاشی ترقی کی کاوشیں  ساتھ نہیں چل سکتیں۔  افواج کی قربانیوں کا مذاق اڑائیں گے تو کون پاکستان کی عزت کرےگا۔ وزیر اعظم نے ان خیالات کا اطہار وفاقی دارالحکومت میں علماء کنونشن سے خطاب میں  کیا، کنونشن میں چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے بھی شرکت کی ۔ ’’جیو نیوز ‘‘ کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ  قوم میں یکجہتی کی فضاء قائم ہونے تک ملک ترقی نہیں کرسکتا، پاکستان کی معیشت آج تیزی سے ترقی کی جانب گامزن ہے، افواج کی قربانیوں کا مذاق اڑائیں گے تو...
    اسلام آباد: بانی پی ٹی آئی تک رسائی کیلئے پاکستان تحریک انصاف نے چیئرمین سینیٹ کو خط لکھ دیا۔    خط میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ سابق وزیراعظم عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کو اڈیالہ جیل میں قید تنہائی میں رکھنے اور بنیادی حقوق کی خلاف ورزیوں کا جائزہ لینے کے لیے فوری طور پر ایک پارلیمانی کمیٹی تشکیل دی جائے۔  خط میں کہا گیا ہے کہ بطور سینیٹرز انہیں یہ اختیار حاصل ہے کہ وہ کسی بھی شہری، بالخصوص سابق وزیراعظم اور قومی اسمبلی کے منتخب رکن، کی جیل میں حالت کا جائزہ لیں۔  پارلیمانی کمیٹی کے لئے سینیٹر علی ظفر، سینیٹر حامد خان، سینیٹر اعظم سواتی اور سینیٹر مشال اعظم کے نام...
    لاہور: چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ سیاسی تنقید لینے کیلئے ہم دستیاب ہیں لیکن یہ کیا ہے کہ آپ دن رات فوج کو گالیاں دیں۔ باغبانپورہ میں پیپلزپارٹی کی رہنما زبیدہ جعفری کے انتقال پر انکے اہلخانہ سے تعزیت کے بعد میڈیا سے گفتگو میں چیئرمین پیپلز پارٹی نے کہا کہ پاکستان پھر سے ایک نازک دور سے گزر رہا ہے، ہر ایک کی ذمہ داری ہے کہ ہم متحد ہو کر اپنی فوج کے ساتھ کھڑے ہوں۔ انہوں نے کہا کہ افعانستان کے بارے میں کافی دیر سے کہہ رہا ہوں، دہشتگردوں کو ہمارے ہمسایہ ممالک سے مدد مل رہی ہے۔  دہشتگرد ہمارے عوام، فوج اور پولیس کو شہید کرکے افغانستان بھاگ جاتے ہیں۔ بلاول بھٹو نے...
    ملک میں ایک سیاسی جماعت سیاسی دجال کا کام کر رہی ہے، چیئرمین پی پی پی بلاول بھٹو WhatsAppFacebookTwitter 0 10 December, 2025 سب نیوز لاہور(سب نیوز)پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ ملک میں ایک سیاسی جماعت سیاسی دجال کا کام کر رہی ہے۔صوبائی دارالحکومت میں کارکن کے گھر آمد کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ ہم نے پنجاب میں ایف پی سی سی آئی اے کے رہنماں سے ملاقات کی، حالیہ الیکشن میں مظفر گڑھ سے ہمارے ایم پی اے جیتا ہے، ڈی جی خان میں ہمارا جیتا ہوا الیکشن ہار میں تبدیل کیا گیا۔انہوں نے کہا کہ پاکستان اس وقت خطرناک دور سے...
    بالی وڈ کی نئی ایکشن فلم ’دھُرندھر‘ کا ٹریلر ریلیز ہوتے ہی سوشل میڈیا پر بحث کی بڑی وجہ بن گیا جہاں پاکستانی صارفین نے فلم میں دکھائے گئے مناظر اور مکالموں کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا ہے وہیں چوہدری اسلم کی اہلیہ نے فلم کے ایک متنازع مکالمے پر سخت برہمی کا اظہار کیا ہے۔ ان کے مطابق ٹریلر میں یہ جملہ شامل ہے کہ ’شیطان اور جن سے جو بچہ پیدا ہوتا ہے اسے چوہدری اسلم کہتے ہیں‘۔ انہوں نے کہا کہ یہ بات براہ راست شہید کی والدہ کی طرف جاتی ہے جو ایک پاکیزہ، باپردہ اور دیندار خاتون تھیں۔   View this post on Instagram   A post shared by Geo News Urdu (@geourdudottv) ...
    پاکستان میں خواتین رپورٹرز کی نمائندگی میں خطرناک کمی دیکھنے میں آئی ہے جو سنہ 2020 میں 16 فیصد تھی اب سال رواں میں گھٹ کر صرف 4 فیصد رہ گئی ہے۔ یہ بھی پڑھیں: حق کی شمع جلائے رکھنے والی صحافی زبیدہ مصطفیٰ نے بعد از مرگ بھی زندگیوں میں روشنی بھردی ڈان کے مطابق یہ اعداد و شمار گلوبل میڈیا مانیٹرنگ پروجیکٹ کی رپورٹ میں سامنے آئے ہیں جسے بدھ کے روز عکس ریسرچ سینٹر نے جاری کیا۔ گلوبل میڈیا مانیٹرنگ پروجیکٹ ایک عالمی مطالعہ ہے جو ہر 5 سال بعد ایک دن کے نیوز مواد کا جائزہ لیتا ہے۔ اس سال چوتھی بار عکس نے پاکستان کے قومی پارٹنر کی حیثیت سے ڈیٹا اکٹھا کیا۔ رپورٹ کے مطابق...
      اسلام آباد(نیوز ڈیسک) اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے ایک بار پھر اپوزیشن کو ایک بار پھرمذاکرات کا راستہ اپنانے کی تجویز دیدی۔ایاز صادق نے کہا کہ اپوزیشن آئے حکومت کے سامنے بٹھادیں گے، سیاست رہ جائے گی، پاکستان ہے تو ہم سب ہیں، وزیراعظم اور میں بھی کہ چکا مذاکرات کیلئے دروازے کھلے ہیں۔ بیٹھ کرہی بات ہوسکتی ہے لیکن اپوزیشن مایوس کر دیتی ہے۔ ایاز صادق نے کہا کہ افواج پاکستان، عدلیہ اور پاکستان مخالف چیزیں برداشت نہیں، ہمیں جن چیزوں پر فخر ہونا چاہیے ان کیخلاف ٹوئٹس کی گئیں، کیا آپ ٹارگٹ کرکے کسی کو ختم کرسکتے ہیں؟ آپ ان کوٹارگٹ کرکے بالکل بھی تنہا نہیں کرسکتے۔ میں نے کلیئر کردیا ہے ہمارے لیے یہ...
    وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے کوئٹہ میں گرین بس سروس میں توسیع اور صوبے کی خواتین کے لیے پہلی پنک بس سروس کا باقاعدہ افتتاح کر دیا۔ اس موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ بلوچستان نے کہا کہ پنک بس سروس کا آغاز چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کے وژن کی عملی تعبیر ہے، پنک اسکوٹیز کے بعد پنک بس سروس کا اجرا خواتین کے لیے باوقار، محفوظ اور سہل سفری سہولت فراہم کرنے کی جانب ایک اہم قدم ہے۔ یہ بھی پڑھیے: بلوچستان حکومت کا خواتین کے لیے پنک بس سروس شروع کرنے کا اعلان میر سرفراز بگٹی کا کہنا تھا کہ حکومت بلوچستان عوام کو جدید اور معیاری ٹرانسپورٹ کی فراہمی کے لیے...
    وزیراعظم کے کوآرڈینیٹر برائے اطلاعات و امور خیبر پختونخوا اختیار ولی خان نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی ملک کو عدم استحکام کا شکار کرنے کے ایجنڈے پر عمل پیرا ہے اور احتجاج کے نام پر فتنہ و فساد پھیلانے کی کوشش کی جا رہی ہے، حکومت نے قیدی نمبر 804 (عمران خان) کو اڈیالہ جیل سے منتقل کرنے پر سنجیدگی سے غور شروع کردیا ہے۔ اسلام آباد میں نیوز کانفرنس کرتے ہوئے اختیار ولی خان نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کے ساتھ مذاکرات کے تمام دروازے بند ہو چکے ہیں اور ملک میں عشق پاکستان اور عشق عمران میں واضح لکیر کھینچ دی گئی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی اس فوج پر حملہ آور...
    اسلام آباد: برطانیہ کی وزیر مملکت برائے بین الاقوامی ترقی بیرونس جینی چیپمین نے ڈپٹی وزیراعظم و وزیر خارجہ پاکستان سینیٹر محمد اسحاق ڈار سے وزارتِ خارجہ میں ملاقات کی۔ ملاقات میں پاکستان اور برطانیہ کے درمیان باہمی دلچسپی کے اہم شعبوں میں تعاون بڑھانے اور غزہ کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔  اسحاق ڈار نے اس موقع پر برطانیہ میں مقیم پاکستانی نژاد کمیونٹی کے کردار کو سراہتے ہوئے کہا کہ پاکستانی کمیونٹی دونوں ممالک کے درمیان ایک مضبوط پُل کا کام کرتی ہے۔
    — فائل فوٹو کراچی کے علاقے گلشن اقبال میں فلیٹ سے 3 خواتین ماں، بیٹی اور بہو کی لاشیں ملنے کا معمہ حل ہوگیا۔پولیس کے مطابق باپ اور بیٹے نے تینوں خواتین کو قتل کرنے کا اعتراف کر لیا۔ کراچی: گلشن اقبال سے3 خواتین کی لاشیں ملنے کا واقعہ،متاثرہ فیملی کے ڈیڑھ کروڑ کی مقروض ہونے کا انکشافکراچی کے علاقے گلشنِ اقبال میں فلیٹ سے 3 خواتین کی لاشیں ملنے کے واقعے کے حوالے سے پولیس نے انکشاف کیا ہے کہ متاثرہ فیملی نے ڈیڑھ کروڑ روپے سے زائد کا قرض لیا ہوا ہے۔ پولیس نے اعتراف جرم کے بعد باپ بیٹے کو گرفتار کرلیا ہے۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ملزمان نے قتل کی وجہ معاشی تنگی بتائی...
