رائزنگ اسٹارز ایشیا کپ، بنگلہ دیش نے بھارت کو شکست کر فائنل کے لیے کوالیفائی کرلیا
اشاعت کی تاریخ: 21st, November 2025 GMT
رائزنگ اسٹارز ایشیا کپ کے پہلے سیمی فائنل میں بنگلہ دیش اے نے انڈیا اے کو سپر اوور میں شکست دے کر فائنل میں جگہ بنالی لی ہے۔ میچ کے دوران دونوں ٹیموں نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کیا اور شائقین کرکٹ کے لیے سنسنی خیز لمحے تخلیق کیے۔
یہ بھی پڑھیں: ایشیا کپ رائزنگ اسٹارز ٹورنامنٹ: پاکستان شاہینز کی یو اے ای کو شکست، سیمی فائنل میں رسائی
بنگلہ دیش نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 194 رنز بنائے اور انڈیا اے کو جیت کے لیے 195 رنز کا ہدف دیا۔
بنگہ دیش کی جانب سے حبیب الرحمان سوهان نے 46 گیندوں پر 65 رنز بنائے، جن میں 3 چوکے اور 5 چھکے شامل تھے۔ جشان عالم نے 14 گیندوں پر 26 رنز بنائے جبکہ زواد ابرار 13 رنز پر آؤٹ ہوئے۔ کپتان اکبر علی 9 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، جبکہ ای ایم محروب نے 48 رنز ناقابل شکست رہے اور مہیدول اسلام انکان صرف ایک رن بنا کر آؤٹ ہوئے۔ یاسر علی 17 رنز کے ساتھ نہ آؤٹ رہے۔
انڈیا اے کی جانب سے گرجبنیت سنگھ نے 4 اوورز میں 2 وکٹیں حاصل کیں، رامندیپ سنگھ اور نمن دھر نے ایک ایک وکٹ حاصل کی، جبکہ ہارش دوبے اور سویش شرما نے ایک ایک وکٹ حاصل کر کے بنگلہ دیش اے کے بیٹرز کو سخت محنت پر مجبور کیا۔
یہ بھی پڑھیں: رائزنگ اسٹارز ایشیا کپ، بھارت کے خلاف کامیابی کے ہیرو معاذ صداقت کون ہیں؟
جوابی اننگز میں انڈیا اے نے مقررہ 20 اوورز میں 6وکٹوں کے نقصان پر رنز بنائے، جس کے باعث میچ سپر اوور میں پہنچا۔ وائبھو سوریوانشی 38 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، پریانش آریا نے 44 رنز بنائے۔ جیتیش شرما 33 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، نمل دھر 7 رنز کے ساتھ آؤٹ ہوئے جبکہ نہال وادھیرا 32 رنز کے ساتھ نہ آؤٹ رہے۔
میچ کا فیصلہ سپر اوور میں ہوا، جس میں بنگلہ دیش اے نے اپنی بہترین بولنگ اور فیلڈنگ کے ساتھ انڈیا اے کو صفر رنز پر آؤٹ کیا، جوابی اننگز نے بنگلہ دیش کا پہلا کھلاڑی بھی صفر پر کیچ آؤٹ ہوگیا تاہم بھارتی بولر نے دوسری بال واٗئٹ پھینک دی، جس کی بنا پر بنگلہ یہ میچ جیت گیا۔
یونٹ کا دوسری سیمی فائنل بھی آج ہی سری لنکا اور پاکستان کے درمیان کھیلا جائے گا، میچ پاکستانی وقت کے مطابق 7 بجکر 30 منٹ پر شروع ہوگا، میچ کی فاتح ٹیم 23نومبر کو بنگلہ دیش سے فائنل میں ٹکرائے گی۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: بنا کر آؤٹ ہوئے رائزنگ اسٹارز فائنل میں بنگلہ دیش ایشیا کپ کے ساتھ کے لیے
پڑھیں:
پاکستان کے ہاتھوں بھارت کی شکست پر امریکی کانگریس نے مہر لگا دی: شہباز شریف
’جیو نیوز‘ گریبوزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان کے ہاتھوں بھارت کی شکست پر امریکی کانگریس نے مہر لگا دی ہے۔
باغ آزاد کشمیر میں دانش اسکول کے سنگ بنیاد کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ٹرمپ تو اپنی ہر تقریر میں پاکستان کی تعریف کرتے ہیں، وہ ہر تقریر میں کہتے ہیں کہ 7 نئے جہاز گرائے گئے۔
شہباز شریف کا کہنا ہے کہ ہماری ایئر فورس اور بری فوج نے 4 روز میں بھارت کی فوج کو گھٹنے کے بل گرایا۔
پاکستان نے فوجی برتری حاصل کی، جس میں چین نے اپنے دفاعی نظام کو آزمایا، امریکی کانگریس رپورٹ
وزیراعظم نے کہا کہ آج دانش اسکول باغ کا سنگ بنیاد رکھ کر خوشی ہو رہی تھی، یہ سفر پنجاب سے شروع کیا تھا، آج پورے پاکستان میں یہ دانش گاہیں پھیل رہی ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ کچھ عرصے قبل بھمبر میں دانش اسکول کا سفر شروع کیا، اب باغ میں بھی دانش اسکول کا افتتاح 23 مارچ 2026 کو کریں گے، یہ وہ دانش گاہیں ہیں جن کا مقابلہ پاکستان میں کسی بھی تعلیم گاہ سے کر سکتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ دانش گاہوں نے بند راستے کھول دیے ہیں، آپ کے بچے یہاں میرٹ پر تعلیم مفت حاصل کریں گے، بچوں کی تعلیم، رہائش گاہ اور یونیفارم سب مفت ہو گا، کوشش ہوگی آپ کے ہی اساتذہ کو یہاں نوکریاں ملیں۔
شہباز شریف کا کہنا ہے کہ دانش اسکول کا خواب جو ہم نے دیکھا تھا، آزاد کشمیر میں اس کی تکمیل کا وقت آگیا ہے، آج 15 سال بعد ہزاروں دانش اسکول کے بچے پاکستان کا نام روشن کر رہے ہیں، یہ بچے پاکستان کو ایک عظیم ملک بنائیں گے۔