---فائل فوٹو 

شہر رحیم یارخان کی قومی شاہراہ پر مسلم چوک کے قریب آئل ٹینکر میں آگ لگ لگنے کے نتیجے میں 4 افراد جھلس کر جاں بحق ہو گئے۔

ریسکیو کے ذرائع کے مطابق  واقعہ ورکشاپ میں آئل ٹینکر کی مرمت کے دوران ویلڈنگ کے سبب پیش آیا، آئل ٹینکر میں آگ لگنے سے ویلڈر سمیت 4 افراد جھلس کر جاں بحق جبکہ ایک شخص زخمی ہو گیا۔

ریسکیو ٹیم کا کہنا ہے کہ آئل ٹینکر کا مرمتی کام جاری تھا، ٹینکر کے اندر آئل موجود نہیں تھا۔

ریسکیو کے حکام کے مطابق آئل ٹینکر میں لگی آگ پر قابو پا لیا گیا ہے۔

.

ذریعہ: Jang News

کلیدی لفظ: آئل ٹینکر میں

پڑھیں:

نائجیریا میں چرچ پر حملے میں دو افراد ہلاک؛ پادری سمیت متعدد افراد اغوا

نائجیریا کی ریاست کوارا میں مسلح افراد نے ایک چرچ پر اُس وقت دھاوا بول دیا جب وہاں عبادت کے لیے شہریوں کی بڑی تعداد موجود تھی۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق حملہ آور نے چرچ میں گھس کر اندھا دھند فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں کم از کم دو افراد ہلاک ہوگئے۔

رائٹرز نے تصدیق کی ہے کہ سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی ویڈیو کرسٹ اپوسٹولک چرچ ہی کی ہے جس میں عبادت کے دوران اچانک گولیوں کی آوازیں آتی ہیں۔

ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ چرچ میں موجود شہری جھک کر ڈیسکوں کے نیچے پناہ لیتے ہیں اور فائرنگ کرنے والے مسلح افراد لوگوں سے قیمتی سامان چھین رہے ہیں۔

پولیس نے بتایا کہ ایک شخص کی لاش چرچ کے اندر سے اور دوسرے کی لاش قریبی جھاڑیوں میں ملی۔ کوئی شخص زخمی نہیں ہوا۔

تاہم عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ ہلاکتوں کی تعداد دو سے زیادہ ہے جب کہ 5 سے زائد زخمیوں کو بھی اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔

حملہ آور جاتے ہوئے چرچ کے پادری سمیت متعدد افراد کو اغوا کرکے اپنے ہمراہ نامعلوم مقام پر لے گئے۔ اب تک پولیس بھی ان کا سراغ نہ لگاسکی۔

تاحال کسی شدت پسند گروپ نے حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی البتہ ایسے واقعات میں بوکوحرام جیسی تنظیمیں ملوث رہی ہیں۔

قبل ازیں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے نائجیریا میں چرچ پر حملوں اور مسیحیوں کو نشانہ بنانے پر فوجی کارروائی کی دھمکی دی تھی۔

جس کے بعد حکومت نے بالخصوص چرچوں کی حفاظت کے لیے خصوصی انتظامات کیے ہیں تاہم تازہ واقعے نے اسی قلعی کھول کر رکھ دی۔ 

یاد رہے کہ چند روز قبل ہی نائجیریا کی شمال مغربی ریاست کیبی میں ایک اسکول سے 25 طالبات کو اغوا کیا گیا تھا۔

چرچ پر حملے کا سنتے ہی نائجیریا کے صدر بولا ٹینوبو نے جنوبی افریقا اور انگولا کے دورے ملتوی کر کے اہم سیکیورٹی بریفنگ میں شرکت کی۔

صدر نے سیکیورٹی اداروں کو حکم دیا ہے کہ چرچ کے اغوا شدگان اور اسکول کی طالبات کی بازیابی کے لیے ہر ممکن قدم اٹھایا جائے۔

 

متعلقہ مضامین

  • رحیم یارخان میں آئل ٹینکر میں آگ لگنے سے 4 افراد جھلس کر جاں بحق
  • فیصل آباد میں کیمیکل فیکٹری میں دھماکا، 14 افراد جاں بحق، متعدد زخمی
  • فیصل آباد: کیمیکل فیکٹری میں بوائلر پھٹنے سے دھماکا، 12 افراد جاں بحق، متعدد زخمی
  • کیمیکل فیکٹری میں بوائلر پھٹنے سے دھماکا، 8 افراد جاں بحق، متعدد زخمی
  • فیصل آباد، کیمیکل فیکٹری میں بوائلر پھٹ گیا، 4 افراد جاں بحق
  • جائیداد کے لالچ میں شوہر کا قتل؛ اہلیہ اور اس کے آشنا سمیت 3 افراد گرفتار
  • جاپان: رہائشی علاقے میں آتشزدگی سے 170 گھر جل گئے
  • نائجیریا میں چرچ پر حملے میں دو افراد ہلاک؛ پادری سمیت متعدد افراد اغوا
  • جاپان کے قصبے اوئیتا میں آتشزدگی،170 گھر جل کر خاکستر