کوئٹہ، سکیورٹی خدشات کے پیش نظر انٹرنیٹ سروسز معطل
اشاعت کی تاریخ: 13th, November 2025 GMT
بلوچستان میں سکیورٹی خدشات کے پیش نظر کوئٹہ سمیت صوبے کے اکثر علاقوں میں تین دن کیلئے موبائل اور انٹرنیٹ سروس بند کر دی گئی ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ حکومت بلوچستان نے سکیورٹی خدشات کا جواز دیکر کوئٹہ میں انٹرنیٹ سروسز کو تین دن کیلئے بند کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق بلوچستان میں سکیورٹی خدشات کے پیش نظر کوئٹہ سمیت صوبے کے اکثر علاقوں میں تین دن کیلئے موبائل اور انٹرنیٹ سروس بند کر دی گئی ہیں۔ صوبائی حکومت نے فوجی چھاؤنی کی حدود میں واقع تعلیمی ادارے بھی بند کر دیئے ہیں، تاہم کوئٹہ شہر اور صوبے کے دیگر علاقوں میں تعلیمی ادارے کھلے ہیں۔ میڈیا رپورٹس میں حکومت کا موقف بیان کرکے کہا جا رہا ہے کہ وانا کیڈٹ کالج اور وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کی ضلعی کچہری کے باہر ہونے والے حملوں کے بعد بلوچستان حکومت نے صوبہ بھر میں ممکنہ دہشتگردی سے نمٹنے کے لیے حفاظتی اقدامات سخت کیے ہیں۔ انٹرنیٹ بند ہونے کی وجہ سے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ اس سے قبل صوبائی حکومت نے پبلک ٹرانسپورٹ پر بھی 12 سے 14 نومبر تک پابندی عائد کر دی تھی، تاہم بعد میں پابندی کا نوٹیفیکیشن منسوخ کر دیا گیا۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: سکیورٹی خدشات
پڑھیں:
موبائل کال اور انٹرنیٹ پیکجز مہنگے، صارفین پر نیا مالی بوجھ
اسلام آباد: موبائل انٹرنیٹ پیکجز مہنگے ہونے سے ملک بھر کے لاکھوں موبائل صارفین کو اضافی اخراجات کا سامنا کرنا پڑے گا۔ پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) کی جانب سے جاری کردہ تازہ تفصیلات کے مطابق مختلف موبائل کمپنیوں کے متعدد کال، ہائبرڈ اور ڈیٹا پیکجز کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ کیا گیا ہے۔
پی ٹی اے کے مطابق مختلف موبائل آپریٹرز کے 15 مقبول ہائبرڈ اور ڈیٹا اونلی پیکجز کی قیمتوں میں 33 فیصد تک اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے، جس کے بعد صارفین کو پہلے کے مقابلے میں زیادہ رقم ادا کرنا ہوگی۔
جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق ماہانہ کال اور ڈیٹا پیکجز کی قیمتوں میں 500 روپے تک اضافہ کیا گیا ہے، جبکہ 15 روزہ پیکجز اب 300 روپے تک مہنگے ہو گئے ہیں۔
اسی طرح ہفتہ وار ہائبرڈ پیکجز کی قیمت میں 130 روپے تک اضافہ کیا گیا ہے، جبکہ تین روزہ پیکجز 21 روپے، دو روزہ پیکجز 20 روپے اور ایک روزہ ہائبرڈ پیکجز 5 روپے تک مہنگے کر دیے گئے ہیں۔
پی ٹی اے کا کہنا ہے کہ صارفین کی سہولت کے لیے تمام نئی ٹیرف تفصیلات ادارے کی ویب سائٹ پر جاری کر دی گئی ہیں، جہاں مختلف موبائل کمپنیوں کے کال اور انٹرنیٹ پیکجز، ان کی مدت، قیمت اور دستیاب سہولیات کا بآسانی موازنہ کیا جا سکتا ہے۔
اتھارٹی کے مطابق اس اقدام کا مقصد ٹیلی کام شعبے میں شفافیت کو فروغ دینا اور صارفین کو مختلف موبائل کمپنیوں کے پیکجز سے متعلق درست اور مکمل معلومات فراہم کرنا ہے۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ موبائل اور انٹرنیٹ خدمات کی قیمتوں میں اضافے سے طلبہ، فری لانسرز، آن لائن کاروبار کرنے والے افراد اور روزمرہ انٹرنیٹ استعمال کرنے والے صارفین کے ماہانہ اخراجات میں مزید اضافہ ہوگا۔