    لاہور:بانی پی ٹی آئی پر پابندی لگانے کی قرارداد پنجاب اسمبلی سے منظور کر لی گئی۔قرارداد مسلم لیگ ن کے رکن اسمبلی طاہر پرویز نے ایوان میں پیش کی. جس میں مطالبہ کیا گیا کہ ملک کے خلاف بیان بازی کرکے انتشار پھیلانے اور پاکستان کے مخالف دشمن ملک کی آلہ کار پارٹی اور اس کے بانی و لیڈر پر پابندی لگائی جائے۔قرارداد میں کہا گیا کہ جو لیڈران پاکستان کی سالمیت و استحکام کے خلاف بات کرتے ہیں. خواہ ان کا تعلق کسی بھی سیاسی و غیر سیاسی پارٹی سے ہو ان کے خلاف ملکی قانون کے مطابق کارروائی کی جائے اور ان کو قرار واقعی سزا دی جائے۔قرارداد میں کہا گیا کہ یہ ایوان پاکستان کے استحکام حفاظت...
    آئی ٹی پی کے مرکزی سیکرٹری جنرل نے کارکنان اور قوم سے اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ اس منشور کو مضبوطی سے تھامیں اور گلگت بلتستان سمیت پورے ملک میں انصاف، استحکام اور اسلامی اقدار کے فروغ کے لیے متحد رہیں۔ اسلام ٹائمز۔ اسلامی تحریک پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ ڈاکٹر شبیر حسن میثمی نے پارٹی کے پانچ نکاتی منشور کو قوم کی امیدوں اور ملک کے مستقبل کا راستہ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کی ترقی، استحکام اور وحدت کا دار و مدار آئین کی بالادستی، قانون کی حکمرانی اور ایک منصفانہ نظام کے قیام پر ہے، جب تک انصاف ہر شہری کے در تک نہیں پہنچتا، مساوات اور امن قائم نہیں ہوسکتا۔ اسلامی...
    وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ معرکۂ حق میں علما کی دعاؤں اور فیلڈ مارشل کی قیادت کی بدولت اللہ تعالیٰ نے کامیابی عطا کی۔ اسلام آباد میں قومی علما کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہماری افواج کی بے مثال کوششیں معرکۂ حق میں ہماری کامیابی کے پیچھے تھیں۔ شہدا کے لواحقین کے چہروں پر اعتماد دیکھنے کو ملتا ہے، اس سے بڑھ کر کوئی قربانی نہیں ہو سکتی۔ یہ بھی پڑھیے: علما کے جائز مسائل حل کیے جائیں گے: محسن نقوی کی مفتی منیب الرحمان سے ملاقات میں اتفاق وزیراعظم نے کہا کہ جب تک ہمارے ملک میں فرقہ واریت کا خاتمہ نہیں ہوگا اور ایک دوسرے کے پیچھے نماز ادا نہ کرنے کی تلقین...
    پاکستان کے سب سے بڑے موسیقی کے مقابلے پاکستان آئیڈل سیزن 2 کو جہاں ناظرین کی جانب سے بھرپور پذیرائی مل رہی ہے، وہیں یہ شو مختلف تنازعات کا شکار بھی ہے۔ ابتدائی طور پر ججز پینل کو تنقید کا سامنا رہا اور اب شو ایک نئے تنازعے کی زد میں ہے جس کے مرکز میں ٹاپ 16 کنٹسٹنٹ ایم ابرار شاہد ہیں۔ ایم ابرار شاہد نے سوشل میڈیا پر اعلان کیا کہ انہوں نے شو سے خود کو الگ کیا ہے اور انہیں باہر نہیں نکالا گیا۔ ان کا کہنا ہے کہ انہیں شو میں منصفانہ موقع نہیں دیا گیا۔ ان کے مطابق ان کی آواز کو اس قدر آٹوٹیون کیا جا رہا تھا کہ وہ ان کی اصل...
    پاکستان ویمنز فٹبال ٹیم کو پہلی مرتبہ فیفا سیریز میں شامل کرلیا گیا۔ پاکستان فٹبال فیڈریشن (پی ایف ایف) کے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری بیان کے مطابق فیفا نے پاکستان ویمنز فٹبال ٹیم کو فیفا سیریز میں شامل کرنے کی منظوری دے دی ہے۔ پی ایف ایف کے بیان میں کہا گیا ہے کہ فیفا سیریز میں شمولیت پاکستان میں ویمنز فٹبال کی بڑھتی ہوئی ترقی کا اعتراف ہے، اور ایک نئے دور کا آغاز ہے۔ بیان میں مزید کہا گیا کہ اس سے کھلاڑیوں کو انٹرنیشنل سطح کے مقابلے کھیلنے کو ملیں گے۔ Pakistan Women’s National Team has been accepted into the FIFA Series for the first time ever a landmark step for women’s football...
    اسلام آباد: نگران وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان جسٹس (ر) یار محمد نے کہا ہے کہ پائیدار ترقی کیلئے این ایف سی فارمولے کے تحت حصہ ضروری ہے۔ اپنے بیان میں نگران وزیر اعلیٰ نے کہا کہ وزیر اعظم سے این ایف سی شیئر کیلئے خصوصی درخواست کی جائے گی، محکمہ پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ صوبے کی ترقی میں کلیدی کردار ادا کرتا ہے۔ ٹارگٹڈ منصوبوں کی بروقت تکمیل یقینی بنائی جائے۔ جسٹس (ر) یار محمد نے کہا کہ ترقیاتی منصوبوں کی مانیٹرنگ جدید خطوط پر کی جائے، عوام تک ترقی کے ثمرات پہنچانے کیلئے معیار اور رفتار بہتر بنائیں۔ بجلی بحران کے مستقل حل کیلئے زیر تعمیر پاور منصوبوں کی بلاتعطل ریلیز یقینی بنائیں۔ انہوں نے ناقص فزیبلٹی اور غلط PC-1 بنانے والے افسران کیخلاف سخت...
    لاہور: وزیراعظم محمد شہباز شریف کی خصوصی ہدایت پر فلسطینی بہن بھائیوں کے لئے 100 ٹن امدادی سامان خصوصی پرواز کے ذریعے روانہ کردیا گیا۔ وزیراعظم کے معاون خصوصی طلحہ برکی نے اپنی قیادت میں این ڈی ایم اے کے زیر انتظام علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے امدادی سامان کی کھیپ روانہ کی جس میں ادویات، خیمے، کمبل اور پانی کے کین شامل ہیں۔ طلحہ برکی کے مطابق پاکستان نے غزہ کے لئے مجموعی طورپر 26 امدادی کھیپیں روانہ کی ہیں، فلسطینی عوام کی ضروریات کو مدنظر رکھتے ہوئے مجموعی طور پر 2527 ٹن امدادی سامان روانہ کیا جا چکا ہے۔ انکا کہنا تھا کہ مسلسل امدادی کوششیں ہمارے غیر متزلزل عزم اورتمام ملکی اوربین الاقوامی فلاحی اداروں کے ساتھ...
    مراکش کے شہر فاس میں دو رہائشی عمارات منہدم ہونے سے کم از کم 19 افراد جاں بحق اور 16 زخمی ہوگئے۔ ریاستی خبررساں ادارے کے مطابق حادثہ شمال مشرقی علاقے المستقبل میں پیش آیا جہاں ایک دوسرے سے منسلک چار منزلہ دو عمارتیں اچانک زمین بوس ہوگئیں۔ مقامی حکام کا کہنا ہے کہ ان عمارتوں میں آٹھ خاندان مقیم تھے، جن میں سے اکثر ملبے تلے دب گئے۔ واقعے کے فوراً بعد ریسکیو ٹیموں، پولیس اور دیگر اداروں نے امدادی کارروائیاں شروع کردیں۔ زخمیوں کو فاس کے مقامی اسپتال منتقل کردیا گیا جبکہ علاقے میں سرچ آپریشن تاحال جاری ہے تاکہ مزید پھنسے ہوئے افراد کو بچایا جاسکے۔ حکام کے مطابق عمارتیں کیوں گریں، اس کی وجہ تاحال...
    الیکشن کمیشن نے وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی کی کوئٹہ میں بلدیاتی انتخابات کے التوا کی درخواست مسترد کر دی ہے۔ الیکشن کمیشن کے تحریری فیصلے کے مطابق کوئٹہ میں بلدیاتی انتخابات شیڈول کے مطابق 28 دسمبر کو ہوں گے۔ بلوچستان حکومت آئین کے مطابق الیکشن کمیشن اور دیگر متعلقہ اداروں کی مکمل معاونت کرے گی۔ فیصلے میں واضح کیا گیا ہے کہ انتخابات کے دوران سکیورٹی کے فول پروف انتظامات کیے جائیں، تاکہ ووٹرز، امیدواروں اور پولنگ عملے کی حفاظت یقینی بنائی جا سکے اور کوئٹہ میں بلا تعطل اور پُرامن پولنگ ہو۔ تاہم، ممبر الیکشن کمیشن بلوچستان شاہ محمد نے اختلافی نوٹ میں کہا کہ کوئٹہ میں سخت سردی کے باعث ووٹر ٹرن آؤٹ کم ہو سکتا ہے اور...
    بلوچستان کے ضلع موسیٰ خیل میں دکان میں چوری کے شبے پر پیش آنے والا ایک غیر معمولی واقعہ سامنے آیا ہے، جہاں مقامی جرگے نے الزام کی سچائی جانچنے کے لیے 8 افراد کو دہکتے ہوئے انگاروں پر چلنے کا حکم دیا۔ حیران کن طور پر ان میں سے کوئی بھی شخص زخمی نہیں ہوا۔ ضلع انتظامیہ نے اس واقعے کا سخت نوٹس لیتے ہوئے جرگے میں شامل 7 افراد کے خلاف مقدمہ درج کردیا ہے۔ پولیس کے مطابق ایک جرگہ رکن کو گرفتار کرلیا گیا ہے جبکہ دیگر کی گرفتاری کے لیے چھاپے جاری ہیں۔ یہ واقعہ علاقے میں رائج غیرقانونی اور غیر انسانی روایتی طریقوں پر ایک بار پھر سوالات اٹھا رہا ہے، جب کہ مقامی حکام...
