آئی پیڈز ایک جدید آئی ٹی بیسڈ سافٹ ویئر ہے جس کے ذریعے تمام ترقیاتی اسکیموں کی مکمل تفصیلات، ورکنگ پیپرز، فنڈز کی ریلیز کی صورتِ حال، PC-1 کی معلومات اور دیگر ضروری دستاویزات صرف ایک کلک پر دستیاب ہو جاتی ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ گلگت بلتستان میں ترقیاتی منصوبوں کی نگرانی و منظوری کے لیے جدید آئی ٹی بیسڈ سافٹ ویئر متعارف کرا دیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق محکمہ مواصلات و تعمیرات گلگت بلتستان کے سیکرٹری سبطین احمد کی زیر صدارت اپنی نوعیت کا پہلا "انٹیلیجنٹ پلاننگ اینڈ ڈیولپمنٹ (IPAD) سافٹ ویئر" کے تحت اہم اجلاس منعقد ہوا۔اجلاس میں محکمہ مواصلات و تعمیرات کے تمام ڈویژنل چیف انجینئرز، ایگزیکٹو انجینئرز کے علاوہ محکمہ پلاننگ اینڈ ڈیولپمنٹ، چیف منسٹر انسپیکشن ٹیم، محکمہ ماحولیات (EPA) اور دیگر متعلقہ محکموں کے افسران نے شرکت کی۔ اجلاس کے دوران گلگت بلتستان کی مجوزہ 42 ترقیاتی اسکیموں پر تفصیلی غور و خوض کیا گیا اور ان کی منظوری دینے کا جائزہ لیا گیا۔

آئی پیڈز ایک جدید آئی ٹی بیسڈ سافٹ ویئر ہے جس کے ذریعے تمام ترقیاتی اسکیموں کی مکمل تفصیلات، ورکنگ پیپرز، فنڈز کی ریلیز کی صورتِ حال، PC-1 کی معلومات اور دیگر ضروری دستاویزات صرف ایک کلک پر دستیاب ہو جاتی ہیں۔ اس سافٹ ویئر کے نفاذ سے منصوبوں کی نگرانی، عمل درآمد اور جانچ پڑتال کے عمل میں نمایاں بہتری آئے گی اور شفافیت کو مزید یقینی بنایا جا سکے گا۔ سیکرٹری تعمیرات نے ہدایت کی کہ تمام متعلقہ افسران فوری طور پر اس سافٹ ویئر پر مکمل ڈیٹا اپ لوڈ کریں تاکہ تمام ترقیاتی منصوبوں کی ریئل ٹائم مانیٹرنگ ممکن ہو سکے۔ انہوں نے اس اقدام کو گلگت بلتستان میں ترقیاتی عمل کو شفاف، تیز اور موثر بنانے کی جانب ایک انقلابی قدم قرار دیا۔

.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: گلگت بلتستان منصوبوں کی سافٹ ویئر

پڑھیں:

گلگت بلتستان اسمبلی کا آخری اجلاس طلب کر لیا گیا

سٹی42: گلگت بلتستان کے گورنر سید مہدی شاہ نے گلگت بلتستان اسمبلی کا آخری اجلاس طلب کر لیا۔ گی بی اسمبلی کا  42واں سیشن  موجودہ اسمبلی کا آخری سیشن ہو گا۔ طلب کردیا۔

گلگت بلتستان اسمبلی کا اجلاس نوٹیفیکیشن کے مطابق  21 نومبر 2025 کو دوپہر 2 بجے ہوگا۔ 

گلگت بلتستان اسمبلی کا یہ آخری اجلاس ہوگا۔

چوبیس نومبر کو گلگت بلتستان اسمبلی کی پانچ سال کی مدت مکمل ہورہی ہے۔

آئندہ برس مون سون کے نقصانات سے بچنے کیلئے ابھی سے تیاری کی جائے؛ وزیراعظم

اب گلگت بلتستان مین نیا الیکشن ہو گا اور طریقہ کار کے مطابق  گی بی اسمبلی کے نئے ارکان منتخب کئے جائیں گے جو پارلیمانی حکومت کے انتخاب کے لئے طے شدہ طریقہ کار کے مطابق نیا وزیراعلیٰ منتخب کریں گے۔

24 نومبر کو گی بی اسمبلی کی مدت پوری ہوتے ہی الیکشن کمیشن نئی اسمبلی کی تشکیل کے لئے کام کا آغاز کر دے گا جس کے لئے نگراں حکومت بھی تشکیل دی جائے گی۔ 

Waseem Azmet

متعلقہ مضامین

  • گلگت بلتستان کابینہ کا اجلاس، ایک درجن کے قریب بلوں کی منظوری
  • وزیراعلیٰ سندھ سے اے ڈی بی کی کنٹری ڈائریکٹر کی ملاقات، ترقیاتی منصوبوں کا جائزہ
  • ایشیائی ترقیاتی بینک کے وفد کی وزیر اعلیٰ سندھ سے ملاقات، ترقیاتی منصوبوں کا تفصیلی جائزہ
  • ایشیائی ترقیاتی بینک کی سندھ میں ترقیاتی منصوبوں کیلئے اضافی فنڈز کی یقین دہانی
  • ایشیائی ترقیاتی بینک کی منصوبوں کی بروقت تکمیل کیلئے اضافی فنڈز فراہم کرنے کی یقین دہانی
  • گلگت بلتستان اسمبلی کا آخری اجلاس طلب کر لیا گیا
  • جی بی کابینہ کی پری میٹنگ، اہم انتظامی و ترقیاتی امور پر غور
  • گلگت بلتستان اسمبلی کا اجلاس 21 نومبر کو طلب
  • خطے کے حقوق کیلئے کسی قسم کی مصلحت پسندی قبول نہیں ہو گی، وزیر کلیم