Jasarat News:
2025-11-19@22:58:20 GMT

چلی میں برفانی طوفان کے باعث 5 غیر ملکی سیاح ہلاک

اشاعت کی تاریخ: 20th, November 2025 GMT

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

سانتیاگو(انٹرنیشنل ڈیسک) کے علاقے پیٹاگونیا میں واقع مشہور ٹوریس ڈیل پائنے نیشنل پارک میں شدید برفانی طوفان کے باعث 5غیر ملکی سیاح ہلاک ہوگئے۔ صدارتی مندوب برائے میگالینس اور چِلیئن انٹارکٹکا ریجن، خوسے انتونیو روئیز کے مطابق ہلاک ہونے والوں میں 2میکسیکن، 2 جرمن اور ایک برطانوی خاتون شامل ہیں۔ تمام افراد ایک سیاحتی گروہ کے ساتھ پارک کی سیر کے لیے آئے تھے۔انہوں نے بتایا کہ سیاح پارک کے لوس پیروس مقام پر پیدل سفر کے دوران راستہ بھٹک گئے، جو پارک کے داخلی دروازے سے تقریباً 11 کلو میٹر دور ہے۔ لاشوں کو ہیلی کاپٹر کے ذریعے اس علاقے سے نکالا جائے گا جو شدید موسم اور دشوار گزار راستوں کے باعث انتہائی مشکل رسائی رکھتا ہے، اور یہ کارروائی موسم بہتر ہونے پر ہی ممکن ہوگی۔

انٹرنیشنل ڈیسک گلزار.

ذریعہ: Jasarat News

پڑھیں:

کویت: شاپنگ سینٹروں میں مجرموں کو پکڑنے والے اسمارٹ کیمرے نصب

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

کویت سٹی (انٹرنیشنل ڈیسک) کویت نے شاپنگ سینٹروں میں مطلوبہ ملزمان کو فوری طور پر پکڑنے کے لیے اسمارٹ کیمرے نصب کر دیے۔ اسمارٹ مطلوبہ افراد کو فوری طور پر پہچاننے کی صلاحیت کے حامل ہیں۔ کیمرے ایک ایسے وسیع ڈیٹا بیس سے منسلک ہیں جس کی مدد سے سیکورٹی عملہ مشتبہ افراد کو فوری طور پر پہچان لیتا ہے اور اس بات کو بھی یقینی بناتا ہے کہ پکڑے گئے افراد بر وقت متعلقہ حکام کے حوالے کیے جا سکیں۔

 

انٹرنیشنل ڈیسک گلزار

متعلقہ مضامین

  • جاپان: رہائشی علاقے میں آتشزدگی سے 170 گھر جل گئے
  • ایران نے مارشل آئی لینڈ کے پرچم بردار ٹینکر اور عملے کو چھوڑ دیا
  • امریکا سے تعاون چاہیے دھمکیاں نہیں‘ نائیجیریا کا سخت ردعمل
  • کانگو : طیارہ رن وے پر پھسل کر تباہ‘ وزیر معدنیات سوار تھے
  • طوفان ملیسا سے 4 لاکھ 77 ہزار بچے متاثر ہوئے‘ اقوام متحدہ
  • جاپان نے چین میں رہنے والے شہریوں کو خبردار کردیا
  • اردن کی پارلیمان نے بھرتیاں بحال کرنے کا قانون منظور کر لیا
  • کویت: شاپنگ سینٹروں میں مجرموں کو پکڑنے والے اسمارٹ کیمرے نصب
  • برطانیہ 2028 ء تک روسی یورینیم کی خریداری مکمل ختم کردے گا