    گلگت: گلگت بلتستان کے نگران وزیراعلیٰ جسٹس (ر) یار محمد کی زیر صدارت پاور کمیٹی کے اجلاس میں اسپیشل لائنیں فوری ختم کرنے کا حکم دیتے ہوئے سرکاری ملازمین دو ہفتوں میں گھروں پر میٹرز نصب کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ نگران وزیر اعلی گلگت بلتستان جسٹس (ر) یار محمد کی زیر صدارت پاور اسٹیئرنگ کمیٹی کا اہم اجلاس ہوا اور نگراں وزیراعلیٰ نے اسپیشل لائنوں کے فوری خاتمے کا حکم دیا اور گلگت بلتستان میں لوڈشیڈنگ کم کرنے کے لیے فوری اقدامات کی ہدایت کی۔ اجلاس میں نگران وزیر اعلیٰ جسٹس (ر) یارمحمد نے کہا کہ غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ ہرگز نہ کی جائے اور مقررہ شیڈول کے مطابق بجلی کی فراہمی یقینی بنائی جائے۔ وزیر...
    وفاقی وزیر ریلوے حنیف عباسی نے دعویٰ کیا ہے کہ محکمہ ریلوے میں روزانہ کی آمدن پچھلے 30 سال کا ریکارڈ توڑ رہی ہے۔ اپنے ویڈیو پیغام میں وزیر ریلوے نے کہا کہ پچھلے 8 ماہ میں ریلوے میں اصلاحات کے باعث روزانہ آمدن میں غیر معمولی اضافہ ہوا ہے۔ ریلوے کی اصلاحات کے نتیجے میں مسافر اور فریٹ آمدنی میں غیر معمولی اضافہ ہوا ہے۔ وزیر ریلوے نے کہا کہ گزشتہ 15 دنوں سے روزانہ 300 ملین روپے کی آمدنی حاصل ہو رہی ہے۔ محمد حنیف عباسی نے کہا کہ ریلوے کی جدیدکاری اور اصلاحات کے عمل کے تحت پورے پاکستان میں ریلوے ڈیجیٹائز کیا جا چکا ہے، پاکستان ریلوے ترقی کی راہ پر گامزن ہے۔ انہوں نے...
    کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما نے کہا کہ 7 دسمبر کو کلچر ڈے کے نام پر ریاستی قانون کو پامال کیا گیا، ثابت کیا گیا کہ 7 دسمبر کو سندھو دیش قائم کیا گیا، کئی لوگوں کو زخمی کیا گیا، وہاں پولیس مقابلہ ہوا، یہ خوفناک اور خطرناک عمل تھا۔ اسلام ٹائمز۔  ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما اور ممبر قومی اسمبلی فاروق ستار کا کہنا ہے 7 دسمبر کو سندھی کلچر ڈے کے نام پر کراچی کی شاہراہوں پر ریاست کے اندر ریاست قائم کی گئی۔ اپوزیشن لیڈر سندھ اسمبلی علی خورشیدی اور دیگر پارٹی رہنماؤں کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے فاروق ستار کا کہنا تھا سندھی کلچر ڈے کے نام...
    عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے اپنی تازہ معاشی جائزہ رپورٹ میں پاکستان میں آنے والے مہینوں کے دوران مہنگائی میں اضافے کا امکان ظاہر کیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق آئی ایم ایف نے گزشتہ 2 سال کی معاشی کارکردگی اور موجودہ مالی سال کی تفصیلی معاشی پیش گوئیاں جاری کی ہیں۔ یہ بھی پڑھیں: آئی ایم ایف پاکستان کو ایک ارب ڈالر دینے پر رضامند، اعلامیہ جاری ادارے کا کہنا ہے کہ ملک میں مہنگائی کی شرح اس وقت 4.5 فیصد ہے جو رواں مالی سال کے دوران بڑھ کر 6.3 فیصد تک پہنچ سکتی ہے، جبکہ جون 2026 تک یہ شرح 8.9 فیصد تک جانے کا امکان ہے۔ The International Monetary Fund has warned that inflation in Pakistan...
    کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما نے کہا کہ 7 دسمبر کو کلچر ڈے کے نام پر ریاستی قانون کو پامال کیا گیا، ثابت کیا گیا کہ 7 دسمبر کو سندھو دیش قائم کیا گیا، کئی لوگوں کو زخمی کیا گیا، وہاں پولیس مقابلہ ہوا، یہ خوفناک اور خطرناک عمل تھا۔ اسلام ٹائمز۔ متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کے رہنما فاروق ستار کا کہنا ہے کہ 7 دسمبر کو سندھی کلچر ڈے کے نام پر کراچی کی شاہراہوں اور مختلف مقامات پر ریاست کے اندر ایک ریاست قائم کی گئی۔ کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سرکاری اور نجی املاک کو نقصان پہنچایا گیا، ملک دشمنی کا اظہار...
    فائل فوٹو افغانستان کی پاکستان کے ذریعے تجارت 2 ماہ سے معطل ہے جس کے باعث افغان تاجروں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔افغان میڈیا کے مطابق افغان برآمدات و درآمدات کے لیے کراچی بندرگاہ تیز اور کم خرچ راستہ ہے اور کابل سے کراچی تک مال کی ترسیل 3 سے 4 دن میں ہوجاتی ہے۔افغان ٹی وی رپورٹ کے مطابق کابل سے کراچی تک ایک کنٹینر کی اوسط لاگت تقریباً 2 ہزار ڈالر ہے جبکہ چاہ بہار سے کابل کا سفر 7 سے 8 دن میں مکمل ہوتا ہے اور اس کی لاگت اوسطاً 4 ہزار ڈالر فی کنٹینر ہے۔ افغان طالبان حکومت کا تاجروں کو پاکستان کیساتھ تجارت ختم کرنے کا حکم کابلافغان طالبان حکومت کا افغانی تاجروں...
    ویب ڈیسک : کوئٹہ میں خواتین کو محفوظ، آرام دہ اور معیاری سفری سہولیات فراہم کرنے کیلئے بلوچستان حکومت کی جانب سے پہلی بار پنک بس سروس کا آغازکردیا گیا۔  پنک بس سروس کا افتتاح بلوچستان کے وزیر اعلیٰ میر سرفراز بگٹی نے کیا۔ سرکاری حکام کے مطابق پنک اور گرین بسیں کچلاک سے سونا خان چوک تک چلائی جائے گی۔ وزیراعلیٰ میر سرفراز بگٹی نے پنک بس سروس کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یہ نظام نہ صرف خواتین کے لیے سہولت ہے بلکہ صوبے کے جدید سفری ڈھانچے کی جانب ایک اہم قدم بھی ہے۔ پنجاب نے تمام صوبوں سے زیادہ 16.5 ملین ایکڑ گندم کی ریکارڈ بوائی کر لی انہوں نے مزید...
    ویب ڈیسک : نیشنل سیونگز نے 40ہزار روپے کے پریمیم پرائز بانڈ کے نتائج کا اعلان آج (10 دسمبر 2025 کو) کر دیا ہے جو رواں سال کی آخری قرعہ اندازی ہے۔  بدھ کے روز سنٹرل ڈائریکٹوریٹ آف نیشنل سیونگز نے 40ہزارروپے کے پریمیم پرائز بانڈ کی قرعہ اندازی کے مکمل نتائج جاری کیے جو 10 دسمبر 2025 کو منعقد ہوئی تھی۔ یہ اس بلند قدر والے بانڈ کی سال کی آخری قرعہ اندازی تھی جس کے نتائج کا ملک بھر کے سرمایہ کار بے چینی سے انتظار کر رہے تھے کیونکہ 40ہزار روپے کا بانڈ اپنی بڑی انعامی رقم کی وجہ سے ہمیشہ مقبول رہا ہے۔ پنجاب نے تمام صوبوں سے زیادہ 16.5 ملین ایکڑ گندم کی ریکارڈ...
    عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے پاکستان میں مہنگائی میں اضافےکا خدشہ ظاہر کردیا۔آئی ایم ایف نےگزشتہ 2 سال کی معاشی کارکردگی سمیت رواں مالی سال کی معاشی پروجیکشنزبھی جاری کردیں۔آئی ایم ایف کا کہنا ہے کہ پاکستان میں مہنگائی کی شرح 4.5 فیصد سے 6.3 فیصد تک پہنچ سکتی ہے، جون2026 میں مہنگائی بڑھنےکی شرح 8.9 فیصدتک پہنچ سکتی ہے جب کہ مہنگائی کی شرح جون 2025 میں 3.2 فیصد تھی۔آئی ایم ایف کے مطابق رواں مالی سال معاشی ترقی کی شرح 3.2 فیصد پہنچنے کا امکان ہے، پاکستان میں بیروزگاری کی شرح 8 فیصد سےکم ہوکر 7.5 فیصد تک پہنچ سکتی ہے، مالی سال 2026 میں معیشت میں ٹیکسوں کاحصہ 16.3 فیصد تک پہنچنے کی توقع ہے۔عالمی...
    پاکستان کی جانب سے گزشتہ دو ماہ سے تجارت معطل ہونے کے باعث افغان تاجروں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔افغان میڈیا کے مطابق افغان برآمدات و درآمدات کیلئے کراچی بندرگاہ تیز اور کم خرچ راستہ ہے، کابل سے کراچی تک مال کی ترسیل 3 سے 4 دن میں ہوتی ہے، کابل سے کراچی تک ایک کنٹینر کی اوسط لاگت تقریباً 2 ہزار ڈالر ہے۔آمو ٹی وی کے مطابق چاہ بہار سےکابل کا سفر 7 سے 8 دن میں مکمل ہوتا ہے اور چاہ بہار سےکابل لاگت اوسطاً 4 ہزار ڈالر فی کنٹینر ہے، چاہ بہار کراچی کے مقابلے میں تقریباً 4 دن زیادہ وقت طلب اور لاگت دگنی ہے۔افغان میڈیا کے مطابق شمالی راستوں سے افغانستان...
    پاکستان ورچوئل اثاثہ جات ریگولیٹری اتھارٹی (PVARA) کے چیئرمین بلال بن ثاقب نے بٹ کوائن مینا 2025 کانفرنس میں کہا کہ پاکستان بٹ کوائن اور ڈیجیٹل اثاثوں کو قیاس آرائی نہیں بلکہ مستقبل کی معیشت اور انفرا اسٹرکچر کا حصہ سمجھتا ہے۔انہوں نے بتایا کہ پاکستان نوجوانوں کو عالمی ڈیجیٹل معیشت میں معمار کے طور پر دیکھتا ہے، اور 240 ملین آبادی والے ملک کے لیے روایتی معاشی ماڈلز کافی نہیں رہے۔بلال بن ثاقب کے مطابق حکومت کرپٹو مارکیٹ کو ریگولیٹ کرنے، عبوری لائسنسنگ دینے اور محفوظ سرمایہ کاری کا ماحول بنانے کے لیے تیز اقدامات کر رہی ہے۔ پاکستان چاہتا ہے کہ ڈیجیٹل اثاثوں کی سرگرمیاں زیرِ زمین رہنے کے بجائے قانونی دائرے میں آئیں تاکہ صارفین کا تحفظ...
