ضمنی انتخابات میں سکیورٹی کیلئے فوج اور سول آرمڈ فورسز تعینات کرنے کی منظوری
اشاعت کی تاریخ: 21st, November 2025 GMT
ضمنی انتخابات میں سکیورٹی کیلئے فوج اور سول آرمڈ فورسز تعینات کرنے کی منظوری WhatsAppFacebookTwitter 0 21 November, 2025 سب نیوز
اسلام آباد(سب نیوز)وفاقی حکومت نے ضمنی انتخابات میں سکیورٹی کے لیے سول آرمڈ فورسز اور فوج تعیناتی کی منظوری دیدی۔انتخابی حلقوں میں فوجی دستے الیکشن والے حلقوں میں 22 سے 24 نومبر تک موجود رہیں گے ،فوجی جوان ریزرو فورس کے تحت ڈیوٹی سر انجام دیں گے۔
ہری پور این اے 18،فیصل آباد این اے 96، این اے 104 پر ضمنی الیکشن اتوار کو ہو گا جب کہ ساہیوال این اے 143 ڈی جی خان این اے 185 لاہور این اے 129 پر بھی فوج تعینات ہو گی ۔دوسری جانب وزارت داخلہ نے نوٹیفکیشن جاری کرکے متعلقہ حکام کو کاپیاں ارسال کر دیں۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرسی ڈی اے نے شہریوں کی سہولت کیلئے آن لائن شکایات کے ازالے کا نیا نظام متعارف کرا دیا سی ڈی اے نے شہریوں کی سہولت کیلئے آن لائن شکایات کے ازالے کا نیا نظام متعارف کرا دیا سی ڈی اے نے جناح ٹائون ہائوسنگ اسکیم زون فائیو کو شوکاز نوٹس جاری کر دیا ،تفصیلات و دستاویز سب نیوز پر انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی، الیکشن کمیشن نے طلال چوہدری کو طلب کرلیا سنٹر فار ایرو اسپیس اینڈ سکیورٹی اسٹڈیزکے زیر اہتمام ایران کے جوہری عدمِ پھیلا وکے نظام کے تحت حقوق اور فرائض کے عنوان سے... ملک میں ہفتہ وار مہنگائی میں اضافہ ریکارڈ، ادارہ شماریات کی رپورٹ جاری وزیراعلیٰ پنجاب کی اسکلز ڈیولپمنٹ ٹاسک فورس کے چیئرمین عدنان افضل چٹھہ کی سعودی عرب میں اہم ملاقاتیں
Copyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہماری ٹیمذریعہ: Daily Sub News
پڑھیں:
خیبر پختونخوا میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، فتنۃ الخوارج کے 7 دہشتگرد مارے گئے
راولپنڈی(نیوز ڈیسک)خیبر پختونخوا کے مختلف اضلاع میں سکیورٹی فورسز کی مؤثر کارروائیوں کے دوران 18 اور 19 نومبر کو بھارت نواز فتنۃ الخوارج کے 7 دہشت گرد مارے گئے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق خوارج کی موجودگی کی مصدقہ اطلاعات پر سکیورٹی فورسز نے مہمند میں ٹارگٹڈ کارروائی کی۔ آپریشن کے دوران شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس میں 4 خوارج واصلِ جہنم کر دیے گئے۔
اسی طرح لکی مروت میں کیے گئے ایک اور انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن میں سکیورٹی فورسز نے مقابلے کے دوران 2 خوارج کو ہلاک کر دیا۔ علاوہ ازیں ٹانک میں ہونے والے تیسرے مقابلے میں ایک اور خوارجی کو ٹھکانے لگا دیا گیا۔
کارروائیوں کے بعد تمام علاقوں میں کلیئرنس اور سینیٹائزیشن آپریشنز جاری ہیں تاکہ کسی بھی بھارتی سرپرستی یافتہ باقی ماندہ دہشتگردوں کا خاتمہ یقینی بنایا جا سکے۔
ترجمان کے مطابق فیڈرل ایپکس کمیٹی برائے نیشنل ایکشن پلان کی منظوری کے تحت جاری عزمِ استحکام کے تحت پاک فوج اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی انسدادِ دہشتگردی مہم پوری شدت کے ساتھ جاری رہے گی تاکہ ملک سے بیرونی حمایت یافتہ دہشتگردی کا مکمل قلع قمع کیا جا سکے۔