کاروباری برادری کی سہولت کے لیے چیمبر میں مزید فزسلیٹیش ڈسکسس قائم کیے جائیں گے، سردار طاہر محمود
اشاعت کی تاریخ: 18th, February 2026 GMT
کاروباری برادری کی سہولت کے لیے چیمبر میں مزید فزسلیٹیش ڈسکسس قائم کیے جائیں گے، سردار طاہر محمود WhatsAppFacebookTwitter 0 18 February, 2026 سب نیوز
اسلام آباد(سب نیوز) اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری (آئی سی سی آئی)کے صدر سردار طاہر محمود نے اس بات کا اعادہ کیا ہے کہ چیمبر کاروباری برادری کی مدر باڈی ہونے کے ناطے کاروبار میں آسانی کو یقینی بنانے کے لیے پبلک پرائیویٹ سیکٹرز کے درمیان موثر وکالت کا کردار ادا کرتے ہوئے کاروباری ترقی کو فروغ دینے کے لیے پوری طرح پر عزم ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے ٹریڈرز ویلفیئر ایسوسی ایشن آئی ایٹ مرکز کے ایک بڑے وفد سے خطاب کرتے ہوئے کیا جس نے صدر چوہدری وحید مشتاق چیمہ کی قیادت میں چیمبر کا دورہ کیا۔
چیمبر کے سہولت کاری کے اقدامات پر روشنی ڈالتے ہوئے آئی سی سی آئی کے صدر نے کہا کہ چیمبر میں مختلف سہولت کاری ڈیسک پہلے سے کام کر رہے ہیں اور کاروباری برادری کو مزید سہولت فراہم کرنے کے لیے وزارت خارجہ، پاسپورٹ، ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن اور ڈرائیونگ لائسنس کے لیے اضافی ڈیسک قائم کرنے کی کوششیں جاری ہیں۔انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ چیمبر کی قیادت متعلقہ سرکاری اداروں کے اعلی افسران کے ساتھ مسلسل رابطے میں ہے جس کی وجہ سے آئی سی سی آئی ضلعی انتظامیہ، آئیسکو اور سوئی گیس سے متعلق معاملات کے علاوہ سی ڈی اے اور فیڈرل بورڈ آف ریونیو سے متعلق کئی اہم مسائل کو کامیابی سے حل کرنے میں کامیاب ہوا ہے۔سردار طاہر محمود نے تاجروں اور صنعتکاروں پر زور دیا کہ وہ چیمبر کا ممبر بنیں کیونکہ ایک بڑی ممبر شپ سے چیمبر کی آواز مضبوط ہوگی اور کمیونٹی کے مسائل کے حل کے لیے اس کی اثر انگیزی میں اضافہ ہوگا۔اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ٹریڈرز ویلفیئر ایسوسی ا یشن آئی ایٹ مرکز کے صدر چوہدری وحید مشتاق چیمہ نے آئی سی سی آئی قیادت کا فعال کردار ادا کرنے پر شکریہ ادا کیا اور مرکز میں تاجروں کو درپیش اہم مسائل پر روشنی ڈالی۔
انہوں نے کثیر المنزلہ پارکنگ پلازہ کی تعمیر، ٹیوب ویل کی تنصیب، پھولوں کی مارکیٹ کے لیے جگہ مختص کرنے، صفائی ستھرائی کو بہتر بنانے، سیوریج کی نئی لائنیں بچھانے اور اسٹریٹ لائٹس کی بحالی پر زور دیا۔جنرل سیکرٹری رانا محمد بلال نے بعض محکموں کے اہلکاروں کی جانب سے ہراساں کیے جانے کو تاجروں کے لیے ایک بڑی تشویش قرار دیا، خاص طور پر ایف بی آر کی جانب سے پی او ایس سسٹم کی تنصیب کے سلسلے میں۔چیئرمین یاسر جمیل عباسی نے آئی سی سی آئی کے ساتھ وابستہ ہونے پر فخر کا اظہار کرتے ہوئے اسے کاروباری برادری کے مسائل کے حل بارے ایک باوقار ادارہ قرار دیا۔ صدر آل پاکستان انجمن تاجران اجمل بلوچ نے بھی تاجر برادری کے ساتھ مضبوطی سے کھڑے ہونے کے اپنے عزم کا اعادہ کیا اور تاجروں کے تحفظات دور کرنے کے لیے آئی سی سی آئی کی قیادت کے ساتھ قریبی تعاون کا عہد کیا۔آئی سی سی آئی کے نائب صدر عرفان چوہدری نے اپنے اظہار تشکر میں شرکا کو کاروبار کرنے میں آسانی کو فروغ دینے کے لیے چیمبر کے مکمل تعاون کا یقین دلایا۔اس موقع پر کونسل ممبر چوہدری مسعود، ایگزیکٹو ممبران ذوالقرنین عباسی، اسحاق سیال، سابق سینئر نائب صدر خالد محمود چوہدری، توصیف زمان اور دیگر بھی موجود تھے۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرسفیر ڈاکٹر عمر کی وزارتِ خارجہ کے ڈائریکٹر جنرل اقوامِ متحدہ سے ملاقات سفیر ڈاکٹر عمر کی وزارتِ خارجہ کے ڈائریکٹر جنرل اقوامِ متحدہ سے ملاقات عدم اعتماد صرف میں لا سکتا، کامیاب کرانا بھی جانتا ہوں: صدر مملکت سانحہ گل پلازہ: لائٹ بند نہ ہوتی تو جانیں بچ سکتی تھیں: چیف فائر افسر کے کمیشن کے سامنے سنسنی خیز انکشافات جسٹس (ر) غلام مصطفیٰ مغل چیف الیکشن کمشنر آزاد کشمیر تعینات سپریم کورٹ: لطیف کھوسہ کی عمران خان سے ملاقات کی درخواست مسترد مرد عورتوں کے محافظ ہیں قاتل نہیں، سپریم کورٹ نے بیوی کو قتل کرنے والے منشیات کے عادی شوہر کی اپیل خارج کر دیCopyright © 2026, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہماری ٹیم.
ذریعہ
ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: سردار طاہر محمود کاروباری برادری آئی سی سی آئی کے کرتے ہوئے کے ساتھ کے لیے
پڑھیں:
آزاد کشمیر الیکشن، استحکام پاکستان پارٹی اور مسلم کانفرنس کے درمیان انتخابی اتحاد پر اتفاق
مظفر آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)آزاد کشمیر قانون اسمبلی کے انتخابات کے حوالے سے بڑی سیاسی پیشرفت سامنے آئی ہے، استحکام پاکستان پارٹی اور مسلم کانفرنس کے درمیان انتخابی اتحاد پر اتفاق ہو گیا۔
صدر استحکام پاکستان پارٹی آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس اور مسلم کانفرنس کے صدر سردارعتیق کی ملاقات میں اہم پیشرفت سامنے آئی ہے۔ آزاد کشمیر کے مختلف انتخابی حلقوں میں سیٹ ایڈجسٹمنٹ کے اصولی فارمولے کی منظوری دے دی گئی۔ دونوں جماعتوں نے انتخابات کےبعد بھی مشترکہ حکمت عملی کےتحت آگےبڑھنے پر اتفاق کیا ہے۔ طے پایا کہ دونوں جماعتوں کی مشترکہ رابطہ کمیٹی امیدواروں کی حمایت کا حتمی اعلان جلدکرے گی۔
لومئیربرادرز اپنی ایجاد پر بہت مسرور تھے، وہ جہاں بھی اپنا سینما لے کر جاتے لوگ ششدر رہ جاتے ، وہ یہ کھیل تماشہ لے کر ہندوستان بھی آئے تھے
دونوں قائدین نے مسلح افواج اوراداروں کی مسئلہ کشمیر اجاگر کرنے کی کوششوں کی تعریف کی۔ ملاقات میں آئی پی پی کی جانب سے سردار امتیاز،سردارافتخار رشید اور سردارمنظور ایڈووکیٹ موجود تھے۔ سردارمحمود خان، سردار شجاع منگول، شبدیزصابر سمیت دیگر آئی پی پی رہنما بھی شریک ہوئے۔ جبکہ مسلم کانفرنس کے سردارعثمان عتیق،ڈاکٹرعرفان اشرف،سردارعفان عتیق،راجاعبدالجبار اور دیگر نے شرکت کی۔
مزید :