    افغانستان کی معیشت، تجارت اور برآمدات طالبان حکومت کے غیر لچکدار فیصلوں اور غیر سنجیدہ حکمتِ عملی کے باعث شدید دباؤ کا شکار ہو گئی ہیں۔ افغان میڈیا آمو ٹی وی کے مطابق پاکستان کے ساتھ تجارتی راستوں کی مسلسل بندش اور متبادل مہنگے روٹس کے استعمال نے نہ صرف کاروباری طبقے کو بحران میں دھکیل دیا ہے بلکہ ملکی معیشت کو بھی شدید نقصان پہنچایا ہے۔ رپورٹ کے مطابق افغانستان کے لیے کراچی بندرگاہ ہمیشہ سے سب سے سستا، محفوظ اور تیز ترین تجارتی راستہ رہی ہے، جہاں کابل سے مال کی ترسیل صرف 3 سے 4 دن میں مکمل ہوتی ہے اور ایک کنٹینر کی اوسط لاگت 2,000 ڈالر بتائی جاتی ہے۔ اس کے مقابلے میں ایران...
    امریکا کے ایگزم بینک کا پاکستان کےلیے 1.25 ارب ڈالر کی مالی معاونت کا اعلان WhatsAppFacebookTwitter 0 10 December, 2025 سب نیوز امریکہ کے ایگزم بینک نے پاکستان میں کان کنی کے منصوبوں کے لیے 1.25 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کی منظوری دے دی ہے۔ پاکستان میں امریکا کی ناظم الامور نیٹلی بیکر نے خصوصی پیغام میں کہا کہ آنے والے برسوں میں ریکوڈیک مائن کی تعمیراور چلانے کے لیے درکار اعلیٰ معیار کے امریکی مائننگ آلات اور خدمات کی مد میں ایگزم کی منصوبہ جاتی فنانسنگ دو ارب ڈالر تک ہوجائے گی۔نیٹلی بیکر نے کہا کہ یہ مالی معاونت امریکی اور پاکستانی شراکت داری کو مضبوط بنائے گی اور بالخصوص بلوچستان میں معاشی سرگرمیوں میں نمایاں اضافہ...
    کراچی کے علاقے گلشن اقبال کے فلیٹ سے 3 خواتین کی لاشیں ملنے کے واقعے کی تحقیقات جاری ہیں اور تاحال خواتین کی موت کی وجہ سامنے نہیں آ سکی ہے۔پولیس کی تفتیش میں یہ بات سامنے آئی کہ گھر کے سربراہ محمد اقبال کی جانب سے اطلاع دی گئی تھی اور ابتدائی طور پر یہ چیز سامنے آئی کہ گھر میں گیس بھرنے کی وجہ سے خواتین کی موت واقع ہوئی لیکن جب پوسٹ مارٹم کیا گیا تو پتہ چلا کہ ایک لاش پولیس کو اطلاع ملنے والے روز سے بھی دو روز پرانی تھی۔حکام کے مطابق گھر سے یاسین نامی شخص بھی نیم بے ہوشی کی حالت میں ملا تھا جسے اسپتال منتقل کیا گیا، جب گھر کے...
    ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما اور ممبر قومی اسمبلی فاروق ستار نے کہا ہے کہ 7 دسمبر کو سندھی کلچر ڈے کے نام پر کراچی کی شاہراؤں پر ریاست کے اندر ریاست قائم کی گئی، سرکاری اور نجی املاک کو نقصان پہنچایا گیا۔ اپوزیشن لیڈر سندھ اسمبلی علی خورشیدی اور دیگر پارٹی رہنماؤں کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے فاروق ستار کا کہنا تھا سندھی کلچر ڈے کے نام پر کراچی کی شاہراہوں اور مختلف مقامات پر ہنگامہ آرائی، بلوہ اور تشدد کے واقعات ہوئے، سرکاری اور نجی املاک کو نقصان پہنچایا گیا، ملک دشمنی کا اظہار کیا گیا، اسلحہ لہرا لہرا کر دکھایا گیا، یہ افسوسناک اور شرمناک عمل تھا، جس کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے۔ فاروق...
    اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ (آئی ایم ایف)  نے کہا ہے کہ پاکستان میں مہنگائی میں اضافے کا امکان ہے، مہنگائی کی شرح 4.5 فیصد سے 6.3 فیصد تک پہنچ سکتی ہے۔ روزنامہ جنگ کے مطابق آئی ایم ایف نے کہا کہ جون 2026 میں مہنگائی بڑھنے کی شرح 8.9 فیصد تک پہنچ سکتی ہے، مہنگائی کی شرح جون 2025 میں 3.2 فیصد تھی۔ آئی ایم ایف نے گزشتہ 2 سال کی معاشی کارکردگ اور رواں مالی سال کی معاشی پروجیکشنز بھی جاری کر دیں۔ انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ کا کہنا ہے کہ رواں مالی سال معاشی ترقی کی شرح 3.2 فیصد پہنچنے کا امکان ہے، پاکستان میں بیروزگاری کی شرح 8 فیصد سے کم ہو کر 7.5 فیصد...
     ویب ڈیسک :سابق نگران وفاقی وزیر تجارت و صنعت ڈاکٹر گوہر اعجاز نے مہنگے پاور پلانٹس کا معاملہ اٹھا دیا ۔    گوہر اعجاز نے کہا کہ حکومت نے مہنگے ونڈ اور کول پاور پلانٹس کے ساتھ دوبارہ مذاکرات شروع نہیں کیے ،پوری قوم مہنگے متبادل بجلی معاہدوں کی قیمت چکا رہی ہے جبکہ سستے تھرمل پاور پلانٹس سے بجلی پیدا نہیں کی جا رہی۔  چیئرمین ایکنامک پالیسی اینڈ بزنس ڈویلپمنٹ گوہر اعجاز نے مہنگے پاور پلانٹس کے معاہدوں پر نظر ثانی کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ بجلی کے مہنگے معاہدوں پر تاحال عملدرآمد جاری ہے۔ پنجاب نے تمام صوبوں سے زیادہ 16.5 ملین ایکڑ گندم کی ریکارڈ بوائی کر لی   گوہر اعجاز نے کہا...
    —فائل فوٹو محمود خان اچکزئی کی صدارت میں اپوزیشن جماعتوں کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس ہوا جس میں قومی اسمبلی سے اپوزیشن ارکان پارلیمانی پارٹی شریک ہوئے۔تحریک تحفظ آئین پاکستان کی جانب سے جاری کیے گئے اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ اجلاس میں ملکی سیاسی، آئینی، پارلیمانی صورتحال اور وفاق کو درپیش چیلنجز پر تبادلہ خیال کیا گیا۔اعلامیے کے مطابق تحریک تحفظ آئین کے زیر اہتمام 20 اور21 دسمبر کو ’قومی مشاورتی کانفرنس‘ ہوگی، اجلاس میں بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کی منتظر بہنوں پر تشدد کی مذمت کی گئی۔ ہمیں مانئس کرنے کی کوشش کی گئی تو یہ بھی نہیں رہیں گے: بیرسٹر گوہربیرسٹر گوہر کا کہنا ہے کہ رات کو اڈیالہ جیل کے باہر بانی کی بہنوں...
    —فائل فوٹو وزیر اعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی کی بلدیاتی الیکشن کے التوا کی درخواست مسترد کر دی گئی۔الیکشن کمیشن نے الیکشن التوا کی درخواست پر تحریری فیصلہ جاری کرتے ہوئے کہا کہ کوئٹہ میں بلدیاتی انتخاب شیڈول کے مطابق ہو گا۔ الیکشن کمیشن نے ہدایت کی ہے کہ بلوچستان حکومت آئین کے مطابق الیکشن کمیشن اور دیگر اداروں کی معاونت کرے، سیکورٹی کے فول پروف انتظامات کیے جائیں۔ کوئٹہ میں بلدیاتی انتخابات ملتوی کروانے کیلئے وزیر اعلیٰ بلوچستان کی درخواستکوئٹہ میں بلدیاتی انتخابات ملتوی کروانے کے لیے الیکشن کمیشن میں درخواست دائر کر دی گئی۔ درخواست وزیر اعلیٰ بلوچستان کی جانب سے دائر کی گئی ہے۔ تحریری فیصلے میں کہا گیا ہے کہ تمام اداروں کی ہر ممکنہ معاونت کی...
    ارجنٹائن میں پرو ہاکی لیگ کے پہلے میچ میں دفاعی چیمپئن نیدرلینڈز نے پاکستان کو دو کے مقابلے میں پانچ گول سے شکست دے دی۔ تفصیلات کے مطابق سان ٹائیگو ہاکی اسٹیڈیم میں پاکستان اور نیدرلینڈز کا آمنا سامنا ہوا۔ پہلےہاف میں پاکستان نے نویں منٹ میں حنان شاہد کے گول کے ذریعے سبقت حاصل کی لیکن تین منٹ بعد نیدرلینڈز نے نہ صرف مقابلہ برابر کردیا بلکہ پندرویں منٹ میں مقابلہ دو ایک کردیا۔ اٹھارہویں منٹ میں سفیان خان نے پنالٹی کارنرپر گول کرکے مقابلہ دو دو کردیا۔ نیدرلینڈز نے اس کے بعد مزید 3 گول کرکے یہ مقابلہ 3 گول کے فرق سے اپنے نام کرلیا۔ ???????????????? ????????????????: ???????????????????????????????????????????? ???? – ???? ???????????????????????????????? Defending champions Netherlands start...
     طاہر جمیل:پاکستان اور ترکیہ کے درمیان ہنر، روزگار اور تجارتی تعاون کو مضبوط بنانے کے لیے حالیہ دنوں میں اہم پیش رفت ہوئی ہے۔ اس سلسلے میں ترکش کمپنی ساہفیر دانش مین لک کے نمائندگان نے آذربائیجان ٹریڈ ہاؤس کا دورہ کیا۔ دورے کے دوران وفد کی ملاقات ٹریڈ ہاؤس کے صدر عدیل شجاع بٹ، عاطف جاوید اور جنید انجم سے ہوئی، جبکہ ترک کمپنی کے سی ای او سرکان یلدرم اور ایمرہ ایلگن نے بھی شرکت کی ,وفد کو ادارے کے مختلف شعبوں اور وژن پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ پنجاب نے تمام صوبوں سے زیادہ 16.5 ملین ایکڑ گندم کی ریکارڈ بوائی کر لی وفد نے آذربائیجان ٹریڈ ہاؤس کے کردار کو پاکستان اورترکیہ تعاون کے...
