باغ (نیوز ڈیسک) وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ انہیں اس تاریخی موقع پر دلی مسرت ہے، کیونکہ یہ وہ تعلیمی سفر ہے جس کا آغاز پنجاب سے ہوا تھا اور جو اب اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم سے پورے ملک میں تعمیر و ترقی کے ساتھ تیزی سے پھیل رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ باغ میں دانش سکول کی تعمیر کا کافی حصہ مکمل ہو چکا ہے اور محکمہ تعلیم کو یہ ہدف دیا گیا ہے کہ اس منصوبے کا افتتاح 23 مارچ 2026 کو کر دیا جائے گا۔ وزیراعظم نے اعلان کیا کہ وادیٔ نیلم میں بھی بہت جلد دانش سکول کا سنگِ بنیاد رکھا جائے گا اور آزاد جموں و کشمیر کی نئی قیادت کی درخواست پر ایک مزید دانش سکول کے قیام کی منظوری بھی دی جا رہی ہے۔

باغ دانش سکول کا سنگِ بنیاد رکھنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ دانش سکول ایسے ادارے ہیں جن کا تعلیمی معیار ملک کے بہترین اداروں ایچیسن کالج، لارنس کالج، برن ہال ایبٹ آباد اور دیگر ممتاز درسگاہوں—سے کسی طور کم نہیں۔ انہوں نے کہا کہ ان اداروں میں جدید تعلیم، تربیت یافتہ اساتذہ، معیاری خوراک، بہترین رہائش، کھیلوں کے میدان، ڈیجیٹل لائبریریاں اور سمارٹ بورڈز جیسی سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں۔ وزیراعظم نے کہا کہ یہ ادارے بانیٔ پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح اور علامہ اقبال کے اس خواب کی تعبیر ہیں جس میں ایک ایسے پاکستان کا تصور پیش کیا گیا تھا جہاں ہر بچہ اور بچی صرف محنت، امانت اور دیانت کی بنیاد پر ترقی کا حق رکھتا ہو۔

انہوں نے اس موقع پر پنجاب کے ایک دانش سکول کی ایک طالبہ کا واقعہ بھی سنایا، جو یتیم تھی اور معاشی مشکلات کے باوجود ڈاکٹر بننے کا خواب رکھتی تھی۔ وزیراعظم کا کہنا تھا کہ یہ صرف ایک بچی کی کہانی نہیں، بلکہ آج ہزاروں طلبہ اور طالبات دانش سکولوں سے تعلیم حاصل کرکے ڈاکٹر، انجینیئر، محقق اور دیگر اہم شعبوں میں اپنا لوہا منوا رہے ہیں، جن میں وہ طالبعلم بھی شامل ہیں جو اس وقت کیمبرج یونیورسٹی میں زیر تعلیم ہیں۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ آزاد کشمیر کے بچے بھی انہی اداروں سے فارغ التحصیل ہو کر ملک و قوم کا نام روشن کریں گے۔

وزیراعظم نے اپنی تقریر میں ملکی سلامتی کے حوالے سے کہا کہ پاکستان کی مسلح افواج نے حالیہ مختصر جنگ میں دشمن کو واضح پیغام دیا اور دنیا نے پاکستانی افواج کی صلاحیتوں کا اعتراف کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ امریکہ کی کانگرس کی حالیہ رپورٹ میں بھی اس جرات مندانہ کارکردگی کی تائید کی گئی ہے۔ وزیراعظم کا کہنا تھا کہ یہ کامیابیاں اللہ تعالیٰ کے فضل اور افواجِ پاکستان کی بہادری کا نتیجہ ہیں، اور اسی عزم کے ساتھ حکومت معاشی میدان میں بھی دن رات محنت کر رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ جس طرح باغ میں یہ ادارے تعمیر ہو رہے ہیں، اسی طرح ایک دن مقبوضہ کشمیر کے بچے بھی آزاد فضا میں انہی سہولیات سے فائدہ اٹھائیں گے۔ پاکستان گزشتہ سات دہائیوں سے کشمیریوں کی اخلاقی، سیاسی اور سفارتی حمایت کر رہا ہے اور یہ تعاون اس وقت تک جاری رہے گا جب تک انہیں ان کا حق خودارادیت نہیں مل جاتا۔ وزیراعظم نے امید ظاہر کی کہ جلد وہ وقت آئے گا جب کشمیر آزاد ہوگا اور وہاں بھی ایسے تعلیمی ادارے تعمیر ہوں گے جو نئی نسل کے مستقبل کو روشن کریں گے۔

