کوئی انسان قانون سے بڑا نہیں، کسی ادارے کے سربراہ کےلیے بھی استثنی نہیں، امیر جماعت اسلامی پاکستان
اشاعت کی تاریخ: 22nd, November 2025 GMT
امیرجماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن نے کہا ہے کہ کسی ادارے کے سربراہ، صدر یا وزیر اعظم کے لیے بھی استثنی نہیں ہے، اب سردار، وڈیروں اوربیوروکریسی کا نہیں اللہ کا نظام ہوگا، کوئی بھی انسان سے اللہ کے قانون سے بڑا اورطاقتور نہیں ہے۔
لاہور کے مینار پاکستان پر منعقدہ اجتماع عام سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اللہ کے بنائی ہوئی زمین پر نظام بھی اللہ کا ہوگا، کوئی بھی انسان سے اللہ کے قانون سے بڑا اورطاقتور نہیں ہے، مینارکستان کے سائے تلے لاکھوں لوگ یہ عہد کرتے ہیں کہ اللہ کے علاوہ کسی کی بالادستی قبول نہیں کریں۔
ان کا کہنا تھا کہ دھوکے کے ذریعے اقتدار میں آنیوالے امریکا سے ڈرتے ہیں، یواین او کی فلسطین سے متعلق قرار داد کی پاکستان کو حمایت نہیں کرنی چاہیے تھی، کسی کے لیے کوئی استثنی نہیں ہے، کسی ادارے کے سربراہ،صدر یا وزیر اعظم کے لیے بھی استثنی نہیں ہے، اب سردار،وڈیروں اوربیوروکریسی کا نہیں اللہ کا نظام ہوگا۔
انہوں نے کہا کہ اگر کوئی طاقت یا فارم 47 کے ذریعے قبضہ کرے گا تو پھر مزاحمت ہوگی، اگر دائیں بائیں اے ٹی ایم ہوں گی تو نظام نہیں بدلے گا، پھر سربراہ اندر اور پارٹی باہر ہوگی، بنگلہ دیش میں جماعت اسلامی کے امیر کو پھانسی دی گئی لیکن وہاں نوجوانوں نے جدوجہد نہیں چھوڑی، بنگلہ دیش میں آج نوجوان کامیاب ہوئے انڈیا کی حمایت یافتہ لابی کو اٹھا باہر کیا یے۔
حافظ نعیم نے کہا کہ پرامن طریقے سے نظام کی تبدیلی کا شعور بیدار کریں گے، جماعت اسلامی میں وڈیروں،جاگیرداروں اور بیوروکریسی کی گود میں بیٹھ کر سربراہ نہیں بنتا، وراثت اورخاندان پر مبنی جماعتیں انقلاب نہیں لاسکتیں۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: استثنی نہیں نہیں ہے اللہ کے نے کہا
پڑھیں:
امریکا اور ایران کے درمیان بات چیت جاری، کوئی نہیں جانتا انجام کیا ہوگا، ڈونلڈ ٹرمپ
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران اور امریکا کے درمیان مذاکرات کے خاتمے سے متعلق خبروں کو مسترد کرتے ہوئے انہیں غلط اور گمراہ کن قرار دیا ہے۔
سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل پر اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ یہ اطلاعات درست نہیں ہیں کہ ایران اور امریکا نے چند روز قبل ایک دوسرے سے بات چیت بند کردی ہے۔
ان کے مطابق دونوں ممالک کے درمیان رابطے اور گفتگو کا سلسلہ مسلسل جاری ہے، اور آج بھی بات چیت ہوئی ہے۔
انہوں نے کہاکہ ان مذاکرات کا انجام کیا ہوگا، اس حوالے سے کوئی کچھ نہیں جانتا، تاہم ایران کو واضح پیغام دیا ہے کہ اب وقت آ گیا ہے کہ کسی نہ کسی صورت ایک معاہدہ کیا جائے۔
صدر ٹرمپ کا کہنا تھا کہ ایران گزشتہ 47 برس سے اسی طرز پر معاملات چلا رہا ہے اور یہ صورتحال مزید جاری نہیں رہ سکتی۔
واضح رہے کہ امریکا اور ایران کے درمیان جنگ بندی بدستور برقرار ہے، اور پاکستان دونوں ممالک میں معاہدہ کرانے کے لیے بھرپور سفارتکاری کررہا ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
wenews امریکا ایران مذاکرات امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ معاہدہ وی نیوز