    وزیراعظم کے معاون خصوصی طلحہ برکی نے کہا کہ پاکستان نے غزہ کیلئے 26 مرتبہ امدادی کھیپ روانہ کی اور فلسطینیوں کی ضروریات کے تحت 2 ہزار 527 ٹن امدادی سامان روانہ کیا جا چکا ہے۔ انہوں نے کہا کہ امدادی کوششیں ہمارے غیر متزلزل عزم اور فلاحی اداروں سے اشتراک کی عکاسی ہے۔ جبکہ تمام فلاحی ادارے بالخصوص الخدمت فاؤنڈیشن بھی داد کی مستحق ہے۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان کی جانب سے فلسطینیوں کیلئے 100 ٹن امدادی سامان روانہ کر دیا گیا۔ نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) کے زیرانتظام علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے امدادی سامان روانہ کیا گیا۔ امدادی سامان میں ادویات، خیمے، کمبل اور پانی کے کین شامل ہیں۔ وزیراعظم کے معاون خصوصی طلحہ برکی...
    پاکستان تحریک انصاف نے عالمی یومِ انسانی حقوق کے موقع پر اپنے سخت موقف کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ دنیا تو انسانی حقوق کا عالمی دن منا رہی ہے، لیکن پاکستان میں یہ دن ایسے وقت آیا ہے جب موجودہ حکومت کے ساڑھے 3 سالہ دور میں انسانی حقوق کی پامالی اپنی انتہا کو پہنچ چکی ہے۔ پارٹی کے مطابق آئین میں درج بنیادی حقوق کو دانستہ اور منصوبہ بندی کے تحت نظرانداز کیا جا رہا ہے۔ بنیادی حقوق کی مسلسل خلاف ورزی پی ٹی آئی کے مطابق پاکستان کا آئین شہری آزادیوں، قانون کی حکمرانی اور انسانی وقار کی ضمانت دیتا ہے، مگر موجودہ دورِ حکومت میں بنیادی انسانی حقوق کو منظم طریقے سے پامال کیا گیا...
    چینی کمپنی نے پاکستان میں بڑے پیمانے پر سولر پینل مینوفیکچرنگ پلانٹ قائم کرنے میں دلچسپی کا اظہار کیا ہے تاکہ ملکی ضرورت کے ساتھ ساتھ برآمدات کو بھی فروغ دیا جا سکے۔ وفاقی وزیر برائے سرمایہ کاری قیصر احمد شیخ نے چین کی ہیبی جوہانگ انرجی ٹیکنالوجی گروپ کمپنی لمیٹڈ کی ایک وفد کے ساتھ ملاقات کی۔ چینی وفد کی قیادت چیئرمین وانگ جیانبن نے کی اور پاکستان میں سولر انرجی سمیت دیگر ہائی ٹیک شعبوں میں اربوں ڈالر کی سرمایہ کاری کی اپنی دلچسپی ظاہر کی۔ یہ بھی پڑھیں: کیا درجہ حرارت میں کمی سولر پینلز کی قیمتیں نیچے لے آئی؟ وزیر قیصر احمد شیخ نے اس تجویز کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ ’یہ پاکستان میں سرمایہ کاری...
    ( ویب ڈیسک )الیکشن کمیشن نے وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی کی کوئٹہ میں بلدیاتی الیکشن کے التوا کی درخواست مسترد کر دی۔  الیکشن کمیشن نے وزیراعلیٰ بلوچستان کی الیکشن التوا کی درخواست پر تحریری فیصلہ جاری کرتے ہوئے کہا کہ کوئٹہ میں بلدیاتی انتخاب شیڈول کے مطابق ہوگا، بلدیاتی انتخابات کیلئے پولنگ 28 دسمبر کو ہو گی۔  الیکشن کمیشن کے فیصلے میں کہا گیا ہے کہ بلوچستان حکومت آئین کے مطابق الیکشن کمیشن اور دیگر اداروں کی معاونت کرے، تمام اداروں کی ہر ممکنہ معاونت کی جائے جنہیں کوئٹہ میں بلدیاتی انتخابات کی ذمہ داری سونپی گئی۔ پنجاب نے تمام صوبوں سے زیادہ 16.5 ملین ایکڑ گندم کی ریکارڈ بوائی کر لی   تحریری حکمنامے میں کہا گیا...
    اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )وزیراعظم کے کوآرڈینیٹر اختیار ولی کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی ملک کو عدم استحکام کا شکار کرنے کے ایجنڈے پر عمل پیرا ہے، احتجاج کے نام پر فتنہ فساد کی کوشش کی جارہی ہے۔ مقامی ویب سائٹ جنگ نیوز کے مطابق اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کے لوگ چاہتے ہیں قیدی کو اڈیالہ سے منتقل کر دیا جائے، حکومت بھی اس پر غور کر رہی ہے۔ اختیار ولی کا کہنا ہے کہ خیبر پختونخوا میں صوبائی حکومت اور دہشت گردوں کا گٹھ جوڑ ہے، اسمگلروں نے تحریک انصاف کی چھتری تلے پناہ لے رکھی ہے۔وزیراعلیٰ کے پی کے رشتہ دار منشیات کے کاروبار...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی: ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما اور ممبر قومی اسمبلی فاروق ستار نے کہا ہے کہ 7 دسمبر کو سندھی کلچر ڈے کے نام پر کراچی کی شاہراؤں پر ایک “ریاست کے اندر ریاست” قائم کی گئی۔فاروق ستار نے پریس کانفرنس میں کہا کہ اس دن ہنگامہ آرائی، بلوہ اور تشدد کے واقعات پیش آئے، سرکاری اور نجی املاک کو نقصان پہنچایا گیا اور اسلحہ بھی لہرا کر دکھایا گیا۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ عمل ملک دشمنی پر مبنی تھا اور اس کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے۔رہنما ایم کیو ایم پاکستان نے الزام لگایا کہ ریلی کے شرکا نے گورنر سندھ کے خلاف غلیظ زبان استعمال کی اور گورنر ہاؤس تک پہنچ کر...
    الیکشن کمیشن نے بلوچستان میں بلدیاتی انتخابات سےمتعلق درخواستوں پرفیصلہ سنادیا،جاری فیصلے میں کہاگیا ہےکہ انتخابات مؤخرکرنےکی وجوہات قانونی طورپرقابل قبول نہیں۔ پولنگ 28 دسمبرکو ہی ہوگی۔ وزیراعلیٰ بلوچستان اور گورنر کی طرف سے مقامی حکومت کے انتخابات مؤخر کرنے کی درخواستیں الیکشن کمیشن کو موصول ہوئی تھیں۔ تاہم کمیشن نے دونوں درخواستیں مسترد کر دی ہیں اور انتخابات کا شیڈول برقرار رکھنے کا اعلان کیا ہے۔ فیصلےمیں کہاگیاکہ حالات وواقعات کےباوجودآئینی ذمہ داری پوری کرناضروری ہے،کوئٹہ میں بلدیاتی حلقہ بندیوں کاعمل 2مرتبہ مکمل کیاجاچکا ہے، اعتراضات کا فیصلہ بھی ہوچکا، ہائیکورٹ بھی درخواستیں خارج کرچکا۔ الیکشن کمیشن نےمؤقف اختیارکیا کہ آئین کے تحت بلدیاتی انتخابات مؤخر کرنا ممکن نہیں،سپریم کورٹ کہہ چکی کہ انتخابی معاملات پرحکم دینا ہمارا...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">پرو لیگ ہاکی ٹورنامنٹ میں پاکستان ٹیم کو اپنے پہلے گروپ میچ میں نیدرلینڈز کے ہاتھوں 5-2 سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔پاکستان کی جانب سے پہلا گول حنان شاہد نے کیا جبکہ دوسرا گول سفیان خان نے پنلٹی کارنر کے ذریعے اسکور کیا۔ میچ کے آغاز میں پاکستان نے اچھی کارکردگی دکھائی اور ابتدائی برتری حاصل کی، مگر نیدرلینڈز نے آخری 15 منٹ میں میچ پر مکمل کنٹرول حاصل کر لیا اور پاکستان کی واپسی کے امکانات ختم کر دیے۔کھیل کے بہترین کھلاڑی کا ایوارڈ نیدرلینڈز کے تجمین راینگا نے حاصل کیا۔ انہوں نے کہا کہ میچ میں ابتدا میں ہمیں وقت لگا لیکن بعد میں اپنی کارکردگی بہتر کی اور تین پوائنٹس حاصل کیے۔پاکستان ہاکی ٹیم...
    لاہور: لاہور ہائیکورٹ نے پاکستان میں کم از کم تنخواہ ایک ہزار ڈالر کے مساوی کرنے کی آئینی درخواست ناقابل سماعت قرار دیکر مسترد کردی۔ چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس عالیہ نیلم نے فہمید نواز انصاری ایڈووکیٹ کی درخواست پر سماعت کی جس میں وزیراعظم سمیت دیگر  کو فریق بنایا گیا تھا۔  عدالت نے رجسٹرار آفس کے اعتراض کو برقرار رکھتے ہوئے کہا کہ آپ کی درخواست ہائیکورٹ میں قابلِ سماعت نہیں، درخواست کو داخل دفتر کرنے کیلئے حکم جاری کیا جانا ضروری ہے۔  چیف جسٹس نے کہا کہ درخواست میں کچھ چیزوں کو آپ یہاں چیلنج نہیں کرسکتے۔ درخواست گزار نے درخواست مین موقف اختیار کیا کہ پاکستان برطانوی کالونی رہا ہے اور وہی قوانین یہاں پر...
    معروف اداکارہ، میک اَپ آرٹسٹ اور سوشل میڈیا انفلوئنسر زویا ناصر نے دوبارہ محبت نہ کرنے کی وجہ بتا دی۔ زویا ناصر نے طویل عرصے بعد اپنی ذاتی زندگی اور رشتوں کے بارے میں کھل کر گفتگو کی ہے، ان کے والد نصیر ادیب پاکستان فلم انڈسٹری کا بڑا نام ہیں، وہ اپنی فطری اداکاری کے باعث کئی مقبول پروجیکٹس میں پہچانی جاتی ہیں۔ گزشتہ برسوں میں زویا ناصر کی کنٹینٹ کریئیٹر کرسچن بیٹزمین کے ساتھ منگنی اور پھر علیحدگی نے خاصی توجہ حاصل کی تھی، بیٹزمین کے پاکستان اور اسلام کے خلاف متنازع تبصروں کے بعد دونوں نے راستے جدا کر لیے تھے۔ ایک پوڈکاسٹ میں گفتگو کرتے ہوئے زویا ناصر نے بتایا کہ میں اس وقت اپنی...
    اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)الیکشن کمیشن نے سابقہ الیکشن شیڈول برقرار رکھتے ہوئے کوئٹہ میں بلدیاتی انتخابات ملتوی کرنے کی صوبائی حکومت کی درخواستیں مسترد کردیں۔ نجی ٹی وی سما نیوز کے مطابق الیکشن کمیشن نے بلوچستان میں بلدیاتی انتخابات سےمتعلق درخواستوں پرفیصلہ سنادیا،جاری فیصلے میں کہاگیا ہےکہ انتخابات مؤخرکرنےکی وجوہات قانونی طورپرقابل قبول نہیں۔ پولنگ 28 دسمبرکو ہی ہوگی۔ فیصلےمیں کہاگیاکہ حالات وواقعات کےباوجودآئینی ذمہ داری پوری کرناضروری ہے،کوئٹہ میں بلدیاتی حلقہ بندیوں کاعمل 2مرتبہ مکمل کیاجاچکا ہے،اعتراضات کافیصلہ بھی ہوچکا،ہائیکورٹ بھی درخواستیں خارج کرچکا۔ قومی اسمبلی میں اپوزیشن اراکین بانی پی ٹی آئی کے پوسٹرز لے آئے الیکشن کمیشن نےمؤقف اختیارکیا کہ آئین کے تحت بلدیاتی انتخابات مؤخر کرنا ممکن نہیں،سپریم کورٹ کہہ چکی کہ انتخابی...
    کراچی میں جاری 35ویں نیشنل گیمز 2025 کی میراتھن دوڑ پاکستان نیوی کے شہباز مسیح نے جیت لی۔ تفصیلات کے مطابق شہباز مسیح نے مقررہ فاصلہ 2 گھنٹے 25 منٹ 23 سیکنڈز میں مکمل کر کے پہلی پوزیشن حاصل کی اور گولڈ میڈل اپنے نام کیا۔ واپڈا کے شیر خان نے دوسری پوزیشن حاصل کرکے سلور میڈل جیت لیا۔ شیر خان نے 2 گھنٹے 29 منٹ 6 سکینڈز میں ریس مکمل کی۔ پاکستان نیوی کے شعب اختر نے تیسری پوزیشن حاصل کرکے برانز میڈل جیتا۔ شعب اختر کا وقت 2 گھنٹے 35 منٹ 17 سکینڈز رہا۔ نیشنل گیمز میں میراتھن مزار قائد سے شروع ہوئی جو بین الاقوامی معیار کے مطابق 42.195 کلومیٹر کے مقررہ فاصلے کے بعد پی...
    لاہور : پاکستان ویمنز فٹبال ٹیم کو پہلی بار فیفا سیریز میں شامل کرلیا گیا ۔ پاکستان فٹبال فیڈریشن (پی ایف ایف) کے مطابق فیفا نے پاکستان ویمنز فٹبال ٹیم کو فیفا سیریز میں شامل کرنے کی منظوری دے دی ہے۔ پی ایف ایف کے مطابق فیفا سیریز میں شمولیت پاکستان میں ویمنز فٹبال کی بڑھتی ہوئی ترقی کا اعتراف ہے، پاکستان ویمنز نیشنل ٹیم کے لیے یہ نئے دور کا آغاز ہے جس سے کھلاڑیوں کو انٹرنیشنل سطح کے مقابلے کھیلنے کو ملیں گے۔ واضح رہے کہ فیفا سیریز 2026 مارچ اور اپریل میں کھیلی جائے گی جب کہ فیفا ویمنز سیریز کا آغاز برازیل، آئیوری کوسٹ اور تھائی لینڈ میں ہوگا۔ مزید برآں خواتین فیفا...
    لاہور: امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن نے انسانی حقوق کے عالمی دن کے موقع پر پیغام دیتے ہوئے کہا کہ آئین پاکستان تمام شہریوں کو ان کے انسانی حقوق کا تحفظ دیتا ہے۔ امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ دین اسلام تمام انسانوں کے حقوق کا حقیقی علمبردار ہے۔ اسلام نے مرد و خواتین کے انسانی حقوق وضع کیے ہیں، حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم محسن انسانیت اور انسانی حقوق کے داعی تھے۔ حافظ نعیم الرحمن نے اس موقع پر عالمی صورتحال کی جانب توجہ دلاتے ہوئے کہا کہ فلسطین اور کشمیر میں انسانی حقوق کی پامالی ہو رہی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اسرائیل فلسطینیوں اور بھارت کشمیریوں کے انسانی حقوق کو پامال کر...
    — فائل فوٹو حکومتِ دبئی نے کراچی میں اپنا نیا دفتر قائم کر دیا ہے تاکہ پاکستانی کاروباری افراد کو سہولت فراہم کی جا سکے۔سرکاری اعداد و شمار کے مطابق دبئی اور پاکستان کے درمیان تیل کے علاوہ (نان آئل ) تجارت 22.8 ارب درہم (تقریباً ایک کھرب 73 ارب روپے) تک پہنچ گئی ہے۔ گزشتہ چار سال میں پاکستانی کمپنیوں کی دبئی چیمبر میں رجسٹریشن میں 161 فیصد اضافہ ہوا ہے اور اب صرف دبئی چیمبر اینڈ کامرس میں رجسٹرڈ پاکستانی کمپنیوں کی تعداد 33 ہزار 110 تک پہنچ گئی ہے۔  اس کے علاوہ دبئی کے فری زونز اور دیگر اماراتی ریاستوں میں رجسٹرڈ پاکستانی کمپنیوں کی تعداد الگ سے موجود ہے۔حکام کے مطابق جنوری 2022 سے ستمبر...
    -- فائل فوٹو یوٹیوبرز اور ٹک ٹاکرز رجب بٹ اور ندیم نانی والا برطانیہ سے واپسی پر اسلام آباد ہائیکورٹ میں پیش ہوئے، عدالت نے دونوں کی حفاظتی ضمانت منظور کرلی۔اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس انعام امین منہاس نے کیس کی سماعت کی، عدالت میں درخواست گزار کے وکیل نے کہا کہ کراچی میں بھی مقدمہ ہے، 15 دن کی راہداری ضمانت دی جائے۔جسٹس انعام امین منہاس نے کہا کہ 10 دن کی حفاظتی ضمانت دے رہے ہیں، متعلقہ عدالت سے رجوع کرلیں۔ برطانیہ نے پاکستانی یوٹیوبر رجب بٹ کو ملک بدر کردیارجب بٹ آج صبح پاکستان جانے والی پرواز سے روانہ ہو گئے ہیں۔ واضح رہے کہ ملزمان کے خلاف گیمبلنگ ایپ کی تشہیر پر سائبر کرائم کی...
    کوئٹہ میں بلدیاتی انتخابات شیڈول کے مطابق ہوں گے، بگٹی کی التوا کی درخواست مسترد WhatsAppFacebookTwitter 0 10 December, 2025 سب نیوز کوئٹہ: (آئی پی ایس) الیکشن کمیشن نے وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی کی کوئٹہ میں بلدیاتی الیکشن کے التوا کی درخواست مسترد کر دی۔الیکشن کمیشن نے وزیراعلیٰ بلوچستان کی الیکشن التوا کی درخواست پر تحریری فیصلہ جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ کوئٹہ میں بلدیاتی انتخاب شیڈول کے مطابق ہو گا، بلدیاتی انتخابات کیلئے پولنگ 28 دسمبر کو ہو گی۔الیکشن کمیشن کے فیصلے میں کہا گیا ہے کہ بلوچستان حکومت آئین کے مطابق الیکشن کمیشن اور دیگر اداروں کی معاونت کرے، تمام اداروں کی ہر ممکنہ معاونت کی جائے جنہیں کوئٹہ میں بلدیاتی انتخابات کی ذمہ داری سونپی...
    کوئٹہ: کوئٹہ میں بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے اہم پیش رفت سامنے آئی ہے، الیکشن کمیشن آف پاکستان نے وزیراعلیٰ بلوچستان کی انتخابات ملتوی کرنے کی اپیل مسترد کرتے ہوئے واضح کر دیا کہ بلدیاتی الیکشنز مقررہ شیڈول کے مطابق 28 دسمبر کو ہی ہوں گے۔ الیکشن کمیشن نے اس حوالے سے تحریری فیصلہ بھی جاری کردیا ہے جس میں صوبائی حکومت کو ہدایت کی گئی ہے کہ کوئٹہ میں بلدیاتی انتخابات کے لیے فول پروف سیکیورٹی اور انتظامات یقینی بنائے جائیں۔  الیکشن کمیشن نے آرٹیکل 220 کے تحت صوبائی حکومت کو بلدیاتی انتخابات کے لیے مکمل معاونت فراہم کرنے کا حکم دے دیا۔  فیصلے میں یہ بھی بتایا گیا کہ وزیراعلیٰ بلوچستان کی جانب سے بلدیاتی انتخابات...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">امریکی ٹیکنالوجی کمپنی مائیکروسافٹ نے بھارت میں 17.5 بلین ڈالر کی بڑی سرمایہ کاری کا اعلان کر دیا ہے، جو ایشیا میں اب تک کی سب سے بڑی سرمایہ کاری ہے۔کمپنی کے چیئرمین اور سی ای او ستیہ نڈیلا نے 9 دسمبر 2025 کو یہ اعلان بھارت کے وزیر اعظم نریندر مودی کے ساتھ ملاقات کے بعد کیا۔اس سرمایہ کاری کا مقصد AI انفراسٹرکچر کی تعمیر، ڈیٹا سینٹرز اور کلاؤڈ سروسز کی توسیع، ہنر مندی کے پروگرام، اور ADVANTA(I)GE انڈیا کے ذریعے لاکھوں افراد کو AI میں تربیت دینا ہے۔ اس کے علاوہ خودمختار AI صلاحیتوں کی ترقی بھی سرمایہ کاری کے اہداف میں شامل ہے۔ستیہ نڈیلا نے ہندوستان میں AI کی تیز رفتار اختراع پر زور دیتے...
