اسلام آباد:

وفاقی وزرا نے کہا ہے کہ چیف آف ڈیفنس فورسز کا معاملہ پراسیس میں ہے اور کسی بھی وقت آسکتا ہے اور وزیراعظم ملک میں نہیں تھے اس لیے اب تک نوٹفیکیشن نہیں آیا۔

وفاقی وزیرقانون اعظم نذیر تارڑ نے اسلام آباد میں پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ وزیراعظم ملک میں نہیں تھے اس وجہ سے چیف آف ڈیفنس فورسز نوٹیفکیشن نہیں ہوا، چائے کی پیالی میں طوفان کھڑا کیا گیا ہے وہ چائے جلد ٹھنڈی ہو جائے گی۔

انہوں نے کہا کہ یہ معاملہ پراسیس میں ہے، کسی بھی وقت آسکتا ہے، آرٹیکل 243 میں کوئی ابہام ہے نہ آرمی، نیوی یا ائیر فورس کے قوانین میں بھی کوئی ابہام نہیں ہے، قانون میں واضح کردیا گیا کہ وزیراعظم کی ایڈوائس پر صدر مملکت کریں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ 2024 میں جو ترامیم تھیں اس کے بعد معیاد عہدہ تین سے بڑھا کر 5 سال کردی گئی تھی، اس کے ساتھ یہ گنجائش رکھی گئی تھی کہ دوبارہ تعیناتی کے ساتھ ایکسٹنشن بھی یکدم یا ایک ایک سال کی دی جاسکتی ہے۔

وزیر قانون نے کہا کہ اب انہوں نے بیک وقت چیف آف ڈیفنس فورسز بھی تعینات ہونا ہے، کل بھی کچھ ہدایات وزارت دفاع سے شیئر ہوئی ہیں اور اس پر کام جاری ہے، اس حوالے سے جلد نوٹیفکیشن ہو جائے گا، اس حوالے سے قیاس آرائیاں بند ہونی چاہیے  اور اس حوالے سے کوئی سیاسی مسئلہ نہیں ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ نئی سکیم آف لا میں کنکرنٹلی کا لفظ استعمال ہوا ہے کہ ساتھ ساتھ یہ الگ نہیں ہوگا، چیف آف ڈیفنس فورسز کے ساتھ آرمی چیف کا ایک ہی نوٹیفکیشن ہوگا۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: چیف آف ڈیفنس فورسز

پڑھیں:

محسن نقوی کی مستونگ کے قریب  سیشن جج اور جوڈیشل مجسٹریٹ پر فائرنگ کی پرزور مذمت

سٹی 42 : وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کی جانب سے مستونگ کے قریب  سیشن جج عبدالحکیم کاکڑ اور جوڈیشل مجسٹریٹ طارق لاشاری پر فائرنگ کی پرزور مذمت کی گئی ہے۔ 

 وزیرداخلہ محسن نقوی نے سیشن جج عبدالحکیم  اور  گن مین کے جاں بحق ہونے کے واقعہ پر اظہار افسوس کیا۔ محسن نقوی نے سوگوار خاندانوں سے دلی ہمدردی و تعزیت کا اظہار  کیا۔

وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کی جانب سے مرحومین  کی بلندی درجات کیلئے دعا، وزیرداخلہ محسن نقوی نے زخمی جوڈیشل مجسٹریٹ طارق لاشاری اور دیگر افراد کی جلد صحت یابی کی دعا کی۔ 

پاکستان کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی مثبت شرح میں کمی آگئی

محسن نقوی نے کہا کہ ایسی بزدلانہ کارروائیاں قوم کے پختہ عزم کو پست نہیں کر سکتیں۔ انہوں نے کہا کہ شہداء کے خاندانوں کے ساتھ کھڑے ہیں اور ہمیشہ ساتھ رہیں گے۔ 

متعلقہ مضامین

  • عطا اللہ تارڑ نے اب تک معافی نہیں مانگی، وزیراعظم وزرا کے تضحیک آمیز رویے کا نوٹس لیں، سحر کامران
  • پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑا اضافہ کردیا گیا،نئی قیمتیں جانئے
  • ضم اضلاع کیلئے ٹیکس استثنیٰ بحال کریں: گورنر خیبر پی کے کا وزیراعظم کو خط
  • حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل مزید مہنگا کر دیا، نئی قیمتوں کا نوٹیفکیشن جاری
  • خیبر پختونخوا میں لوکل گورنمنٹ کا نیا قانون لاگو، گزٹ نوٹیفکیشن جاری
  • محسن نقوی کی مستونگ کے قریب  سیشن جج اور جوڈیشل مجسٹریٹ پر فائرنگ کی پرزور مذمت
  • خیبرپختونخوا میں لوکل گورنمنٹ کا نیا قانون لاگو، گزٹ نوٹیفکیشن جاری
  • سیکیورٹی فورسز کی مستونگ میں کارروائی کے دوران فتنہ الہندوستان کے 6 دہشت گرد ہلاک
  • موسلادھار بارش سے اربن فلڈنگ، سڑکیں دریا بن گئیں، گھروں میں پانی داخل
  • مستونگ میں فتنہ الہندوستان کے 6 دہشتگرد مارے گئے، مرد و خواتین خودکش بمبار گرفتار