لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)پنجاب کی سینئر وزیر مریم اورنگزیب کا کہنا ہے اسموگ اس سال کم ترین سطح پرہے، نومبر میں نیلا آسمان نظر آنا کامیاب پالیسیوں کا ثبوت ہے۔

نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق مریم اورنگزیب نے اپنے بیان میں کہا کہ گوجرانوالہ اور فیصل آباد کی سمت سے معمولی آلودگی کا امکان ہے، فصلیں جلانے کے بجائے پرالی کو بطور ایندھن استعمال کرنے کا رجحان ترتیب دیا گیا ہے، ای پی اے نے 780  تعمیراتی سائٹس پر سپرنکلرز لگائے ہیں۔

 انہوں نے کہا کہ حکومت کی مسلسل نگرانی سے مجموعی فضائی حالات مستحکم ہیں،سموگ سکواڈز کی روزانہ کارروائیاں جاری ہیں اور فصلوں کی باقیات جلانے پر جرمانے کیے جا رہے ہیں۔

متحدہ عرب امارات میں مقیم کرسچین کمیونٹی نے امارات کا 54 واں نیشنل ڈ ے منایا

مریم اورنگزیب نے کہا کہ بھٹوں کی جدید انسپکشن کی جا رہی ہے، دوپہر میں شمال مشرقی ہوائیں زرعی علاقوں سے تھوڑا دھواں لاسکتی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ سموگ اس سال کم ترین سطح پرہے، نومبر کے مہینے میں نیلا آسمان نظر آنا کامیاب پالیسیوں کا ثبوت ہے۔

مزید :.

ذریعہ

ذریعہ: Daily Pakistan

کلیدی لفظ: مریم اورنگزیب کہا کہ

پڑھیں:

ٹک ٹاکر حکیم بابر کیس میں ملزمان کا موقف بھی سامنے آگیا

سیالکوٹ(نیوز ڈیسک) ٹک ٹاکر حکیم بابر سے متعلق مبینہ زہر خوری کیس میں نامزد ملزم صفدر کے بھائی ملک سلیم کھوکھر کا ویڈیو بیان منظر عام پر آگیا جس میں انہوں نے تمام الزامات کو مسترد کر دیا ہے۔

ویڈیو بیان میں ملک سلیم کھوکھر نے دعویٰ کیا کہ محمد افضل عرف حکیم بابر نے سوشل میڈیا پر ویوز حاصل کرنے کیلئے خود کو زہر خورانی کا شکار ظاہر کرنے کا ڈرامہ رچایا، اسپتال کی رپورٹ میں بھی یہ بات سامنے آئی ہے کہ حکیم بابر کو کسی قسم کا زہر نہیں دیا گیا۔

انہوں نے کہا کہ حکیم بابر نشے کے عادی ہیں اور کسی مبینہ اوور ڈوز کے واقعے کو ان کے خاندان پر ڈالنے کی کوشش کی جا رہی ہے، ان کے خاندان کا حکیم بابر کے ساتھ کسی قسم کا کوئی ذاتی تنازع یا دشمنی موجود نہیں۔

ملک سلیم کھوکھر انکشاف کیا کہ حکیم بابر کا اصل نام افضل ہے اور وہ کوئی مستند حکیم نہیں بلکہ تعلیمی طور پر بھی میٹرک پاس نہیں ہیں، جھوٹے مقدمے کی وجہ سے میرا خاندان شدید ذہنی دباؤ اور پریشانی کا شکار ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ رات کے وقت پولیس کی جانب سے دو بار گھر پر چھاپے مارے گئے، کو ہراساں مت کیا جائے۔

انہوں نے ڈی پی او سیالکوٹ اور آئی جی پنجاب سے اپیل کی کہ کیس کی شفاف اور میرٹ پر انکوائری کی جائے اور حقائق کی روشنی میں فیصلہ کیا جائے۔

مزید پڑھیں۔مشرق وسطیٰ کی صورتحال، خام تیل کی قیمتوں میں 2 فیصد اضافہ

متعلقہ مضامین

  • عالمی کشیدگی کے بیچ پاکستان کی کامیاب ثالثی
  • شہباز شریف کا کامیاب انسدادِ دہشت گردی کارروائیوں پر سکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین
  • اگر لداخ سیاسی اتحاد قائم کرسکتا ہے تو ہم بھی کرسکتے ہیں، محبوبہ مفتی
  • وسیم اکرم، مصباح اور فخر عالم نے اپنی حج کی پوسٹس پر ہونے والی تنقید کا جواب دے دیا
  • بلاول بھٹو زرداری کی فیلڈ مارشل کی امن کوششوں کیلئے دعا
  • دعا ہے فیلڈ مارشل امن کی کوششوں میں کامیاب ہوجائیں: بلاول بھٹو زرداری
  • دعا گو ہیں فیلڈ مارشل کی خلیج امن کوششیں کامیاب ہوں، بلاول بھٹو
  • دعا ہے فیلڈ مارشل امن کی کوششوں میں کامیاب ہوجائیں، بلاول بھٹو زرداری
  • دعا گو ہیں جنگ کے خاتمے کیلئے فیلڈ مارشل کی کوششیں کامیاب ہوں، بلاول بھٹو
  • ٹک ٹاکر حکیم بابر کیس میں ملزمان کا موقف بھی سامنے آگیا