Jasarat News:
2025-11-20@00:29:28 GMT

جماعت اسلامی خواتین سندھ کی ذمے داران کا قافلہ روانہ

اشاعت کی تاریخ: 20th, November 2025 GMT

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

کرچی ( اسٹاف رپورٹر) جماعت اسلامی حلقہ خواتین سندھ کی ذمے داران کا پہلا قافلہ لاہور اجتماعِ عام میں شرکت کے لیے زیر قیادت ناظمہ صوبہ سندھ رخشندہ منیب،
ناظمہ کراچی جاوداں فہیم اور امیرِ جماعتِ اسلامی حافظ نعیم الرحمن کی اہلیہ ڈاکٹر شمائلہ نعیم کے ساتھ روانہ ہوگیا۔ناظمہ صوبہ سندھ رخشندہ منیب نے کارکنان کو حوصلہ بڑھاتے ہوئے کہاکہ “سفر کا مقصد صرف شرکت نہیں ہے بلکہ جذبہ و بیداری کے ساتھ نئے عزم نئے حوصلے کے ساتھ قومی شعور کو جگانا ہے ،بدل دو نظام کے پیغام کو پورے جوش و جذبے سے عام کرنا ہے۔ اس موقع پر ناظمہ کراچی جاوداں فہیم نے کہا کہ نئے عزم اورنئے امنگ کے ساتھ اس امید اور دعا کے ساتھ نکل رہے ہیں کہ اللہ پاکستان کو امن، انصاف اور روشن مستقبل عطا کرے۔ڈاکٹر شمائلہ نعیم نے روانگی سے پہلے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ اجتماعِ عام صرف ایک پروگرام نہیں، یہ فکری و اخلاقی جہتوں کو تبدیل کرنے کا سنگِ میل ہے۔ قافلے میں شامل کارکنان اور ذمے داران بھرپور جذبے، عزمِ عمل اور ‘‘بدل دو نظام’’ کے پیغام کے ساتھ لاہور کے لیے روانہ ہوئے۔ صوبہ بھر کی نگراںخواتین ذمے داران نے روانگی کے موقع پر دعا کی اور اس امید کا اظہار کیا کہ یہ اجتماع ملک میں بیداری، اصلاحِ معاشرہ اور مثبت تبدیلی کی نئی راہیں کھولے گا۔

 

 

اسٹاف رپورٹر گلزار.

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: کے ساتھ

پڑھیں:

ترامیم کے بعد بھی حکمران قانون کی گرفت سے بچ نہیں سکیں گے: حافظ نعیم

لاہور (خصوصی نامہ نگار) امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن نے کہا ہے کہ ملک میں اس وقت 27ویں ترمیم کی گونج ہے، اس کے بعد 28ویں 29 ویں اور 30ترامیم آئیں گی، مگر حکمران ان ترامیم کے بعد بھی قانون کی گرفت سے بچ نہیں سکیں گے۔ جماعت اسلامی نے ایسی تمام ترامیم کو مسترد کر دیا ہے وہ وقت جلد آنے والا ہے جب یہ ترامیم واپس ہوں گی۔ جب عوام کے جمہوری حقوق سلب کیے جائیں گے تو لوگوں کے اندر مایوسی اور انارکی پھیلے گی جس کی ذمہ دار کوئی حکومت نہیں ریاست ہو گی۔ ملک میں ظلم کا نظام ہے اور یہ طاقتور کے ہاتھ کی چھڑی بن چکا ہے۔ جماعت اسلامی کا اجتماع عام اس نظام کو بدلنے کی تحریک کا نقطہ آغاز ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے لاہور پریس کلب کے پروگرام میٹ دی پریس میں گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر قائم مقام صدر لاہور پریس کلب افضال طالب، سیکرٹری زاہد عابد، اراکین گورننگ باڈی اور ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات جماعت اسلامی ساجد ناموس بھی موجود تھے۔ حافظ نعیم الرحمن نے کہا کہ حکمرانوں نے اگر عدل و انصاف کے دروازے بند کر دیے تو پھر عدالتیں چوکوں اور چوراہوں میں لگیں گی جس سے انارکی پیدا ہو گی۔ پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے بات کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ ان انتخابات کے نتیجے میں ہارس ٹریڈنگ سے بھی کوئی بڑی چیز آئے گی۔ ہم ان غیرجماعتی الیکشن کے خلاف آواز اٹھائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی نے طے کر لیا ہے کہ سیاسی جماعتوں سے بات کرے گی، مگر الیکشن اپنے نشان پر لڑے گی۔ 21تا 23نومبر کو مینار پاکستان کے سبزہ زار میں ملک بھر سے لاکھوں لوگ جمع ہوں گے اور پاکستان کو ایک حقیقی اسلامی اور جمہوری ریاست بنانے کے عزم کے ساتھ نظام کو بدلنے کی تحریک کا آغاز کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ چالیس ممالک کے دو سو سے زائد نمائندہ وفود اجتماع عام میں شرکت کریں گے۔

متعلقہ مضامین

  • لاہور اجتماع میں شرکت کیلئے خیبر پختونخوا سے جماعت اسلامی کے قافلے روانہ
  • جماعت اسلامی کی تحریک ملک میں شفاف حکمرانی کو فروغ دے گی: حافظ نعیم الرحمن
  • پاکستان بیک وقت معاشی، سماجی اور سیاسی بحرانوں سے دوچار ہے، حافظ نعیم
  • جماعت اسلامی کی تحریک ملک کو شفاف حکمرانی کی طرف لے جائے گی، حافظ نعیم
  • ترامیم کے بعد بھی حکمران قانون کی گرفت سے بچ نہیں سکیں گے: حافظ نعیم
  • ضلع سائٹ غربی کا قافلہ آج کینٹ اسٹیشن سے روانہ ہوگا
  • جماعت اسلامی ضلع پشاور کی 26 رکنی ضلعی مجلس شوریٰ نے حلف اٙٹھا لیا
  • شیخ حسینہ کی سزا پر حافظ نعیم الرحمان کا ردعمل
  • شیخ حسینہ نے جھوٹے مقدمات کی سیاست کو فروغ دیا؛حافظ نعیم کا بنگلہ دیش کے عدالتی فیصلے پر ردعمل