    نئی دہلی: بھارتی پارلیمنٹ میں وندے ماترم پربحث کے پس منظرمیں صدرجمعیت علماءہند مولانا ارشد مدنی نے کہا کہ ہمیں کسی کے وندے ماترم پڑھنے اورگانے پراعتراض نہیں مگرہم یہ بات ایک بارپھرواضح کردینا چاہتے ہیں کہ مسلمان ایک اللہ کی عبادت کرتا ہے اوراپنی اس عبادت میں کسی دوسرے کوشریک نہیں کرسکتا۔  انہوں نے یہ بھی کہا کہ وندے ماترم نظم کے مشمولات شرکیہ عقائد وافکارپرمبنی ہیں، بالخصوص اس کے چاراشعارمیں واضح طورپر وطن کو برادر وطن کے معبود ’درگاماتا‘ سے تشبیہ دے کراس کی عبادت کےلیے الفاظ استعمال کیے گئے ہیں، جوکسی بھی مسلمان کے بنیادی عقیدے اورایمان کے خلاف ہے۔  ہندوستان کا دستورہرشہری کومذہبی آزادی (دفعہ (25) اوراظہاررائے کی آزادی (دفعہ 19) فراہم کرتا ہے۔ ان دفعات...
    پاکستان میں کاروباری اعتماد 7 سال کی بلند ترین سطح پر آگیا WhatsAppFacebookTwitter 0 10 December, 2025 سب نیوز اسلام آباد(آئی پی ایس) اوورسیز انویسٹرز چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری (او آئی سی سی آئی ) سروے 2025 کے مطابق پاکستان میں کاروباری اعتماد 7 سال کی بلند ترین سطح پر آگیا۔او آئی سی سی آئی پاکستان میں 200 سے زائد بین الاقوامی کمپنیوں کی نمائندگی کرتا ہے جو ملکی معیشت کے 13 سے زائد اہم شعبوں میں سرگرم ہیں۔ایس آئی ایف سی کی کاوشوں سے حاصل معاشی استحکام اور بڑھتا ہوا کاروباری اعتماد پاکستان کو ترقی کے نئے مراحل میں داخل کر رہا ہے۔اوورسیز انویسٹرز چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری (او آئی سی سی آئی ) کے سروے...
    بلوچستان میں طویل انتظار کے بعد بلدیاتی انتخابات کے اعلان کے حوالے سے الیکشن کمیشن آف پاکستان نے واضح فیصلہ دے دیا ہے۔ کوئٹہ میں مقامی حکومتوں کے انتخابات شیڈول کے مطابق 28 دسمبر 2025 کو منعقد ہوں گے، حالانکہ صوبائی حکومت اور سیاسی جماعتوں نے مختلف وجوہات کے پیش نظر انتخابی شیڈول کی نظرثانی یا التوا کی درخواستیں دی تھیں۔ یہ بھی پڑھیں:کوئٹہ میں بلدیاتی انتخابات کے شیڈول پر حکم امتناعی جاری بلوچستان میں مقامی حکومتوں کے انتخابات کا شیڈول 3 نومبر 2025 کو جاری کیا گیا تھا، جس میں پولنگ کی تاریخ 28 دسمبر مقرر کی گئی تھی۔ اس سے قبل، چیف منسٹر اور گورنر بلوچستان نے قانون، انتظامی تیاری اور موسمی حالات کی بنیاد پر انتخابات کی...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">لاہور: پاکستان ویمنز فٹبال ٹیم کو پہلی بار فیفا ویمنز سیریز میں شامل کر لیا گیا ہے، جسے ملکی خواتین فٹبال کے لیے ایک اہم سنگِ میل قرار دیا جا رہا ہے۔پاکستان فٹبال فیڈریشن کے مطابق فیفا کی جانب سے پاکستان ویمنز فٹبال ٹیم کو سیریز میں شامل کرنے کی منظوری دی گئی ہے، جو پاکستان میں ویمنز فٹبال کی بڑھتی ہوئی سرگرمیوں اور پیش رفت کا اعتراف ہے۔پی ایف ایف کا کہنا ہے کہ فیفا سیریز میں شمولیت سے پاکستان ویمنز نیشنل ٹیم کے لیے ایک نئے دور کا آغاز ہوگا، جس کے نتیجے میں قومی کھلاڑیوں کو عالمی سطح کے مقابلے کھیلنے اور اپنی صلاحیتوں کو نکھارنے کے مواقع میسر آئیں گے۔واضح رہے کہ فیفا ویمنز...
    لاہور ہائی کورٹ نے پاکستان میں کم از کم تنخواہ ایک ہزار ڈالر جتنی کرنے کی درخواست ناقابل سماعت قرار دے دی۔ چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ جسٹس عالیہ نیلم نے فہمید نواز کی درخواست پر سماعت کی۔ دوران سماعت چیف جسٹس عالیہ نیلم نے کہا کہ درخواست قابلِ سماعت نہیں، یہ اخباروں میں خبریں لگانے کی جگہ نہیں ہے۔
    تحریک تحفظ آئین پاکستان نے آئین کی بالادستی اور جمہوری روایات کے تحفظ کے لیے ہنگامی اجلاس کا انعقاد کیا، جس میں پارٹی کے سینیئر رہنماؤں نے شرکت کی اور حکومت سے مذاکرات کی سنجیدگی، عدالتی احکامات پر فوری عمل، اور عمران خان کے زیرِ التوا مقدمات کی میرٹ پر فوری سماعت کا مطالبہ کیا۔ اجلاس کی صدارت محمود خان اچکزئی نے کی جبکہ علامہ راجہ ناصر عباس، اسد قیصر، مصطفیٰ نواز کھوکھر اور دیگر رہنماؤں نے شرکت کی۔ اجلاس میں اڈیالہ جیل کے باہر عمران خان سے ملاقات کی منتظر بہنوں پر پولیس اور حکومتی اہلکاروں کی جانب سے تشدد کی شدید مذمت کی گئی۔ اعلامیہ اور مطالبات اعلامیے میں کہا گیا کہ حکومت مذاکرات کی سنجیدگی ظاہر کرے،...
    اسلام آباد: وزیراعظم محمد شہباز شریف اور اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے سوار محمد حسین شہید (نشان حیدر)  کے 54 یوم شہادت پر اُنہیں خراج عقیدت پیش کیا ہے۔ وزیراعظم ہاؤس سے جاری بیان کے مطابق شہباز نے کہا کہ سوار محمد حسین شہید دھرتی کے بہادر سپوت تھے جنکی 1971 میں دلیری نے مادر وطن کے تحفظ کو تاریخ میں لازوال کر دیا۔ وزیراعظم نے کہا کہ سوار محمد حسین شہید جیسے دھرتی کے بیٹوں سے ہی پاکستان کا دفاع ناقابل تسخیر ہے۔ 1971 میں ظفر وال شکر گڑھ سیکٹر میں سوار محمد حسین شہید  نے اپنی جرات، دلیری اور بہادری سے پوری قوم کا سر ہمیشہ کے لیے فخر سے بلند کر دیا۔  انہوں نے کہا کہ بزدل...
    پاکستان کے ایم ایم اے فائٹرز نے پوری دنیا میں اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوالیا۔ پاکستانی فائٹرز کی عالمی سطح پرجذبہ، ہمت اور پیشہ ورانہ مہارت کی دھوم ہونے لگی۔ لبنان میں جاری انٹرنیشنل مکسڈ مارشل آرٹس فیڈریشن کی ایشین چیمپئن شپ میں پاکستان کے فائٹرز نے تاریخی کامیابیاں سمیٹیں۔ پاکستانی فائٹر عبدالمنان شاندار فتوحات کے بعد جونئیر مین کیٹیگری کے فائنل میں پہنچ گئے۔ لبنان میں 18 ممالک کے تقریباً 400 کھلاڑی اہم ترین مقابلوں میں حصہ لے رہے ہیں۔ لبنان میں آئی ایم ایم اے ایف ایشین چیمپئن شپ 4 دسمبر سے 10 دسمبر 2025 تک کھیلی جارہی ہے۔ پاکستانی فائٹرز اپنی مہارت سے سابق عالمی چیمپئنز کو شکست دے کر متعدد اہم مقابلے جیت چکے ہیں۔ گزشتہ...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی کے علاقے گلشن اقبال میں فلیٹ سے تین خواتین کی لاشیں ملنے کے واقعے کی تفتیش جاری ہے، تاہم تاحال خواتین کی اموات کی حتمی وجہ سامنے نہیں آ سکی۔ پولیس حکام کے مطابق یہ کیس کئی پہلوؤں سے پیچیدہ ہوتا جا رہا ہے۔ابتدائی معلومات کے مطابق گھر کے سربراہ محمد اقبال نے خود پولیس کو فون کر کے واقعے کی اطلاع دی تھی۔ ابتدا میں یہ تاثر دیا گیا کہ گھر میں گیس بھر جانے کے باعث خواتین جاں بحق ہوئیں، تاہم پوسٹ مارٹم کے بعد یہ انکشاف ہوا کہ تین میں سے ایک خاتون کی لاش اطلاع کے دن سے کم از کم دو روز پرانی تھی، جس پر پولیس نے معاملے کو مشکوک قرار...
    اسلام آباد: پاکستان اور برطانیہ کے مابین ماحولیاتی تبدیلی کے شعبے میں تعاون کے منصوبے پر معاہدہ طے پا گیا ہے۔ وفاقی وزیر مصدق ملک اور برطانیہ کی عزیر ڈویلپمنٹ نے تعاون کے معاہدے پر دستخط کیے۔ معاہدے کے دستخط کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر مصدق ملک نے کہا کہ موسمیاتی تبدیلیوں کے شعبے میں پاکستان اور برطانیہ کئی سالوں سے تعاون کر رہے ہیں، پاکستان موسمیاتی تبدیلیوں کے بہت برے اثرات سے متاثر ہو رہا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ 4700 افراد سیلابوں میں جاں بحق ہو چکے ہیں جبکہ 17ہزار افراد زخمی یا معذور ہوئے، سیلابوں سے 40ملین افراد بے گھر ہوئے۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ سیلابوں سے جو نقصان ہوا ہے...