خطاب کے اختتام پر وزیراعظم نے کہا کہ حکومت آزاد کشمیر کے ساتھ ہونے والے تمام فیصلوں پر مکمل عملدرآمد کرے گی اور انہوں نے آزاد کشمیر کی قیادت سے توقع ظاہر کی کہ وہ گورننس کے اعلیٰ معیار قائم کریں گے تاکہ ترقی کے ثمرات ہر گھر تک پہنچیں۔ انہوں نے شرکا کے نعروں کے ساتھ خطاب مکمل کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان زندہ باد، آزاد کشمیر پائندہ باد۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Daily Mumtaz

کلیدی لفظ: انہوں نے کہا کہ دانش سکول کے ساتھ

پڑھیں:

امریکا اور ایران کے درمیان بات چیت جاری، کوئی نہیں جانتا انجام کیا ہوگا، ڈونلڈ ٹرمپ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران اور امریکا کے درمیان مذاکرات کے خاتمے سے متعلق خبروں کو مسترد کرتے ہوئے انہیں غلط اور گمراہ کن قرار دیا ہے۔

سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل پر اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ یہ اطلاعات درست نہیں ہیں کہ ایران اور امریکا نے چند روز قبل ایک دوسرے سے بات چیت بند کردی ہے۔

ان کے مطابق دونوں ممالک کے درمیان رابطے اور گفتگو کا سلسلہ مسلسل جاری ہے، اور آج بھی بات چیت ہوئی ہے۔

انہوں نے کہاکہ ان مذاکرات کا انجام کیا ہوگا، اس حوالے سے کوئی کچھ نہیں جانتا، تاہم ایران کو واضح پیغام دیا ہے کہ اب وقت آ گیا ہے کہ کسی نہ کسی صورت ایک معاہدہ کیا جائے۔

صدر ٹرمپ کا کہنا تھا کہ ایران گزشتہ 47 برس سے اسی طرز پر معاملات چلا رہا ہے اور یہ صورتحال مزید جاری نہیں رہ سکتی۔

واضح رہے کہ امریکا اور ایران کے درمیان جنگ بندی بدستور برقرار ہے، اور پاکستان دونوں ممالک میں معاہدہ کرانے کے لیے بھرپور سفارتکاری کررہا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

wenews امریکا ایران مذاکرات امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ معاہدہ وی نیوز

متعلقہ مضامین

  • شارع فیصل، کس لین میں گاڑی چلائی تو چالان نہیں ہوگا؟
  • امریکا اور ایران کے درمیان بات چیت جاری، کوئی نہیں جانتا انجام کیا ہوگا، ڈونلڈ ٹرمپ
  • شہباز شریف کا کامیاب انسدادِ دہشت گردی کارروائیوں پر سکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین
  • اگر لداخ سیاسی اتحاد قائم کرسکتا ہے تو ہم بھی کرسکتے ہیں، محبوبہ مفتی
  • آزاد کشمیر کے ترقیاتی منصوبوں کیلئے 54 ارب روپے سے زائد فنڈز تجویز
  • وزیراعظم کا سرمایہ کاری اور صنعتی ترقی کیلئے اصلاحات تیز کرنے کا حکم
  • مہاجرین کی نشستوں کے مستقبل پر بڑا فیصلہ قریب، اہم پیش رفت سامنے آگئی
  • برآمدات بڑھانے کیلئے مؤثر اقدامات ترجیح ہیں: وزیرِ اعظم شہباز شریف
  • گلگت بلتستان سی پیک کا مرکز ہے: نواز شریف
  • وزیراعظم کا بی ٹو بی کانفرنس کی پیشرفت کے ماہانہ جائزہ اجلاس کی خود صدارت کا فیصلہ