Nawaiwaqt:
2026-07-24@01:44:02 GMT

27ویں ترمیم نہیں مانتے، ہر شخص کو حساب دینا ہو گا: حافظ نعیم

اشاعت کی تاریخ: 22nd, November 2025 GMT

27ویں ترمیم نہیں مانتے، ہر شخص کو حساب دینا ہو گا: حافظ نعیم

لاہور (خصوصی نامہ نگار) مینار پاکستان کے سائے تلے جماعت اسلامی کے ’’بدل دو نظام‘‘ اجتماع عام کا آغاز نماز جمعہ سے ہوا۔ ڈاکٹر علی محی الدین رئیس الاتحاد العالم العلماء اور ڈاکٹر عطاء الرحمن، نائب امیر جماعت اسلامی نے خطبہ جمعہ اور جمعہ کی نماز کی امامت کی۔ اجتماع عام کے افتتاحی سیشن کا آغاز لیاقت بلوچ نائب امیر جماعت اسلامی اور پھر حافظ نعیم الرحمن ، امیر جماعت اسلامی کے خطاب سے ہوا۔ شرکاء نے ان کا غیر معمولی استقبال کیا۔ ’’سید مودودی تفکر، تحریک انقلاب اور جماعت اسلامی منزل بہ منزل‘‘ کے موضوع پر سلیم منصور خالد اور امیر العظیم، سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی نے خطاب کیا۔’’پاکستان سیاست کے موضوع پر‘‘ ڈاکٹر اسامہ رضی خان نائب امیر جماعت اسلامی‘ محمد اکرم شیخ ایڈووکیٹ نے ’’عدلیہ‘‘۔ ڈاکٹر عشرت حسین  سابق گورنر سٹیٹ بینک نے معیشت‘ پروفیسر ڈاکٹر اقبال خان  وائس چانسلر شفاء تعمیر ملت یونیورسٹی اور الطاف حسین لنگڑیال صدر تنظیم اساتذہ نے خطاب کیا۔ اجتماع عام میں مشاعرے کا بھی اہتمام کیاگیا تھا جس کی صدارت مشہور شاعر انور مسعود نے کی۔ پاکستان بزنس فورم کی طرف سے پاکستانی مصنوعات کے فروغ کیلئے  ’’میرا برانڈ میر ا بازار‘‘ کے عنوان سے بازار سجایا گیا۔ مینار پاکستان کے نیچے یوتھ ایرینا کا بھی اہتمام کیا گیا۔ اجتماع کا سٹیج 20 فٹ اونچا، 120 فٹ لمبا اور 40 فٹ چوڑا بنایاگیا تھا۔ اجتماع عام کیلئے  مینار پاکستان اور گریٹر اقبال پارک میں 329 ایکڑ پر وسیع انتظامات کئے گئے تھے، اور بادشاہی مسجد کو بھی حدود میں شامل کیا گیا تھا۔ اجتماع میں 2 ہزار سے زائد انتظامی رضاکاروں کو سکیورٹی اور دیکھ بھال کیلئے تعینات کیا گیا تھا۔ اجتماع کے انتظامات کیلئے 55 سے زائد کمیٹیاں اور 39 نائب ناظم اجتماع نامزد کئے گئے تھے۔ اجتماع عام میں انٹرنیشنل سیشن بھی رکھا گیا جس میں 145 کے لگ بھگ غیر ملکی مندوبین و مہمانوں کی شرکت متوقع ظاہر کی گئی ہے۔ وسیع پنڈال میں خواتین کیلئے الگ سے پنڈال سجایا گیا تھا۔  2 فیلڈ ہسپتال قائم کئے گئے۔ 4 ہزار سے زائد افراد کیلئے بیک وقت وضو کرنے کا اہتمام کیا گیا تھا۔ مینار پاکستان اور اس کے اطراف کی سڑکیں بڑے بڑے فلیکس اور جماعت اسلامی کے پرچموں کے ساتھ سجائی گئی تھیں۔ اجتماع میں شرکت کرنے والوں کو واک تھرو گیٹ کے ذریعے اجتماع گاہ میں داخل ہونے دیا جارہا تھا۔ امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم نے کہا کہ پاکستان کسی پارٹی، اسٹیبلشمنٹ کا نام نہیں، بلکہ پچیس کروڑ کا ہے جنہوں نے قربانیاں دی ہیں۔ 27 ترمیم کو نہیں مانتے۔ ہر شخص کو حساب دینا ہوگا۔ زراعت، لوہا، چینی مافیا ملک میں ہے۔ بارہ ماہ میں بارہ مافیاز کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ کشمیر پاکستان کا ہے، کشمیر ی خود کو تنہا نہ سمجھیں۔ آج سید مودودی یاد آ رہے ہیں جنہوں نے اکیلے یہ کام شروع کیا۔ جماعت اسلامی شخصیات، سرمایہ داری، اسٹیبلشمنٹ اور بیرونی اسٹیبلشمنٹ پر چلنے والی جماعت نہیں۔ میں آخری دن آپ کو آئندہ کا لائحہ عمل دوں گا۔ امریکہ کی تاریخ مسلمانوں کو کچلنے کی تاریخ ہے۔ ہم کشمیری عوام کے ساتھ ہیں۔ فلسطین کے حوالے سے  1940 کو پیش کی جانے والی قرارداد میں واضح تھا کہ اسرائیل یورپ کا  نا جائز بچہ ہے۔ پاکستان کے حکمرانوں نے اگر اسرائیل کو تسلیم کیا تو حکومت کو سنگین نتائج کا سامنا ہو گا۔ ہم ہر قربانی کیلئے تیار ہیں اور ہم سازشوں کے ذریعے نہیں آئیں گے۔ بلوچستان اور خیبر پختونخوا کا مقدمہ لاہور میں پیش کرتے ہیں۔ ہر ظلم کا مقدمہ لڑیں گے۔ کچے پکے کے ڈاکو ملے ہوئے ہیں۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Nawaiwaqt

