Jasarat News:
2025-11-19@22:18:42 GMT

جاپان: رہائشی علاقے میں آتشزدگی سے 170 گھر جل گئے

اشاعت کی تاریخ: 20th, November 2025 GMT

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

ٹوکیو (انٹرنیشنل ڈیسک) جاپان کے جنوب مغربی شہر اوئیٹا کے رہائشی علاقے میں آگ لگنے سے 170 گھر جل گئے جبکہ ایک شخص لاپتا ہوگیا۔ مقامی میڈیا کے مطابق آگ لگنے کے بعد ریسکیو حکام نے 175 افراد کو بحفاظت نکال کر محفوظ مقامات پر منتقل کردیا ہے۔ فائر اینڈ ڈیزاسٹر مینجمنٹ ایجنسی کے مطابق آگ رات گئے لگی اور تیز ہواؤں کی وجہ سے آگ جنگل میں پھیل گئی۔ حکام کا کہنا ہے کہ آگ لگنے کی وجوہات کا تعین نہیں کیا جا سکا۔ تیز ہواؤں کی وجہ سے آگ پر قابو پانے میں مشکلات کا سامنا رہا۔

 

 

انٹرنیشنل ڈیسک گلزار.

ذریعہ: Jasarat News

پڑھیں:

برطانیہ 2028 ء تک روسی یورینیم کی خریداری مکمل ختم کردے گا

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

لندن (انٹرنیشنل ڈیسک) لندن میں روسی سفارتخانے نے بتایا کہ برطانیہ 2028 ء تک روسی یورینیم کی خریداری مکمل طور پر ختم کردے گا۔ یہ فیصلہ امریکا کے ساتھ حالیہ ٹیکنالوجیکل پراسپرٹی ڈیل کے بعد کیا گیا ہے، جس کے نتیجے میں پہلے سے مقررہ ہدف 2030 ء کو 2سال کم کر دیا گیا ہے۔ روسی سفارتخانے نے بتایا کہ یہ واضح ہے کہ تبدیلی امریکاکی سپلائی کے ذریعے ہی ممکن ہوگی۔ دوسری جانب کینیڈا، فرانس اور جاپان بھی برطانیہ کی روسی یورینیم سے مکمل دستبرداری میں مدد کر سکتے ہیں۔

انٹرنیشنل ڈیسک گلزار

متعلقہ مضامین

  • چین نے جاپان سے سمندری مصنوعات کی درآمدات معطل کر دیں
  • ایران نے مارشل آئی لینڈ کے پرچم بردار ٹینکر اور عملے کو چھوڑ دیا
  • امریکا سے تعاون چاہیے دھمکیاں نہیں‘ نائیجیریا کا سخت ردعمل
  • چلی میں برفانی طوفان کے باعث 5 غیر ملکی سیاح ہلاک
  • کانگو : طیارہ رن وے پر پھسل کر تباہ‘ وزیر معدنیات سوار تھے
  • طوفان ملیسا سے 4 لاکھ 77 ہزار بچے متاثر ہوئے‘ اقوام متحدہ
  • جاپان نے چین میں رہنے والے شہریوں کو خبردار کردیا
  • اردن کی پارلیمان نے بھرتیاں بحال کرنے کا قانون منظور کر لیا
  • برطانیہ 2028 ء تک روسی یورینیم کی خریداری مکمل ختم کردے گا