بنگلہ دیش میں 5.7 شدت کا زلزلہ، ڈھاکہ میں ہلچل
اشاعت کی تاریخ: 21st, November 2025 GMT
جمعہ کو بنگلہ دیش میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے، جس کی شدت ریکٹر اسکیل پر 5.7 ریکارڈ کی گئی۔
جرمن ریسرچ سینٹر برائے جیو سائنسز کے مطابق اس زلزلے کا مرکز زمین کی سطح سے تقریباً 10 کلومیٹر یعنی 6 میل کی گہرائی میں تھا۔
یہ بھی پڑھیں:
زلزلے کے جھٹکے بنگلہ دیش کے مشرقی سرحدی علاقوں میں بھارت کے متصل ریاستوں میں بھی محسوس کیے گئے۔
A magnitude 5.
— Earthquake Alerts (@QuakeAlerts) November 21, 2025
تاہم حکام نے فوری طور پر کسی نقصان کی اطلاع نہیں دی۔
امریکی جیولوجیکل سروے کے مطابق زلزلے کا مرکز شہر نارسنگدی میں تھا، جو دارالحکومت ڈھاکا سے تقریباً 40 کلومیٹر عینی 25 میل دور ہے۔
مزید پڑھیں:
میڈیا رپورٹس کے مطابق زلزلے کے دوران ڈھاکا کے رہائشی خوفزدہ ہو کر گھروں سے باہر نکل آئے۔
کچھ عمارتوں میں ہلچل اور عارضی ساختوں کے جزوی طور پر گرنے کی اطلاعات بھی موصول ہوئی ہیں۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
بنگلہ دیش جیو سائنسز جیولوجیکل سروے ڈھاکا ریسرچ سینٹر زلزلہذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: بنگلہ دیش جیو سائنسز ڈھاکا زلزلہ بنگلہ دیش
پڑھیں:
لوئر دیر میں زلزلے کے شدید جھٹکے، شہریوں میں خوف و ہراس
ویب ڈیسک: لوئر دیر میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے جس سے شہریوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔
زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت 4.7 ریکارڈ کی گئی جبکہ زیر زمین گہرائی 93 کلومیٹر تھی، زلزلے کی شدت سے لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے۔
حکام کا کہنا ہے کہ زلزلے کے باعث تاحال کسی بھی قسم کی جانی و مالی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ملی، ریسکیو کی ٹیمیں کسی بھی ممکنہ ہنگامی صورت حال سے نمٹنے کیلئے تیار ہیں۔
نادرا کا سسٹم ڈاؤن ، بیرون ملک جانے کیلئے پولیو سرٹیفکیٹ کا اجرا بند