کلیدی لفظ: امیر جماعت اسلامی مینار پاکستان کیا گیا گیا تھا

پڑھیں:

حیسکو میں ایک ارب 6 کروڑ سے زائد کی کرپشن کا انکشاف

حیدرآباد الیکٹرک سپلائی کمپنی (حیسکو) میں تنخواہوں اور الاؤنسز کی مد میں ایک ارب 6 کروڑ سے زائد کرپشن کا انکشاف ہوا ہے۔

قومی اسمبلی کی پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے اجلاس میں آڈٹ حکام نے انکشاف کیا کہ حیسکو میں گھوسٹ ملازمین، ڈبل تنخواہوں کے ذریعے قومی خزانے کو نقصان پہنچایا گیا اور وفاقی تحقیقاتی ادارہ (ایف آئی اے)99 کروڑ 62 لاکھ کی مبینہ کرپشن کی تحقیقات کر رہا ہے۔

آڈٹ حکام نے مزید انکشاف کیا کہ حیسکو کی اندرونی انکوائری میں مزید 6 کروڑ 78 لاکھ روپے کی مشتبہ ادائیگیاں ہوئی ہیں۔

چیئرمین کمیٹی شاہدہ اختر کی زیرصدارت اجلاس میں ایف آئی اے حکام نے بتایا کہ اس معاملے میں ایف آئی آرز کی تعداد 5 ہوگئی تھی، 151 ملزمان تھے جن میں سے 14 کو گرفتار کیا گیا جبکہ دیگر ضمانت پر ہیں، ایک ارب روپے میں سے 13 کروڑ روپے کی ریکوری ہوئی ہے۔

رکن کمیٹی قاسم نون نے کہا کہ 13 کروڑ روپے کچھ بھی نہیں ہیں، سخت ایکشن لیا جائے، سید امین الحق نے کہا کہ گھوسٹ ملازمین کی تصدیق بھی کی گئی کہ وہ موجود ہیں۔

سینیٹر افنان اللہ خان نے کہا کہ وزارت کو چاہیے کہ وہ مداخلت کرے اور ذمہ داران کا تعین کرے۔

چیئرمین کمیٹی شاہد اختر نے کہا کہ یہ تو آڈٹ نے نشان دہی کر دی ہے، لگتا ہے کہ پاور ڈویژن کا کوئی چیک اینڈ بیلنس نہیں ہے، جس پر سی ای او حیسکو نے بتایا کہ 756 ملین روپے کی ذمہ داری بھی فکس ہو چکی ہے۔

شاہدہ اختر نے کہا کہ عدالت کے حکم تک یہ آڈٹ پیرا زیر التوا رہے گا، رکن کمیٹی سید حسین طارق نے سوال کیا کہ حیسکو میں بائیو میٹرک سسٹم کیوں نہیں ہے۔

پاکستان پیپلزپارٹی (پی پی پی) کی رکن شازیہ مری نے کہا کہ ہم ڈسکوز کو یہاں کمنٹس کے لیے نہیں احتساب کے لیے بلاتے ہیں، یہ لوگوں کو چور کہتے ہیں اور اپنی پرفارمنس کے گیت گاتے نہیں تھکتے۔

پبلک اکاؤنٹس کمیٹی نے ہدایت کی کہ 13 کروڑ روپے کی ریکوری کی آڈٹ سے تصدیق کرائی جائے، جو ریکوری رہ گئی ہے وہ معاملہ زیر التوا رہے گا۔

متعلقہ مضامین

  • باب المندب بند۔ آگے کیا ہوگا؟
  • پاکستان کا موقف اور خطے میں امن کا تقاضا
  • نذیر احمد جنجوعہ قائم مقام سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی پاکستان مقرر
  • پاکستان کے روشن مستقبل کیلئے قومی اتحاد، استقامت اور مشترکہ کوششیں ناگزیر ہیں: فیلڈ مارشل سید عاصم منیر
  • جماعت اسلامی کے سیکریٹری جنرل امیرالعظیم انتقال کرگئے
  • جماعت اسلامی بنگلہ دیش کے رکنِ پارلیمنٹ  کی نوجوان خاتون کے ساتھ نازیبا ویڈیو سامنے آگئی
  • ٹرمپ کے وار پاورز محدود؛ امریکی پارلیمان نے ایران جنگ روکنے کی قرارداد منظور کرلی
  • پاکستان مشرق وسطیٰ میں امن و استحکام کیلئے فعال سفارتی کردار جاری رکھے ہوئے ہے، اسحاق ڈار
  • حیسکو میں ایک ارب 6 کروڑ سے زائد کی کرپشن کا انکشاف
  • کے پی اسمبلی کا منظور شدہ بلدیاتی حکومت کا نیا ترمیمی بل آئین و قانون سے متصادم ہے، الیکشن کمیشن