    کابل: افغانستان میں طالبان کے سخت گیر اقدامات کے باعث صحافیوں پر بڑھتے ہوئے تشدد، گرفتاریوں اور دھمکیوں نے اظہارِ رائے کی آزادی کو شدید خطرے میں ڈال دیا ہے، جس پر عالمی اداروں نے شدید ردعمل ظاہر کیا ہے۔ افغان میڈیا آمو ٹی وی کے مطابق صحافیوں کے تحفظ کی عالمی تنظیم کمیٹی ٹو پروٹیکٹ جرنلسٹس (سی پی جے) نے طالبان سے مطالبہ کیا ہے کہ عالمی انسانی حقوق کے دن (10 دسمبر) سے قبل تمام صحافیوں کو رہا کیا جائے۔ سی پی جے کے مطابق 2021 میں طالبان کے اقتدار میں آنے کے بعد افغانستان میں صحافتی آزادی بدترین سطح پر پہنچ چکی ہے۔ تنظیم کا کہنا ہے کہ طالبان اس وقت کم از کم دو افغان صحافیوں—مہدی...
    اسلام آباد: کور کمانڈر بلوچستان کی یونیورسٹی آف بلوچستان کے طلباء اور اساتذہ کے ساتھ خصوصی نشست کا انعقاد کیا گیا۔ کور کمانڈر بلوچستان نے یونیورسٹی آف بلوچستان کے طلباء اور اساتذہ کے ساتھ ملاقات کی جس میں صوبے کی ترقی، امن و امان اور نوجوانوں کے مثبت کردار پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔ طلباء نے مختلف موضوعات پر سوالات کیے جن کے جامع اور مدلل جواب دیے گئے، کور کمانڈر بلوچستان نے نوجوانوں کو مثبت سوچ کے ساتھ ملکی ترقی میں فعال کردار ادا کرنے کی ترغیب دی۔ گفتگو میں تعلیم کو قومی ترقی کی اصل بنیاد قرار دیا گیا اور طلباء کو  محنت اور نظم و ضبط اپنانے کی ہدایت کی گئی، اس بات پر زور دیا...
    پاکستان کے معروف فیملی وِلاگر اور یوٹیوبر رجب بٹ برطانیہ سے ڈی پورٹ ہونے کے بعد واپس اپنے آبائی وطن پہنچ گئے ہیں۔یوٹیوبر رجب بٹ برٹش ایئرویز کی پرواز بی اے 2161 کے ذریعے لندن سے اسلام آباد پہنچے، رجب بٹ کا دوستوں کی جانب سے اسلام آباد ایئرپورٹ پر استقبال کیا گیا، سوشل میڈیا سٹار سے یکجہتی کیلئے سوشل میڈیا ایکٹوسٹس کی بڑی تعداد بھی ایئرپورٹ پر موجود تھی۔خیال رہے کہ رجب بٹ کی لندن سے ملک بدری کی وجہ ان کی برطانوی ویزے کی منسوخی بنی، رجب بٹ کا ویزا 2027ء تک تھا لیکن ویزا فارم میں حال ہی میں درج مقدمات کا ذکر نہ کرنے پر ملک بدری عمل میں آئی۔
    نیویارک (نیوز ڈیسک)نیو یارک کے نئے میئر ظہران ممدانی تاریخی Gracie Mansion منتقل ہونگے۔تاریخی مکان1799میں تعمیر، دوسری عالمی جنگ کے بعد سے زیادہ تر میئرز کی رہائش گاہ رہا ہے۔ ماضی میں عجیب واقعات کی افواہیں بھی سامنے آئیں،جیسے دروازے خود بخود کھلنا اور پراسرارآوازیں۔ بی بی سی کے مطابق نیو یارک کے منتخب میئر ظہران ممدانی اپنی رہائش کے لیے تاریخی Gracie Mansion منتقل ہوں گے، جہاں ان کے پیش رو میئرز نے رہائش اختیار کی ہے۔ ممدانی نے یہ فیصلہ اپنی فیملی کی حفاظت اور اس لیے کیا کہ وہ اپنے کرایہ منجمد کرنے کے ایجنڈے پر مکمل توجہ مرکوز کر سکیں، جو ان کے انتخابی منشور کا مرکزی نکتہ رہا۔
    پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں بدھ کے روز تیزی کا رجحان غالب رہا، جہاں کاروبار کے آغاز ہی میں بینچ مارک کے ایس ای 100 انڈیکس 170,000 کی سطح عبور کر گیا۔ صبح 9 بج کر 40 منٹ پر کے ایس ای-100 انڈیکس 170,171.82 پوائنٹس پر ٹریڈ کر رہا تھا، جو 715.44 پوائنٹس یعنی 0.42 فیصد اضافے کی نمائندگی کرتا ہے۔ کاروباری سرگرمیوں میں نمایاں بہتری آئی اورآٹو موبائل اسمبلرز، سیمنٹ، کمرشل بینکس، آئل اینڈ گیس ایکسپلوریشن کمپنیاں، آئل مارکیٹنگ کمپنیز، بجلی پیدا کرنے والے ادارے اور ریفائنری سمیت مختلف کلیدی شعبوں میں خریداری کا رجحان غالب رہا۔ انڈیکس میں وزن رکھنے والے بڑے اسٹاکس جیسے حبیب بینک، پاکستان پیٹرولیم لمیٹڈ، اوجی ڈی سی ایل، ماری پیٹرولیم، حبکو اور یونائیڈڈ بینک...
    کراچی (کامرس ڈیسک)عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کی 1.2 ارب ڈالر کی منظوری کے بعد پاکستان سٹاک مارکیٹ میں تیزی کا سلسلہ برقرار ہے، 100 انڈیکس تاریخ کی بلند ترین سطح عبور کر گیا۔ کاروباری ہفتے کے تیسرے روز بھی کاروبار کے آغاز سٹاک ایکسچینج میں تیزی دیکھنے میں آئی، 1000 سے زائد پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ پاکستان سٹاک مارکیٹ میں ہنڈرڈ انڈیکس ایک لاکھ 70 ہزار 514 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا۔ واضح رہے کہ گزشتہ کاروباری روز کے اختتام پر ہنڈرڈ انڈیکس ایک ہزار 153 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ ایک لاکھ 69 ہزار 456 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا تھا۔
    عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کی 1.2 ارب ڈالر کی منظوری کے بعد پاکستان سٹاک مارکیٹ میں تیزی کا سلسلہ برقرار ہے، 100 انڈیکس تاریخ کی بلند ترین سطح عبور کر گیا۔کاروباری ہفتے کے تیسرے روز بھی کاروبار کے آغاز سٹاک ایکسچینج میں تیزی دیکھنے میں آئی، 1000 سے زائد پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ پاکستان سٹاک مارکیٹ میں ہنڈرڈ انڈیکس ایک لاکھ 70 ہزار 514 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا۔واضح رہے کہ گزشتہ کاروباری روز کے اختتام پر ہنڈرڈ انڈیکس ایک ہزار 153 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ ایک لاکھ 69 ہزار 456 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا تھا۔
    یوٹیوبرز اور ٹک ٹاکرز رجب بٹ اور ندیم نانی والا کو پاکستان پہنچتے ہی بڑا ریلیف مل گیا۔ تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس انعام امین منہاس نے رجب بٹ اور ندیم نانی والا کے خلاف گیمبلنگ ایپ اور سائبر کرائم کے کیسز پر سماعت کی۔ درخواست گزار کے وکیل نے عدالت سے استدعا کی کہ کراچی میں بھی مقدمہ ہے، 15 روز کی  ضمانت دے دیں۔ جسٹس انعام امین منہاس نے رجب بٹ اور ندیم نانی والا کی 10 دن کی حفاظتی ضمانت منظور کرتے ہوئے ریمارکس دیے کہ 10 دن کی راہداری ضمانت دے رہے ہیں، متعلقہ عدالت سے رجوع کر لیں۔ اس سے قبل رجب بٹ اور ندیم نانی والا بغیر نمبر پلیٹ کی گاڑی...
    لاہور(ویب ڈیسک) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ انسانی حقوق جمہوریت کی روح ہیں اور انہیں عملی زندگی میں تعلیم، صحت، روزگار اور انصاف تک حقیقی رسائی میں تبدیل کرنا ہوگا۔ انسانی حقوق کے عالمی دن کے موقع پر اپنے خصوصی پیغام میں چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ انسانی حقوق ہر فرد کو کسی طاقت یا مراعات کی بنیاد پر نہیں بلکہ صرف انسان ہونے کے ناطے حاصل ہوتے ہیں۔ انہوں نے زور دیا کہ تمام اداروں کو شہری آزادیوں کے محافظ بننا ہوگا اور معاشرے میں ہر طرح کے امتیاز کا مکمل خاتمہ کرنا ہوگا۔ ان کا کہنا تھا کہ ملک میں ایک جامع معاشرتی و معاشی ماحول...
    سندھ کے سب سے قدیم زندہ لوک سازوں میں شمار کیے جانیوالے بَرِیندو کو باضابطہ طور پریونیسکو کے ثقافتی ورثہ کی اُس فہرست میں شامل کر لیا گیا ہے جسے فوری تحفظ کی ضرورت ہے۔ یہ فیصلہ ’غیر ملموس ثقافتی ورثے کے تحفظ سے متعلق بین الحکومتی کمیٹی‘ کے 20ویں اجلاس میں منظور کیا گیا۔ یہ بھی پڑھیں: بَرِیندو مٹی سے بنی ہوا میں بجنے والی ایک بانسری نما ساز ہے، جس کی جڑیں 5 ہزار سال قدیم وادیٔ سندھ کی تہذیب تک جا پہنچتی ہیں، یہ سندھ کی روحانی اور کمیونٹی روایات کی علامت سمجھا جاتا ہے۔  https://Twitter.com/PakinIndia/status/1998407287174832225 صدیوں سے اس کی مدھم اور مراقبہ بخش دُھنیں سردیوں کی بیٹھکوں، صوفیانہ محافل اور دیہی تقریبات کا حصہ رہی ہیں۔...
    لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) 1971ء کی جنگ میں جرأت، بہادری اور قربانی کی لازوال مثال قائم کر کے نشان حیدر پانے والے سوار محمد حسین کا آج 54واں یومِ شہادت منایا جا رہا ہے۔ پاک فوج، پاک بحریہ اور پاک فضائیہ کی جانب سے فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نشانِ امتیاز (ملٹری)، ایچ جے، چیف آف آرمی سٹاف و چیف آف ڈیفنس فورسز، ایڈمرل نوید اشرف اور ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو نے سوار محمد حسین شہید نشانِ حیدر کے 54ویں یومِ شہادت پر انتہائی احترام اور قومی فخر کے ساتھ خراجِ عقیدت پیش کیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق مسلح افواج نے 1971ء کی جنگ کے شکرگڑھ سیکٹر میں سوار محمد حسین شہید کی غیر معمولی...