غزہ؛ اسرائیلی فوجی نے تاریکی میں ساتھی اہلکار کو دشمن سمجھ کر گولیوں سے بھون ڈالا
اشاعت کی تاریخ: 18th, February 2026 GMT
غزہ میں حماس کے خلاف ملٹری آپریشن کے لیے جانے والی اسرائیلی فوج کی دو ٹیموں کے درمیان رات کے اندھیرے کے باعث آپس میں ہی مڈبھیڑ ہوگئی۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق اسرائیلی فوج کے بیان میں کہا گیا ہے کہ یہ واقعہ علی الصبح تقریباً جنوبی غزہ کے شہر خان یونس کے قریب ’یلو لائن‘ کے علاقے میں پیش آیا۔
جہاں اسرائیلی فوج کی دو ٹیمیں حماس کے تعمیر کردہ ٹھکانوں کو ختم کرنے کے لیے معمول کی کارروائی پر روانہ ہوئی تھیں۔
اس دوران ایک ٹیم کے اہلکار نے سامنے سے آنے والی ایک اور ٹیم کو رات کی تاریکی کی وجہ سے دشمن کے حملہ آور سمجھا اور گولی چلادی۔
اسرائیلی فوجی کے اہلکار کی فائرنگ سے دوسری ٹیم کا ساتھی اہلکار اسٹاف سارجنٹ 21 سالہ اوفری یافے شدید زخمی ہوگیا تھا۔
ترجمان اسرائیلی فوج نے بتایا کہ اوفری یافے کو شدید زخمی حالت میں ہیلی کاپٹر کے ذریعے اسپتال منتقل کیا گیا لیکن وہ دوران علاج چل بسا۔
اسرائیلی فوج نے اس واقعے کی مزید تحقیقات کا اعلان کیا ہے۔
یاد رہے کہ غزہ میں برّی کارروائیوں کے دوران ہلاک ہونے والے 472 اسرائیلی فوجیوں میں سے 80 آپس کی فائرنگ یا دیگر حادثاتی واقعات میں مارے گئے جبکہ 2 ہزار کے قریب زخمی ہیں۔
اسرائیلی فوج نے تسلیم کیا ہے کہ ان حادثات کی وجوہات میں رابطے کا فقدان، شدید تھکن اور حفاظتی ضوابط پر مکمل عملدرآمد نہ ہونا شامل ہیں۔
خیال رہے کہ اکتوبر 2025 میں جنگ بندی کے نفاذ کے بعد غزہ میں ہلاک ہونے والے اسرائیلی فوجیوں کی تعداد 5 ہوچکی ہے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: اسرائیلی فوج
پڑھیں:
بارشوں سے پنجاب میں اب تک 21 شہری جاں بحق اور 154 زخمی ہوئے، پی ڈی ایم اے
تصویر سوشل میڈیا۔پراونشل ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) پنجاب نے مون سون بارشوں کے باعث نقصانات سے متعلق رپورٹ جاری کر دی۔
لاہور ترجمان پی ڈی ایم اے کے مطابق مون سون بارشوں کے باعث پنجاب میں اب تک 21 شہری جاں بحق اور 154 زخمی ہوئے، بارشوں میں چھتیں گرنے سے 15 افراد جاں بحق ہوئے۔
بارش رکنے کے بعد ایم ڈی واسا نے تمام انڈر پاس کلیئر کر دینے کا دعویٰ کیا، بارش کے باعث نناوے فیڈرز بھی متاثر ہوئے، بحالی کا کام جاری ہے، ڈیفنس میں بارش کے پانی میں ایک منچلا کشتی لے آیا۔
ترجمان پی ڈی ایم اے کے مطابق بارشوں میں کرنٹ لگنے سے 3 اور آسمانی بجلی گرنے سے 2 افرادجاں بحق ہوئے۔ بارش کے پانی میں ڈوبنے سے ایک شخص جاں بحق ہوا، بارشوں کے باعث 38 مکانات جزوی طور پر متاثر ہوئے۔
ڈی جی پی ڈی ایم اے نے کہا کہ جاں بحق افراد کے خاندانوں کو 10 سے 50 لاکھ روپے تک امداد فراہم کی جا رہی ہے۔
انھوں نے کہا کہ شہریوں سے گزارش ہے موسم برسات میں احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